... loading ...

مسلم لیگ نون کے امید وار سردار ایاز صادق نے ایک مرتبہ پھر قومی اسمبلی کا اسپیکر منتخب ہوکر ایک ہی اسمبلی سے دو مرتبہ اسپیکر منتخب ہونے کا ملکی تاریخ کا منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے انتخابی نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اسپیکر کے انتخاب میں سردار ایاز صادق نے 300 کے ایوان میں سے 268ووٹ حاصل کئے۔ جبکہ اُن کے مدمقابل تحریک انصاف کے شفقت محمود کو 31ووٹ مل سکے ۔ اس انتخاب میں ایک ووٹ مسترد بھی ہوا۔
اس سے قبل اسی اسمبلی سے 2013ء کے عام انتخابات کے بعد ایاز صادق 258 ووٹ لے کر منتخب ہوئے تھے۔ یوں اُنہوں نے اسی اسمبلی سے دوسری بار منتخب ہوتے ہوئے مزید دس ارکان کا اعتماد حاصل کیا۔ تحریک انصاف کے اُس وقت امیدوار شہریار آفریدی نے تب بھی اکتیس ووٹ حاصل کئے تھے۔ جبکہ ایم کیوایم کے امیدوار ایس اقبال قادری نے 23ووٹ لیے تھے۔
اسپیکر ایاز صادق کو اُس وقت قومی اسمبلی کی اسپیکر شپ اور رکنیت دونوں سے ہاتھ دھونا پڑے تھے جب تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی عام انتخابات میں دھاندلی کی درخواست پر الیکشن ٹریبونل پاکستان نے 22؍ اگست کو حلقے میں دوبارہ انتخاب کا حکم دیا تھا۔ چنانچہ قومی اسمبلی کے حلقہ 122 کے11؍ اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف نے اپنا امیدوار علیم خان میدان میں اُتارا تھا جنہیں ایاز صادق بہت معمولی فرق کے ساتھ بمشکل شکست دینے میں کامیاب ہو سکے تھے۔
اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہو نے کے بعد سردار ایاز صادق نے اپنے عہدے کا حلف اُٹھایا ، اُن سے ڈپٹی اسپیکر نے حلف لیا۔ اسپیکر نے حلف لینے کے بعد اپنے خطاب میں دوتہائی اکثریت سے کامیاب کرانے پر اراکین پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کیا ۔ سردار ایاز صادق نے اس موقع پر کہا کہ وہ جمہوریت کو تقویت دینے پرتحریک انصاف کے اراکین کے بھی شکر گزار ہیں۔اس موقع پر اُن کے مدمقابل امیدوار شفقت محمود نے اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے پر مبارک بار پیش کرتے ہوئے کہاکہ اسپیکر پورے ایوان کا محافظ ہوتا ہے۔ اور منصب پر بیٹھنے کے بعد پارٹی بالا دستی سے بالاتر ہو جاتا ہے۔ اُنہوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ ایاز صادق اسپیکر کا منصب سب کی بھلائی کے لیے استعمال کریں گے۔
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...
دفاعی بجٹ 17.6فیصد اضافے کے بعد3؍ہزار 10؍ارب 90 کروڑ مختص، حکومت کے کل اخراجات میں سے 8,054ارب روپے صرف مارک اپ کی ادائیگی کے لیے مختص،جائیداد کی فروخت پر ٹیکس کی شرح میں کمی حکومت کے کل اخراجات کا تخمینہ 18,771 ارب روپے ،سول انتظامیہ کے اخراجات کے لیے 1,07...
پرانے منصوبوں میں پانی فراہمی کے منصوبے کے فور کے لئے 10ارب اور کراچی اربن انفرا اسٹرکچر کے لئے 7ارب 50کروڑ روپے مختص، حیدرآباد سکھر موٹر وے پر 30ارب روپے خرچ ہونگے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کراچی کوئٹہ چمن روڈ کے لئے 3؍ارب روپے رکھے گئے ، کراچی گرین لائن کے لئے تقری...
یہ ن لیگ کا بجٹ ہے جس میں غریب کو صرف ٹکڑے جبکہ امیر کو ریلیف دیا گیا ہے بجٹ ایماندار ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے پر مبنی ہے، شیخ وقاص اکرم کی گفتگو پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو مسترد کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اس ...
ناگا قبیلیکے 6افراد کی لاشیں برآمد ، ڈپٹی وزیراعلیٰ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ منی پور قابض بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، خانہ جنگی کی صورتحال بھی برقرار مودی کی نااہلی کے باعث منی پور میں فسادات روزانہ ایک نیا اور خطرناک رخ اختیار کررہے ہیں۔بھارت کا اپنا جریدہ "انڈیا نیوز نی...
حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچائے گی ، وزیراعظم حکومت اب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے قابل ہوئی ہے، بیان جاری وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی بجٹ 2026-27 کو عوامی ریلیف، معاشی ترقی اور خوشحالی کا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہ...
مہنگائی بتدریج کم ہوئی، شرحِ نمو 3۔7 فیصد تک پہنچ گئی، پچھلے 4 سال کی سب سے بہترین معاشی ترقی، تجارتی غیر یقینی کے بعد پھر سیلاب آیا، مارچ میں خطے میں عدم استحکام ہوا، وفاقی وزیر خزانہ تمام چیلنجز سے درست نبردآزما ہوئے،مالی سال کے دوران 3 بڑے چیلنجز سے کامیابی سے نمٹا گیا،اکنا...
امریکا مستقبل میں خارگ جزیرے سمیت ایران کے اہم تیل اور گیس کے انفراسٹرکچر پر قبضہ کرکے ان کی توانائی منڈیوں کا مکمل کنٹرول سنبھال لے گا، پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان یہ حکمت عملی اسی طرز پر ہوگی جس طرح امریکا نے وینزویلا میں توانائی کے شعبے سے متعلق اقدامات کیے تھے، اامریکا...
منصوبہ اپنی تکمیل کے بعد روزانہ تین لاکھ تک مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرے گا 21 کلومیٹر طویل مخصوص بی آر ٹی کوریڈور داؤد چورنگی سے نمائش تک قائم کیا جائے گا کراچی کے یلو لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کے لئے 256 الیکٹرک بسیں خریدی جائیں گی جبکہ منصوبہ اپنی تکمیل ک...