... loading ...
امریکا کے خفیہ ادارے سی آئی اے نے 2010ء ہی میں تسلیم کیا تھا کہ وہ جعلی “جہادی” وڈیوز پر کام کر چکا ہے اور اب تو ماہرین بھی معروف صحافی جیمز فولی کے سر قلم کیے جانے کی وڈیو کو “ڈرامہ” قرار دے رہے ہیں۔ اس میں حقیقت کتنی ہے اور افسانہ کتنا، کچھ روشنی 2010ء میں واشنگٹن پوسٹ میں شائع ہونے والا ایک مضمون کرے گا، جسے امریکی فوج کے سابق انٹیلی جنس افسر جیف اسٹین نے لکھا تھا۔ انہوں نے تفصیلاً بیان کیا تھا کہ سی آئی اے نے کس طرح 2003ء کی عراق جنگ سے پہلے اسامہ ان لادن کی جعلی وڈیوز بنائی تھیں۔ یہ مضمون بتاتا ہے کہ ایجنسی نے کس طرح متعدد متنازع پہلوؤں کو نمایاں کرنے کے لیے عراق کے حوالے سے وڈیوز بنانے کی منصوبہ بندی کی تھی۔ اس مضمون میں سی آئی اے کے عراق آپریشنز گروپ کے مختلف ذرائع سے حاصل کیے گئے تبصرے بھی شامل کیے گئے تھے۔ جس کے مطابق ایک ایسی وڈیو بھی بنائی گئی تھی جس میں اسامہ بن لادن اور ان کے ساتھیوں کو آتش دان کے قریب شراب سے لطف اندوز ہوتے اور لڑکوں کے ساتھ جشن مناتے دکھایا گیا تھا اور یہ سب ڈرامہ تھا۔ اس میں موجود تمام افراد ذرا گہری رنگت رکھنے والے سی آئی اے ملازمین تھے۔ دیگر حکام نے بھی متعدد جعلی وڈیوز بنانے کی منصوبہ بندی کا اقرار کیا جن میں سابق عراقی صدر صدام حسین کو نو عمر لڑکوں کے ساتھ بدفعلی کرتے دکھایا جانا تھا۔ سابق افسران کہتے ہیں کہ اس وڈیو کو اس طرح بنایا جانا تھا جیسے کسی خفیہ اور جاسوسی کیمرے نے اس کی ریکارڈنگ کی ہو۔ لیکن ایک تیسرے اہلکار کا کہنا تھا کہ صدام حسین کا لڑکوں کے ساتھ بدفعلی کرنا شاید مشرق وسطیٰ میں اتنا ہنگامہ نہ پیدا کرے۔ “ہمیں ایسی کوئی بھی مہم چلانے سے پہلے ہدف کو بہت دھیان میں رکھنا چاہیے۔ ہم سے ہمیشہ یہی غلطی ہوئی ہے کہ جس چیز کو ہم اپنے معاشرے میں معیوب سمجھتے ہیں، تصور کرلیتے ہیں کہ وہ دنیا بھر میں کریہہ فعل سمجھا جاتا ہوگا۔”
گو کہ ایسی وڈیوز کبھی جاری نہیں کی گئیں لیکن یہ سی آئی اے کی اس شعبے میں قابلیت اور ذہنیت کو ظاہر کرنے کے لیے کافی ہے۔ ایسے ڈراموں کو قبولیت عام ملنے سے نفسیاتی برتری حاصل کرنے کی کوشش ضرور کی گئي ہوگي اور یہی وجہ ہے کہ داعش کی جانب سے سر قلم کیے جانے کی وڈیوز پر سوالات اٹھے اور آئندہ بھی اٹھتے رہیں گے۔
معروف صحافی جیمز فولی کے سر قلم کیے جانے کے چند ہی دنوں بعد برطانیہ کے معروف فرانزک ماہرین نے کہہ دیا کہ یہ وڈیو جعلی سی لگتی ہے۔ کیمرے کی حرکات اور پروڈکشن کی تکنیک سے اسے پیش تو کردیا گیا ہے لیکن بغور اور بارہا دیکھنے کے بعد ہمیں اندازہ ہوا کہ اس میں خون کا ایک قطرہ تک نہیں دکھایا گیا۔ خوش گمانی کرتے ہوئے ماہرین نے اتنا ضرور کہا کہ “ہو سکتا ہے کہ کیمرا بند کرنے کے بعد فولی کا سر قلم کیا گیا ہو۔”
داعش کی جانب سے سامنے آنے والی بیشتر وڈیوز کم معیار کی اور موبائل کیمرے سے بنائی گئی ہوتی ہیں لیکن سر قلم کرنے کی وڈیوز میں “اصل منظر” نہ دکھانے کے باوجود اس کی ایڈیٹنگ کی جدید تکنیک اور ایچ ڈی کیمرے چغلی کھانے کے لیے کافی ہوتے ہیں۔ گو کہ ماہرین نے فولی اور اسٹیون سوٹلوف کی المناک موت پر سوال نہیں اٹھائے لیکن جس پہلو پر دیدۂ بینا رکھنے والوں کی نظریں وہ ان وڈیوز کو دریافت کرنے والا ادارہ ہے۔ چند وڈیوز سائٹ انٹیلی جنس گروپ نے جاری کی ہیں، جس کے بانیوں میں سے ایک ریٹا کاٹز ہیں۔ یہ خاتون دہشت گردی کے حوالے سے معروف تجزیہ کار ہیں اور ان کے اسی شعبے میں امریکا کے سابق اہم اہلکار رچرڈ کلارک اور وائٹ ہاؤس میں ان کے عملے اور ساتھ ساتھ محکمہ انصاف، محکمہ خزانہ اور ہوم لینڈ سیکورٹی میں قریبی تعلقات ہیں۔
پھر سب سے اہم بات داعش کی تخلیق میں امریکا کے مبینہ ہاتھ کی شمولیت ہے، اس طرف خود امریکا کے معروف جرنیل تھامس میک انرنی اشارہ کر چکے ہیں۔ جن کا کہنا رہا ہے کہ “میرے خیال میں ہم نے چند معاملات میں غلط لوگوں کی حمایت کی ہے، یہ آزاد شامی افواج کا حصہ نہ تھے اور ذہنی طور پر الجھے ہوئے لوگ تھے۔ اس لیے ہم سے غلط افراد کی حمایت سرزد ہوئی ہے۔” اس دوران جب اوباما انتظامیہ تسلیم کرتی ہے کہ ان کے پاس داعش کے مقابلے کے لیے کوئی حکمت عملی موجود نہیں، داخلی ذرائع دعویٰ کرتے ہیں کہ حکومت کو ان کے منظر عام پر آنے کا پہلے سے علم تھا۔
ہمارے جو لوگ نااہل ہوئے ہیں ان کی نشستوں پر کسی کو کھڑا نہیں کیا جائے ناجائز طریقے سے لوگوں کو نااہل کیا گیا،ظلم و زیادتی دباؤ کے باوجود لوگوں کے احتجاج پر خوشی کا اظہار خیبر پختونخوامیں آپریشن پی ٹی آئی کیخلاف نفرت پیدا کرنے کیلئے کیا جارہا ہے،علی امین گنڈاپور آپریشن نہیں ر...
ملک ریاض کے ہسپتال پر چھاپا، ایک ارب 12 کروڑ کی منی لانڈرنگ بے نقاب، عملے کی ریکارڈ کو آگ لگانے کی کوشش ایف آئی اے نے ملک ریاض اور بحریہ ٹاؤن کیخلاف کرپش کیس میں اہم دستاویزات اور ناقابل تردید ثبوت حاصل کر لیے ، سفاری ہسپتال کو بطور فرنٹ آفس استعمال کر رہا تھا حوالہ ہنڈی کے...
سیلابی پانی میں علاقہ مکینوں کا تمام سامان اور فرنیچر بہہ گیا، لوگ اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے نیو چٹھہ بختاور،نیو مل شرقی ،بھارہ کہو، سواں ، پی ایچ اے فلیٹس، ڈیری فارمز بھی بری طرح متاثرہیں اسلام آبادمیں بارش کے بعد برساتی نالے بپھرنے سے پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔اسلا...
بیرسٹر گوہر کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس،موجودہ سیاسی حالات میںبیانیے کو مزید مؤثر بنانے پر اتفاق عدالتی فورمز پر دباؤ بڑھانے اور عوامی حمایت کیلئے عدلیہ کی توجہ آئینی اور قانونی امور پر مبذول کرائی جا سکے،ذرائع پی ٹی آئی نے اپنے اراکین اسمبلی و سینیٹ کی نااہلی کے...
یہ ضروری اور مناسب فیصلہ ہے کہ بھارت سے درآمدات پر ایگزیکٹو آرڈر کے تحت اضافی ڈیوٹی عائد کی جائے ،امریکی صدر بھارت کی حکومت روس سے براہ راست یا بالواسطہ تیل درآمد کر رہی ہے، جرمانہ بھی ہوگا،وائٹ ہاؤس سے جاری اعلامیہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت سے درآمدات پر مزید 25 فی...
دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 8اگست کوہوگا دلچسپ مقابلے کی توقع ،ویمنز ٹیم کو فاطمہ ثنا لیڈ کریں گی ، شائقین کرکٹ بے چین آئرلینڈ اور پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج (بدھ کو...
بمباری ، بھوک سے ہونے والی شہادتوں پر یونیسف کی رپورٹ 7 اکتوبر 2023 ء سے اب تک 18 ہزار بچوں کی شہادتیں ہوئیں غزہ میں اسرائیلی بمباری اور انسانی امداد کی فراہمی میں رکاوٹوں کے باعث بچوں کی ہلاکتوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسف کے مطا...
ہم سب کو تسلیم کرنا ہوگا عوام کی نمائندگی اور ان کے ووٹ کے تقدس کو پامال کیا جا رہا ہے،سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کا پارلیمنٹ میں دو ٹوک مؤقف آئین کے پرخچے اُڑائے جا رہے ہیں اور بدقسمتی سے پیپلز پارٹی جیسی بڑی جماعت اس عمل میں شریک ہے، قومی اسمبلی اجلاس میں جذباتی خطاب ...
سیاسی کارکنان اور عوام انہیں نئے پاکستان کا بانی قرار دے رہے ہیں ، وہ طاقت کے مراکز سے سمجھوتہ کیے بغیر عوام کی آزادی کا مقدمہ لڑ رہے ہیں بانی پی ٹی آئی پاکستان میں ایسی جمہوری سیاست کے داعی ہیں جہاں اقتدار کا سرچشمہ عوام ہوں، اور ادارے قانون کے تابع رہیں،سیاسی مبصرین عمران...
قومی اسمبلی اراکین اور سینیٹرز کو اسلام آباد بلالیا،احتجاج تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے ہوگا،صوبائی صدور اورچیف آرگنائزرزسے مشاورت مکمل ارکان صوبائی اسمبلی اپنے متعلقہ حلقوں میں احتجاج کریں گے، نگرانی سلمان اکرم راجا کریں گے، تمام ٹکٹس ہولڈرز الرٹ، شیڈول اعلیٰ قیاد...
غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی،صحافیوں اور ارکان اسمبلی کے مہمانوں کے پاسز منسوخ پی ٹی آئی اراکین کا سیاسی قتل کیا گیا( عامر ڈوگر) مخصوص نشستوں پر ارم حامد نے حلف اٹھا لیا قومی اسمبلی اجلاس میں مخصوص نشستوں پر منتخب رکن قومی اسمبلی ارم حامد نے حلف اٹھا لیا، پی ٹی آئی ن...
وفاق اور گلگت بلتستان حکومت قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے مل کر کام کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف نے حالیہ بارشوں،سیلاب سے متاثرہ افراد میں امدادی چیک تقسیم کیے،خطاب وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گلگت بلتستان میں انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے 4 ارب روپے کے فنڈز کا اعلان کر دیا۔وزیراع...