... loading ...

شام میں پانچ سالہ خانہ جنگی کے بعد حالات بدترین ہیں۔ لاکھوں افراد بے گھر ہیں، بد حال ہیں اور جسمانی، ذہنی و نفسیاتی امراض سے دوچار ہیں اور ان کی بحالی کے لیے صرف 2016ء میں کوئی معمولی نہیں پورے 9 ارب ڈالرز کی امداد کی ضرورت ہوگی، جو ایک ریکارڈ ہوگا۔
شامی مہاجرین و متاثرین کے لیے امداد کا معاملہ اس وقت اٹھا جب لاکھوں کی تعداد میں خانہ جنگی سے متاثر افراد نے یورپ کا رخ کیا۔ یورپ کے ممالک ان مہاجرین کی آمد کو گھٹانے کی کوشش کر رہے ہیں اور اس کے لیے نام استعمال کیا جا رہا ہے “انسانی ہمدردی” کا۔ وجہ صرف اتنی سی ہے کہ وہ ان مہاجرین کو پڑوسی ممالک میں ہی زندگیاں بہتر بنا کر اور مشرق وسطیٰ میں ان کے میزبان ممالک پر بوجھ کم کرکے اپنی جان چھڑانا چاہ رہے ہیں۔ لیکن پھر بھی 9 ارب ڈالرز ایک بہت بڑی رقم ہے اور اس کی ادائیگی پہلے ہی معاشی طور پر بوجھ کے شکار یورپی ممالک کے لیے مشکل ہوگی۔
گزشتہ ایک سال میں شام کے صدر بشار الاسد اور ان کا تختہ الٹنے کی خواہشمند مقامی و بین الاقوامی طاقتوں میں جنگ نے مزید شدت اختیار کی ہے۔ اس دوران آج یعنی جمعرات کو لندن میں ڈونرز کانفرنس ہوگی جس میں برطانیہ، جرمنی، ناروے، کویت اور اقوام متحدہ شریک ہوں گے۔ اس کے علاوہ درجنوں ممالک کے رہنماؤں اور نمائندگان کو بھی مدعو کیا گیا ہے اور بین الاقوامی انجمنوں اور امدادی اداروں کے عہدیداران کی شرکت بھی متوقع ہے۔
لندن اجلاس میں امداد کی جو کل ضرورت بیان کی جائے گی وہ لگ بھگ 9 ارب ڈالرز ہے، جس میں اقوام متحدہ کی مدد سے درجنوں امدادی ایجنسیوں سے حاصل کردہ 7.73 ارب اور مہاجرین کی میزبان مقامی حکومتوں کی جانب سے 1.23 ارب ڈالرز کی درخواستیں شامل ہیں۔ موخر الذکر ایک جامع معاشی مدد کا چھوٹا سا حصہ ہے جو ترکی، لبنان اور اردن جیسے ممالک کو آنے والے سالوں میں ادا کیا جائے گا۔ یہ ممالک تقریباً 46 لاکھ شامی مہاجرین کے حامل ہیں۔
گزشتہ سال 7 ارب ڈالرز طلب کیے گئے تھے لیکن ہدف کا نصف بھی حاصل نہ کیا جا سکا جس کی وجہ سے مہاجرین کے لیے خوراک جیسے امدادی پروگرام منسوخ کرنے پڑے۔
امداد میں لاکھوں افراد کے لیے ملازمتوں، تعلیم اور دیگر سہولیات کی فراہمی بھی شامل ہوگی۔ بالخصوص 2017ء تک تمام مہاجر بچوں کے تعلیمی سلسلے کی بحالی ہدف پر ہے۔ اس وقت 7 لاکھ سے زیادہ ایسے بچے ہیں جو اسکول نہیں جاتے۔ یہ کل مہاجر بچوں کی نصف سے زیادہ تعداد ہے۔ یونی سیف کا کہنا ہے کہ 1.4 ارب ڈالرز ان لاکھوں بچوں کو شام اور جلا وطنی میں تعلیم تک رسائی دے سکتی ہے۔
تمام تر خواہشات، امیدوں اور توقعات کے باوجود شام کے معاملے اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والا مہاجرین کا بحران سنگین ہوتا جا رہا ہے۔ امدادی گروپوں کا کہنا ہے کہ 13.5 ملین افراد ایسے ہیں جنہیں فوری امداد کی ضرورت ہے۔

تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...
دفاعی بجٹ 17.6فیصد اضافے کے بعد3؍ہزار 10؍ارب 90 کروڑ مختص، حکومت کے کل اخراجات میں سے 8,054ارب روپے صرف مارک اپ کی ادائیگی کے لیے مختص،جائیداد کی فروخت پر ٹیکس کی شرح میں کمی حکومت کے کل اخراجات کا تخمینہ 18,771 ارب روپے ،سول انتظامیہ کے اخراجات کے لیے 1,07...
پرانے منصوبوں میں پانی فراہمی کے منصوبے کے فور کے لئے 10ارب اور کراچی اربن انفرا اسٹرکچر کے لئے 7ارب 50کروڑ روپے مختص، حیدرآباد سکھر موٹر وے پر 30ارب روپے خرچ ہونگے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کراچی کوئٹہ چمن روڈ کے لئے 3؍ارب روپے رکھے گئے ، کراچی گرین لائن کے لئے تقری...
یہ ن لیگ کا بجٹ ہے جس میں غریب کو صرف ٹکڑے جبکہ امیر کو ریلیف دیا گیا ہے بجٹ ایماندار ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے پر مبنی ہے، شیخ وقاص اکرم کی گفتگو پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو مسترد کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اس ...
ناگا قبیلیکے 6افراد کی لاشیں برآمد ، ڈپٹی وزیراعلیٰ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ منی پور قابض بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، خانہ جنگی کی صورتحال بھی برقرار مودی کی نااہلی کے باعث منی پور میں فسادات روزانہ ایک نیا اور خطرناک رخ اختیار کررہے ہیں۔بھارت کا اپنا جریدہ "انڈیا نیوز نی...
حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچائے گی ، وزیراعظم حکومت اب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے قابل ہوئی ہے، بیان جاری وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی بجٹ 2026-27 کو عوامی ریلیف، معاشی ترقی اور خوشحالی کا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہ...
مہنگائی بتدریج کم ہوئی، شرحِ نمو 3۔7 فیصد تک پہنچ گئی، پچھلے 4 سال کی سب سے بہترین معاشی ترقی، تجارتی غیر یقینی کے بعد پھر سیلاب آیا، مارچ میں خطے میں عدم استحکام ہوا، وفاقی وزیر خزانہ تمام چیلنجز سے درست نبردآزما ہوئے،مالی سال کے دوران 3 بڑے چیلنجز سے کامیابی سے نمٹا گیا،اکنا...
امریکا مستقبل میں خارگ جزیرے سمیت ایران کے اہم تیل اور گیس کے انفراسٹرکچر پر قبضہ کرکے ان کی توانائی منڈیوں کا مکمل کنٹرول سنبھال لے گا، پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان یہ حکمت عملی اسی طرز پر ہوگی جس طرح امریکا نے وینزویلا میں توانائی کے شعبے سے متعلق اقدامات کیے تھے، اامریکا...
منصوبہ اپنی تکمیل کے بعد روزانہ تین لاکھ تک مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرے گا 21 کلومیٹر طویل مخصوص بی آر ٹی کوریڈور داؤد چورنگی سے نمائش تک قائم کیا جائے گا کراچی کے یلو لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کے لئے 256 الیکٹرک بسیں خریدی جائیں گی جبکہ منصوبہ اپنی تکمیل ک...