... loading ...

شام کے محاذ سے منظر عام پر آنے والی ایک نئی وڈیو ظاہر کرتی ہے کہ امریکا کی “دہشت گردی کے خلاف جنگ” کس مقام پر پہنچ گئی ہے۔ انوکھی وڈیو ہے امریکا کے حمایت یافتہ اور اسی کے اسلحے سے چلنے والی آزادی شامی افواج (فری سیرین آرمی) کی، جنہیں ٹینک شکن ٹاؤ گائیڈڈ میزائل داغتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ یہ “اعتدال پسند باغی” امریکا کے فراہم کردہ ہتھیار استعمال کر رہے ہیں۔ یہ کوئی حیران کن بات نہیں ہے لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ امریکا کا فراہم کردہ یہ میزائل جس ہدف کو نشانہ بناتا ہے وہ بھی امریکا ہی کی فراہم کردہ ایک گاڑی ہے۔
وڈیو دکھاتی ہے کہ آزاد شامی افواج نے 14 اعشاریہ 5 ملی میٹر کی مشین گن سے ہموی کو اڑایا جس سے دعوے کے مطابق اس میں سوار تمام افراد مارے گئے۔ اب یہ ہموی کہیں گزشتہ سال عراق میں “لوٹے گئے” مال غنیمت کا حصہ تھی یا نہیں، اس کو ایک طرف رکھ بھی دیں تو حقیقت یہ ہے کہ شام اس وقت اسلحے کا بازار بنا ہوا ہے۔ یہ بھی ممکن ہے کہ اس گاڑی میں سوار جنگجو بھی امریکا کے ہی “حمایت یافتہ” اور “اسلحہ یافتہ” ہوں۔ یہ بات واضح ہو یا نہ ہو، لیکن یہ بات اظہر من الشمس ہے کہ امریکا براہ راست، یا پھر غلطی سے ہی سہی، امریکا میں مختلف دھڑوں کو سرمایہ اور مدد فراہم کر رہا ہے، جو امریکا کی خارجہ پالیسی کو ظاہر کرنے کے لیے کافی ہے “لڑاؤ اور حکومت کرو”۔ امریکا میں اس وقت اسلحہ کے قانون کے خلاف تو بہت آوازیں اٹھ رہی ہیں لیکن وہی ملک دنیا بھر میں ایسے افراد کو گائیڈڈ میزائل دے رہا ہے جو شدت پسند ہیں۔
شام میں ہلاکتوں کی تعداد ڈھائی لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور امریکا اس آگ کو مزید سلگا رہا ہے۔ وہ “اعتدال پسند باغیوں” کو سرمایہ اور اسلحہ فراہم کر رہا ہے اور یہ ظاہر کر رہا ہے کہ ان اقدامات سے علاقے میں “امن” قائم ہو جائے گا۔ حقیقت لیکن اس سے بہت مختلف ہے اور دنیا کی سب سے بڑی قاتل ریاست کے اہم عہدوں پر فائزافراد یہ بات اچھی طرح جانتے ہیں کہ حقیقت کیا ہے۔
مشہور مووی سیریز “Hunger Games”میں صدر کوریولینس کا کردار ادا کرنے والے ہالی ووڈ کےاداکار ڈونلڈ سدرلینڈ نےایک بات کہی تھی گو کہ یہ فلم کے بارے میں تھی لیکن اندازہ لگائیے کہ شام کی صورت حال سے یہ کتنی ملتی ہے۔ کہتے ہیں:
“جنگ منافع ہے، یہ “جمہوریت کو بچانے” اور “بادشاہ اور ملک کی خاطر” لڑائی نہیں۔ سیدھی بات یہ ہے کہ یہ دنیا کے 10 فیصد افراد کے لیے منافع کا کھیل ہے اور جو نوجوان یہ فلم دیکھیں انہیں یہ سمجھنا چاہیے کہ اپنے رہنماؤں پر اندھا اعتماد رکھنے والے لوگ بری طرح مارے جائیں گے۔”
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...
دفاعی بجٹ 17.6فیصد اضافے کے بعد3؍ہزار 10؍ارب 90 کروڑ مختص، حکومت کے کل اخراجات میں سے 8,054ارب روپے صرف مارک اپ کی ادائیگی کے لیے مختص،جائیداد کی فروخت پر ٹیکس کی شرح میں کمی حکومت کے کل اخراجات کا تخمینہ 18,771 ارب روپے ،سول انتظامیہ کے اخراجات کے لیے 1,07...
پرانے منصوبوں میں پانی فراہمی کے منصوبے کے فور کے لئے 10ارب اور کراچی اربن انفرا اسٹرکچر کے لئے 7ارب 50کروڑ روپے مختص، حیدرآباد سکھر موٹر وے پر 30ارب روپے خرچ ہونگے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کراچی کوئٹہ چمن روڈ کے لئے 3؍ارب روپے رکھے گئے ، کراچی گرین لائن کے لئے تقری...
یہ ن لیگ کا بجٹ ہے جس میں غریب کو صرف ٹکڑے جبکہ امیر کو ریلیف دیا گیا ہے بجٹ ایماندار ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے پر مبنی ہے، شیخ وقاص اکرم کی گفتگو پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو مسترد کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اس ...
ناگا قبیلیکے 6افراد کی لاشیں برآمد ، ڈپٹی وزیراعلیٰ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ منی پور قابض بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، خانہ جنگی کی صورتحال بھی برقرار مودی کی نااہلی کے باعث منی پور میں فسادات روزانہ ایک نیا اور خطرناک رخ اختیار کررہے ہیں۔بھارت کا اپنا جریدہ "انڈیا نیوز نی...
حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچائے گی ، وزیراعظم حکومت اب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے قابل ہوئی ہے، بیان جاری وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی بجٹ 2026-27 کو عوامی ریلیف، معاشی ترقی اور خوشحالی کا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہ...