... loading ...

امریکا میں ہائی اسکولوں کی ایسی “رہنما ہدایات” فراہم کی گئی ہیں جو نہ صرف شہری آزادی کے بنیادی تصور کی سنگین خلاف ورزی بلکہ خاص طور پر امریکا کی مسلمان آبادی کے لیے انتہائی تشویشناک بھی ہیں۔ ملک کی اہم ترین خفیہ ایجنسی ایف بی آئی نے اسکولوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی ایسے طالب علم کے بارے میں اطلاع فوری طور پر ایجنسی کو دیں کہ جو حکومت کی پالیسیوں کا مخالف ہو اور “مغرب کی بدعنوانی” پر بھی شاکی ہو۔
ایف بی آئی چاہتا ہے کہ وہ ایسے نوجوانوں پر نظر رکھے جو ممکنہ طور پر مستقبل کے دہشت گرد ہوں۔ جو دستاویز اسکولوں کو پیش کی گئی اس میں کہا گیا ہےکہ انارکی پسند شدت پسند داعش کے دہشت گردوں سے مختلف نہیں ہے۔
ہدایات میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ اساتذہ غریب طلبا اور ساتھ ساتھ تارکین وطن اور “مشتبہ” ممالک سے تعلق رکھنے والے طالب علموں پر کڑی نظر رکھیں کیونکہ ایف بی آئی سمجھتا ہے کہ یہ نوجوان دہشت گردی کی جانب زیادہ اور جلد راغب ہو سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اساتذہ کو خبردار بھی کیا گیا ہے کہ یہ ‘جاسوسی’ احتیاط سے کریں اور امتیازی سلوک کا شائبہ تک نہ آنے دیں۔
ایف بی آئی کے مطابق ہائی اسکولوں کے طلبا شدت پسندوں کا پسندیدہ ہدف ہیں، جہاں سے وہ اپنے نظریات کی ترویج، اپنے جنگجوؤں کا جال پھیلانے کا ہدف بلکہ ملک کے اندر بھی دہشت گردی کی کارروائیاں کرنا چاہتے ہیں۔ خفیہ ادارہ تجویز کرتا ہے کہ تمام اساتذہ امریکا بھر کے ہائی اسکولوں میں شدت پسندی کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کی تربیت کو نصاب کا بنیادی حصہ بنائیں۔
الرٹ نیٹ کی سارا لازارے کہتی ہیں کہ برطانیہ کی بدنام زمانہ ‘انسداد دہشت گردی’ کے عوامی جاسوسی پروگرام سے متاثر ہوکر بنایا گیا ایف بی آئی کا یہ منصوبہ جنوری میں جاری ہوا اور صاف محسوس ہوتا ہے کہ یہ امریکا کی مسلمان برادری کو ہدف بنانے کے لیے ہے۔
سارا لکھتی ہیں کہ ایجنسی نے خطرے کے عوامل کو اتنا وسیع کردیا ہے کہ ہر نوجوان خطرناک اور نگرانی کیے جانے کے قابل بن جائے گا جیسا کہ ایسے مقامات کے سفر کے بارے میں بات کرنے جنہیں مشتبہ سمجھا جاتا ہے، یا پھر خفیہ یا نا سمجھ میں آنے والی زبان میں بات کرنا، بیک وقت ایک سے زیادہ موبائل فون رکھنا اور نجی پیغام رسانی کی ایپس استعمال کرنا، پھر ممکنہ اہداف جیسا کہ سرکاری عمارات کے بارے میں مطالعہ کرنا اور ان کی تصاویر لینا۔ حالانکہ یہ تمام کام ایک عام آدمی بی کر سکتا ہے۔ بہرحال، اس کے ساتھ ہی امریکا میں مسلمانوں کی ابتلا کا دور مزید سخت ہوگیا ہے۔
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...
دفاعی بجٹ 17.6فیصد اضافے کے بعد3؍ہزار 10؍ارب 90 کروڑ مختص، حکومت کے کل اخراجات میں سے 8,054ارب روپے صرف مارک اپ کی ادائیگی کے لیے مختص،جائیداد کی فروخت پر ٹیکس کی شرح میں کمی حکومت کے کل اخراجات کا تخمینہ 18,771 ارب روپے ،سول انتظامیہ کے اخراجات کے لیے 1,07...
پرانے منصوبوں میں پانی فراہمی کے منصوبے کے فور کے لئے 10ارب اور کراچی اربن انفرا اسٹرکچر کے لئے 7ارب 50کروڑ روپے مختص، حیدرآباد سکھر موٹر وے پر 30ارب روپے خرچ ہونگے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کراچی کوئٹہ چمن روڈ کے لئے 3؍ارب روپے رکھے گئے ، کراچی گرین لائن کے لئے تقری...
یہ ن لیگ کا بجٹ ہے جس میں غریب کو صرف ٹکڑے جبکہ امیر کو ریلیف دیا گیا ہے بجٹ ایماندار ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے پر مبنی ہے، شیخ وقاص اکرم کی گفتگو پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو مسترد کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اس ...
ناگا قبیلیکے 6افراد کی لاشیں برآمد ، ڈپٹی وزیراعلیٰ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ منی پور قابض بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، خانہ جنگی کی صورتحال بھی برقرار مودی کی نااہلی کے باعث منی پور میں فسادات روزانہ ایک نیا اور خطرناک رخ اختیار کررہے ہیں۔بھارت کا اپنا جریدہ "انڈیا نیوز نی...
حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچائے گی ، وزیراعظم حکومت اب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے قابل ہوئی ہے، بیان جاری وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی بجٹ 2026-27 کو عوامی ریلیف، معاشی ترقی اور خوشحالی کا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہ...