... loading ...

امریکا اور اسرائیل کے تعلقات ہمیشہ “برادرانہ” رہے ہیں۔ مشرق وسطیٰ کے قلب میں موجود یہودی ریاست کو اپنے قیام کے پہلے دن سے آج تک امریکا کی آشیرباد حاصل رہی ہے لیکن دونوں ممالک کے تعلقات میں پہلی و آخری بار رخنہ تب پیدا ہوا جب 1985ء میں امریکا کے خفیہ راز اسرائیل کو فروخت کرنے والا ایک اہلکار گرفتار ہوا تھا۔ جوناتھن پولارڈ نامی یہ شخص امریکی بحریہ میں انٹیلی جنس تجزیہ کار تھا اور 30 سال کا عرصہ قید خانے میں گزارنے کے بعد اب اگلے ہفتے اس کی رہائی کا امکان ہے۔
جوناتھن پولارڈ کی یہ رہائی ایک ایسے وقت میں عمل میں آ رہی ہے جب ایران-امریکا جوہری معاہدے پر اسرائیل امریکا سے سخت خفا ہے اور چند تجزیہ کار کہتے ہیں کہ پولارڈ کو رہا کرنے کا مقصد دراصل اسرائیل کو منانے کی کوشش کی۔
61 سالہ پولارڈ کو امریکا کی ایک عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی تھی اور رواں سال جولائی میں انہیں پیرول بھی مل چکا ہے۔ آج یعنی جمعے کو ایک ایسے قیدی کی رہائی عمل میں آ سکتی ہے، جو اسرائیل و ماریکا کے درمیان قانونی و سفارتی رسہ کشی کا سبب بنا رہا ہے۔
رہا ہونے کے بعد پولارڈ کہا جائیں گے، منصوبے فی الحال واضح تو نہیں ہیں لیکن پیرول ملنے کے بعد ان کے وکلا نے کہا تھا کہ وہ نیویارک میں رہائش اور ملازمت کا ارادہ رکھتے ہیں اور ساتھ ہی صدر براک اوباما سے اجازت بھی لیں گے کہ ان سے نرمی کا معاملہ کیا جائے اور اسرائیل منتقل ہونے کی اجازت دی جائے۔ پیرول پر رہا ہونے والے افراد کو پانچ سال تک بیرون ملک سفر کے لیےحکومت کی اجازت کی ضرورت ہوتی ہے۔
لیکن وائٹ ہاؤس نے یہ مطالبہ فوری طور پر مسترد کردیا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ پولارڈ نے جتنے سنگین اور سنجیدہ جرائم کیے ہیں، اس کے بعد صدر ان کی پیرول شرائط میں ترمیم کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔
اس مقدمے نے بین الاقوامی سطح پر توجہ سمیٹی تھی جب 21 نومبر 1985ء کو پولارڈ کو گرفتار کیا گیا تھا۔ وہ واشنگٹن میں اسرائیلی سفارت خانے میں پناہ حاصل کرنے کی کوشش کررہے تھے کہ پکڑ لیے گئے۔ گرفتاری کے ایک سال بعد انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ اسرائیل کے لیے جاسوسی کرتے تھے۔ پھر 1987ء میں انہیں عمر قید کی سزاسنا دی گئی۔ بعد ازاں پولارڈ نے کہا کہ ان سے زبردستی اقبالِ جرم کروایا گیا تھا اور دی گئی سزا بھی حد سے زیادہ ہے۔
امریکی قانون کے مطابق تحویل میں 30 سال گزارنے کے بعد قیدی پیرول کاحقدار بن جاتا ہے اور گو کہ ان کی گرفتاری کو ہفتہ کے دن 30 سال ہوں گے، لیکن کیونکہ امریکا میں اختتامِ ہفتہ پر قیدیوں کو رہا نہیں کیا جاتا اس لیے امکان ہے کہ وہ آج ہی رہا ہوجائیں گے۔
جوناتھن پولارڈ کا معاملہ دہائیوں تک امریکا و اسرائیل کے تعلقات میں تناؤ کا سبب رہا ہے۔امریکا کے کئی صدور نے پولارڈ کی رہائی کے مطالبات مسترد کیے جبکہ اسرائیل کی حکومت سالوں تک ان کی رہائی کے لیے کوششیں کرتی رہیں۔ اسرائیل نے 90ء کی دہائی میں ہی پولارڈ کو شہریت دے دی تھی اور انہیں اسرائیلی ایجنٹ کے طور پر بھی تسلیم کرلیا تھا۔ یہ معاملہ اب تک اسرائیل کے ذہنوں میں اتنا تازہ ہے کہ رواں سال جولائی میں وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے کہا کہ وہ مختلف ملاقاتوں اور مذاکرات میں امریکا کی ہر آنے والی قیادت کے سامنے پولارڈ کی رہائی کا معاملہ اٹھا چکے ہیں۔
واضح رہے کا گزشتہ سال امریکا نے فلسطین کے ساتھ امن مذاکرات جاری رکھنے کے لیے اسرائیل کے لیے جس پیکیج کا اعلان کیا تھا اس میں پولارڈ کی رہائی امکان بھی ظاہر کیا گیا تھا لیکن امن کی کوششیں ناکام ہوئیں اور یوں پولارڈ جیل میں ہی رہ گئے۔
امریکا کا کہنا ہے کہ پولارڈ نے بہت بڑی تعداد میں خفیہ معلومات اسرائیل کے حوالے کیں، جن میں ریڈار جام کرنے ک تکنیک اور سعودی عرب سمیت اسرائیل کے پڑوسی ممالک کی برقیاتی صلاحیتوں کے بارے میں معلومات بھی شامل تھیں۔ امریکا نے ابتدائی تحقیقات میں پایا تھا کہ پولارڈ نے اسرائیلی انٹیلی جنس کو اپنی خدمات پیش کیں اور باضابطہ ہدایات پانے کے بعد ہفتے میں دو بار خفیہ مواد بھیجنے کا سلسلہ شروع کیا اور اس کی ماہانہ تنخواہ بھی لیتے تھے۔ امریکا کو پہلی بار اس وقت شک ہوا جب پولارڈ ایسے موضوعات پر خفیہ معلومات میں مداخلت کرنے لگے، جو ان کے فرائضِ منصبی کا حصہ نہیں تھیں۔
آبنائے ہرمز سے گزرنے والے اُن جہازوں کو نہیں روکا جائے گا جو ایرانی بندرگاہوں کے بجائے دیگر ممالک کی جانب جا رہے ہوں، ٹرمپ کا 158 جہاز تباہ کرنے کا دعویٰ ناکہ بندی کے دوران مزاحمت ایران کیلئے دانشمندانہ اقدام ثابت نہیں ہوگا، فضائی حدود ہماری مکمل گرفت میں ہے، ٹرمپ ایران کو مکمل ...
مردان ریلوے گراؤنڈ میں سہ پہر 3 بجے جلسہ ہوگا، مخالفین خصوصاً ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ٹاؤٹس جلسے کو ناکام بنانے کیلئے منفی پروپیگنڈا کر رہے ہیں،وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا قوم آج بھی عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، دنیا کو دکھائیں گے بانی جیل میں ہونے کے باوجود بڑی سیاسی سرگرمی کر سکتے ہیں،...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی عدم حاضری پر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے ریاستی اداروں پرگمراہ کن الزامات کے کیس کی سماعتسینئر سول جج عباس شاہ نے کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے وزیر اعلی کے پی کے سہیل آفریدی کے خلاف ریاستی اداروں پرگمراہ کن الزامات اور ساکھ متاثر کرنے کے...
دونوں فریقین کے درمیان اٹکے ہوئے معاملات حل کروانے کی کوششیں کررہے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم کا کابینہ اراکین سے خطاب، فیلڈ مارشل اور نائب وزیراعظم کو شاندار خراج تحسین پیش کیا وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تاریخ گواہ ہے جنگ کروانے اور امن قائم کرنے میں کئی سال لگتے ہیں، پا...
واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی حل کیلئے رابطے جاری ہیں، امریکی عہدیدار مستقبل میں امریکی اور ایرانی وفود کی ملاقات کا امکان تاحال غیر واضح ہے، بیان امریکا اور ایران کے درمیان کسی معاہدے تک پہنچنے کیلئے مذاکرات جاری ہیں۔ایک امریکی عہدیدار کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیا...
ایران کے ساتھ ملاقات اچھی رہی ، جوہری معاملے کے علاوہ اکثر نکات پر اتفاق ہوا،امریکی بحریہ آبنائے ہرمز سے آنے جانیوالے بحری جہازوں کو روکنے کا عمل فوری شروع کر دے گی یہ عالمی بھتا خوری ہے امریکا کبھی بھتا نہیں دے گاجو کوئی غیر قانونی ٹول دے گا اسے محفوظ بحری راستا نہیں ملے گا، ای...
اسلام آباد میں ایران امریکا جنگ بندی مذاکرات بھارت پر بجلی بن کرگرے ہیں بھارت کی سفارتی ناکامی پر کانگریس نے نام نہاد وشوا گرو مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا پاکستان میں ایران امریکا جنگ بندی مذاکرات بھارت پر بجلی بن کرگرے ہیں۔ مودی کو ہرطرف سے تنقید کا سامنا ہے۔خلیجی جنگ کے تناظر...
مذاکرات ناکام ہوئے توہم اسرائیل میں ایسے ہی گھُس سکتے ہیں جیسے لیبیا اور کاراباخ میں داخل ہوئے تھے، اسرائیل نے سیزفائر کے دن بھی سیکڑوں لبنانی قتل کیے اسرائیل کو اس کی جگہ دکھائیں گے، فلسطینی قیدیوں کو سزائے موت دینے کا اسرائیلی فیصلہ اور ہٹلر کی یہودی مخالف پالیسیوں میں کوئی فر...
اسلام آباد میں تاریخ ساز بیٹھک، امریکا اور ایران میں مذاکرات کے 2 ادوار مکمل،فریقین محتاط،پرامید،کاغزات کا تبادلہ ،ٹیکنیکی گفتگو آج مذاکرات کے پہلے مرحلے میں امریکی اور ایرانی وفود کے درمیان علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں ہوئیں، دوسرے مرحلے میں امریکی اور ایرانی وفود کے درمیان براہِ ر...
سعودی وزیر خزانہ کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کی وجہ سے بڑھتے ہوئے بیرونی دباؤ اور اخراجات کے پیش نظر پاکستان کو مالی مدد کا یقین دلایا پاکستان کی سعودی عرب سے مزید مالی امداد کی درخواست ، نقد ڈپازٹس میں اضافہ اور تیل کی سہولت کی مدت میں توسیع شا...
علاقائی کشیدگی میں کمی کیلئے سفارتی کوششیں مثبت پیشرفت ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اسلام آباد مذاکرات پائیدار امن علاقائی استحکام کیلئے تعمیری کردار ہے، اجلاس سے خطاب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے حالیہ سفارتی کوششوں کو علاقائی کشیدگی میں کمی، پائیدار امن اور ع...
اسرائیل نے گزشتہ 40دنوں میں سے 36دن غزہ پر بمباری کی،عرب میڈیا 23ہزار 400امدادی ٹرکوں میں سے 4ہزار 999ٹرکوں کو داخلے کی اجازت ایران جنگ کے دوران اسرائیل نے گزشتہ 40 دنوں میں سے 36 دن غزہ پر بمباری کی۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 107 فلسطینی شہید او...