... loading ...

وزیراعظم نوازشریف لندن کے ہارلے اسٹریٹ کلینک سے لندن میں واقع اپنے گھر پر منتقل ہوگئے ہیں۔ وزیراعظم کی بیماری اور علاج کے حوالے سے تمام تر معلومات اسپتال کے کسی بھی ذریعے کے بجائے صرف خاندانی ذرائع سے جاری کی جاتی رہی۔ جس میں بتایا گیا کہ وزیراعظم کی اوپن ہارٹ سرجری کی گئی۔ اس طرح وہ ایک ہفتے اسپتال میں زیرعلاج رہنے کے بعد گھر منتقل ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق معالجین کی جانب سےنوازشریف کی صحت کو تسلی بخش قرار دیے جانے کے بعد اُنہیں اسپتال سے گھر منتقل کیا گیا۔
وزیراعظم نوازشریف کی اسپتال سے گھر منتقلی کے موقع پر ان کی اہلیہ کلثوم نواز، صاحبزادے حسن اور حسین نواز بھی ہمراہ تھے۔ یہ ایک حیرت انگیز امر ہے کہ نوازشریف کے خاندان کی جانب سے فراہم کردہ اطلاعات میں کہیں پر بھی اس کا ذکر نہیں کیا جارہا کہ اس موقع پر وزیراعظم نوازشریف کے بھائی اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی موجود تھے۔ جبکہ شہباز شریف کی وہاں موجودگی کی تمام اطلاعات پنجاب حکومت کے ذرائع یا پھر خود شہباز شریف کے خاندان سے مل رہی ہیں۔ نوازشریف نے اسپتال سے باہر آنے پر وہاں کھڑے افراد کو دیکھ کر ہاتھ ہلایا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی گھر منتقلی کے موقع پر اسپتال کے باہر سیکیورٹی کے انتظامات بھی کیے گئے تھے۔وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں رمضان کریم کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ رمضان کا چاند خوشخبری لے کر آیا ہے اور وزیراعظم نواز شریف گھر واپس آرہے ہیں۔اس سے قبل لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نوازشریف کی طبیعت میں کافی بہتری آرہی ہے اور ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق وہ ہرگھنٹے بعد چہل قدمی بھی کرتے ہیں جبکہ آپریشن کے بعد دی جانے والی بیشتر دوائیں بھی بند کردی گئی ہیں تاہم وہ گھر منتقلی کے بعد ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق ایک ہفتے سے دو ہفتے آرام کے بعدسفر کر سکیں گے۔
وزیراعظم نوازشریف کی اسپتال سے گھر منتقلی کے ساتھ ہی پاکستان میں اُن کی آمد کے حوالے سے چہ مگوئیوں کا آغاز ہو گیا ہے۔ حسین نواز کے مطابق وزیراعظم اگلے ایک سے دو ہفتوں میں پاکستان سفر کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔ جبکہ بعض تجزیہ کاروں کے مطابق وزیراعظم رمضان المبارک کے زیادہ سے زیادہ ایام لندن یا پھر پاکستان سے باہر گزارنے کے خواہاں ہیں۔ اس طرح وہ ملک میں جاری سیاسی سرگرمیوں سے خود کو بچانا چاہتے ہیں۔ مگر نوازشریف کا یہی عرصہ آرام اُن کے لیے سیاسی طور پر خاصا پریشانی کا باعث بھی بن سکتا ہے۔
شاہد خاقان عباسی،مصطفی نواز کھوکھر ، اسد قیصر، اخونزادہ حسین یوسف زئی اور خالد یوسف چوہدری نے بدھ کی شب حکومتی مذاکرات کی آفر پر مشاورتی نشست میں مثبت جواب دینے کا فیصلہ رانا ثنا اللہ کے بیانات کا باریک بینی سے جائزہ ،پی ٹی آئی قیادت کے مشورے پر محمود اچکزئی اور راجا ناصر عباس...
آئی ایم ایف ممکنہ طور پر یو اے ای کے سفیر سے ملاقات کرکے رول اوور کی نئی یقین دہانی حاصل کرنا چاہے گا، آئی ایم ایف کے اسٹیٹ بینک حکام سے تکنیکی سطح کے مذاکرات جاری پیر سے آئی ایم ایف وفد اور وزارت خزانہ کے حکام کے مابین اسلام آباد میں مذاکرات ہوں گے، سمجھ نہیں آتی میڈیا رول...
افسوسناک واقعہ تور پل کے قریب پیش آیا ،دھماکے سے گھر کا بیشتر حصہ منہدم ہو گیا دھماکے سے متاثر گھر میں بچے افطاری کیلئے لسی خریدنے کیلئے جمع تھے،سکیورٹی ذرائع بلوچستان کے علاقے چمن میں گھر کے اندر سلنڈردھماکہ ہوا ہے جس میں بچوں سمیت 8افراد جاں بحق ہو گئے ۔واقع تور پل کے ایک ...
آصف علی زرداری نے مراد علی شاہ اوروہاب مرتضیٰ کی کراچی صورتحال پر پارٹی قیادت کی سخت کلاس لے لی ، فوری نتائج نہ آنے پر برہمی کا اظہار ،اجلاس میں سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا بتائیں پیسے، اختیارات کس چیزکی کمی ہے، یہاں سڑکیں تاخیر سے بنتی ہیں تو محسن نقوی سے پوچھ لیں انڈرپاس ساٹھ...
میرے ڈاکٹروں کو مجھ تک رسائی دی جائے،عمران خان نے کہا تھا کہ یہ لوگ مجھے مار دیں گے، اب سمجھ آتا ہے کہ وہ بالکل ٹھیک کہہ رہے تھے،عمران سے آج کسی کی ملاقات نہ ہوسکی، عظمی خان بانی کو الشفا انٹرنیشنل اسپتال لے کر جائیں ان کا طبی ڈیٹا ان کے ڈاکٹرز کے پاس ہے، یہ لوگ بہت جھوٹ بول چ...
کراچی کی سڑکوں کی بحالی کیلئے 8ارب، گل پلازہ متاثرین کیلئے 7ارب معاوضہ منظور آئی آئی چندریگر روڈ پر تاریخی عمارت کے تحفظ کیلئے ایک ارب 57 کروڑ روپے مختص سندھ کابینہ نے شہر کراچی کی سڑکوں کی بحالی کے لیے 8 ارب 53 کروڑ روپے اور گل پلازہ آتشزدگی متاثرین کے لیے 7 ارب روپے معاو...
فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی، زخمی اور لاشیں ڈی ایچ کیو بھکر منتقل وفاقی وزیرداخلہ کاشہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش پنجاب کے ضلع بھکر کی سرحد پر قائم بین الصوبائی چیک پوسٹ داجل پر خودکش حملہ ہوا جس میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 1 زخمی ہوگیا۔تفصیلات ک...
ناصر عباس، سلمان اکرم، عامر ڈوگر، شاہد خٹک و دیگر ارکانِ اسمبلی احتجاج میں شریک احتجاج میں بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالجین سے معائنہ کرانے کا مطالبہ سامنے آیا ہے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر اپوزیشن نے احتجاج شروع کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کے م...
21 جولائی 2025 کا حکم اس بینچ نے دیا جو قانونی طور پر تشکیل ہی نہیں دیا گیا تھا قواعد کے تحت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ہی ماسٹر آف دی روسٹر ہیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں بڑا فیصلہ کرتے ہوئے وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ کیخلاف توہینِ عدالت کی کار...
حملہ آوروں نے فائرنگ کے بعد دو گاڑیوں کو آگ لگادی اور فرار ہو گئے، عینی شاہدین حملے کی نوعیت واضح نہیں ہوسکی، علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا، اسسٹنٹ کمشنر بلوچستان کے ضلع پنجگور کے سرحدی علاقے چیدگی دستک میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے، حملہ آورو...
فضائی کارروائی کے دوران ننگرہار میں چار، پکتیکا میں دو اور خوست میں ایک ٹھکانہ تباہ، بہسود میں ایک ہی گھر کے 17 افراد ہلاک ہوئے ہیں،مارے گئے خوارجیوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے، سیکیورٹی ذرائع ان حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں، افغان طالبان کی وزارت...
یہ کیا ظلم تھا؟ کیسا انصاف ہے 180 سیٹوں والا جیل میں اور 80 سیٹوں والا وزیراعظم ہے،جماعت اسلامی قرارداد کی حمایت سے شریک جرم ، حافظ نعیم سے کوئی جا کر پوچھے کیا وہ سندھودیش کے حامی ہیں؟ ہمارے ہوتے ہوئیسندھو دیش کا خواب خواب ہی رہیگا، سندھو دیش نہیں بن سکتا،جو سب ٹیکس دے اس کو کو...