... loading ...
مصر کی ایک عدالت نے الجزیرہ کے دو صحافیوں سمیت چھ افراد کی سزائے موت کی تصدیق کردی ہے جن پر الزام ہے کہ انہوں نے سرکاری راز قطر کو منتقل کیے تھے۔ جاسوسی کے الزام میں جن 11 افراد کے خلاف مقدمہ چلایا گیا، ان میں مصر کے جمہوری صدر محمد مرسی بھی شامل تھے جنہیں 15 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
سنیچر کو عدالت نے 7 مئی کے اس فیصلے کی توثیق کی، جس میں چھ مدعا علیہان کو سزائے موت سنائی گئی تھی۔ ابتدائی فیصلے کے بعد قاہرہ کی عدالت نے مصر کے مفتی اعظم شوقی عالم سے رابطہ کیا تھا کہ وہ فیصلے کو حتمی صورت دیں۔ مصری قانون کے مطابق موت کی سزا پر مفتی اعظم کے دستخط کی ضرورت ہوتی ہے۔ ان کی رائے لازمی واجب التعمیل تو نہیں لیکن عموماً عدلیہ اس کا احترام کرتی ہیں۔ دیگر مدعا علیہان کے ساتھ صدر مرسی بھی اس مقدمے میں 15 سال قید کے مستحق قرار پائے ہیں۔
سزائے موت پانے والوں میں الجزیرہ کے عربی چینل کے سابق ڈائریکٹر نیوز ابراہم ہلال بھی شامل ہیں۔ وہ اس وقت مصر میں موجود نہیں اس لیے یہ سزا انہیں غیر موجودگی میں دی گئی۔ ہلال پر الزام ہے کہ انہوں نے سرکاری راز قطر کو دیے جس پر انسانی حقوق کی انجمنون کا کہنا ہے کہ یہ مکمل طور پر ایک سیاسی مقدمہ تھا اور دھوکہ دہی پر مبنی تھا۔ علاء سبلان، جو گزشتہ سال تک الجزیرہ کے ملازم تھے، اور اسما الخطبب، جو رسد نیوز نیٹ ورک کی صحافی تھیں، کو بھی عدم موجودگی میں سزائے موت سنائی گئی ہے۔ موت کی سزا پانے والے دیگر میں سیاسی کارکن احمد عفیفی، فلائٹ اٹینڈنٹ محمد کیلانی اور تعلیمی شخصیت احمد اسماعیل بھی ہیں، جو اس وقت ریاستی حراست میں ہیں۔ اس فیصلے کے خلاف اپیل کی جا سکتی ہے۔
انٹرنیشنل پریس انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر اسٹیون ایلس نے کہا ہے کہ انہیں فیصلے پر سخت مایوسی تو ہوئی ہے لیکن یہ حیران کن نہیں ہے کیونکہ مصر میں آزادی صحافت کے حوالے سے ماحول کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ انٹرپول اور پولیس کسی وارنٹ کے جاری ہونے کی صورت میں اس کا احترام نہیں کریں گے کیونکہ یہ ایک سیاسی اور جھوٹا مقدمہ تھا۔
کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس نے مصر کو صحافیوں کو سب سے زیادہ جیلوں میں ٹھونسنے والا ملک قرار دیا تھا اور صحافت کے لیے خطرناک ترین ممالک میں شامل کر رکھا ہے۔
جنوری 2011ء میں حکومت مخالف مظاہروں کو رپورٹ کرنے کے بعد ہی سے مصری حکام نے الجزیرہ کو نشانے پر رکھا ہوا تھا۔ اس کے دفاتر جبراً بند کرائے گئے اور متعدد صحافیوں کو قید کرلیا گیا تھا۔ 2013ء میں تحریر اسکوائر پر موجود ادارے کے دفاتر پر بم پھینکے گئے۔ پھر اسی سال جولائی میں ملک کے پہلے جمہوری منتخب صدر محمد مرسی کی حکومت کا تختہ الٹ دیا گیا اور اسی دن فوجی قاہرہ میں الجزیرہ کے دفاتر میں اس وقت گھس گئے جب براہ راست نشریات جاری تھی اور چینل کو نشریات بند کرنے پر مجبور کردیا گیا۔ سال کے آخر تک الجزيرہ کے پانچ صحافی جیلوں میں تھے، جنہیں قید کرنے کی صرف ایک وجہ تھی کہ وہ صحافی ہیں۔
گو کہ ایک بین الاقوامی مہم نے ان صحافیوں کی رہائی کو ممکن بنایا لیکن اب بھی 70 سے زیادہ صحافی مصر کی جیلوں میں موجود ہیں۔ الجزیرہ نے ایسے تمام الزامات کی تردید کی ہے جو صحافتی اصولوں کے خلاف ہوں۔
اخوان المسلمون کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد اس پر پابندی لگا دی گئی اور اعلیٰ قیادت سے لے کر عام کارکن تک، اس وقت اخوان کے ہزاروں اراکین جیلوں میں سڑ رہے ہیں۔
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...
مودی نے سیاسی حکمت عملی یہ بنائی کہ کیسے مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے، عرفان صدیقی بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب کے پانی پر لگی ہوئی ہیں، سینیٹر علی ظفر سینیٹ اجلاس میں اراکین نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کی سو...
پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو سمجھتے ہیں ،پہلگام واقعے کی تحقیقات پر زور چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ...
مل کر مسئلے کا ذمہ دارانہ حل تلاش کیا جائے،مختلف سطح پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے امریکہ نہیں سمجھتا اس میں پاکستان ملوث ہے، سعودیہ و ایران ثالثی پیشکش کرچکے ہیں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا ...
بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے وقت ، کارروائی سے واضح ہے یہ کس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف مہم میں کسی ایک کارروائی میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتوں کا ریکارڈ ہے دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤںکے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے ...
ٹنڈو یوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین سے روک دیا، ایدھی ترجمان کا احتجاج قبرستان کے گورکن بھی تشدد کرنے والوں میںشامل، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے مداخلت کی اپیل حیدرآباد کے ٹنڈویوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین کرنے والے ایدھی رضاکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، ج...