... loading ...

امریکا کی ریاست اوریگون میں مسلح افراد کے گروہ نے ایک وفاقی عمارت پر کئی دنوں سے قبضہ کر رکھا ہے اور وہ علی الاعلان امریکی حکومت کو للکار رہا ہے۔ وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ اگر انہیں روکا گیا تو وہ پرتشدد انداز میں طاقت کا استعمال کریں گے بلکہ وہ امریکی حکومت کے جواز پر بھی سوالات اٹھا رہے ہیں۔ اس کھلی بغاوت کی وجہ یہ ہے کہ سفید فام افراد کا یہ گروہ آتش زنی کے جرم میں گرفتار ہونے والے اپنے دو افراد کی رہائی چاہتا ہے اور اب یہ مظاہرہ کھلی بغاوت میں تبدیل ہو چکا ہے کیونکہ ان افراد نے مطالبہ کیا ہے کہ ہم خیال لوگ سامنے آئیں اور ان کے ساتھ مل جائیں۔
کیا آپ سمجھتے ہیں کہ یہ کوئی ناسمجھ اور حد سے زیادہ ردعمل دکھانے والے افراد ہیں۔ جی نہیں، ان کے ایک وہ خاندان بھی ہے جس کے افراد 2014ء کے اوائل میں حکومت کے خلاف ایسے ہی مسلح تنازع میں مشہور ہوئے تھے۔ تو خبر یہ ہے کہ مسلح سفید فارم افراد حکومت امریکا کی ایک عمارت پر قبضہ کیے ہوئے ہیں اور امریکا کا ذرائع ابلاغ اس مشکل میں مبتلا ہے کہ انہیں دہشت گرد کہا جائے یا نہیں۔ ابھی تک کسی نے یہ ہمت نہیں کی کہ انہیں دہشت گرد کہے۔ کوئی ‘مسلح مظاہرین’ کہہ رہا ہے تو کوئی ‘مسلح کارکنان’، کوئی ‘خود ساختہ رضاکار’ کہہ رہا ہے تو کچھ اسے ‘مسلح ملیشیا’ یا ‘مسلح قابضین’ پکار رہے ہیں۔ ہے ناں حیرانگی کی بات۔ ایسے تمام واقعات جن میں چاہے سیاہ فام عیسائی ہی شامل کیوں نہ ہوں، امریکی میڈیا لمحہ نہیں لگاتا اور انہیں دہشت گرد قرار دیا جاتا ہے جبکہ اب واقعے کو چار، پانچ دن ہو گئے ہیں اور امریکی دہشت گرد تو کجا کسی ایک نام پر بھی متفق نہیں ہو سکا۔ کسی کی ہمت نہیں ہے کہ انہیں دہشت گرد کہے۔ یعنی یعنی اس واقعے نے ثابت کردیا کہ امریکی ذرائع ابلاغ کی نظر میں دہشت گرد وہی ہے جو کالا، پیلا، نیلا، یعنی سفید کے علاوہ کسی بھی رنگ کا ہو، اور اگر مسلمان ہو تو کسی بھی رنگ کا چلے گا۔ جو سفید فام ہے، اس کے لیے الگ معیارات ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ امریکا کے ایک مسلمان وکیل وجاہت علی نے کہا ہے کہ اگر اوریگون کے واقعے میں ملوث افراد مسلمان یا سیاہ فام ہوتے تو اب تک ان میں سے ایک بھی نہ بچا ہوتا۔
سعودی فضائی دفاعی نظام نے بروقت کارروائی کر کے شہری آبادیوں کو بڑے نقصان سے بچا لیا،عرب اتحادی فوج عرب اتحادی افواج نے سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ مکرمہ اور دارالحکومت ریاض کے صوبوں کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے دو بارود سے لدے ڈرون طیاروں کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے فضا میں ...
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے جیل ملاقات کے بعد بڑی پیش رفت سامنے آگئی بشریٰ بی بی کو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی بشریٰ بی بی نے لطیف کھوسہ اور بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ درخواست...
حکم امتناع گورنر راج اور ایم پی او سے متعلقہ معاملات پر تھا، عدالت،پشاور بار کونسل کو فریق بننے کی اجازت دیدی وفاقی آئینی عدالت نے تھری ایم پی او کے تحت خیبرپختونخوا میں گرفتاریوں کے معاملے پر اپنے عدالتی حکم امتناع میں ترمیم کر دی۔چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت امین الدین خان اور...
عدالت کی ملزم کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کی ہدایت، مقدمے کی سماعت 3 دسمبر تک ملتوی سانحہ گل پلازہ کیس میں عدالت نے ملزم امین کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے اسے اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔سٹی کورٹ میں مقدمے کی سماعت ک...
قیمتوں میں بار بار ردوبدل سے ڈیلرز کو بھاری نقصان، ماہانہ بنیادوں پر قیمتیں مقرر کرنے اور 8 فیصد منافع دینے کا مطالبہ پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار ردوبدل کے موجودہ نظام کو تبدیل کرنے اور قیمتوں میں ماہانہ بنیادوں پر تبدیلی کا طری...
ڈپٹی ڈائریکٹر ریکروٹمنٹ، اسسٹنٹ ڈائریکٹرریکروٹمنٹ، سپرنٹنڈنٹ کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا،ترجمان ایس پی ایس سی سندھ پبلک سروس کمیشن کے تحت ہونے والی بھرتیوں میں بے ضابطگیوں پر 3 افسران کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔ ترجمان سندھ پبلک سروس کمیشن کے مطابق بھرتیوں میں بے ضابطگیوں پ...
بشریٰ بی بی نے علاج اور سرجری کے لیے ہسپتال منتقل کرنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو خط لکھ دیا، عمران خان کا خط بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے چیف جسٹس کو...
ایس ایم نقی نامی انویسٹراور پلاٹس کے خریداروں کا بلڈر فیصل اور فہد کے خلاف احتجاج ابتدائی منظوری، سینکڑوں ایکڑ کی تشہیر اور شہریوں سے وصولیوں پر تحقیقات کا مطالبہ کراچی (خصوصی رپورٹ) ایم نائن موٹروے پر بن احسان بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے رہائشی منصوبے بن احسان گرین سٹی کی قانونی...
مواخذے کی قراردادیں میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں،پیٹ ہیگستھ کی جوابی کانفرنس امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی قرارداد امریکی ایوان نمائندگان میں پیش کردی گئی۔ مواخذے کی قرارداد ایوان نمائندگان کے ریپبلکن رکن ٹامس میسی نے پیش کی۔ پیٹ ہیگستھ پر ایران سے امریکی جنگ میں نااہلی ...
کروڑوں کے فنڈز غائب، 12 ہزار منسوخ فائلیں دوبارہ جاری کرنے کا انکشاف جونیئر ملازمین ایک طاقتور مافیا میں تبدیل ، ہائی کورٹ کے احکامات ہوا میں اڑا دیے گئے حیدرآباد/کراچی (خصوصی رپورٹ)سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی (SDA) میں کرپشن، فنڈز کی خورد برد اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا ا...
طویل مدت تک عدم استحکام، غیر یقینی کی صورتحال اور غیر واضح سیاسی و سکیورٹی ماحول‘ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،وزیرِ اعظم کے سینیئر مشیر انور قرقاش کا ابوظبی میں کانفرنس سے خطاب متحدہ عرب امارات کے وزیرِ اعظم کے سینیئر مشیر انور قرقاش کا کہنا ہے کہ خطے کو ’ایک طویل مدت تک عدم استح...
امریکی لابنگ فرم ایس ایچ ڈبلیو پارٹنرز نے رواں سال مئی اور جون کے دوران بھارتی حکومت اور وائٹ ہاؤس کے سینیئر حکام کے درمیان آٹھ فون کالز کے انتظام میں کردار ادا کیا۔ انڈین ایکسپریس ہندوستان کی حکومت اور وائٹ ہاؤس کے سینیئر حکام کے درمیان رواں سال مئی اور جون میں ہونے والے مبین...