... loading ...
برطانیہ میں کارپوریٹ میڈیا کو دارالحکومت لندن میں ہونے والے ایک زبردست مظاہرے سے نظریں چرانے پر سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ گزشتہ روز اندازاً ایک لاکھ افراد نے حکومت کی جانب سے عوامی خدمات کے شعبے میں ہونے والے اخراجات میں کمی لانے کے خلاف اور وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کے استعفے کے حق میں مظاہرہ کیا۔ میڈیا نے ابتدا میں اس عظیم مظاہرے کو چنداں اہمیت نہیں دی جس پر سوشل میڈیا پر اسے زبردست تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
وسطی لندن میں ہونے والے اس مظاہرے کا مقصد پبلک سروسز اخراجات میں کمی کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرانا تھا۔ اس میں صحت، تعمیرات، ملازمتوں اور تعلیم جیسے مسائل پر توجہ دینے والے گروپ بھی شامل تھے۔ شیڈو چانسلر جان میک ڈونیل، یونین چین لین میک کلسکی اور گرین پارٹی کی رہنما نتالی بینیٹ نے اس مارچ میں حصہ لیا۔ مقررین نے کہا کہ ڈیوڈ کیمرون کو اب حکومت چھوڑ دینی چاہیے کیونکہ وہ نہ خود سیاسی طور پر دیوالیہ ہو چکی ہے بلکہ اس نے معیشت کا بھی یہی حشر کیا ہے۔ مظاہر نے حکومت کی جانب سے عوامی خدمات کے شعبے میں اخراجات کم کرنے اور نیشنل ہیلتھ سروسز کی مبینہ نجکاری کے خلاف احتجاج کیا۔ اس موقع پر پاناما پیپرز میں ڈیوڈ کیمرون کے والد کے آف شور اثاثوں اور خود وزیر اعظم کی جانب سے ان سے فائدہ اٹھانے پر عوامی غم و غصہ دیکھا گیا۔
شہر کے وسط میں ہونے والے اس بہت بڑے مظاہرے پر پہلے تو ذرائع ابلاغ کو سانپ سونگھ گیا لیکن رات گئے تک آہستہ آہستہ کوریج آنا شروع ہو گئی۔ کسی نے کم کی اور کسی نے بہتر، لیکن اس وقت تک بہتر دیر ہو چکی تھی۔ ٹوئٹر پر بی بی سی سمیت مختلف ابلاغی اداروں کو تب تک اچھا خاصا لتاڑا جا چکا تھا۔ یہاں تک کہ امریکا کی جانب سے عوام کی جاسوسی کرنے کا بھانڈا پھوڑنے والے سابق سی آئی اے اہلکار ایڈورڈ سنوڈین بھی اس بحث میں کودے اور برطانیہ کے قومی نشریاتی ادارے کو آڑے ہاتھوں لیا۔
ایرانی تیل کی پاکستان میں اسمگلنگ پر سیکیورٹی ادارے کی رپورٹ میں اہم انکشافات سامنے آگئے ۔پاکستان میں ایرانی تیل کی اسمگلنگ کے بارے میں رپورٹ منظرعام پر آگئی ہے جس میں کہا گیا کہ پاکستان میں سالانہ 2 ارب 80 کروڑ لیٹر ایرانی تیل اسمگل کیا جاتا ہے اور اسمگلنگ سے قومی خزانے کو سالان...
سندھ کابینہ نے رینجرز کی کراچی میں تعیناتی کی مدت میں 180 دن کے اضافے کی منظوری دے دی۔ترجمان حکومت سندھ نے بتایا کہ رینجرز کی کراچی میں تعیناتی 13 جون 2024 سے 9 دسمبر 2024 تک ہے ، جس دوران رینجرز کو انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت اختیارات حاصل رہیں گے ۔کابینہ نے گزشتہ کابینہ ا...
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی انتخابات میں کامیابی کے لیے بھارتی مسلمانوں اور پاکستان کو دھمکی دے رہے ہیں ۔ دی وائر کے مطابق بی جے پی نے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کے ذریعے مودی کی ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں مودی کہتے ہیں کہ اگر کانگریس اقتدار میں آئی تو وہ ہندؤں کی جائیداد اور دولت م...
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کسی بھی صورت غزہ میں جنگ بندی تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ کوئی ایسا معاہدہ تسلیم نہیں جس میں جنگ کا خاتمہ شامل ہو۔اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حماس نے جنگ ...
جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)کو کراچی میں جلسے کی اجازت نہیں ملی اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر شرقی نے بتایا کہ جے یو آئی کو ایس ایس پی ایسٹ کی رپورٹ پر جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ ایس ایس پی ایسٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہر میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر بڑے عوامی اجت...
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی اور کوئی بات چیت کسی سے چھپ کر نہیں ہوگی،بانی پی ٹی آئی نے نہ کبھی ڈیل کی ہے اور نہ ڈیل کے حق میں ہیں، یہ نہ سوچیں کہ وہ کرسی کیلئے ڈیل کریں گے ۔میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گن...
فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف طلبہ کے احتجاج کا سلسلہ دنیا بھر کی جامعات میں پھیلنے لگا۔امریکا، کینیڈا، فرانس اور آسٹریلیا کی جامعات کے بعد یونان اور لبنان کی جامعات میں بھی طلبہ نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہرہ کیا۔امریکی جامعات میں احتجاج کا سلسلہ تیرہویں روز بھی...
غزہ میں مظالم کے خلاف اسرائیل کی مبینہ حمایت کرنے والی کمپنیوں کے بائیکاٹ کی مہم میں شدت آتی جا رہی ہے ۔ معروف امریکی فوڈ چین کے ایف سی نے ملائیشیا میں اپنے 100 سے زائد ریستوران عارضی طور پر بند کرنیکا اعلان کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملائیشیا میں امریکی فوڈ چین کی فرنچائز کم...
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو طنز کا نشانہ بنایا ہے ۔لاہور میں فلسطین کانفرنس سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ یہاں بلاوجہ شہباز شریف کی شکایت کی گئی اس بیچارے کی حکومت ہی...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کرپشن کا ملک سے خاتمہ ہونے والا ہے ، ہم سب مل کر پاکستان کو انشااللہ اس کا جائز مقام دلوائیں گے اور جلد پاکستان اقوام عالم میں اپنا جائز مقام حاصل کر لے گا۔لاہور میں عالمی یوم مزدور کے موقع پر اپنی ذاتی رہائش گاہ پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ ا...
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بی جے پی کے رہنما راجوری اور پونچھ میں مسلمانوں کو دھمکیاں دے رہے ہیں کہ وہ یا تو سنگھ پریوار کے حمایت یافتہ امیدوار کو ووٹ دیں یا1947 جیسی صورتحال کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق 1947میں جموں خطے میں ہن...
پی ٹی آئی نے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ کیا ہے ، جے یو آئی ف کے سربراہ کو احتجاجی تحریک میں شامل ہونے کے لیے باقاعدہ دعوت دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق مذاکراتی ک...