... loading ...

2003ء میں امریکا کے صدر جارج ڈبلیو بش اور افواج نے عراق پر حملہ کرکے وہاں کے عوام کو جابرانہ آمریت سے “آزاد” کرنے اور جمہوریت سے روشناس کرانے کی ٹھانی۔ 13 سال گزر چکے، ملک سے امریکی فوج کے انخلا کو بھی پانچ سال کا عرصہ بیت گیا، ملک اب بھی بدترین دہشت گردی سے دوچار ہے اور جمہوریت کی کامیابی کے امکانات بہت محدد ہیں۔ حال ہی میں عراق میں ہونے والے ایک پول میں عراق کے شہریوں سے پوچھا گیا کہ وہ امریکا کے بارے میں کیا سوچتے ہیں؟ اس کے نتائج کم از کم امریکا کے لیے حیران کن ہوں گے۔
پہلی تحقیق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب براہ راست کی گئی اور اکتوبر 2015ء میں تکمیل کو پہنچی۔ جو سرکاری بیان جاری کیا گیا اس کے مطابق اس تحقیق کا مقصد “داعش کے خلاف وائٹ ہاؤس کی حکمت عملی کے لیے 9 ہدایات میں سے چھٹی کے نفاذ میں بغداد میں امریکی سفارت خانے کے کردار” کا اندازہ لگانا تھا، جو داعش کی اصل فطرت کو آشکار کرنے کے حوالے سے تھا۔” نتائج کے مطابق عراقی داعش کی حقیقی فطرت سے آگاہ ہیں اور اس کے حوالے سے اچھی رائے نہیں رکھتے، اس کے اہداف اور طریقوں کے مخالف ہیں اور اس میں مختلف مذہبی فرقوں اور نسلی گروہوں کی رائے میں کوئی زیادہ فرق نہیں۔” لیکن 40 فیصد عراقی سمجھتے ہیں کہ “امریکا عراق کو غیر مستحکم کرنے اور اس کے قدرتی وسائل کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔” 33 فیصد دیگر عراقیوں کا ماننا ہے کہ “امریکا دہشت گردی کو بالعموم اور داعش کو بالخصوص مدد دیتا ہے۔”
پول مزید بتاتا ہے کہ عراق میں امریکا کے کردار کے حوالے سے مثبت رائے 2014ء میں 38 فیصد سے گرکر 2015ء میں 18 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ تحقیق شیعہ اور سنی دونوں فرقوں میں یکساں بنیاد پر کی گئی اور نتائج میں داعش کے خلاف امریکا کے اتحاد کو مکمل طور پر غیر موثر قرار دیا گیا۔ عراق میں اپنی مکمل ناکامی کو تسلیم کرنے کے بجائے دفتر خارجہ نے ان بدترین نتائج میں دو عوامل کی بنیاد قرار دیا ہے: ایران اور سازشی نظریات۔ پینٹاگون کے عہدیدار کرنل اسٹیو ویرن کہتے ہیں کہ ایران کی حمایت یافتہ شیعہ ملیشیا امریکا کے خلاف پروپیگنڈہ کر رہی ہے، جو خطے میں تناؤ کا سبب بن رہی ہے۔
دوسری تحقیق عرب یوتھ سوسائٹی نامی ایک انجمن نے کی ہے جس کا بنیادی مقصد مشرق وسطیٰ و شمالی افریقہ کے 16 ممالک میں عرب نوجوانون کے رویے جاننا تھا۔ بحیثیت مجموعی تحقیق میں 11 جنوری سے 22 فروری 2016ء تک ساڑھے تین ہزار امیدواروں کے براہ راست انٹرویو کیے گئے، جن میں 18 سے 24 سال کے لڑکے اور لڑکیاں دونوں شامل تھے۔ ان میں 250 کا تعلق عراق سے تھا۔ تمام 16 ممالک کے نتائج دیکھیں تو مجموعی طور پر 63 فیصد امریکا کو اتحادی سمجھتے ہیں لیکن عراق میں 93 فیصد، یمن میں 82، فلسطین میں 81 اور لبنان میں 57 فیصد امریکا کو دہشت گرد سمجھتے ہیں۔
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...
دفاعی بجٹ 17.6فیصد اضافے کے بعد3؍ہزار 10؍ارب 90 کروڑ مختص، حکومت کے کل اخراجات میں سے 8,054ارب روپے صرف مارک اپ کی ادائیگی کے لیے مختص،جائیداد کی فروخت پر ٹیکس کی شرح میں کمی حکومت کے کل اخراجات کا تخمینہ 18,771 ارب روپے ،سول انتظامیہ کے اخراجات کے لیے 1,07...
پرانے منصوبوں میں پانی فراہمی کے منصوبے کے فور کے لئے 10ارب اور کراچی اربن انفرا اسٹرکچر کے لئے 7ارب 50کروڑ روپے مختص، حیدرآباد سکھر موٹر وے پر 30ارب روپے خرچ ہونگے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کراچی کوئٹہ چمن روڈ کے لئے 3؍ارب روپے رکھے گئے ، کراچی گرین لائن کے لئے تقری...
یہ ن لیگ کا بجٹ ہے جس میں غریب کو صرف ٹکڑے جبکہ امیر کو ریلیف دیا گیا ہے بجٹ ایماندار ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے پر مبنی ہے، شیخ وقاص اکرم کی گفتگو پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو مسترد کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اس ...
ناگا قبیلیکے 6افراد کی لاشیں برآمد ، ڈپٹی وزیراعلیٰ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ منی پور قابض بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، خانہ جنگی کی صورتحال بھی برقرار مودی کی نااہلی کے باعث منی پور میں فسادات روزانہ ایک نیا اور خطرناک رخ اختیار کررہے ہیں۔بھارت کا اپنا جریدہ "انڈیا نیوز نی...
حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچائے گی ، وزیراعظم حکومت اب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے قابل ہوئی ہے، بیان جاری وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی بجٹ 2026-27 کو عوامی ریلیف، معاشی ترقی اور خوشحالی کا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہ...
مہنگائی بتدریج کم ہوئی، شرحِ نمو 3۔7 فیصد تک پہنچ گئی، پچھلے 4 سال کی سب سے بہترین معاشی ترقی، تجارتی غیر یقینی کے بعد پھر سیلاب آیا، مارچ میں خطے میں عدم استحکام ہوا، وفاقی وزیر خزانہ تمام چیلنجز سے درست نبردآزما ہوئے،مالی سال کے دوران 3 بڑے چیلنجز سے کامیابی سے نمٹا گیا،اکنا...
امریکا مستقبل میں خارگ جزیرے سمیت ایران کے اہم تیل اور گیس کے انفراسٹرکچر پر قبضہ کرکے ان کی توانائی منڈیوں کا مکمل کنٹرول سنبھال لے گا، پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان یہ حکمت عملی اسی طرز پر ہوگی جس طرح امریکا نے وینزویلا میں توانائی کے شعبے سے متعلق اقدامات کیے تھے، اامریکا...
منصوبہ اپنی تکمیل کے بعد روزانہ تین لاکھ تک مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرے گا 21 کلومیٹر طویل مخصوص بی آر ٹی کوریڈور داؤد چورنگی سے نمائش تک قائم کیا جائے گا کراچی کے یلو لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کے لئے 256 الیکٹرک بسیں خریدی جائیں گی جبکہ منصوبہ اپنی تکمیل ک...