... loading ...

افغانستان نے طالبان کے ساتھ رواں ماہ کے اختتام پر براہ راست مذاکرات کے لئے امید کا اظہار کیا ہے۔افغان وزارت خارجہ کے ترجمان احمد شکیب نے کابل میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز(6 فروری) چار فریقی اجلاس میں امن مذاکرات کے روڈمیپ پر اتفاق ہوگیا ہے۔یہ اجلاس ایک روز قبل اسلام آباد مین منعقد ہو ا تھا جس میں پاکستان، افغانستان ، چین اور امریکا کے نمائندوں نے شرکت کی تھی۔افغان ترجمان کے مطابق حکومت ملک میں جاری پرتشدد کارروائیوں کو روکنے کے لیے اقدامات کررہی ہے۔
طالبان سے مذاکراتی عمل کے بارے میں جہاں طالبان کے اندر یکسوئی نہیں پائی جاتی، وہیں خود افغانستان کے اندر بھی حکومتی سطح پر ایک گہری تقسیم ہے جو طالبان کے ساتھ مذاکراتی عمل کو سبوتاژ کرنے کی سازشوں میں واضح طور پر سامنے آتی ہے۔ گزشتہ برس طالبان کے ساتھ مذاکراتی عمل اس طرح معطل کردیا گیا تھا جب طالبان کے امیر ملامحمد عمر کے انتقال کی خبر عین مذاکرات کے ماحول میں افشا کی گئی۔ بعض ذرائع کے مطابق یہ خبر افغان حکومت کے اُن ہی عناصر نے افشا کی تھی۔تاہم ایک مرتبہ پھر طالبان کے ساتھ مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کے لئے چار ملکی گروپ کو متحرک کیا گیا ہے۔جو گزشتہ روز (6فروری ) اسلام آباد میں ایک واضح لائحہ عمل تشکیل دینے میں بظاہر کامیاب رہے ہیں۔ اور اب چار ملکی مذاکرات کا اگلا اجلاس 23 فروری کو کابل میں شیڈول ہے۔طالبان کے ساتھ مذاکرات کے لئے توجہ کامرکز پاکستان ہے جس کے متعلق باور کیا جاتا ہے کہ وہ طالبان پر ایک اثرورسوخ رکھتاہے اور وہ کسی بھی طرح طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔
تاہم مذاکرات کی ان کوششوں کے عرصے میں طالبان کی جانب سے زیادہ تیزرفتاری اور مہم جویانہ انداز میں افغانستان کے اندر کارروائیاں کی جارہی ہیں۔ افغان فوج ، غیر ملکی افواج کے انخلاء کے بعد طالبان کی کارروائیوں سے پریشان ہے۔ اورواضح طور پر نظر آرہا ہے کہ افغان فوج طالبان کے ساتھ مقابلے کی سکت بالکل نہیں رکھتی۔ چنانچہ طالبان عملاً افغانستان کے بیشتر علاقوں پر اپنا قبضہ مستحکم کر چکے ہیں۔ اور وہ یہ دائرہ مسلسل بڑھاتے جارہے ہیں۔ افغان حکومت اس صورتِ حال میں کسی بھی طرح طالبان کے ساتھ مذاکراتی عمل کے ذریعے جنگ بندی چاہتی ہے، جس کے لئے وہ اپنا پورا دباؤ پاکستان پر ڈال رہی ہے۔ افغان وزارتِ خارجہ کی جانب سے اسی لئے رواں ماہ کے اختتام پر طالبان کے ساتھ مذاکرات کی امید کا اظہار کیا گیا ہے۔ تاکہ چار ملکی گروپ میں طے کئے گیے معاملات پر ایک کھلا دباؤ بھی پاکستان پر بڑھایا جاسکے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...