... loading ...

ملائیشیا کی ایک نجی ائیر لائنز نے ایک خاص فضائی راستے (روٹ)پر اندرونِ ملک مکمل اسلامی ماحول پیدا کرنے کے لئے کچھ اہم ترین اقدامات اٹھائے ہیں۔ جس میں خاتون عملے کو اسلامی احکامات کے مطابق سر ڈھانپنے، فلائٹ میں شراب نوشی پر مکمل پابندی اور خنزیر کے گوشت کی فراہمی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ تمام فلائٹوں کی روانگی کے اوقات کو بھی اس طرح ترتیب دیا گیا ہے کہ نمازوں کی متعین اوقات میں ادائی ممکن ہو سکے۔
’’ریانی‘‘ کے نام سے معروف یہ ائیر لائن مگر کسی مسلمان کی نہیں بلکہ حیرت انگیز طور پر بھارتی نژاد ہندو جوڑے کی ہے۔ اور ریانی نام بھی اُسی ہندو جوڑے کے پہلے اور آخری ناموں کو ترتیب دے کر بنا یا گیا ہے۔ ائیر لائن کے بانی میاں بیوی میں میاں کا نام ’’روی‘‘ ہے اور بیوی کانام ’’کارتھیانی‘‘ ہے۔ اگر چہ انہوں نے اعلان یہ کیا ہے کہ اس فلائٹ میں ہر مذہب کے مسافروں کو سفر کرنے کی اجازت ہوگی مگر یہ فلائٹ صرف مسلم اقدار کی روشنی میں ترتیب دی گئی ہے۔ اس لئے یہاں اسلامی اُصولوں کی پابندی کو یقینی بنایا جائے گا۔ ابتدا میں یہ فلائٹ کوالالمپور اور لنگکاوی کے درمیان ہفتے میں پانچ دن چلائے جائے گی۔ جس کی مسافت کل 410 کلومیٹر کی ہے۔ اس خصوصی فلائٹ کے لئے آٹھ پائلٹ ، کیبن کے لئے پچاس افراد اور عملے کے دیگر افراد کے لئے 350 افراد بھرتی کئے گیے ہیں۔ جن میں سے بیشتر مسلمان ہیں۔
فلائٹ کے ہندو مالک جوڑے نے کہا ہے کہ یہ فلائٹ خصوصی طور پر مسلم مارکیٹ کو نظر میں رکھ کر بنائی گئی ہے۔ ملائیشیا ایک مسلم اکثریت والا ملک ہے۔ وہاں تین کروڑ کی آبادی میں تقریباً ساٹھ فیصد مسلمان ہیں۔ ملائیشیا میں بھارت سے جانے والے لوگ بھی آباد ہیں جن میں ہندوؤں کی بھی ایک معقول تعداد ہے۔ ایک اندازے کے مطابق یہ آبادی بھی 6.3 فیصد ہے۔ائیرلائن کے مالک بھارتی نژاد جوڑے روی اور کارتھیانی اسی آبادی کا حصہ ہیں۔
ملائیشیا میں اسلامی فلائٹ کا یہ تجربہ ایک ایسے ماحول میں کیا جارہا ہے جب یہ مسلم اکثریتی ملک قدرتی آفات کے نرغے میں ہے۔ ملائیشیا میں جہازوں پر شراب اور خنزیر کے گوشت کی فراہمی عام ہے۔ جس پر ایک طویل عرصے سے وہاں کی اسلام پسند جماعت توجہ دلارہی تھی کہ اسلام میں ممانعت کردہ چیزوں کا یہ کھلے عام استعمال خدا کے غضب کو متوجہ کرنے کے مترادف ہے۔ حیرت انگیز طور پر اس مسئلے کو مارکیٹ کے نقطہ نظر سے دیکھ کر بھارتی جوڑے نے ملائیشیا میں اسلامی تقاضوں کے عین مطابق ایک فلائٹ چلانے کا پروگرام بنالیاہے۔
حکومت کو اپوزیشن کی بجائے اپنی اتحادی جماعت پیپلز پارٹی سے سبکی کا سامنا ،یہ ملکی پارلیمانی تاریخ کا سیاہ ترین دن ،ایساتو دور آمریت میں نہیں ہواہے ان حالات میں اس ایوان کا حصہ نہیں بن سکتے ، نوید قمر وفاقی حکومت نے یہ کیسے کیا یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے ، نوید قمر کی حکومت پر شدی...
3 پولیس اہلکار زخمی،دھماکے میں بکتربند گاڑی تباہ ،دھماکا خیز مواد درہ تنگ پل کے ساتھ رکھا گیا تھا گورنر خیبرپختونخوا کی پولیس بکتر بند گاڑی پر حملے کے واقعے پر اعلیٰ حکام سے فوری رپورٹ طلب ٹانک اور لکی مروت میں پولیس پر آئی ای ڈی بم حملوں میں بکتر بند تباہ جب کہ ایس ایچ او س...
ٹرمپ کی غنڈہ گردی سے کوئی ملک محفوظ نہیں، پاک افغان علما متفق ہیں اب کوئی مسلح جنگ نہیں مسلح گروہوں کو بھی اب غور کرنا چاہیے،انٹرنیٹ پر جھوٹ زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے،خطاب سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ستائیسویں ترمیم نے بتایا ملک میں جنگ نظریات نہیں اتھارٹی...
ہم کسی کو اجازت نہیں دینگے عمران خان کو بلاجواز جیل میں رکھیں،پیپلزپارٹی نے مل کرآئین کاڈھانچہ تبدیل کیا، سندھ میں پی پی کی ڈکٹیٹرشپ قائم ہے، فسطائیت ہمیشہ یاد رہے گی،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا عمران خان کی سیاست ختم کرنیوالے دیکھ لیں قوم آج کس کیساتھ کھڑی ہے، آج ہمارے ساتھ مختلف...
بی وائی سی بھرتی، بیانیہ سازی اور معاشرتی سطح پر رسائی میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہے صورتحال سے نمٹنے کیلئے حکومت کاکوئٹہ اور تربت میں بحالی مراکز قائم کرنے کا اعلان بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) مسلح علیحدگی پسند تنظیموں بالخصوص فتنہ الہندوستان کے بظاہر سافٹ فیس کے طور پر ...
شاہ کس بائے پاس روڈ پر واقع ناکے کلے میں فتنہ الخوارج کی تشکیل کو نشانہ بنایا ہلاک دہشت گرد فورسز پر حملوں سمیت دیگر واقعات میں ملوث تھے، سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ٹی) نے ضلع خیبر کے علاقے جمرود میں کارروائی کے دوران 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔سی ...
گائیڈ لائنز پر عمل کریں، وزیراعلیٰ کا عہدہ آئینی عہدہ ہے اوراس کا مکمل احترام کیا گیا ہے جو یقین دہانیاں کرائی گئی تھیں، افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ان پر عمل نہیں کیا جا رہا سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہ...
سہیل آفریدی اور وزیراعلیٰ سندھ کی طے شدہ ملاقات اچانک منسوخ کردی گئی حیدر آباد سے کراچی واپسی پرجگہ جگہ رکاوٹیں ڈالی گئیں ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سہیل آفریدی اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی طے شدہ ملاقات اچانک منسوخ ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق...
واشنگٹن اور اتحادی ممالک میں تشویش ، جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی اس اقدام کی مخالفت کانگریس ایسے کسی اقدام کی حمایت نہیں کرے گی،نیٹو اتحاد کے مستقبل پر سوالات اٹھ سکتے ہیں برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گرین لینڈ حملہ سے متعلق فوجی منصوبہ تیار کرنے کے ...
پاکستان کی عدلیہ کی آزادی کے لیے کوششیں جاری ہیں،سندھ اس وقت زرداری کے قبضے میں ہے لیکن سندھ عمران خان کا تھا اور خان کا ہی رہیگا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا پرتپاک اور والہانہ استقبال کیا پیپلزپارٹی خود کو آئین اور18ویں ترمیم کی علمبردار کہتی ہے لیکن افسوس! پی پی نے 26 اور 27و...
حکومت سندھ نے آبپاشی اور زراعت کی ترقی کیلئے خصوصی اور جامع اقدامات کیے ہیں مراد علی شاہ کی صدارت میں صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے جائزہ اجلاس میں گفتگو وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں صوبائی وزراء ...
خیمے بارش کے پانی میں ڈوب گئے،ایندھن کی شدید قلت نے بحران کو مزید سنگین بنا دیا دیوار گرنے سے کمسن بچہ زخمی،قابض اسرائیل کی فوج نے بیشتر عمارتیں تباہ کر دی،رپورٹ شدید موسمی دباؤ اور شدید بارشوں جن کی لپیٹ میں پورا فلسطین ہے، غزہ کے محصور شہریوں کی اذیتوں میں مزید اضافہ کر دی...