... loading ...
برطانیہ کی حزب اختلاف کی جماعت لیبر پارٹی کے امیدوار صادق خان بالآخر لندن کے پہلے مسلم میئر منتخب ہوگئے ہیں۔اُنہوں نے وزیرِ اعظم ڈیوڈ کیمرون کی کنزرویٹو پارٹی کے نامزد امیدوار اور کروڑپتی حریف زیک گولڈ اسمتھ کو شکست دی۔ زیک گولڈ اسمٹھ دنیا کے چند دولت مندوں میں شامل سمجھے جانے والے آنجہانی گولڈ اسمتھ کے بیٹے اور عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما کے بھائی ہیں۔ وہ ماہرِ ماحولیات اور کنزرویٹو پارٹی کے رکن پارلیمنٹ بھی رہ چکے ہیں۔ گزشتہ آٹھ برسوں سے لندن میں کنز ویٹو پارٹی کا ہی صدر منتخب ہوتا آیا ہے۔ اس اعتبار سے صادق خان کی فتح اور زیک گولڈ اسمتھ کی شکست کو نہایت اہمیت دی جارہی ہے۔پاکستان میں یہ بات اس لیے بھی ایک خاص تناظر رکھتی ہے کہ زیک گولڈ اسمتھ کی انتخانی مہم میں عمران خان نے شرکت کی تھی اور اپنی سابقہ اہلیہ کےبھائی کے حق میں انتخابی مہم چلائی تھی۔
صادق خان نے فتح کے بعد کہا کہ اُنہوں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ وہ لندن کے میئر منتخب ہو جائیں گے۔ اُن کے خلاف لندن کی تاریخ کی بدترین اور غلیظ انتخابی مہم چلائی گئی۔ مگر اُنہوں نے اپنا سفر جاری رکھا۔ اور اپنے ماضی کے کسی بھی پس منظر کو نہیں چھپایا ۔ صادق خان نے اس موقع پر اپنی انتخابی مہم کے دوران مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ “انہیں فخر ہے کہ لندن نے خوف پر امید کو ترجیح دی۔”یہ بات نہایت اہم ہے کہ صادق خان کے خلاف وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کی جماعت کی جانب سے چلائی جانے والی مہم میں اُنہیں مسلم انتہاپسندوں کے ایک دوست کے طور پر پیش کرکے خوف پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔ مگر لندن نے ایسی کسی انتخابی مہم سے خوف زدہ ہونے سے انکار کر دیا۔
محمد صادق پاکستان سے نقل مکانی کرنے والے ایک ایسے باپ کے بیٹے ہیں جنہوں نے اپنی زندگی کا آغاز بس کے ایک ڈرائیور کے طور پر کیا تھا۔پینتالیس سالہ سالہ صادق خان نے حکومت کی جانب سے بنائے گئے سرکاری گھر میں پرورش پائی جبکہ وزیر بننے سے قبل انہوں نے انسانی حقوق کے وکیل کے طور پر فرائض بھی سرانجام دیئے۔ محمد صادق انتخاب کے بعد یورپی یونین کے کسی دارالحکومت کے پہلے مسلم میئر بن گئےہیں۔
ایرانی حملوں میں 14اسرائیلی ہلاک ،200زخمی ، امدادی کارروائیاں جاری ہیں،ایران نے اسرائیل کے 6اسٹرٹیجک مقامات کو نشانہ بنایا، 61عمارتیں متاثر ہوئیں، جن میں 6 مکمل طور پر تباہ ہو گئیں مغربی تہران میں جوہری تنصیبات کے ارد گرد کی آبادیوں کے شہری اپنے گھربار چھوڑ دیں، اسرا...
وفاقی فیصلے مخصوص مفادات کی بنیاد پر کیے گئے ، اقدام کے پیچھے زمینوں پر قبضہ کرنے والے مافیا یعنی ’چائنا کٹنگ مافیا‘کا ہاتھ ہے ، وفاقی حکومت سندھ کو سوتیلا نہ سمجھے ، اگر یہ رویہ جاری رکھا تو ہمیں اپنے حقوق لینا آتے ہیں وفاقی حکومت سندھ کے ساتھ نوآبادیاتی سلوک کی مرت...
اسرائیل نے ٹرمپ انتظامیہ سے جنگ میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے فی الحال ٹرمپ انتظامیہ اس پر غورنہیں کررہی،امریکی اہل کار کی تصدیق اسرائیل نے ایران کے خلاف جنگ میں امریکا سے مدد مانگ لی، لیکن ٹرمپ انتظامیہ نے اب تک خود کو اسرائیلی کارروائی سے دور رکھا ہے۔ امریکی ویب سائٹ کی رپورٹ...
اڈیالہ جیل سے کال آتے ہی پورے ملک میں احتجاج ہوگا، پرامن رہیں گے فارم 47کی حکومت کے تمام اعدادوشمار جھوٹے ہیں،عالیہ حمزہ کی پریس کانفرنس تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ حکومت کی کارکردگی کو عوام کے سامنے بے نقاب کرنے کیلئے بھرپور مہم چلائی جائے گی ،ج...
امن سے مراد انسانی حقوق کا تحفظ ہے،کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے تاجر برادری ملکی تعمیر وترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے ، سربراہ جے یو آئی جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تاجر برادری ملکی تعمیر وترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے ، ریاست تاجروں ...
وزیرخزانہ کی سربراہی میں کمیٹی ہفتہ وار اپنی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی کمیٹی معیشت پر تیل کی قیمتوں میں ردوبدل کے اثرات پر نظر رکھے گی، نوٹیفکیشن اسرائیل اور ایران کے ایک دوسرے پر فضائی حملوں سے بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قی...
اسرائیلی ایئرفورس کو مکمل آزادی، تہران میں تازہ حملہ، 2 ایرانی جنرلز، 3 جوہری سائنسدانوں ،20 بچوںسمیت 65 شہید،فردو، اصفہان میں جوہری تنصیبات کو معمولی نقصان ہوا، ایران دھماکوں کی آوازیں تل ابیب، یروشلم اور گش دان میں سنی گئیں( اسرائیلی میڈیا)اگر ایران نے میزائل حملے جاری رکھے ...
بھارت کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا،نئی دہلی میں ڈس انفو لیب قائم ، اجلاس میں پاکستان کو رپورٹنگ پر رکھنے کا فیصلہ،چین، ترکی اور چاپان کی جانب سے پاکستان کی مکمل حمایت آپریشن بنیان مرصوص کے بعد بھارت کی پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کرنے کیلئے بھرپور کوششیں، پاکستان کی سفارتی پوز...
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر سے زائد اضافہ متوقع یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان پٹرول اور ڈیزل کتنے مہنگے ہوں گے؟، 16 جون سے عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں، یکم جولائی سے بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضاف...
کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل مذاکرات اور سفارتکاری سے ممکن ہے، سربراہسفارتی وفد بھارت ہر بار مذاکرات اور بات چیت سے راہ فرار اختیار کرتا ہے، برسلز میںپریس کانفرنس پاکستان پیپلز پارٹی کیچیئرمین اورپاکستانی سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ،مسئلہ کشمیر اور دہشت گردی ک...
نام نہاد بلوچستان اسٹڈیز پراجیکٹ سے دہلی اور تل ابیب کا شیطانی ایکا پکڑا گیا میر یار نامی بھارتی مہرہ پاکستان مخالف سازش کا حصہ ،بھارت کی آشیرباد سے مشیر مقرر پاکستان کے خلاف بھارت اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہوگیا۔ اسرائیل سے منسلک MEMRI ویب سائٹ کی پاکستان کے خلاف گھناو...
8بڑے منصوبوں کیلیے 8 ارب 28 کروڑ روپے مختص کیے گئے ، جرأت رپورٹ پارک ، نہر خیام کی بحالی، اسپورٹس کمپلیکس ،کورنگی کازوے ، ملیر ندی ودیگر امور سندھ بجٹ میں کراچی کے 8 بڑے منصوبوں کے لئے 8 ارب 28 کروڑ روپے مختص، شہر قائد کو کوئی نیا منصوبہ نہیں مل سکا۔ جرات کی رپورٹ کے مطابق ک...