... loading ...

برطانیہ میں ایک نئی تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ پہلی جنگ عظیم میں ابتدائی اندازوں سے کہیں زیادہ مسلمانوں نے اتحادی فوج کی جانب سے جنگ میں حصہ لیا۔
برمنگھم سٹی یونیورسٹی میں لیکچرار ڈاکٹر اعصام عیسیٰ پہلی عالمی جنگ میں مسلمانوں کی شرکت پر تحقیق کررہے تھے۔ انہوں نے پایا کہ کم از کم 8 لاکھ 85 ہزار مسلمان اتحادی افواج میں بھرتی ہوئی۔ حالانکہ ابتدائی اندازوں کی وجہ سے عام طور پر یہی سمجھا جاتا ہے کہ یہ تعداد 4 لاکھ تھی۔ یعنی حقیقتاً یہ تعداد دوگنی سے بھی زیادہ تھی۔
ڈاکٹر عیسیٰ کی تحقیق برطانیہ میں ہونے والی اپنی طرز کی پہلی نمائش کا حصہ ہے جو جنگ عظیم میں مسلمانوں کی شمولیت کے بارے میں ہے۔ “داستانیں قربانی کی” نامی یہ نمائش مانچسٹر کے برٹش مسلم ہیریٹیج سینٹر میں منعقد کی جا رہی ہے۔
ڈاکٹر عیسیٰ نے تحقیق کے دوران ہزاروں ذاتی خطوط، تاریخی خزینوں، افواج کی ڈائریوں اور مردم شماری کی رپورٹوں پر غور کیا اور اس تحقیق پر کئی ماہ صرف کیے۔ انہوں نے پایا کہ جنگ میں کم از کم 89 ہزار مسلمانوں نے برطانوی یا فرانسیسی کمان میں اپنی جان دی۔
ان مسلمانوں میں صف اول میں موجود سپاہی، خندقیں کھودنے والے اور اہم سامان و رسد کی نقل و حمل میں شامل فوجی شامل تھے۔
یونیورسٹی میں انگریزی ادب کے لیکچرار ڈاکٹر عیسیٰ نے کہا کہ 4 لاکھ کا جو ہندسہ ہم اکثر و بیشتر سنتے ہیں وہ صرف ہندوستان سے تعلق رکھنے والے فوجیوں کی تعداد ہے، وہ بھی کم از کم 4 لاکھ 30 ہزار تھے۔ پھر عرب حصے کو مکمل طور پر مکمل طور پر نظر انداز کردیا گیا۔ مثال کے طور پرصرف مصر نے ہی برطانوی مہمات کے لیے ڈیڑھ لاکھ ساربان فراہم کیے تھے۔ شمالی افریقہ کے دیگر ممالک نے بھی کم از کم دو لاکھ 80 ہزار فوجیوں کے ساتھ فرانسیسیوں کی مدد کی تھی۔ آج یہ تعداد بہت کم کرکے بیان کی جاتی ہے۔
تحقیق کے دوران ڈاکٹر عیسیٰ نے پایا کہ سلطنت برطانیہ کی افواج کا کم از کم 20 فیصد حصہ ایسے افراد پر مشتمل تھا جو اسلام کے پیروکار تھے۔ پھر جنگ عظیم کے دوران ہندوستان کا مالی و مادّی حصہ 479 ملین پاؤنڈز تھا، جو آج کے 20 ارب پاؤنڈز کے برابر ہے۔ پہلی جنگ عظیم کے دوران 3.7 ملین ٹن رسد اور ایک لاکھ 70 ہزار سے زیادہ جانور بھی ہندوستان سے آئے تھے۔ اندازہ ہے کہ صرف دو فیصد برطانوی ہی جنگ میں مسلمانوں کے حصے کے بارے میں کچھ آگاہی رکھتے ہیں۔
“داستانیں قربانی کی” ایک طویل المیعاد نمائش ہے جو کم از کم ایک سال کے لیے لگی رہے گی۔
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...
دفاعی بجٹ 17.6فیصد اضافے کے بعد3؍ہزار 10؍ارب 90 کروڑ مختص، حکومت کے کل اخراجات میں سے 8,054ارب روپے صرف مارک اپ کی ادائیگی کے لیے مختص،جائیداد کی فروخت پر ٹیکس کی شرح میں کمی حکومت کے کل اخراجات کا تخمینہ 18,771 ارب روپے ،سول انتظامیہ کے اخراجات کے لیے 1,07...
پرانے منصوبوں میں پانی فراہمی کے منصوبے کے فور کے لئے 10ارب اور کراچی اربن انفرا اسٹرکچر کے لئے 7ارب 50کروڑ روپے مختص، حیدرآباد سکھر موٹر وے پر 30ارب روپے خرچ ہونگے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کراچی کوئٹہ چمن روڈ کے لئے 3؍ارب روپے رکھے گئے ، کراچی گرین لائن کے لئے تقری...
یہ ن لیگ کا بجٹ ہے جس میں غریب کو صرف ٹکڑے جبکہ امیر کو ریلیف دیا گیا ہے بجٹ ایماندار ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے پر مبنی ہے، شیخ وقاص اکرم کی گفتگو پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو مسترد کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اس ...
ناگا قبیلیکے 6افراد کی لاشیں برآمد ، ڈپٹی وزیراعلیٰ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ منی پور قابض بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، خانہ جنگی کی صورتحال بھی برقرار مودی کی نااہلی کے باعث منی پور میں فسادات روزانہ ایک نیا اور خطرناک رخ اختیار کررہے ہیں۔بھارت کا اپنا جریدہ "انڈیا نیوز نی...
حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچائے گی ، وزیراعظم حکومت اب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے قابل ہوئی ہے، بیان جاری وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی بجٹ 2026-27 کو عوامی ریلیف، معاشی ترقی اور خوشحالی کا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہ...
مہنگائی بتدریج کم ہوئی، شرحِ نمو 3۔7 فیصد تک پہنچ گئی، پچھلے 4 سال کی سب سے بہترین معاشی ترقی، تجارتی غیر یقینی کے بعد پھر سیلاب آیا، مارچ میں خطے میں عدم استحکام ہوا، وفاقی وزیر خزانہ تمام چیلنجز سے درست نبردآزما ہوئے،مالی سال کے دوران 3 بڑے چیلنجز سے کامیابی سے نمٹا گیا،اکنا...
امریکا مستقبل میں خارگ جزیرے سمیت ایران کے اہم تیل اور گیس کے انفراسٹرکچر پر قبضہ کرکے ان کی توانائی منڈیوں کا مکمل کنٹرول سنبھال لے گا، پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان یہ حکمت عملی اسی طرز پر ہوگی جس طرح امریکا نے وینزویلا میں توانائی کے شعبے سے متعلق اقدامات کیے تھے، اامریکا...
منصوبہ اپنی تکمیل کے بعد روزانہ تین لاکھ تک مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرے گا 21 کلومیٹر طویل مخصوص بی آر ٹی کوریڈور داؤد چورنگی سے نمائش تک قائم کیا جائے گا کراچی کے یلو لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کے لئے 256 الیکٹرک بسیں خریدی جائیں گی جبکہ منصوبہ اپنی تکمیل ک...