... loading ...

مصر نے اعلان کیا ہے کہ اس کی افواج نے گزشتہ ماہ میں غزہ اور مصر کو جوڑنے والی 31 سرنگیں تباہ کی ہیں۔ افواج کے ترجمان کے مطابق رفاہ شہر کی سرحد سے منسلک 31 سرنگیں دریافت کی گئیں اور انہیں کامیابی سے تباہ کردیا گیا۔
یہ بیان ایک ایسے موقع پر آیا ہے جب مصر کے صدر عبد الفتح سیسی فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس سے قاہرہ میں ملاقات کررہے ہیں۔
فلسطین میں مغربی کنارے میں محمود عباس جبکہ غزہ کی پٹی میں حماس کا اثر و رسوخ ہے اور دونوں سیاسی حریف ہیں۔ سیسی کا کہنا ہے کہ غزہ کی سرحد پر مصر کے اقدامات دراصل “سرحدوں کو محفوظ بنانے کے لیے” ہیں۔ اور اگر فلسطینی اتھارٹی غزہ کا کنٹرول حاصل کرے تو رفاہ سرحد کو “معمول کے مطابق” چلایا جاسکتا ہے۔
18 لاکھ محصور فلسطینیوں کی سرزمین غزہ سخت محاصرے کی وجہ سے زبردست انسانی بحران کا شکار ہے۔ اسرائیل اور مصر کی جانب سے یہ محاصرہ 2007ء سے جاری ہے جب سے حماس نے اس علاقے کا کنٹرول سنبھالا ہے۔ یہاں بڑی آبادی کو خوراک، ادویات، تعمیراتی مواد اور دیگر ضروریات انہی سرنگوں کے ذریعے ملتی ہیں۔ اس وقت بھی شہر میں تعمیراتی مواد کی سخت ضرورت ہے کیونکہ پچھلے موسم گرما میں اسرائیل کی 51 روزہ جنگ کے دوران علاقہ کھنڈر بن گیا تھا۔ اقوام متحدہ کے اندازوں کے مطابق اس دوران 2200 فلسطینی شہید اور تقریباً 96 ہزار گھر تباہ یا متاثر ہوئے تھے۔
2013ء میں مصر میں اخوان المسلمون کے منتخب صدر محمد مرسی کا تختہ الٹنے کے بعد سے اقتدار میں آتے ہی مصر کی جانب سے غزہ سرحد پر سخت پابندیاں لگا دی گئیں۔ غزہ کی جامعہ الاظہر کے سیاسی تجزیہ کار اور پروفیسر مخیمر ابو سعدہ کہتے ہیں کہ کیونکہ حماس اخوان کی حلیف ہے اس لیے مصر اسے کمزور کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ “مصر کی پالیسی ہے کہ حماس کو دیوار سے لگایا جائے اور اس پر اپنی مرضی چلائی جائے اور یہ پالیسی کامیاب نہیں ہوگی۔ اسرائیل آٹھ سالوں سے اس کوشش میں لگا ہوا ہے اور اب تک ناکام ہے۔” قطری ٹیلی وژن الجزیرہ سے بات کرتے ہوئے ابو سعدہ نے کہا کہ “حماس کے خلاف اقدامات صرف اور صرف غزہ کی 18 لاکھ عام آبادی کو متاثر کریں گے۔”
اقوام متحدہ کی کانفرنس برائے تجارت و ترقی (یو این سی ٹی ڈی) کی شائع کردہ ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق غزہ کے 72 فیصد خاندان اب بھی غذائی عدم تحفظ کے شکار ہیں جبکہ بے روزگاری ریکارڈ 44 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
مصری حکام بار ہا غزہ و مصر کے سرحدی علاقے رفاہ کو بند کردیتے ہیں اور اگست 2014ء میں اسرائیلی جنگ کے خاتمے کے بعد سے اب تک تو شاذو نادر ہی بارڈر کراسنگ کھولی گئی ہے۔
علاوہ ازیں سیسی کے برسر اقتدار آنے سے اب تک رفاہ سرحد کے ساتھ مقیم ہزاروں فلسطینی خاندانوں کے گھر تباہ کیے گئے ہیں تاکہ غزہ اور مصر کے جزیرہ نما سینا کے درمیان ایک بفر زون قائم کیا جا سکے۔ گو کہ ان حرکتوں کو مصری رہنما حفاظتی اقدامات قرار دیتے ہیں لیکن انسانی حقوق کی انجمنیں بارہا ان دعوؤں کو مسترد کرچکی ہیں۔ ابھی ستمبر میں جاری ہونے والی ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ کے مطابق رفاہ کی سرحد کے ساتھ 3200 خاندانوں کو کوئی اطلاع نہیں دی گئی اور اچانک گھروں سے نکال دیا گیا۔ ان کے لیے کسی عارضی رہائش گاہ کا انتظام بھی نہیں تھا اور جن کے گھر تباہ کیے گئے ان کی بہت کم تلافی کی گئی۔
نوٹس میں مزید خبردار کیا گیا ہے کہ قانونی تقاضے پورے نہ کرنے کی صورت میں مدرسے کی عمارت کو سیل کیا جا سکتا ہے مولانا فضل الرحمان کی جماعت جمعیت علمائے اسلام (ف) سے منسلک مدرسہ اختر العلوم کو قانونی خلاف ورزیوں پر سی ڈی اے کا نوٹس جاری کر دیا گیا۔ کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائ...
ہیگستھ کے خلاف مواخذے کی کوششوں میں تیزی آنے اور مزید ری پبلکن ارکان کی حمایت ملنے کا امکان امریکی وسط مدتی انتخابات میں ایوانِ نمائندگان پر ڈیموکریٹس کے ممکنہ کنٹرول سے وزیرِ جنگ پیٹ ہیگستھ کے لیے مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹس کی کامیابی سے ہیگستھ کے خل...
تین سال سے جاری فسادات میں اب تک تین سو ترانوے افراد ہلاک ہوچکے ہیں، تحقیقاتی رپورٹ بھارتی ریاست منی پور میں بی جے پی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، تازہ جھڑپوں میں مزید پانچ افراد ہلاک ہوگئے. تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق تین سال سے جاری فسادات میں اب تک تین سو ترانوے افراد...
ایران سے لڑنے والا اسکی قیمت میدان جنگ سے اپنی دہلیز تک چکائے گا، بیان ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ محسن رضائی نے کہا ہے کہ جو بھی ایران سے ٹکرائے گا، قیمت چکائے گا۔امریکا کے مڈٹرم نتائج پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم نے ڈونلڈ ٹرمپ کو میدان جنگ اور ہرمز ...
بانی سے ملاقاتوں کا سلسلہ چلتا رہتا تو سیاسی تناؤ نہیں ہوتا اور نہ ایمرجنسی یا گورنر راج کی نوبت آتی، گفتگو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ سے مکمل باخبر تھے ، انہوں نے حکومت کے خاتمے کو خوش...
صدر کے پاس ایوانِ نمائندگان یا سینیٹ کی حمایت نہ ہونے کی صورت میں بھی حکومت چلانے کی مثالیں موجود ہیں،انٹرویو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ دونوں میں اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی تو میں مسٹر...
ہلاک ہونے والے ملاح کی شناخت گجرات سے تعلق رکھنے والے گندھر نعیم عجیز کے نام سے ہوئی،حکام عمان کے ساحل کے قریب بھارتی پرچم بردار کارگو جہاز کو نامعلوم فضائی شے سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ایک بھارتی ملاح ہلاک ہوگیا، جبکہ جہاز پر سوار دیگر 13 افراد کو بحفاظت ریسکیو کرلی...
مختلف یورپی ممالک میں سائبر حملوں کے نتیجے میں سپرمارکیٹس کے فریج اور کولنگ سسٹم خراب ہوگئے، جس کے باعث خوراک کو محفوظ رکھنے اور اس کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق سائبر حملوں سے سویڈن، بیلجیم اور لکسمبرگ کے اسٹورز متاثر ہوئے ہیں۔ آئرلینڈ کے 13 اور ...
سپریم کورٹ، سندھ ہائی کورٹ اور وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے نمائندوں پر مشتمل تین رکنی کمیٹی بنائی گئی ہےخستہ حال پوائنٹس کی فی الفور مرمت کے ساتھ کلاسز کی ابتر صورتحال کو بہتر کیا جائے، طلبہ جامعہ کراچی سے الحاق شدہ لا کالجز کے سیکنڈ ایئر کے امتحانی نتائج اور مارکس شیٹس سے مت...
سرمایہ کاروں نے ڈالر پر انحصار کم کرنا شروع کردیا ہے، جس کے باعث یورو سمیت دیگر بڑی کرنسیوں کو تقویت مل رہی ہے عالمی مالیاتی منڈی میں امریکی ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور ڈالر ایک ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں کمی او...
گریڈ 18 کے افسر شہزاد اکبر کو اضافی چارج سونپ دیا گیا، تین ماہ یا مستقل تعیناتی تک ذمہ داریاں انجام دیں گے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کراچی میں اہم انتظامی تبدیلی عمل میں لائی گئی ہے، جہاں گریڈ 18 کے افسر طارق نواز نے ایڈیشنل ڈائریکٹر کا عہدہ چھوڑ...
سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر احمد عباسی سمیت چار افسران نامزد، ٹھیکیداروں کو اربوں روپے کی پیشگی ادائیگیوں اور قواعد کی خلاف ورزیوں کا الزام صوبائی اینٹی کرپشن عدالت میں یلو لائن منصوبے میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کے مقدمے میں اینٹی کرپشن حکام نے سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر احمد ع...