... loading ...

لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے خلاف دو شناختی کارڈز رکھنے کی بھی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ انتہائی ذمہ دار ذرائع نے وجود ڈاٹ کام کوبتا یا ہے کہ عزیر بلوچ نے دو علیحدہ نمبروں کے الگ الگ شناختی کارڈ بنوا رکھے تھے۔ عزیر بلوچ کے ایک شناختی کارڈ کا نمبر 4230107729421 تھا جس میں اُس کی تاریخ ِ پیدائش 10اکتوبر 1973ء درج ہے۔جبکہ عزیر بلوچ کے پاس ایک دوسرا شناختی کارڈ بھی ہے جس کانمبر 4230143184171 ہے جس میں اُس کی تاریخ پیدائش 10اکتوبر 1977ء درج ہے۔حیرت انگیز طور پر دونوں ہی شناختی کارڈ پر اُس کانام یکساں یعنی عزیر علی اور ولدیت کے خانے میں فیض محمد ہی درج ہے۔ عزیر بلوچ کے دونوں الگ الگ شناختی کارڈز میں سے ایک میں اُس کی تصویر ڈارھی میں جبکہ دوسری میں اُس کی تصویر بغیر ڈارھی میں چسپاں کی گئی ہے جبکہ دونوں شناختی کارڈز میں اُس کے دستخط بھی مختلف ہے۔ دونوں ہی شناختی کارڈز میں ناموں وغیرہ کے اندراج میں جو فونٹ استعمال کیا گیا ہے وہ نوری نستعلیق نہیں ہے۔ عام طور پر شناختی کارڈز میں ناموں سمیت تمام تفصیلات کے اندراج کے لئے ملک بھر میں ایک ہی فونٹ یعنی نوری نستعلیق کا استعمال کیاجاتا ہے۔ اس طرح یہ امکان بھی موجود ہے کہ یہ دونوں ہی شناختی کارڈز جعلی ہو ۔ اور عزیر بلوچ کے پاس ایک تیسرا شناختی کارڈ بھی موجود ہو۔
واضح رہے کہ عزیر بلوچ کو مسقط سے براستہ دبئی جاتے ہوئے 29دسمبر 2014ء کو گرفتار کیا گیا تھا۔ تب بھی اُس کے پاس موجود دستاویزات جعلی تھی۔ باخبر ذرائع کے مطابق عزیر بلوچ کے پاس ایرانی شہریت کی حامل دستاویزات بھی موجود ہے اور وہ گرفتاری کے وقت اُن ہی دستاویزات کے ساتھ سفر کر رہا تھا۔ مگرانٹر پول کو جاری کی گئی تصویر کے باعث اُس کی شناخت ممکن ہو سکی تھی۔ اگلے چنددنوں میں امکانات ہیں کہ عزیربلوچ کے حوالے سے مزید انکشافات میں ا ُس کی جعلی دستاویزات کے متعلق بعض مزید گوشے بھی سامنے آسکیں۔
ڈیڈ لائن سے پہلے ڈیل نہ ہوئی تو تب بھی وہ نہ تو جنگ بندی میں توسیع کریں گے اور نہ ہی ایرانی سمندروں کی ناکہ بندی ختم کریں گے، ایران ایٹمی ہتھیار بنانے کا منصوبہ ختم کرے،امریکی صدر تہران کا وفد امریکا سے مذاکرات کیلئے اسلام آباد نہیں جا رہا ،صدرٹرمپ سنجیدہ نہیں ، دھمکیوں سے باز ...
صورتحال اگر یہی برقرار رہی تو امن کی کوششیں آگے نہیں بڑھ سکیں گی،عاصم منیر کے مشورے پر غور کروں گا( امریکی صدر) دونوں رہنماؤں میں خطے میں جاری کشیدگی پرگفتگو آبنائے ہرمز، عالمی تیل کی ترسیل کاراستہ ، کشیدگی کا مرکز بنی ہوئی ہے،ایرانی بندرگاہوں پر امریکی ناکہ بندی کا تسلسل امن...
وزیراعلیٰ سندھ نے گندم خریداری مہم تیز کرنے اور آبادگاروں کو فوری ادائیگیاں یقینی بنانے کی ہدایت کردی فی ایکڑ پانچ بوری کی شرط ختم کرنے سے ہاریوں کو بڑا ریلیف ملے گا،مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گندم فروخت کی حد ختم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے گ...
عہد کی پاسداری ہی بامعنی مکالمے کی بنیاد ہے، ایرانی عوام جبر کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے ایران میں امریکا کی حکومتی کارکردگی کے پس منظر میں گہرا تاریخی عدم اعتماد موجود ہے،ایرانی صدر ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہاہے کہ امریکہ ایران سے سرنڈر کرانا چاہتا ہے، تاہم ایرانی عوام ک...
مذاکرات کا دوسرا مرحلہ جمعہ سے پہلے متوقع، اسلام آباد کے ہوٹلز کو مہمانوں سے خالی کروانے کا فیصلہ ، کسی نئی بکنگ کی اجازت نہیں، ریڈ زون کی سڑکیں عارضی طور پر بند، ذرائع ایران سے ایک یا دو دن میں معاہدہ طے پانے کا امکان ، میرے نمائندے آج اسلام آباد پہنچ جائیں گے، میں شاید بعد م...
پاکستان ہمارا گھر، کسی جاگیردار یا بیوروکریٹس کی ملکیت نہیں، امریکی صدرٹرمپ کی سفارتکاری دیکھیں ایسا لگتا ہے کوئی بدمعاش ہے، الفاظ اور لہجہ مذاکرات والا نہیں،سربراہ جے یو آئی جب تک فارم 47 کی غیرفطری حکمرانی رہے گی، تب تک نہ تو مہنگائی کم ہوگی اور نہ ہی حقیقی استحکام آئے گا، غ...
محکمہ تعلیم سندھ نے مخصوص مونوگرام یا لوگو والی نوٹ بکس خریدنے کی شرط بھی غیر قانونی قرار دیدی اسکول کے اندر کسی قسم کا اسٹال یا دکان لگا کر اشیا بیچنا اب قانونا جرم ہو گا،محکمہ تعلیم کا نوٹیفکیشن جاری نجی اسکولوں میں پڑھنے والے طلبا کے والدین کو بڑا ریلیف مل گیا،اسکول انتظام...
شہباز شریف سے فون پر گفتگو،وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی امن کوششوں پر اظہار تشکر خوشگوار گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں کا خطے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال وزیراعظم شہباز شریف کا صدرِ اسلامی جمہوریہ ایران سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج شام اسلا...
چیئرمین پی ٹی آئی نے اعتماد سازی کیلئے بانی کی فیملی، کوٹ لکھپت جیل میں اسیر رہنماؤں سے ملاقاتیں شروع کردیں،بانی پی ٹی آئی کی فیملی جیل کے باہر متنازع گفتگو نہ کرنے پر راضی ہوگئی پارٹی بشریٰ بی بی کے ایشو کو لیکر کوئی متنازع پریس کانفرنس نہیں کرے گی، سوشل میڈیا پیغامات جاری ن...
عوامی مفادات کو پسِ پشت ڈال کرامریکی دبائو کومودی سرکار نے سرتسلیم خم کرلیا بھارت کی خارجہ پالیسی واشنگٹن کے رحم وکرم پرہے، بھارتی چینلاین ڈی ٹی وی عوامی مفادات کو پسِ پشت ڈال کرامریکی دباؤ کیسامنے مودی سرکار نے سرتسلیم خم کردیا ہے۔ بھارتی چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق امریکہ ن...
سندھ حکومت فسطائیت بند کرے، کراچی والے اپنا حق مانگتے رہیں گے تو کیا کل شہریوں کو یہ نعرہ لگانے پر گرفتار بھی کیا جائے گا، حافظ نعیم الرحمن امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کراچی میں حق دو کراچی کے بینرز چھاپنے پر دکانیں سیل کرنے کی دھمکی دے ...
رجب طیب ایردوان ودیگر سے عالمی سطح اور خطے کی کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال وزیرِ اعظم شہبازشریف نے ترک صدر رجب طیب ایردوان، میر قطر شیخ تمیم بن حمد آلثانی قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکائیف، آذربائیجان کے صدر الہام علیئف، شامی صدر احمد الشرح سے ملاقاتیں کیں۔وزیر اعظم کی قطر ک...