... loading ...
امریکا کے صدر براک اوباما نے برطانیہ سے جذباتی اپیل کی ہےکہ وہ یورپی یونین نہ چھوڑے کیونکہ اس کی موجودگی دنیا میں برطانیہ کے مقام میں اضافہ کرتی ہے اور اس اہم اتحاد کو مضبوط بناتی ہے۔
اس خوف کے ساتھ کہ برطانیہ کا اخراج مغرب کو کمزور بنائے گا، صدر اوباما لندن پہنچے ہیں جہاں وہ برطانیہ کو قائل کریں گے کہ دہشت گردی، ہجرت اور اقتصادی سست روی جیسے مسائل سے یورپی یونین میں موجود رہ کر ہی نمٹا جا سکتا ہے۔
اس اہم مسئلے پر انہوں نے دونوں ملکوں کی باہمی تاریخ اور یورپ کی جنگوں میں مارے جانے والے لاکھوں امریکی فوجیوں کے حوالے دیے اور دونوں ملکوں کو “دوست” قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ “امریکا چاہتا ہے کہ یورپ کی طاقتور ترین آواز دنیا بھر میں اسے مضبوط بنائے اور بحر اوقیانوس کے پار ان کے اتحادیوں کے ساتھ انہیں جوڑے رکھے۔”
اوباما نے ملکہ ایلزبتھ دوئم کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے بعد وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون سے ملاقات کی۔
معاشی مسائل سے دوچار امریکا کو خطرہ ہے کہ برطانیہ کا یورپی یونین سے اخراج اسٹاک مارکیٹوں کی تباہی اور اس کے مضبوط ترین یورپی اتحادی کے لیے مسائل کو جنم دے گا اور سب سے بڑھ کر یورپی یونین کے عالمی اثر و رسوخ اور بحیثیت مجموعی مغرب کو کمزور کرے گا۔
برطانیہ میں یورپی یونین کے مخالفین کا کہنا ہے کہ جرمنی کے زیر اثر اس اتحاد کا تجربہ ناکام رہا ہے اور اس نے برطانیہ کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اگر برطانیہ اس اتحاد سے نکل جائے تو آزادانہ طور پر زیادہ ترقی کر سکتا ہے۔
لندن کے میئر بورس جانسن، جو اس مہم کی سربراہی کر رہےہیں، کہتے ہیں کہ انہیں یورپی یونین کی رکنیت کے معاملے پر امریکیوں کے لیکچر کی ضرورت نہیں ہے اور کہا ہے کہ براک اوباما کا رویہ منافقانہ ہے۔ مہم کے ایک اور اہم نام نائجل فراج نے کہا ہے کہ صدر اوباما اپنا منہ بند رکھیں۔ یہ سراسر ہمارے معاملات میں مداخلت ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب نے معاشی استحکام کے لیے بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز دے دی۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں وزیراعظم شہباز شریف نے تاجر برادری سے گفتگو کی اس دوران کاروباری شخصیت عارف حبیب نے کہا کہ آپ نے اسٹاک مارکیٹ کو ریکارڈ سطح پر پہنچایا ...
تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ نے نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان جھگڑا چلنے کا دعوی کر دیا ۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹے بھائی نے دھوکا دیکر نواز شریف سے وزارت عظمی چھین لی ۔ شہباز شریف کسی کی گود میں بیٹھ کر کسی اور کی فرمائش پر حکومت کر رہے ہیں ۔ ان...
غزہ میں صیہونی بربریت کے خلاف احتجاج کے باعث امریکا کی کولمبیا یونیوسٹی میں سات روزسے کلاسز معطل ہے ۔سی ایس پی ، ایم آئی ٹی اور یونیورسٹی آف مشی گن میں درجنوں طلبہ کو گرفتار کرلیا گیا۔فلسطین کے حامی طلبہ کو دوران احتجاج گرفتار کرنے اور ان کے داخلے منسوخ کرنے پر کولمبیا یونیورسٹی ...
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب کا الیکشن پہلے سے پلان تھا اور ضمنی انتخابات میں پہلے ہی ڈبے بھرے ہوئے تھے۔اڈیالہ جیل میں میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ جمہوریت، قانون کی بالادستی اور فری اینڈ فیئر الیکشن پر کھڑی ہوتی ہے مگر یہاں جنگل کا قانون ہے پنجاب کے ضمنی ...
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی لاہور پہنچ گئے، جہاں انہوں نے مزارِ اقبال پر حاضری دی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ایرانیوں کے دل پاکستانیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ غزہ کے معاملے پر پاکستان کے اصولی مؤقف کو سراہتے ہیں۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر مہمان ایرا...
سپریم کورٹ نے کراچی میں 5 ہزار مربع گز پلاٹ پر پارک بنانے کا حکم دیدیا۔عدالت عظمی نے تحویل کے لئے کانپور بوائز ایسوسی ایشن کی درخواست مسترد کردی۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کانپور اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کو زمین کی الاٹمنٹ کیس کی سماعت کے دوران وکیل نے عدالت کو بتایا کہ انیس سو اک...
بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کااعتراف کہ بھارت غیر ملکی سرزمین پر اپنے ڈیتھ اسکواڈز چلاتا ہے، حیران کن نہیں کیونکہ یہ حقیقت بہت پہلے سے عالمی انٹیلی جنس کمیونٹی کے علم میں تھی تاہم بھارت نے اعتراف پہلی بار کیا۔بھارتی چینل کو انٹرویو میں راج ناتھ سنگھ نے کہاکہ بھارت کا امن خراب ...
پاکستان اور ایران نے سکیورٹی، تجارت، سائنس و ٹیکنالوجی، ویٹرنری ہیلتھ، ثقافت اور عدالتی امور سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لئے 8 معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کر دیئے جبکہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ ہم نے پہلے مرحلے میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی ح...
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کے نئے ریکارڈ بننے کا سلسلہ جاری ہے اوربینچ مارک ہنڈریڈ انڈیکس بہترہزار پوانٹس کی سطح کے قریب آگیا ہے اسٹاک بروکرانڈیکس کو اسی ہزار پوانٹس جاتا دیکھ رہے ہیں۔اسٹاک مارکیٹ میں ڈھائی ماہ سے تیزی کا تسلسل جاری ہے انڈیکس روزانہ نئے ریکارڈ بنارہا ہے۔۔سر...
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اسٹریٹ کرائم کیخلاف دوطرفہ کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے صوبے میں امن وامان سے متعلق بریفنگ دی۔اجلاس میں وزیر اعلی مرادعلی ...
ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے 21 حلقوں پر پولنگ ہوئی، جبکہ ووٹوں کی گنتی کے بعد غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج موصول ہونا شروع ہوگئے ۔الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلی کی 16 نشستوں پر پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہ...
ظفروال کے حلقہ پی پی 54 میں ضمنی الیکشن کے دوران گائوں کوٹ ناجو میں دو سیاسی جماعتوںکے کارکنوں میں جھگڑے کے دوران ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ جھگڑے کے دوران مبینہ طور پرسر میں ڈنڈا لگنے سے 60 سالہ محمد یوسف شدید زخمی ہو اجسے ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لا کرجان کی بازی...