... loading ...
دہشت گردوں نے رمضان المبارک کے آخری عشرے کی مبارک ترین ساعتوں میں مقدس ترین سرزمین سعودی عرب کو اپنے نشانے پر لے لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے شہر قطیف میں مسجد کے قریب ایک خودکش حملہ ہوا جس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم مدینہ منورہ میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 2 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئےہیں۔
تفصیلات کے مطابق قطیف میں دھماکا نماز مغرب کے وقت ہوا جب خودکش حملہ آور نے مسجد کے دروازے پر آکر خود کو دھماکے سے اڑا لیا، دھماکے کے وقت علاقے میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کی آواز ایک سے 2 کلو میٹر تک سنی گئی۔ دوسری طرف مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کے قریب کارپارکنگ ایریا میں قائم چیک پوسٹ پر حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، خودکش حملہ آور مسجد نبوی میں داخل ہونے کی کوشش کررہا تھا کہ اس دوران سیکیورٹی چیک پوسٹ پر تعینات اہلکاروں نے اسے روکنے کی کوشش کی تو حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں دو اہلکار جاں بحق ہوگئے۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق دھماکے کا ہدف مسجد نبوی کی کارپارکنگ کا ایریا تھا ۔ یہاں دھماکا افطار کے وقت ہوا جب سیکیورٹی اہلکار افطار کرنے میں مصروف تھے۔ دھماکے کے بعد مدینہ منورہ میں سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی اور سیکیورٹی فورسز نے مسجد نبوی کے ارد گرد رکاوٹیں لگا کر ناکہ بندی کردی ہے جب کہ مسجد کے قریب اسنیپ چیکنگ بھی شروع کردی گئی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل صبح کے اوقات میں جدہ میں امریکی قونصل خانے کے قریب دھماکا ہوا تھا جس میں کار سوار حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا۔ سعودی ورزارت داخلہ کے مطابق سیکیورٹی حکام نے پارکنگ ایریا میں مشکوک حرکات پر ایک کار کی تلاشی لینا چاہی تو اس میں سوار خودکش بمبار نے دھماکا خیز مواد کو تباہ کردیا جس کے نتیجے میں حملہ آور موقع پر ہلاک اور 2 سیکیورٹی گارڈز بھی زخمی ہوگئے تھے۔ اس طرح گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سعودی عرب میں چار دھماکوں نے صورتِ حال کو انتہائی مخدوش کردیا ہے۔ مگر مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کے باہر ہونے والے دھماکے کے باوجود اللہ کے مہمانوں نے کسی بھی قسم کی بے چینی کا مظاہرہ نہیں کیا۔ اور مسجدنبوی میں اپنے معمولات جاری رکھے۔ مسجد نبوی میں تمام عبادات اپنے وقت پر ہوتی رہیں۔ اور دھماکے کی آواز سننے کے باوجود وہاں کسی بھی قسم کی بھگدڑ دیکھنے میں نہیں آئی۔
پاک فوج نے 27 فروری 2019 کو گرفتار کیے گئے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کا خصوصی بیان جاری کر دیا ہے جس میں ابھی نندن نے کہا ہے کہ گرنے کے بعد مجھے پاکستان آرمی نے لوگوں سے بچایا ،کشمیر کے ساتھ کیا ہورہا ہے نہ آپ کو پتا ہے نہ مجھے پتا ہے ، ہمیں تھوڑا سکون سے سوچنا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی فضائیہ کے ہاتھوں شکست کھاکر پاک سرزمین پر گرفتار ہونے والے بھارتی پائلٹ ابھی نندن نے اس وقت فوج کو دیے گئے بیان میں کہا تھا کہ فضا سے مجھے دونوں ملکوں میں کچھ فرق پتا نہیں چلا، پیراشوٹ گرا ...
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) نے رواں مالی سال 8 ماہ کا ریونیو ہدف حاصل کر لیا۔وزارت خزانہ نے مالی سال کی پہلی ششماہی جائزہ رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق جولائی سے جنوری تک مہنگائی کی شرح 8.2 فیصد رہی ہے ۔رپورٹ کے مطابق پہلی ششماہی میں بجٹ خسارہ بڑھا ہے ،ترسیلاتِ زر میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ۔رپورٹ کے مطابق گندم کا پیداواری ہدف حاصل کر لیا گیا ہے ،کپاس کی پیداوار میں کمی کا خدشہ ہے ۔وزارت خزانہ کی جائزہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ محاصل کی مد میں 2900 ارب روپے حاصل کیے گئ...
وفاقی حکومت نے یکم مارچ سے اسلام آباد میں پولی تھین بیگزپردوبارہ پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا،پولی تھین بیگز سے متعلق فیصلے کی خلاف ورزی کرنے والوں پر ایک لاکھ روپے جرمانہ کیا جائے گا۔اپنے بیان میں وزیر مملکت زرتاج گل نے کہا کہ ماحولیاتی بگاڑ کو روکنے اور اس کے اسباب پر قابو پانے کیلئے وزیراعظم عمران خان کے صاف سرسبز پاکستان وژن کے تحت وزارت موسمیاتی تبدیلی نے مختلف منصوبے شروع کررکھے ہیں تاہم ان منصوبوں کی کامیابی کا دارومدارلوگوں کو ماحول دوست طریقہ زندگی اپنانے ، قدرتی ...
ہالی ووڈ کے مشہور اداکار اور ریسلر ڈوین جانسن(دی راک) نے اپنے مداحوں کو باڈی بلڈنگ اور سخت ترین ورزش کے بعد اپنی ڈائٹ سے متعلق آگاہ کردیا۔ساتھ ہی مداحوں کی مدد اور اچھی رہنمائی کیلئے انہوں نے اپنی ڈائٹ کی ویڈیو بھی شیئر کی۔ڈوین جانسن نے انسٹاگرام اکائونٹ پر بتایا کہ وہ ورزش کرنے کے 10 منٹ کے اندر اندر اپنا 'پروٹین شیک' پی لیتے ہیں جس میں وہ 60 سے 70 گرام پروٹین پائوڈر، 35 گرام کاربز پائوڈر، ایک سیب، ایک چمچہ الیکٹرولائٹس، کریٹین اور پانی ڈالتے ہیں۔انہوں نے لوگوں کو ورزش سے مت...
بالی ووڈ اداکار ریتھک روشن کو ممبئی کرائم برانچ نے بیان ریکارڈ کرانے کیلئے طلب کرلیا۔ریتھک روشن کو 2016 میں ان کی جانب سے اداکارہ کنگنا رناوت پر کئے گئے مقدمے سے متعلق بیان ریکارڈ کرانے کیلئے طلب کیا گیا ہے ۔2016 میں ریتھک روشن نے شکایت کی تھی کہ کوئی شخص ان کا نام استعمال کر کے جعلی ای میل آئی ڈی سے کنگنا رناوت کو ای میلز کر رہا ہے ۔اس وقت کنگنا رناوت نے دعویٰ کیا تھا کہ ای میل ایڈریس خود انہیں ریتھک روشن نے دیا اور وہ دونوں اس کے ذریعے 2014 تک ایک دوسرے سے رابطے میں رہے ۔یہ...
گورنر ہائوس میں سینیٹ الیکشن کے حوالے سے ہونے والے اتحادی جماعتوں کے مشترکہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم ارکان میں فیصل سبزواری کے بیان پر تلخی ہوئی۔ ارسلان تاج نے کہا کہ سینیٹ الیکشن سرپرہے اتحادی ہمارے خلاف بیان دیرہے ہیں اتحادی جماعت نے این اے 239پرداخل پٹیشن سے متعلق بیان دیا۔ارسلان تاج نے کہا کہ بیان سے پی ٹی آئی ارکان کی دل آزاری ہوئی یہ وقت پیپلزپارٹی کی خلاف بیانات اور سینیٹ پرتوجہ دینے کاہے ۔ایم کیوایم کے فیصل سبزوار...
وفاقی وزیر برائے انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی سیدامین الحق نے کہاہے کہ ایم کیو ایم پاکستان پی ٹی آئی کی اتحادی ہے ، اگر دھاندلی کی گئی تو ایم کیو ایم جواب دے گی۔حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر امین الحق نے کہاکہ ذاتی طور پر وزیراعلی سندھ سے درخواست کی کہ عمارت دیں، وزیراعلی کو کہا کہ عمارت کو آئی ٹی عمارت میں منتقل کردیں گے ، 3 ماہ میں کوئی وزیر اعلی کا جواب نہیں آیا۔انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم پاکستان پی ٹی آئی کی اتحادی ہے ، سندھ سے حکومتی اتحادی جماعتیں 5 سینیٹ...
پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما پلوشہ خان کے کراچی میں واقع گھر پر حملہ کیا گیا ہے ۔ ایک بیان میں پلوشہ خان نے کہاکہ کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں واقع میرے گھر پر حملہ کردیا گیا ہے ۔5 سے زائد افراد میرے گھر میں آئے اور گھر والوں کو دھمکیاں دیں۔پلوشہ خان نے کہا کہ حملہ آور کہہ رہے تھے پلوشہ خان کو باہر نکالو۔انہوں نے کہا کہ اس حملے کے حوالے سے میں تھانے میں درخواست دے رہی ہوں۔
جناح اسپتال نے جڑواں بچوں کی پیدائش کے دعوے کے معاملے کی انکوائری مکمل کر لی، رپورٹ میں تعین ہو گیا کہ غلطی کہاں ہوئی۔ذرائع کے مطابق جناح اسپتال کراچی میں دو بچوں کی پیدائش کے معاملے میں کی جانے والی انکوائری رپورٹ میں دوسرا الٹرا سائونڈ کرنے والی ڈاکٹر قصور وار قرار دے دی گئی ہے ۔انکوائری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دوسرا الٹرا سائونڈ غلط کیا گیا، اور اس کے لیے والد سے پیسے بھی لیے گئے ۔تاہم انکوائری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میرپور خاص سے ہونے والے پہلے الٹرا سائونڈ میں ایک ہی بچ...
سندھ میں ہجرت کرکے آنے والے آبی پرندوں کی سالانہ گنتی کا عمل مکمل کرلیا گیاہے ۔ایک بیان میں محکمہ وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ دو ہفتوں میں 6 لاکھ 12397 آبی پرندے سندھ میں دیکھے گئے ، اس دوران کاٹن ٹیل نامی پرندے کو 30 سال بعد سندھ میں دیکھا گیا۔محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق دریائے سندھ پر 60 ہزار سے زائد وائٹ پیلکنز کو بھی دیکھا گیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ 15 سالوں میں نایاب پرندوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا۔محکمہ وائلڈ لائف کا مزید کہنا ہے کہ سال 2020 میں 7 لاکھ 41 ہزار 42 آبی پرن...
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے آٹھویں میچ میں پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 3 وکٹوں سے ہرادیا۔پشاور زلمی نے نوجوان بیٹسمین حیدر علی اور کیربیئن پاور ہٹر ردر فورڈکی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت 199 رنز کا ہدف تین گیندیں قبل 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔پشاور زلمی کی ایونٹ میں مسلسل یہ دوسری کامیابی ہے ۔پشاور زلمی کے حیدر علی کوبرق رفتار نصف سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں پشاور...
کراچی میں ایک اور سیکیورٹی گارڈ نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ شہرقائد کے علاقے صفورا میں زیر تعمیر بلڈنگ میں 50 سالہ سییکورٹی گارڈ نے خود کو گولی مار لی۔ پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر خودکشی کی وجوہات سامنے نہیں آسکی۔عینی شاہد ساتھی سیکورٹی گارڈ نے بتایاکہ میری ڈیوٹی گیٹ پر تھی۔ مجھے ایک مزدور نے آکر بتایا کہ اس نے گولی مار لی ہے ۔ میں وہاں گیا تو دیکھا کہ وہ پڑا ہوا تھا، جنیریٹر کے شور سے گولی کی آواز نہیں آئی۔ساتھیوں کے مطابق جیکب آباد سے تعلق رکھنے والا عمر مٹھو خان بہت کم ...