... loading ...

عرب ذرائع ابلاغ نے ایرانی خبر رساں ایجنسیوں کی اس خبر کو نمایاں جگہ دی ہے جس میں پاسداران انقلاب کے زیرانتظام تنظیم “فیلق القدس” کے کمانڈر قاسم سلیمانی کے حوالے سے بیان جاری ہواہے۔ ایرانی خبررساں ادارں نے اگرچہ قاسم سلیمانی کی طرف سےایک تقریب میں خطاب کا خبر دی ہے ،مگرخبر کے مطابق کوئی تصویر، آڈیو یا وڈیو جاری نہیں کی جس سے یہ ثابت ہوسکے کہ وہ صحت مند حالت میں ہیں۔ یہ بات اس لئے اہم ہے کہ یہ خبرخاصی گردش کر رہی تھی کہ گزشتہ نومبر میں حلب میں شامی انقلابیوں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران قاسم سلیمانی کی گاڑی کو ” ٹاؤ” میزائل کے ذریعے نشانہ بنایا گیا تھا۔ اور اس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوکر جسمانی طور پر تقریباً معذور ہوچکے ہیں۔
مگر اب پاسدارن انقلاب کے زیرانتظام ایجنسی “فارس” کا کہنا ہے کہ سلیمانی نے جمعرات کے روز جنرل اللہ دادی کی یاد میں منعقد ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “شام میں ہزاروں جنگجو سیدہ زینب اور اہل بیت کے مزاروں اور دیگر مقدس مقامات کا دفاع کررہے ہیں”واضح رہے کہ جنرل اللہ دادی 2015 کے اواخر میں شام کے جنوبی علاقے القنیطرہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں ہلاک ہوگئے تھے۔جبکہ قاسم سلیمانی کی گزشتہ سال 14 نومبر کو زخمی ہونے کے بعد دو ماہ سے زیادہ مدت تک عدم موجودگی نے ان کے بارے میں قیاس آرائیوں کو بڑھا دیا تھا۔ اس دوران میں دارالحکومت تہران میں پاسداران انقلاب کے زیرانتظام “بقیت اللہ” ہسپتال میں ان کی تشویش ناک حالت میں موجودگی کی بھی خبر آئی تھی مگر اس پورے عرصے میں ایرانی ذرائع ابلاغ نے “فیلق القدس” کے کمانڈر کا انجام نہ صرف چھپائے رکھابلکہ اُن کے بارے میں متضاد اور گمراہ کن خبریں بھی پھیلائی گئیں۔ مبصرین کے مطابق یہ حکمت عملی شام میں پاسداران انقلاب کی فورسز اور ان کے ساتھ لڑنے والی شیعہ ملیشیاؤں کےحوصلے کو برقرار رکھنے کے لیے اپنائی گئی تھی ۔
قاسم سلیمانی آخری مرتبہ آواز اور تصویر کے ساتھ گزشتہ سال 14 نومبر کو ایک چھوٹے سے ویڈیو کلپ میں ظاہر ہوئے تھے، جس میں “فیلق القدس” کے کمانڈر حلب (شام) کے نواحی دیہی علاقے میں ملیشیاؤں کے مجمع سے عربی زبان میں خطاب کرتے ہوئے نظر آئے۔ یہ وڈیو کلپ “عراقی حزب اللہ” کی ملیشاؤں کے زیرانتظام “النجباء تحریک” نے جاری کیا تھا۔
شامی اپوزیشن نے حلب کے نواحی دیہی علاقے میں ” ٹاؤ” میزائل لگنے سے سلیمانی اور ان کے ساتھ سوار 3 افسران کے زخمی ہونے کی تصدیق کی تھی، بعد ازاں زخمی ہونے والے تینوں افسران دم توڑ گئے تھے۔مگر قاسم سلیمانی کے متعلق یہی سمجھا جارہا تھا کہ وہ اس حملےمیں معذور ہو چکے ہیں۔ مگر اب ایرانی ذرائع ابلاغ کی محتاط خبریں اس صورتِ حال کی نفی کرتے ہیں۔
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...
دفاعی بجٹ 17.6فیصد اضافے کے بعد3؍ہزار 10؍ارب 90 کروڑ مختص، حکومت کے کل اخراجات میں سے 8,054ارب روپے صرف مارک اپ کی ادائیگی کے لیے مختص،جائیداد کی فروخت پر ٹیکس کی شرح میں کمی حکومت کے کل اخراجات کا تخمینہ 18,771 ارب روپے ،سول انتظامیہ کے اخراجات کے لیے 1,07...
پرانے منصوبوں میں پانی فراہمی کے منصوبے کے فور کے لئے 10ارب اور کراچی اربن انفرا اسٹرکچر کے لئے 7ارب 50کروڑ روپے مختص، حیدرآباد سکھر موٹر وے پر 30ارب روپے خرچ ہونگے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کراچی کوئٹہ چمن روڈ کے لئے 3؍ارب روپے رکھے گئے ، کراچی گرین لائن کے لئے تقری...
یہ ن لیگ کا بجٹ ہے جس میں غریب کو صرف ٹکڑے جبکہ امیر کو ریلیف دیا گیا ہے بجٹ ایماندار ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے پر مبنی ہے، شیخ وقاص اکرم کی گفتگو پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو مسترد کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اس ...
ناگا قبیلیکے 6افراد کی لاشیں برآمد ، ڈپٹی وزیراعلیٰ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ منی پور قابض بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، خانہ جنگی کی صورتحال بھی برقرار مودی کی نااہلی کے باعث منی پور میں فسادات روزانہ ایک نیا اور خطرناک رخ اختیار کررہے ہیں۔بھارت کا اپنا جریدہ "انڈیا نیوز نی...
حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچائے گی ، وزیراعظم حکومت اب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے قابل ہوئی ہے، بیان جاری وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی بجٹ 2026-27 کو عوامی ریلیف، معاشی ترقی اور خوشحالی کا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہ...
مہنگائی بتدریج کم ہوئی، شرحِ نمو 3۔7 فیصد تک پہنچ گئی، پچھلے 4 سال کی سب سے بہترین معاشی ترقی، تجارتی غیر یقینی کے بعد پھر سیلاب آیا، مارچ میں خطے میں عدم استحکام ہوا، وفاقی وزیر خزانہ تمام چیلنجز سے درست نبردآزما ہوئے،مالی سال کے دوران 3 بڑے چیلنجز سے کامیابی سے نمٹا گیا،اکنا...
امریکا مستقبل میں خارگ جزیرے سمیت ایران کے اہم تیل اور گیس کے انفراسٹرکچر پر قبضہ کرکے ان کی توانائی منڈیوں کا مکمل کنٹرول سنبھال لے گا، پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان یہ حکمت عملی اسی طرز پر ہوگی جس طرح امریکا نے وینزویلا میں توانائی کے شعبے سے متعلق اقدامات کیے تھے، اامریکا...
منصوبہ اپنی تکمیل کے بعد روزانہ تین لاکھ تک مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرے گا 21 کلومیٹر طویل مخصوص بی آر ٹی کوریڈور داؤد چورنگی سے نمائش تک قائم کیا جائے گا کراچی کے یلو لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کے لئے 256 الیکٹرک بسیں خریدی جائیں گی جبکہ منصوبہ اپنی تکمیل ک...