... loading ...

یہ ایک غیر معمولی بات تھی کہ قومی اسمبلی میں وزیراعظم نوازشریف کے خطاب کے باوجود وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار کا خطاب قومی افق پر چھایا رہا۔جس کی وجہ یہ تھی کہ وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار نے صرف ایک روز قبل اپنی ہی جماعت کے اتحادی محمود خان اچکزئی کے قومی اسمبلی سے خطاب کا جواب زیادہ سخت الفاظ میں دیا تھا۔ چودھری نثار نے نہ صرف یہ کہ محمود خان اچکزئی کے خیالات کو اختیار کرنے یا اُس کی تائید سے انکار کیا بلکہ اُنہوں نے اِسے تضحیک آمیز اور قابل مذمت بھی قرار دیا۔وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ آوازیں کسنے کے بجائے دہشت گردی کامل جل کر خاتمہ کرنا ہوگا۔ اُنہوں نےمحمود خان اچکزئی کا نام لیے بغیر اُن کی جانب سے استعمال کیے گیے الفاظ کو انٹیلی جنس اداروں کو کمزور کرنے کے مترادف بھی قرار دیا۔ انہوں نےسوال اُٹھا یا کہ اگر وہ اپنے خیالات میں اتنے ہی درست تھے تو کاش ان کی آواز صرف پاکستان کے قومی سلامتی اداروں پر اُٹھنے کے بجائے ’را‘ اور افغان خفیہ ایجنسی کے خلاف بھی اٹھتی،اگر ایسے الفاظ کسی غیر ملک کی پارلیمنٹ میں بھی ادا کئے جاتے تو بھی قابل مذمت تھے۔
وزیر داخلہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ دہشت گردی کے مسئلے میں سال بہ سال بہتری آرہی ہے۔ یہ چند برسوں کی بات نہیں، کئی برسوں سے جاری مسئلہ ہے۔ سال 2009 اور 2010 دہشت گردی کے لحاظ سے بدترین تھے۔ جس میں جی ایچ کیو پربھی حملہ ہو گیا ، جو چھتیس گھنٹے تک جاری رہا۔ مگر اب سیکورٹی کی صورتِ حال میں بہتری آئی ہے۔ اُنہوں نے اپنے اور گزشتہ ادوار حکومت کی دہشت گردی کا جائزہ لیتے ہوئے یہ جملہ بھی کہا کہ پہلے دھماکا نہ ہونے پر خبر بنتی تھی ، اب دھماکا ہو تو خبر بنتی ہے۔
وفاقی وزیر کا تفصیلی خطاب ایوان میں حزب اختلاف کی جماعتو ں کے لیے احتجاج کا باعث بنا ۔ اور حزب اختلاف کے قائد خورشید شاہ کی قیادت میں حزب اختلاف کی جماعتوں نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا ۔ جس کے بعد ملک کی پارلیمانی تاریخ میں شاید پہلی مرتبہ وزیراعظم نے جاکر اُنہیں مناکربائیکاٹ ختم کرایا۔
شاہد خاقان عباسی،مصطفی نواز کھوکھر ، اسد قیصر، اخونزادہ حسین یوسف زئی اور خالد یوسف چوہدری نے بدھ کی شب حکومتی مذاکرات کی آفر پر مشاورتی نشست میں مثبت جواب دینے کا فیصلہ رانا ثنا اللہ کے بیانات کا باریک بینی سے جائزہ ،پی ٹی آئی قیادت کے مشورے پر محمود اچکزئی اور راجا ناصر عباس...
آئی ایم ایف ممکنہ طور پر یو اے ای کے سفیر سے ملاقات کرکے رول اوور کی نئی یقین دہانی حاصل کرنا چاہے گا، آئی ایم ایف کے اسٹیٹ بینک حکام سے تکنیکی سطح کے مذاکرات جاری پیر سے آئی ایم ایف وفد اور وزارت خزانہ کے حکام کے مابین اسلام آباد میں مذاکرات ہوں گے، سمجھ نہیں آتی میڈیا رول...
افسوسناک واقعہ تور پل کے قریب پیش آیا ،دھماکے سے گھر کا بیشتر حصہ منہدم ہو گیا دھماکے سے متاثر گھر میں بچے افطاری کیلئے لسی خریدنے کیلئے جمع تھے،سکیورٹی ذرائع بلوچستان کے علاقے چمن میں گھر کے اندر سلنڈردھماکہ ہوا ہے جس میں بچوں سمیت 8افراد جاں بحق ہو گئے ۔واقع تور پل کے ایک ...
آصف علی زرداری نے مراد علی شاہ اوروہاب مرتضیٰ کی کراچی صورتحال پر پارٹی قیادت کی سخت کلاس لے لی ، فوری نتائج نہ آنے پر برہمی کا اظہار ،اجلاس میں سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا بتائیں پیسے، اختیارات کس چیزکی کمی ہے، یہاں سڑکیں تاخیر سے بنتی ہیں تو محسن نقوی سے پوچھ لیں انڈرپاس ساٹھ...
میرے ڈاکٹروں کو مجھ تک رسائی دی جائے،عمران خان نے کہا تھا کہ یہ لوگ مجھے مار دیں گے، اب سمجھ آتا ہے کہ وہ بالکل ٹھیک کہہ رہے تھے،عمران سے آج کسی کی ملاقات نہ ہوسکی، عظمی خان بانی کو الشفا انٹرنیشنل اسپتال لے کر جائیں ان کا طبی ڈیٹا ان کے ڈاکٹرز کے پاس ہے، یہ لوگ بہت جھوٹ بول چ...
کراچی کی سڑکوں کی بحالی کیلئے 8ارب، گل پلازہ متاثرین کیلئے 7ارب معاوضہ منظور آئی آئی چندریگر روڈ پر تاریخی عمارت کے تحفظ کیلئے ایک ارب 57 کروڑ روپے مختص سندھ کابینہ نے شہر کراچی کی سڑکوں کی بحالی کے لیے 8 ارب 53 کروڑ روپے اور گل پلازہ آتشزدگی متاثرین کے لیے 7 ارب روپے معاو...
فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی، زخمی اور لاشیں ڈی ایچ کیو بھکر منتقل وفاقی وزیرداخلہ کاشہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش پنجاب کے ضلع بھکر کی سرحد پر قائم بین الصوبائی چیک پوسٹ داجل پر خودکش حملہ ہوا جس میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 1 زخمی ہوگیا۔تفصیلات ک...
ناصر عباس، سلمان اکرم، عامر ڈوگر، شاہد خٹک و دیگر ارکانِ اسمبلی احتجاج میں شریک احتجاج میں بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالجین سے معائنہ کرانے کا مطالبہ سامنے آیا ہے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر اپوزیشن نے احتجاج شروع کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کے م...
21 جولائی 2025 کا حکم اس بینچ نے دیا جو قانونی طور پر تشکیل ہی نہیں دیا گیا تھا قواعد کے تحت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ہی ماسٹر آف دی روسٹر ہیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں بڑا فیصلہ کرتے ہوئے وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ کیخلاف توہینِ عدالت کی کار...
حملہ آوروں نے فائرنگ کے بعد دو گاڑیوں کو آگ لگادی اور فرار ہو گئے، عینی شاہدین حملے کی نوعیت واضح نہیں ہوسکی، علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا، اسسٹنٹ کمشنر بلوچستان کے ضلع پنجگور کے سرحدی علاقے چیدگی دستک میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے، حملہ آورو...
فضائی کارروائی کے دوران ننگرہار میں چار، پکتیکا میں دو اور خوست میں ایک ٹھکانہ تباہ، بہسود میں ایک ہی گھر کے 17 افراد ہلاک ہوئے ہیں،مارے گئے خوارجیوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے، سیکیورٹی ذرائع ان حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں، افغان طالبان کی وزارت...
یہ کیا ظلم تھا؟ کیسا انصاف ہے 180 سیٹوں والا جیل میں اور 80 سیٹوں والا وزیراعظم ہے،جماعت اسلامی قرارداد کی حمایت سے شریک جرم ، حافظ نعیم سے کوئی جا کر پوچھے کیا وہ سندھودیش کے حامی ہیں؟ ہمارے ہوتے ہوئیسندھو دیش کا خواب خواب ہی رہیگا، سندھو دیش نہیں بن سکتا،جو سب ٹیکس دے اس کو کو...