... loading ...
اپنا حق آزادی مانگنے کے جرم میں 11فروری 1984ء اور 9فروری 2013ء کو مقبوضہ کشمیر کے حریت پسند محمد مقبول بٹ ؒ اور محمد افضل گورو ؒ کو تہاڑ جیل میں پھانسی دی گئی اور ان کی لاشوں کو وہیں جیل میں دفنا کے یہ سمجھا گیا تھا کہ کشمیری قوم کا جنون آزادی سرد ہوگا اور آزادی کی تحریک نہ صرف کمزور بلکہ خوف و دہشت کی شکار ہو کر ختم ہوجائے گی اور کشمیری قوم پکے ہوئے پھل کی طرح بھارت کی جھولی میں گرے گی۔ آر ایس ایس اور مودی سرکار گھر واپسی کے نام پر کشمیریوں کے ما تھے پر لال ٹیکا سجانے کا خواب بھی دیکھ رہی ہے ۔لیکن خود بھارت کے اندر اور وہ بھی بھارت کے اعلیٰ ترین علمی ادارے جواہر لعل یونیورسٹی میں طلبہ مقبول بٹ اور افضل گورو کی حراستی شہادتوں کو افسوس ناک قرار دے رہے ہیں اور اس پر پُر امن احتجاج بھی کررہے ہیں ۔جمہوری نظریات کا دعوی ٰ کرنیوالی سرکار پُر امن احتجاج کو بھی کچل دیتی ہے۔ پُرامن طلبہ پر غداری کا مقدمہ چلانے کا اعلان کرتی ہے ۔حالات و واقعات اس امر کی طرف نشاندہی کررہے ہیں کہ وقت آرہا ہے کہ بے گنا ہوں کے لہو سے ہاتھ رنگنے والے اب تاریخ کے کٹہرے میں مجرموں کی حثیت سے پیش ہونے لگے ہیں۔ یو نیورسٹی طلبہ پر پولیس ایکشن کی مذمت ہر طرف سے ہورہی ہے ۔بھارتی سیا ست دان ،اساتذہ،دانشور ایک صفحے پر جمع ہورہے ہیں ۔ہندوتا اور زعفرانی کلچر کے حامی تنہا ہوتے جارہے ہیں ۔
موقر بھارتی اخبار ن انڈین ایکسپریس نے جواہر لعل یو نیورسٹی میں بھارتی پولیس کے کریک ڈاون اور گرفتاریوں کو بلا جواز اور افسوسناک قرار دیتے ہوئے14فروری کے شمارے میں اپنے اداریئے میں واضح کیا ہے کہ یہ گرفتاریاں وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ اورسمریتا ایرانی کے ا ن بیانات کے بعد عمل میں آئیں جن میں انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ایسا شخص جو بھارت مخالف نعرے اور ملکی سالمیت کے خلاف کوئی حرکت کرے کو کسی بھی صورت میں بخشا نہیں جائیگا۔ اور بھارتی قوم بھارت ماتا کے خلاف کوئی بھی توہین آمیز جملہ برداشت نہیں کرے گی۔ اخبار کے مطا بق یو نیورسٹی کا معاملہ اگر اسٹوڈنٹس کمیو نٹی حل نہ کرسکتی تو وائس چا نسلر اس معا ملے کو خود حل کرلیتا۔بھارت کے اور بھی بہت زیادہ مسائل ہیں ،وزراء کو اس چھوٹے سے مسئلے میں اتر نے کی ضرورت نہیں تھی۔ پولیس ایکشن سے مودی حکومت نے یہ پیغام دیا ہے کہ جو جوان مرد و خواتین جمہوری طریقے سے مودی کے ساتھ اختلاف رکھتے ہوں ،مودی ان سے خوفزدہ ہیں۔
جواہر لعل یو نیورسٹی کے سابق استاد اور نامور مورخ پروفیسر مکھیانے اس صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ آر ایس ایس کے یک سنگھی نظریات اور تکثیریت کے درمیان جنگ ہے ۔آر ایس ایس اپنے زعفرانی نظریات ٹھو نسنا چا ہتی ہے جبکہ جواہر لعل یو نیورسٹی کسی مخصوص فکر کو ہی حرف آخر نہیں سمجھتی۔ پروفیسر مکھیا نے مزید کہا کہ طلبہ کی گرفتاری اور ان پر غداری کے مقدمے چلانے کے پیچھے حکومت کی بد نیتی واضح نظر آرہی ہے کہ وہ طا قت کے بل پر اس نظریاتی جنگ کو جیتنا چا ہتی ہے ۔معروف بھارتی مورخ کے این پا نیکر ،جو خود اس یو نیورسٹی میں استاد بھی رہے ہیں نے پولیس ایکشن کو بد قسمتی قرار دے کر اس کی مذمت کی اور کہا کہ اس یو نیورسٹی نے معا شرے میں عقلی اور منطقی سوچ پروان چڑھا نے کا بیڑا اٹھایا ہے ۔اور اس قسم کی حرکات سے عالمی سطح پر اس کا تقدس پا مال ہورہا ہے ۔ کانگریس کے نا ئب صدر راہول گاندھی نے یو نیورسٹی کے طلبا ء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت طالب علموں پر دھونس جمانے کی کوشش کررہی ہے۔ یہ عمل مکمل طور پر قابل مذمت ہے۔جو لوگ طلبہ کی آواز کو دبا رہے ہیں وہ یہ نہیں جا نتے کہ اس طرح ان کی آواز مزید مستحکم اور توانا ہوگی۔ملک دشمن لوگ وہ ہیں جو طلبہ کی جمہوری آواز کو دبا رہے ہیں۔ سی پی آئی ایم کے جنرل سیکریٹری سیتا را م یچوری نے کہا کہ جواہر لعل یو نیورسٹی کے وائس چانسلر حکومت کے اشاروں پر ناچ رہا ہے اور انہوں نے ہی پولیس کو طلبا کیخلاف کریک ڈاون کی اجازت دی۔ایسا تمام یونیورسٹیوں میں ہورہا ہے اور مخلص وائس چانسلروں کو ہٹا کر ان کی جگہ ایسے لوگوں کو وائس چانسلروں کے عہدوں پر تعینات کیا جارہا ہے جو حکومت کے اشاروں پر ناچتے ہیں۔یچوری نے مزید کہا ۔یہ ایک سنگین مسئلہ ہے کہ طلبہ کو قوم دشمن قرار دیا جارہا ہے ۔
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے وزیراعظم نریندر مودی پر ہر کس وناکس کو دہشت زدہ کرنے کیلئے پولیس کا بیجا استعمال کرنے کا الزام عائد کیا۔ان کی جماعت عام آدمی پارٹی کے ترجمان نے دہلی پولیس پر جے این یو طلبا اور اساتذہ کو ہراساں کرنے کیلئے آمرانہ اقدامات کرنے کا الزام عائد کیا۔پارٹی نے کہا کہ اس پورے معاملہ نے بھاجپا حکومت کے طلبا دشمن چہرے کو بے نقاب کیاہے۔اتر پردیش کے وزیراور مسلم لیڈر اعظم خان نے اپنے بیان میں کہا کہ بھاجپا حکومت جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کو بند کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے جواہر لعل نہرو یونیورسٹی ا سٹوڈنٹس یونین صدر کے خلاف لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’بھاجپا کا خفیہ ایجنڈا تعلیمی نظام اور تعلیمی ماحول کو زعفرانی رنگ میں رنگنا ہے‘‘۔ انہوں نے کہا’’جامعہ ملیہ اسلامیہ اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے بارے میں بھی ایسا ہی وطیرہ اختیار کیاجارہا ہے‘‘۔خان نے کہا’’طلبا اپنے ہی ملک اور آئین کے خلاف آواز نہیں اٹھاسکتے۔یہ بھاجپا کی جے این یو کو بند کرنے کی تیاری ہے‘‘۔انہوں نے کہا کہ طلبا کے خلاف کارروائی بھاجپا کی حکمت عملی کا حصہ تھا جس کے تحت انہوں نے اپنے ایجنٹ بھیجے تھے اور انہوں نے ہی وہاں نعرے بازی کی۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس کے موقع پرموجودہ حالات میں دوائیوں کی قیمتوں میں اضافے پر سخت برہمی کا اظہار شہباز شریف نے دواؤں کی نئی قیمتوں کے تعین کیلئے منظوری کیلئے پیش کی گئی سمری بغیر دستخط کیے واپس کر دی وزیراعظم شہباز شریف نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر سخت برہمی کا اظہار ک...
تحقیقاتی کمیٹی کی 8 صفحات پر مشتمل رپورٹ کے ساتھ میڈیکل ریکارڈ بھی شامل کیا گیا ہے تمام شواہد کے بعد کمیٹی اس نتیجے پر پہنچی کہ خاور حسین نے خودکشی کی،ڈی آئی جی عرفان بلوچ کراچی کے صحافی خاور حسین کی موت خودکشی قرار دے دی گئی، اس حوالے سے تحقیقاتی کمیٹی نے رپورٹ جم...
مشقوں کے دوران ایرانی بحریہ نے بحر ہند میں اہداف پر میزائل اور ڈرونز داغے اسرائیل سے جنگ کے بعد ایران میں پہلی فوجی مشقوں کا آغاز ہوگیا۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق اسرائیل سے 12 روزہ جنگ کے بعد گزشتہ روز پہلی فوجی مشقوں کا آغاز کیا گیا جس دوران ایرانی بحریہ نے نے بحر ہند میں ا...
غیر مسلم انتہا پسند احتساب سے بچ نکلتے ہیں، مسلم افراد پر یکطرفہ توجہ دُہرے معیار کی عکاس ہے دہشت گرد گروہ اب ڈیجیٹل اسپیس میں متحرک ہو چکے ہیں، پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی...
محمود اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی نامزدگی پر سیاسی کمیٹی اجلاس میں تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ضمنی الیکشن لڑنے یا نہ لڑنے پر ووٹنگ ،سیاسی مخالفین کیلئے میدان خالی نہیں چھوڑنا چاہیے،ارکان کا مؤقف پاکستان تحریک انصاف نے ضمنی الیکشن میں لینے کا فیصلہ کرل...
اگر عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو وفاقی سیکریٹری اور سیکریٹری واٹر ریسورس ڈویژن پر فرد جرم عائد کی جائیگی احکامات کے باوجود پیش نہ ہوئے تو انعام اللہ ، علی مرتضی کے وارنٹ گرفتاری جاری کریں،عدالت عالیہ کے ریماکس سندھ ہائی کورٹ نے آئندہ سماعت سے قبل سندھ سے ارسال کا ...
ہلاک ہونیوالوں میں 171 بچے، 94 خواتین، 392 مرد شامل، سب سے زیادہ 390 اموات خیبرپختونخوا میں ہوئی،سرکاری اعداد و شمار خیبر پختونخوا، پنجاب اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کے نتیجے میں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی‘این ڈی ایم اے کا انتباہ پاکستان میں قدرتی آفات سے ن...
چوری کی روک تھام کیلئے اضافی سہولیات حاصل کر لی ، صارفین کے انٹرنیٹ اور ٹیلی کام ڈیٹا تک رسائی حاصل کر سکے گا آڈیٹرز رجسٹرڈ افراد کے ڈیٹا کی رازداری قانون کے مطابق یقینی بنائیں گے،ماہرین کی خدمات حاصل کرے گا‘ذرائع فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے ٹیکس فراڈ اور چوری کی روک ت...
ہم اختلاف کر رہے ہیں، پر امن مارچ کر رہے ہیں یہی چیزیں بغاوت تک پہنچا دیتی ہیں، قبائلی علاقے مسلح گروہوں کی گرفت میں ہیں،وہاں پر کوئی کمپنی بھتہ دیے بغیر کام نہیں کرسکتی کہاں ہیں وہ 100 ارب روپے جو ملنے تھے؟ کہاں ہیں وہ خواب جو دکھائے گئے؟ نو سال بعد جرگہ سسٹم کو بحا...
بھارت کی جانب سے ہریکے ہیڈورکس سے مزید پانی چھوڑے جانے کا خدشہ ہے ،بہاولنگر کے مقام پر دریائے ستلج کے بند ٹوٹ گئے ، انتظامیہ نے دفعہ 144نافذ کر دی مساجد میں اعلانات کے ذریعے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات ، دریائے سندھ میں درمیانے درجے کا سیلاب آ گیا ،متعدد کھی...
بھارت نے ہماری اہم بیس پر7میزائل فائرکیے، قیمتی اثاثے جہاںتھے میزائل نہیں گرا بہترین حکمت عملی سے جنگ میں کامیابی حاصل ہوئی ، بہترین قیادت کی گئی، وزیر داخلہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہماری انٹیلی جنس ایجنسیوں نے پس پردہ بہترین کام کیا اس لئے حالیہ جنگ میں بھارت...
سوشل میڈیا پر مختلف وڈیوز کے زریعے جوئے کی کئی ایپلی کیشنز کو پروموٹ کیا تحقیقات کیلئے موبائل فون بھی ضبط،2 روزہ جسمانی ریمانڈحاصل،ترجمان نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے معروف یوٹیوبر سعد الرحمن المعروف ڈکی بھائی کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا ۔ڈکی بھائی کے خلاف م...