... loading ...

بنگلہ دیش کی اعلیٰ ترین عدالت نے ملک کی سب سے بڑی اسلامی جماعت کے رہنما کی سزائے موت کو برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے، جن پر الزام ہے کہ وہ 1971ء کی جنگ میں مختلف جرائم میں ملوث رہے تھے۔ اب آئندہ چند ماہ میں بھی کسی بھی وقت سزائے موت پر عملدرآمد ہو سکتا ہے۔
عدالت عظمیٰ نے جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے امیر مطیع الرحمٰن نظامی کی اپیل خارج کرتے ہوئے ان پر قتل، زیادتی اور بنگالی دانشوروں کے قتل کی سازش پر دی گئی سزائے موت کو برقرار رکھا ہے۔ وکیل اسغاثہ نے کہا کہ “عدالت نے چار میں سے تین الزامات پر سزائے موت برقرار رکھی ہے۔ خاص طور پر دانشوروں کے قتل کے الزام پر سزائے موت برقرار رکھنا خوش آئند بات ہے۔”
72 سالہ مطیع الرحمٰن نظامی 2000ء سے جماعت اسلامی کے رہنما ہیں بلکہ 2001ء کے بعد پانچ سال تک اتحادی حکومت میں وزیر بھی رہے ہیں۔ اب وہ اسی صورت میں سزائے موت سے بچ سکتے ہیں کہ یہی عدالت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے یا صدر کی جانب سے ان کی رحم کی اپیل منظور کی جائے۔
موجودہ وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد، مشرقی پاکستان کو بنگلہ دیش بنانے والے شیخ مجیب الرحمٰن کی صاحبزادی ہیں اور جب سے برسر اقتدار آئی ہیں، بالخصوص جماعت اسلامی اور بالعموم حزب اختلاف کی تمام جماعتوں کے خلاف بدترین کارروائیاں کر رہی ہیں۔
حکومت نے ‘جنگ آزادی’ کے دوران جنگی جرائم کا ارتکاب کرنے والے افراد کے خلاف ایک ٹریبونل تشکیل دیا ہے، جس کے بارے میں واضح ثبوت موجود ہیں کہ حکومت کے زیر اثر ہے اور انہی کی ہدایات پر فیصلے دیتا ہے۔ 2010ء میں حسینہ واجد کے برسر اقتدار آنے سے اب تک حزب اختلاف کے درجنوں رہنما کو موت کے گھاٹ اتارا جاچکا ہے۔
مطیع الرحمٰن نظامی پر الزام ہے کہ 1971ء کی جنگ کے دوران وہ جماعت اسلامی سے وابستہ طلبہ تنظیم اسلامی جمعیت طلبہ میں شامل تھے اور پاکستان کے حق میں لڑنے والے گروہ البدر کا حصہ تھے۔ بنگلہ دیش البدر پر الزام لگاتا ہے کہ اس نے ہم بنگالی پروفیسرز، علمی شخصیات، ڈاکٹروں اور صحافیوں کا قتل عام کیا۔
عدالت فیصلے کے خلاف جماعت اسلامی نے جمعرات کو ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ مطیع الرحمٰن کے خلاف لگائے گئے تمام الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں اور اس مقدمے کا اصل مقصد ان کو قتل کرنا ہے۔ جاری کردہ بیان میں جماعت اسلامی نے کہا کہ مطیع الرحمٰن عالمی سطح پر جانے مانے اسلامی اسکالر ہیں، اور انہیں قتل کرکے حکومت دراصل ملک میں سنگین حالات کو دعوت دے رہی ہے۔

تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...
دفاعی بجٹ 17.6فیصد اضافے کے بعد3؍ہزار 10؍ارب 90 کروڑ مختص، حکومت کے کل اخراجات میں سے 8,054ارب روپے صرف مارک اپ کی ادائیگی کے لیے مختص،جائیداد کی فروخت پر ٹیکس کی شرح میں کمی حکومت کے کل اخراجات کا تخمینہ 18,771 ارب روپے ،سول انتظامیہ کے اخراجات کے لیے 1,07...
پرانے منصوبوں میں پانی فراہمی کے منصوبے کے فور کے لئے 10ارب اور کراچی اربن انفرا اسٹرکچر کے لئے 7ارب 50کروڑ روپے مختص، حیدرآباد سکھر موٹر وے پر 30ارب روپے خرچ ہونگے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کراچی کوئٹہ چمن روڈ کے لئے 3؍ارب روپے رکھے گئے ، کراچی گرین لائن کے لئے تقری...
یہ ن لیگ کا بجٹ ہے جس میں غریب کو صرف ٹکڑے جبکہ امیر کو ریلیف دیا گیا ہے بجٹ ایماندار ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے پر مبنی ہے، شیخ وقاص اکرم کی گفتگو پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو مسترد کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اس ...
ناگا قبیلیکے 6افراد کی لاشیں برآمد ، ڈپٹی وزیراعلیٰ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ منی پور قابض بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، خانہ جنگی کی صورتحال بھی برقرار مودی کی نااہلی کے باعث منی پور میں فسادات روزانہ ایک نیا اور خطرناک رخ اختیار کررہے ہیں۔بھارت کا اپنا جریدہ "انڈیا نیوز نی...
حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچائے گی ، وزیراعظم حکومت اب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے قابل ہوئی ہے، بیان جاری وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی بجٹ 2026-27 کو عوامی ریلیف، معاشی ترقی اور خوشحالی کا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہ...
مہنگائی بتدریج کم ہوئی، شرحِ نمو 3۔7 فیصد تک پہنچ گئی، پچھلے 4 سال کی سب سے بہترین معاشی ترقی، تجارتی غیر یقینی کے بعد پھر سیلاب آیا، مارچ میں خطے میں عدم استحکام ہوا، وفاقی وزیر خزانہ تمام چیلنجز سے درست نبردآزما ہوئے،مالی سال کے دوران 3 بڑے چیلنجز سے کامیابی سے نمٹا گیا،اکنا...
امریکا مستقبل میں خارگ جزیرے سمیت ایران کے اہم تیل اور گیس کے انفراسٹرکچر پر قبضہ کرکے ان کی توانائی منڈیوں کا مکمل کنٹرول سنبھال لے گا، پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان یہ حکمت عملی اسی طرز پر ہوگی جس طرح امریکا نے وینزویلا میں توانائی کے شعبے سے متعلق اقدامات کیے تھے، اامریکا...
منصوبہ اپنی تکمیل کے بعد روزانہ تین لاکھ تک مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرے گا 21 کلومیٹر طویل مخصوص بی آر ٹی کوریڈور داؤد چورنگی سے نمائش تک قائم کیا جائے گا کراچی کے یلو لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کے لئے 256 الیکٹرک بسیں خریدی جائیں گی جبکہ منصوبہ اپنی تکمیل ک...