... loading ...
بیلجئم کے دارالحکومت برسلز کے زیوینٹم ائیرپورٹ پرامریکی کاؤنٹر کے قریب دو زورداردھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے جب کہ ایئرپورٹ دھماکوں کے آدھے گھنٹے بعد یورپی یونین انسٹی ٹیوشن کے قریب میٹرومال بیک اسٹیشن پر بھی یکے بعدیگرے دو زور دار دھماکے ہوئے جس میں دس افراد ہلاک اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ دھماکوں کے بعد ملک بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرتے ہوئے تمام میٹرواسٹیشن اور فضائی آپریشن بند کردیئے گئے۔
حکام کے مطابق برسلز کے زیوینٹم ایئرپورٹ پر دونوں دھماکے ڈیپارچر ہال میں امریکی کاؤنٹر کے قریب ہوئے جس کے بعد بھگدڑ مچ گئی، دھماکوں کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے جب کہ ایئرپورٹ پر مزید بموں کی موجودگی کی اطلاعات ہیں جس کے بعد فلائٹ آپریشن بھی معطل کردیا گیا ہے۔ دھماکوں کے بعد سیکیورٹی فورسزکی بھاری نفری ائیرپورٹ پہنچ گئی اوروہاں موجود افراد کو نکالنے کا عمل شروع کردیا گیا جب کہ امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کرنا شروع کردیا۔روسی ٹی وی کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران 3 خودکش جیکٹس برآمد کیں جب کہ مقامی میڈیا کے مطابق ایئرپورٹ پر دھماکا خودکش تھا۔
دوسری جانب دھماکوں کے خطرے پیش نظر ایئرپورٹ کے اطراف چلنے والی میٹرو سروس کو بھی معطل کردیا گیا تھا تاہم ایئرپورٹ پر دھماکوں کے آدھے گھنٹے بعد میٹروٹرین کے مال بیک اسٹیشن پربھی یکے بعدیگرے دودھماکے ہوئے، حکومت نے عوام کے لئے ہدایت جاری کی ہیں کہ اگر وہ گھروں پر موجود ہیں تو وہیں رہیں اور اگر دفاتر میں ہیں تو بھگدڑ کے بجائے اپنے دفاتر میں موجود رہیں۔بیلجئم کی وفاقی پولیس کے مطابق برسلز ایئرپورٹ دھماکوں کے بعد فرینکفرٹ ایئرپورٹ اور مصروف ترین مقامات کی سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی جب کہ ٹرانسپورٹ حکام نے دھماکوں کے بعد میٹرو، ٹرام اور بس سروس معطل کردی۔
برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر برسلز دھماکوں کے حوالے سے کہا کہ برسلز ایئرپورٹ دھماکوں نے چونکا دیا ہے اور مشکل کی اس گھڑی میں جس طرح ممکن ہوسکا بیلجئم کی مدد کریں گے۔
واضح رہے کہ 4 روز قبل بیلجئم پولیس نے برسلز میں کارروائی کرکے پیرس حملوں کے مرکزی ملزم صالح عبدالسلام کو گرفتارکر لیا تھا۔
ایرانی حملوں میں 14اسرائیلی ہلاک ،200زخمی ، امدادی کارروائیاں جاری ہیں،ایران نے اسرائیل کے 6اسٹرٹیجک مقامات کو نشانہ بنایا، 61عمارتیں متاثر ہوئیں، جن میں 6 مکمل طور پر تباہ ہو گئیں مغربی تہران میں جوہری تنصیبات کے ارد گرد کی آبادیوں کے شہری اپنے گھربار چھوڑ دیں، اسرا...
وفاقی فیصلے مخصوص مفادات کی بنیاد پر کیے گئے ، اقدام کے پیچھے زمینوں پر قبضہ کرنے والے مافیا یعنی ’چائنا کٹنگ مافیا‘کا ہاتھ ہے ، وفاقی حکومت سندھ کو سوتیلا نہ سمجھے ، اگر یہ رویہ جاری رکھا تو ہمیں اپنے حقوق لینا آتے ہیں وفاقی حکومت سندھ کے ساتھ نوآبادیاتی سلوک کی مرت...
اسرائیل نے ٹرمپ انتظامیہ سے جنگ میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے فی الحال ٹرمپ انتظامیہ اس پر غورنہیں کررہی،امریکی اہل کار کی تصدیق اسرائیل نے ایران کے خلاف جنگ میں امریکا سے مدد مانگ لی، لیکن ٹرمپ انتظامیہ نے اب تک خود کو اسرائیلی کارروائی سے دور رکھا ہے۔ امریکی ویب سائٹ کی رپورٹ...
اڈیالہ جیل سے کال آتے ہی پورے ملک میں احتجاج ہوگا، پرامن رہیں گے فارم 47کی حکومت کے تمام اعدادوشمار جھوٹے ہیں،عالیہ حمزہ کی پریس کانفرنس تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ حکومت کی کارکردگی کو عوام کے سامنے بے نقاب کرنے کیلئے بھرپور مہم چلائی جائے گی ،ج...
امن سے مراد انسانی حقوق کا تحفظ ہے،کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے تاجر برادری ملکی تعمیر وترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے ، سربراہ جے یو آئی جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تاجر برادری ملکی تعمیر وترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے ، ریاست تاجروں ...
وزیرخزانہ کی سربراہی میں کمیٹی ہفتہ وار اپنی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی کمیٹی معیشت پر تیل کی قیمتوں میں ردوبدل کے اثرات پر نظر رکھے گی، نوٹیفکیشن اسرائیل اور ایران کے ایک دوسرے پر فضائی حملوں سے بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قی...
اسرائیلی ایئرفورس کو مکمل آزادی، تہران میں تازہ حملہ، 2 ایرانی جنرلز، 3 جوہری سائنسدانوں ،20 بچوںسمیت 65 شہید،فردو، اصفہان میں جوہری تنصیبات کو معمولی نقصان ہوا، ایران دھماکوں کی آوازیں تل ابیب، یروشلم اور گش دان میں سنی گئیں( اسرائیلی میڈیا)اگر ایران نے میزائل حملے جاری رکھے ...
بھارت کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا،نئی دہلی میں ڈس انفو لیب قائم ، اجلاس میں پاکستان کو رپورٹنگ پر رکھنے کا فیصلہ،چین، ترکی اور چاپان کی جانب سے پاکستان کی مکمل حمایت آپریشن بنیان مرصوص کے بعد بھارت کی پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کرنے کیلئے بھرپور کوششیں، پاکستان کی سفارتی پوز...
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر سے زائد اضافہ متوقع یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان پٹرول اور ڈیزل کتنے مہنگے ہوں گے؟، 16 جون سے عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں، یکم جولائی سے بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضاف...
کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل مذاکرات اور سفارتکاری سے ممکن ہے، سربراہسفارتی وفد بھارت ہر بار مذاکرات اور بات چیت سے راہ فرار اختیار کرتا ہے، برسلز میںپریس کانفرنس پاکستان پیپلز پارٹی کیچیئرمین اورپاکستانی سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ،مسئلہ کشمیر اور دہشت گردی ک...
نام نہاد بلوچستان اسٹڈیز پراجیکٹ سے دہلی اور تل ابیب کا شیطانی ایکا پکڑا گیا میر یار نامی بھارتی مہرہ پاکستان مخالف سازش کا حصہ ،بھارت کی آشیرباد سے مشیر مقرر پاکستان کے خلاف بھارت اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہوگیا۔ اسرائیل سے منسلک MEMRI ویب سائٹ کی پاکستان کے خلاف گھناو...
8بڑے منصوبوں کیلیے 8 ارب 28 کروڑ روپے مختص کیے گئے ، جرأت رپورٹ پارک ، نہر خیام کی بحالی، اسپورٹس کمپلیکس ،کورنگی کازوے ، ملیر ندی ودیگر امور سندھ بجٹ میں کراچی کے 8 بڑے منصوبوں کے لئے 8 ارب 28 کروڑ روپے مختص، شہر قائد کو کوئی نیا منصوبہ نہیں مل سکا۔ جرات کی رپورٹ کے مطابق ک...