... loading ...

ایم کیوایم نے صفائی مہم کا آغاز بہت زور شور سے کیا تھا اور اسے بلدیاتی امیدواروں کو اختیارات ملنے تک جاری رکھنے کا عندیہ دیا تھا۔ مگر ایم کیوایم کے کنوینر ندیم نصرت کی زیرصدارت رابطہ کمیٹی کے گزشتہ روز ایک ہنگامی اجلاس میں اعلان کیا گیا کہ رابطہ کمیٹی نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کارکنوں اور منتخب بلدیاتی نمائندوں کی گرفتاریوں کے بڑھتے ہوئے واقعات اور رہنماؤں کی بیرون ملک روانگی کے باعث صفائی مہم ملتوی کر دی ہے۔
رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کے منتخب نمائندوں ،عہدیداروں اورکارکنان کی اندھادھند گرفتاریوں اور چھاپوں میں جس طرح شدت پیداکردی گئی ہے اس کے پیش نظر صفائی مہم کوفی الحال جاری رکھنا ممکن نہیں ہے اسلئے صفائی مہم کوفی الحال معطل کیاجارہاہے۔
ایم کیوایم نے صفائی مہم کا آغاز کرتے ہوئے ایک تیر سے کئی شکار کیے تھے۔ وہ ایک طرف پارٹی کے منحرف رہنماؤں کا بالواسطہ جواب دیتے ہوئےکراچی میں اسے ایک عوامی رابطہ مہم کے طور پر آگے بڑھانا چاہتے تھے، تو دوسری طرف کراچی میں گندگی کے ڈھیڑوں کو ختم کرکے اپنی کارکردگی کا سکہ بھی جمانا چاہتے تھے۔ مگر جب صفائی مہم کا آغاز ہواتو پہلے ہی مرحلے میں یہ واضح ہو گیا تھا کہ ایک تو حکومتی اعانت کے بغیر یہ مہم جاری رکھنا نہایت مشکل ہے ۔ دوسری طرف یہ خود ایم کیوایم کے کارکنان کو بھی فعال کرنے میں زیادہ موثر ثابت نہیں ہو رہی۔ ایم کیو ایم نے اس کے باوجود صفائی مہم کو بادل نخواستہ آگے بڑھانے کی کوشش کی مگر اس دوران میں ایم کیوایم کے اہم رہنماؤں سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری رہا۔ دوسری طرف ایم کیوایم کے بعض اہم افراد بشمول ڈپٹی کنونیئر شاہد پاشا کی گرفتاری نے ایم کیوایم کے اکثر رہنماؤں کو یہ باور کرادیا ہے کہ آپریشن کا منہ زور ریلا کسی کو کبھی بھی اپنے ساتھ بہا لے جائے گا۔ لہذا موجودہ حالات میں کرنے اور سوچنے کے مسائل کچھ دوسرے ہیں ۔ ان حالات میں ایم کیوایم کے لیے صفایا مہم سے بچنے کی ضرورت شاید صفائی مہم کو جاری رکھنے سے کہیں زیادہ ہو۔
ایران کے بعد امریکا کی ترجیح پاکستان بن گیا، امریکی صدر نے آئندہ دو روز میں مذاکرات کا اشارہ دے دیا،ہم پاکستان جانے پر زیادہ مائل ہیں،فیلڈ مارشل عاصم منیر لاجواب آدمی ہیں مذاکرات ممکنہ طور پر جمعرات کو اسلام آباد میں منعقد ہو سکتے ہیں، دونوں فریقین اہم تنازعات پر بات چیت جاری رک...
کھرب پتی طبقہ ٹیکس بچا رہا ہے موٹرسائیکل چلانیوالا عام شہری ٹیکس ادا کر رہا ہے عوام ایک لیٹر پیٹرول پر تقریباً سوا سو روپے ٹیکس ادا کر رہے ہیں، پریس کانفرنس حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پٹرولیم لیوی ٹیکس کے معاملے پر عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا جائے گا کیونکہ یہ عوام کے ساتھ ...
شام 5بجے سے رات ایک بجے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جائے گی، پاور ڈویژن بجلی مہنگی ہونے سے بچانے کیلئے مہنگے ایندھن کے استعمال کو کم سے کم رکھا جا سکے ترجمان پاور ڈویژن نے کہاہے کہ بجلی مہنگی ہونے سے بچانے کے لیے شام 5بجے سے رات 00:1بجے تک روزانہ 2 گھنٹے15،منٹ تک بجلی کی لوڈشیڈنگ ...
قید تنہائی کسی بھی قیدی کیلئے انتہائی سخت سزا ، امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے بانی پی ٹی آئی کے مطابق ان کی آنکھ میں کوئی بہتری نہیں آئی، سلمان صفدر بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے کہا ہے کہ ان کے مؤکل کی صحت اور قید تنہائی کی صورتحال نہایت تشویشناک ہے۔لاہور ہائیکورٹ بار می...
مراد علی شاہ کی زیرصدارت گندم خریداری پالیسی کا جائزہ اجلاس، خریداری مہم تیز کرنے کی ہدایت سبسڈی لینے والے آبادگاروں سے گندم خریدی جائے، تمام اضلاع میں مراکز فعال کیے جائیں کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت گندم خریداری پالیسی کا جائزہ اجلاس ہوا، چھوٹے آبا...
پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کی کوششوں سے مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی ممکن ہوئی ایڈمرل نوید اشرف کا ایٔر فورس اکیڈمی میںکیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ کی تقریب سے خطاب چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کی کوششوں سے مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی ممکن...
ایران کیساتھ مذاکرات میں کافی پیش رفت ہوئی، گیند اب تہران کے کورٹ میں ہماری تمام ریڈ لائنز اسی بنیادی اصول سے نکلتی ہیں،امریکی نائب صدر کا انٹرویو امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ حالیہ مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے...
آبنائے ہرمز سے گزرنے والے اُن جہازوں کو نہیں روکا جائے گا جو ایرانی بندرگاہوں کے بجائے دیگر ممالک کی جانب جا رہے ہوں، ٹرمپ کا 158 جہاز تباہ کرنے کا دعویٰ ناکہ بندی کے دوران مزاحمت ایران کیلئے دانشمندانہ اقدام ثابت نہیں ہوگا، فضائی حدود ہماری مکمل گرفت میں ہے، ٹرمپ ایران کو مکمل ...
مردان ریلوے گراؤنڈ میں سہ پہر 3 بجے جلسہ ہوگا، مخالفین خصوصاً ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ٹاؤٹس جلسے کو ناکام بنانے کیلئے منفی پروپیگنڈا کر رہے ہیں،وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا قوم آج بھی عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، دنیا کو دکھائیں گے بانی جیل میں ہونے کے باوجود بڑی سیاسی سرگرمی کر سکتے ہیں،...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی عدم حاضری پر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے ریاستی اداروں پرگمراہ کن الزامات کے کیس کی سماعتسینئر سول جج عباس شاہ نے کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے وزیر اعلی کے پی کے سہیل آفریدی کے خلاف ریاستی اداروں پرگمراہ کن الزامات اور ساکھ متاثر کرنے کے...
دونوں فریقین کے درمیان اٹکے ہوئے معاملات حل کروانے کی کوششیں کررہے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم کا کابینہ اراکین سے خطاب، فیلڈ مارشل اور نائب وزیراعظم کو شاندار خراج تحسین پیش کیا وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تاریخ گواہ ہے جنگ کروانے اور امن قائم کرنے میں کئی سال لگتے ہیں، پا...
واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی حل کیلئے رابطے جاری ہیں، امریکی عہدیدار مستقبل میں امریکی اور ایرانی وفود کی ملاقات کا امکان تاحال غیر واضح ہے، بیان امریکا اور ایران کے درمیان کسی معاہدے تک پہنچنے کیلئے مذاکرات جاری ہیں۔ایک امریکی عہدیدار کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیا...