... loading ...

روس کے صدر ولادیمر پوتن نے کہا ہے کہ ترکی کی قیادت کو روسی طیارہ گرانے پر پچھتانا پڑے گا۔ اللہ ہی جانتا ہے کہ انہوں نے یہ قدم کیوں اٹھایا اور اللہ نے ترک حکمرانوں کو سزا دینے کا فیصلہ کیا ہے اس لیے ان کی عقل اور ذہن کو ماؤف کردیا ہے۔
یہ انتہائی سخت بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب واقعے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سفارتی سطح پر پہلی بار باضابطہ رابطہ ہوا ہے۔ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور ان کے ترک ہم منصب مولود جاووسوغلو کے درمیان بلغراد میں ملاقات ہوئی ہے۔ گو کہ اس سے خیر برآمد ہونے کی کوئی توقع نہیں۔ ایک طرف پوتن کی زبان اور دوسری جانب ترکی کے ساتھ گیس پائپ لائن کے اہم ترین منصوبے پر مذاکرات ختم کا اعلان ظاہر کرتا ہے کہ الفاظ کی جنگ اپنے عروج پر ہے۔ اس جنگ میں نئے الفاظ کے ساتھ نیا گولا پوتن نے داغا ہے تو دوسری جانب رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ ان کے پاس ثبوت موجود ہیں کہ روس داعش کے ساتھ تیل کی غیر قانونی تجارت میں ملوث ہے۔
ترکی افواج نے 24 نومبر کو شامی سرحد پر روس کا ایک ایس یو-24 طیارہ مار گرایا تھا جس میں ایک پائلٹ مارا گیا تھا۔ ترکی کا کہنا ہے کہ اس نے سرحدی خلاف ورزی پر طیارے کو بارہا متنبہ کیا اور تمام اطلاعات کو نظر انداز کرنے پر لڑاکا طیارے کو گرا دیا جبکہ روس کا کہنا ہے کہ اس کے طیارے نے سرحدی خلاف ورزی نہیں کی۔ اب روس ترکی پر اقتصادی پابندیاں لگا چکا ہے جن میں درآمدات بھی بند ہیں۔
اب اپنے سالانہ قومی خطاب میں ولادیمر پوتن نے کہا ہے کہ “ہم دہشت گردوں کے ساتھ مل کر کی گئی سازش کو نہیں بھولیں گے۔ ہم دغا بازی کو ہمیشہ ایک گھٹیا قدم سمجھتے ہیں اور سمجھتے رہیں گے اور ہمارے پائلٹوں کی پشت پر وار کرنے والوں کو یہ بات معلوم رہنی چاہیے۔”
روس نے اردوغان اور ان کے اہل خانہ پر الزام لگایا ہے کہ وہ داعش کے ساتھ تیل کی تجارت سے ذاتی فائدے سمیٹ رہے ہیں۔ “ہمیں معلوم ہے کہ ترکی میں کون اپنی جیبیں بھر رہا ہے اور دہشت گردوں کو شام میں چوری کیے گئے تیل سے پیسے بنانے کی اجازت دے رہا ہے۔ اسی پیسے سے یہ بدمعاش کرائے کے سپاہی بھرتی کرتے ہیں، ہتھیار خریدتے ہیں اور ہمارے فرانس، لبنان، مالی اور دیگر ملکوں کے شہریوں کے خلاف غیر انسانی اقدامات اٹھاتے ہیں۔” طیب اردوغان نے اس الزام کی سختی سے تردید کی ہے اور کہا ہے کہ درحقیقت یہ روس ہے جو داعش کے ساتھ تیل کی غیر قانونی تجارت میں ملوث ہے۔ ہمارے پاس اس کے ثبوت موجود ہیں اور ہم انہیں دنیا کے سامنے لائیں گے۔
روسی صدر نے کہا کہ “ہم نے اپنی تلواریں نیام سے نہیں نکالیں لیکن اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ وہ ظالمانہ جنگی جرائم کرے گا اور ہمارے لوگوں کو مارے گا اور معاملہ ٹماٹروں پر پابندی اور تعمیرات اور دیگر شعبوں میں تعاون کو محدود کرنے تک رہے گا تو یہ اس کی بہت بڑی غلطی ہے۔ ہم انہیں ان کی حرکتیں یاد دلاتے رہیں گے اور اپنے اقدامات پر ان کا پچھتاوا ختم نہ ہوگا۔”
اس تقریر کے فوراً بعد روس کے وزیر توانائی الیگزینڈر نوواک نے پائپ لائن پروجیکٹ پر مذاکرات کی معطلی کا اعلان کردیا۔ بحیرۂ اسود کے ذریعے روس سے ترکی گیس لانے کے اس اہم منصوبے پر معاملات رواں دواں تھے کہ ستمبر کے اواخر میں روس نے شامی صدر بشار الاسد کی حکومت کے مخالفین پر فضائی حملے شروع کردیے، جن کی ترکی نے شدید مخالفت کی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...