... loading ...

حقوق انسانی کے عالمی ادارے ایمینسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ 2015ء کے اوائل سے مصر میں پکڑ دھکڑ اور سیاسی مخالفین کو منظر عام سے غائب کرنے کے عمل میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ گروپ کہتا ہے کہ کی افواج نے سینکڑوں افراد کو غائب کرکے انہیں تحویل کے دوران بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ہے تاکہ وہ حکومت کی سیاسی مخالفت سے باز آ جائیں۔
رپورٹ کے مطابق طلبہ، سیاسی کارکن اور مظاہرین، یہاں تک کہ 14 سال کی عمر کے بچے تک، غائب کیے گئے ہیں اور ان کا کچھ علم نہیں کیونکہ انہیں باضابطہ گرفتار نہیں کیا گیا۔
مصر کی تاریخ کی واحد جمہوری حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد سے فوجی آمر عبد الفتح سیسی کی حکومت گزشتہ کئی سالوں سے ایسے ہتھکنڈے آزما رہی ہے تاکہ سیاسی مخالفین کو روکا جا سکے اور اس کے لیے تشدد کو بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔ مشرق وسطیٰ و شمالی افریقہ کے لیے ایمینسٹی انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر فلپ لوتھر کے مطابق “لوگوں کو غائب کرنا اب مصر کی ریاستی پالیسی کا اہم حصہ بن چکا ہے۔ جو بھی بولنے کی ہمت کرتا ہے، خطرے کی زد میں آ جاتا ہے۔
ادارے کے مطابق گزشتہ سال سے اب تک اوسطاً روزانہ تین سے چار افراد غائب کردیے جاتے ہیں۔ گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جسے اٹھایا جاتا ہے اس کے بعد اس کا کچھ پتہ نہیں چلتا۔ ان میں سے بیشتر سابق صدر محمد مرسی کے حامی ہیں جن کا تعلق اخوان المسلمون سے ہے اور وہ خود بھی اس وقت قید میں ہیں اور مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔ سیسی نے جولائی 2013ء میں مرسی کی منتخب حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا اور اس کے بعد سے مخالفین کو بری طرح کچلا جا رہا ہے۔ ایمینسٹی کے مطابق اب تک مارے گئے سیاسی مخالفین کی تعداد 1400 سے زیادہ ہے جبکہ گرفتار شدگان 22 ہزار ہیں۔ ان میں سے 200 افراد کو مقدمات میں سزائے موت بھی دی گئی ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مخالفین کو خوفزدہ کرنے کے لیے ان کے بچے تک اغوا کیے گئے ہیں۔ اغوا کے 17 معاملات اب تک سامنے آئے ہیں، جن میں پانچ بچے ہیں۔
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...
دفاعی بجٹ 17.6فیصد اضافے کے بعد3؍ہزار 10؍ارب 90 کروڑ مختص، حکومت کے کل اخراجات میں سے 8,054ارب روپے صرف مارک اپ کی ادائیگی کے لیے مختص،جائیداد کی فروخت پر ٹیکس کی شرح میں کمی حکومت کے کل اخراجات کا تخمینہ 18,771 ارب روپے ،سول انتظامیہ کے اخراجات کے لیے 1,07...
پرانے منصوبوں میں پانی فراہمی کے منصوبے کے فور کے لئے 10ارب اور کراچی اربن انفرا اسٹرکچر کے لئے 7ارب 50کروڑ روپے مختص، حیدرآباد سکھر موٹر وے پر 30ارب روپے خرچ ہونگے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کراچی کوئٹہ چمن روڈ کے لئے 3؍ارب روپے رکھے گئے ، کراچی گرین لائن کے لئے تقری...
یہ ن لیگ کا بجٹ ہے جس میں غریب کو صرف ٹکڑے جبکہ امیر کو ریلیف دیا گیا ہے بجٹ ایماندار ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے پر مبنی ہے، شیخ وقاص اکرم کی گفتگو پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو مسترد کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اس ...
ناگا قبیلیکے 6افراد کی لاشیں برآمد ، ڈپٹی وزیراعلیٰ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ منی پور قابض بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، خانہ جنگی کی صورتحال بھی برقرار مودی کی نااہلی کے باعث منی پور میں فسادات روزانہ ایک نیا اور خطرناک رخ اختیار کررہے ہیں۔بھارت کا اپنا جریدہ "انڈیا نیوز نی...
حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچائے گی ، وزیراعظم حکومت اب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے قابل ہوئی ہے، بیان جاری وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی بجٹ 2026-27 کو عوامی ریلیف، معاشی ترقی اور خوشحالی کا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہ...
مہنگائی بتدریج کم ہوئی، شرحِ نمو 3۔7 فیصد تک پہنچ گئی، پچھلے 4 سال کی سب سے بہترین معاشی ترقی، تجارتی غیر یقینی کے بعد پھر سیلاب آیا، مارچ میں خطے میں عدم استحکام ہوا، وفاقی وزیر خزانہ تمام چیلنجز سے درست نبردآزما ہوئے،مالی سال کے دوران 3 بڑے چیلنجز سے کامیابی سے نمٹا گیا،اکنا...
امریکا مستقبل میں خارگ جزیرے سمیت ایران کے اہم تیل اور گیس کے انفراسٹرکچر پر قبضہ کرکے ان کی توانائی منڈیوں کا مکمل کنٹرول سنبھال لے گا، پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان یہ حکمت عملی اسی طرز پر ہوگی جس طرح امریکا نے وینزویلا میں توانائی کے شعبے سے متعلق اقدامات کیے تھے، اامریکا...
منصوبہ اپنی تکمیل کے بعد روزانہ تین لاکھ تک مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرے گا 21 کلومیٹر طویل مخصوص بی آر ٹی کوریڈور داؤد چورنگی سے نمائش تک قائم کیا جائے گا کراچی کے یلو لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کے لئے 256 الیکٹرک بسیں خریدی جائیں گی جبکہ منصوبہ اپنی تکمیل ک...