... loading ...

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں حملے، کم ازکم 130 افراد کی ہلاکت اور الزام شام و دیگر ممالک سے آنے والے پناہ گزینوں پر لگنے کے بعد سب سے زیادہ پریشان جرمنی ہے۔ جب شام کے ننھے مہاجر ایلان کردی کی لاش ترکی کے ساحل پر ملی تھی، تو جرمنی نے شامی مہاجرین کو پناہ دینے کا اعلان کیا تھا اور یوں محض چند مہینوں میں یورپ میں قدم رکھنے والے مہاجرین کی تعداد لاکھوں تک پہنچ گئی جن میں سے بیشتر کی منزل جرمنی تھی۔ لیکن اب پیرس حملوں نے جرمنی کو پچھلے قدموں پر دھکیل دیا ہے۔
جرمن وزیر داخلہ تھامس دی مازیری کہتے ہیں کہ جو پاسپورٹ پیرس حملہ آوروں میں سے ایک کے پاس سے ملا ہے، اس کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہی شناخت بلقان کے راستے یورپ آنے والے متعدد افراد نے استعمال کی۔ اس سے شک میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے کہ یہ حرکت مہاجرین کے حوالے سے شکوک و شبہات کو بڑھانے اور عام یورپی افراد میں عدم تحفظ کا احساس بڑھانے کے لیے کی گئی ہوگی۔
برلن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اشارے تو یہی ملتے ہیں کہ یہ جان بوجھ کر کی گئی حرکت تھی، لیکن اب بھی اس امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا کہ یہ کارروائی کرنے والا مہاجر کے روپ میں آنے والا کوئی دہشت گرد ہی ہو۔
یہ دوسری جنگ عظیم کے بعد فرانس میں ہونے والا دہشت گردی کا سب سے بڑا واقعہ تھا اور اس سے یورپ میں موجود پناہ گزینوں کا کوئی بھی تعلق جرمن چانسلر انجیلا مرکل کے لیے بڑا خطرہ ہوگا کیونکہ وہی سیاسی پناہ کے خواہشمند افراد کے لیے اپنی پالیسی کا دفاع کرتی آئی ہیں۔
پاسپورٹ برآمد ہونے کے علاوہ فرانس کا یہ بھی کہنا ہے کہ اِستاد دے فرانس اسٹیڈیم کے باہر مارے گئے ایک شخص کی انگلیوں کے نشانات اکتوبر میں مہاجر کی حیثیت سے رجسٹر ہونے والے ایک شخص سے مل گئے ہیں۔ اب تحقیق کار مذکورہ پاسپورٹ کے بارے میں بھی اندازے لگا رہے ہیں، جو ادلب، شام میں پیدا ہونے والے ایک 25 سالہ شخص احمد المحمد کے لیے بنایا گیا تھا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...