... loading ...

پاک فوج نے چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کے متعلق اہم معلومات حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔20 جنوری بروز بدھ صبح سویرے یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حملے میں 20 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے تھے۔ حملے کے فوراً بعدسیکورٹی فورسز نے بروقت اپنی کارروائی شروع کر دی تھی۔ اور کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والے آپریشن میں چار دہشت گردوں کو اپنے انجام تک پہنچا کر یونیورسٹی کو محفوظ قرارد دے دیا تھا۔
بعد ازاں پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ شام گیے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ حملے میں ملوث چاروں دہشت گردوں کو یونیورسٹی ہاسٹل کی چھت اور سیڑھیوں پر مارا گیا۔حملہ آوروں سے دو موبائل فون برآمد ہوئے تھے جس کے اندر موجود تمام کا تمام معلومات کو محفوظ اور مجتمع کیا جا چکا ہے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق، دہشت گردوں کے پاس افغانستان کی سمیں تھیں اور ایک دہشت گرد کے مرنے کے بعد بھی اس کے فون پر کالز آ رہی تھیں۔تاہم اُنہوں نے اس سے زیادہ معلومات ذرائع ابلاغ کو مہیا کرنے سے گریز کیا ، تاکہ تحقیقاتی عمل کو نقصان نہ پہنچے۔البتہ جنرل عاصم باجوہ نے یہ ضرور واضح کر دیا کہ دہشت گرد کہاں سے آئے اور انہیں کس نے اس مقام پر پہنچایا تھا ۔اس حوالے سے کافی معلومات حاصل کر لی گئی ہے۔ اُنہوں نے دہشت گردوں کے حملے اور اُس پر نفاذِ قانون کے اداروں کے فوری ردِ عمل پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ کل چار دہشت گردوں نے باچا خان یونیورسٹی پر صبح سویرے حملہ کیا جس پر یونیورسٹی کے اندر موجود سیکوریٹی گارڈز کے 62 رکنی اسٹاف اور پھر پولیس نے فوری ردِ عمل دیا جب کہ فوج نے پینتالیس منٹ کے اندر وہاں پہنچ کر چاروں دہشت گردوں کو مارگرایا، دہشت گرد ہینڈ گرینیڈ سمیت جدید اسلحے سے لیس تھے لیکن انہیں شروع میں ہی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے بتایا کہ حملے میں 18 طالب علم اور 2 اسٹاف ممبر شہید ہوئے اور 11 افراد زخمی ہوئے۔ جنرل عاصم باجوہ نے دہشت گردوں سے نمٹنے کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے ساتھ مل کر ان دہشت گردوں کو شکست دیں گے جب کہ معاشرے نے دہشت گردوں کی منفی سوچ کو مسترد کردیا ہے لہٰذا یہ اب گھبراہٹ میں معصوم لوگوں کو اپنے ظلم کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہم حالت جنگ میں ہیں، آپریشن ضرب عضب جاری ہے اور اس کی کامیابیوں سے قوم آگاہ ہے جب کہ دہشتگردوں کی زیادہ تر پناہ گاہیں ختم کی جاچکی ہیں اور ہم دہشت گردوں کو اپنے انجام تک پہنچاکر دم لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پشاور کے گردونواح میں انٹیلی جنس کی بنیادوں پر آپریشن ہورہے ہیں اور کئی سہولت رساؤں کا گرفتار بھی کیا گیا ہے جب کہ آج کے واقعے سے متعلق بھی دہشت گردوں کی تلاش میں پشاور کے گردونواح میں آپریشن جاری ہے۔
عراق کی مزاحمتی فورسز نے امریکا کا ری فیولنگ طیارہ مار گرایا ، امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کو میزائلوں سے نشانہ بنانے کا دعوی ایران کے خلاف جاری فضائی بمباری کے دوران امریکی طیارہ مغربی عراق میں گرکر تباہ ہوگیا۔ایران کی ختم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹر نے دعوی کیا ہے کہ عراق کی م...
بصورت دیگر 26 مارچ سے پٹرول پمپس کی بندش کا سلسلہ شروع ہو جائے گا 21 روپے پیٹرولیم لیوی بڑھائی، باقی 36 روپے فی لیٹر کس کی جیب میں گئے؟ آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن (اے پی پی ڈی اے)نے حالیہ قیمتوں میں اضافے اور ڈیلرز کے مارجن میں عدم اضافے کے خلاف عیدالفطر کے بعد مل...
عمران خان کا علاج ذاتی معالجین کی نگرانی اور فیملی کی موجودگی میں شفاء انٹرنیشنل اسپتال میں فوری طور پر کرایا جائے تحریک انصاف کی منزل حقیقی آزادی ہے اور اس کے حصول تک جدوجہد جاری رہے گی،پریس کانفرنس سے خطاب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے مطالبہ کیا ہے کہ سابق ...
شرارت کی سیاست نہیں قائد اعظم کی سیاست کریں گے،سندھ کی ترقی کے نقش قدم پر چلیں گے،نہال ہاشمی ایم کیو ایم والے ہمارے پاکستانی ہیں، ناراضگی چھوٹی چیز ہے ان کو منا لیں گے ، مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ شرارت کی سیاست نہیں قائد اعظم کی سیاست کریں...
صدرمملکت کی شہباز شریف کی ایڈوائس پر نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری ،تقرری کیلئے کمیشن آف اپائنٹمنٹ پر دستخط کر دیے،آصف زرداری کی مبارک باد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا نواز شریف،شہباز شریف ، آصف علی زرداری کا شکریہ،حلف لینے کے بعد اپنی ترجیہات بتاؤں گا، ایم ...
عید تک 3لیٹر پیٹرول مفت دیا جائے گا، آخری عشرے کی تمام افطار پارٹیاں منسوخ کر دی ہیں جو لوگ مہنگائی کے دور میں ہزار کا پیٹرول نہیں دلوا سکتے ان کیلئے یہ عید کا تحفہ ہوگا، کامران ٹیسوری گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے پریشان موٹرسائیکل...
مجتبیٰ خامنہ ای کا شہدا کے خون کا بدلہ لینے کا اعلان،دشمن پر دباؤ ڈالنے آبنائے ہرمز کو بند رکھیں گے،ایک ایک شہید کے خون کا بدلہ لیں گے،دشمن عوام کو نشانہ بنا رہا ہے،ایران کا نشانہ امریکی فوجی اڈے ہیں ایرانی قوم کو دبایا نہیں جاسکتا، قوم کا اتحاد دشمن کے عزائم کو ناکام بنا دے گ...
کوئی دہشت گرد برداشت نہیں کرینگے، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا،شہباز شریف تمام ممالک سے دوستانہ تعلقات کے خواہاں ، صو فیا ئے کرا م دین اسلام کے حقیقی سفیر ہیں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کوئی دہشت گرد برداشت نہیں کرینگے، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، دہشت گر...
جنگ صیہونی حکومت اور امریکانے شروع کی ، جنگ میں ایران کے نقصانات کا ہرجانہ ادا کیا جائے آئندہ ایران کے خلاف جارحیت نہیں ہوگی عالمی طاقتیں اس کی ضمانت دیں، ایرانی صدر کا بیان ایران نے جنگ ختم کرنے کے لیے 3 شرائط رکھ دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایران نے اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ...
پورے ہال میں لاتوں گھونسوں کا آزادانہ استعمال ، ایک دوسرے پر بدزبانی کی، کوئی بھی لڑائی بند کرنے کو تیار نہ تھا حکومتی ارکان نے صورت حال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اس دوران مجموعی طور پر14 قراردادیں منظور کرا لیں سٹی کونسل کا اجلاس بدترین ہنگامہ آرائی کی نذر ہو گیا جہاں ارکان ایک...
اصفہان، کرج سمیت دیگر شہر دھماکوں سے گونجتے رہے، شہریوں نے خوف کی رات گزاری کئی علاقوں میں زوردار دھماکے سنے گئے ،دھماکوں سے زمین اور عمارتوں کی کھڑکیاں تک لرز رہی تھیں،عینی شاہدین ایران کے دارالحکومت تہران میں امریکا اور اسرائیل کی جانب سے شدید فضائی حملوں کے بعد شہریوں نے خ...
پاسدارانِ انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی فوجی اڈوں کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنانے کا دعویٰ تازہ حملوں میں الادائری ہیلی کاپٹر ایٔر بیس، محمد الاحمد نیول بیس اور علی السالم ایٔر بیس شامل ہیں ،ذرائع ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے کویت اور بحرین میں موجود امریکی فوجی اڈ...