... loading ...
27 سال مفرور رہنے کے بعد بالآخر بھارت کی انڈر ورلڈ کا ڈان چھوٹا راجن بھارت واپس پہنچ گیا۔ جمعہ کو علی الصبح سینٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن یعنی سی بی آئی کے حکام کی زیر قیادت ایک مشترکہ ٹیم چھوٹا راجن کو انڈونیشیا کے جزیرے بالی سے دہلی لے کر آئی۔ اب 55 سالہ راجندر سداشیو نکل جی، المعروف چھوٹا راجن، کو 75 مقدمات کا سامنا کرنا ہوگا، جن میں سے 69 ان کے خلاف ممبئی میں درج ہیں۔ لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ چند روز قبل بلند و بانگ دعووں کے بعد اب مہاراشٹر حکومت نے یہ تمام مقدمات سی بی آئی کے حوالے کردیے ہیں۔ یعنی اب چھوٹا راجن کے خلاف کوئی مقدمہ اور تحقیق ممبئی میں نہیں ہوگی بلکہ وفاقی دارالحکومت دہلی میں سی بی آئی کرے گی۔
چھوٹا راجن کا دعویٰ ہے کہ ان کے پاس بھارت کے مطلوب ترین “دہشت گرد” داؤد ابراہیم اور ان کے پاکستان کے ساتھ مبینہ تعلقات کے شواہد ہیں اور ساتھ ہی یہ خطرہ بھی ظاہر کرتے ہیں کہ اگر انہیں ممبئی بھیجا گیا تو وہاں داؤد ابراہیم کے بندے انہیں ٹھکانے لگا دیں گے۔
بھارتی فضائیہ کے گلف اسٹریم III طیارے کے ذریعے دہلی پہنچنے والے راجن کو “دوست ڈان” کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے کیونکہ مبینہ طور پر انہوں نے بھارتی سیکورٹی اداروں کو داؤد ابراہیم اور ان کے ساتھیوں کی نقل و حرکت کے بارے میں معلومات دی ہیں۔
سی بی آئی ہیڈ کوارٹرز، دہلی منتقلی سے پہلے جب چھوٹا راجن کو بالی میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کا موقع ملا تھا تو انہوں نے وطن واپسی پر خوشی کا اظہار کیا تھا اور ساتھ ہی اس دعوے کو مسترد بھی کیا کہ انہوں نے داؤد ابراہیم سے درپیش خطرے کی وجہ سے رضاکارانہ گرفتاری پیش کی ہے۔
لیکن ان تمام باتوں سے زیادہ حیران کن مہاراشٹر حکومت کا قدم ہے۔ ابھی دو دن پہلے ریاستی وزیر اعلیٰ دیوندر فڑنویس نے دعویٰ کیا تھا کہ چھوٹا راجن کو صرف ممبئی لایا جائے گا اور اب وہی حکومت تمام مقدمات سی بی آئی کے حوالے کرچکی ہے، وہ بھی یہ کہہ کر کہ “ایجنسی ایسےمعاملات نمٹانے کا زیادہ تجربہ رکھتی ہے۔”
مہاراشٹر حکومت کے اس اچانک ‘یوٹرن’ نے شہر کی پولیس انتظامیہ کو سخت شرمندہ کردیا ہے۔ وہ وزیر اعلیٰ کے حکم پر وسطی ممبئی کی آرتھر روڈ جیل میں خصوصی سیل تیار کرچکی تھی بلکہ ڈایالسس کے خصوصی انتظامات بھی کردیے گئے تھے کیونکہ چھوٹا راجن کے دونوں گردے کام نہیں کرتے۔
سعودی فضائی دفاعی نظام نے بروقت کارروائی کر کے شہری آبادیوں کو بڑے نقصان سے بچا لیا،عرب اتحادی فوج عرب اتحادی افواج نے سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ مکرمہ اور دارالحکومت ریاض کے صوبوں کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے دو بارود سے لدے ڈرون طیاروں کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے فضا میں ...
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے جیل ملاقات کے بعد بڑی پیش رفت سامنے آگئی بشریٰ بی بی کو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی بشریٰ بی بی نے لطیف کھوسہ اور بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ درخواست...
حکم امتناع گورنر راج اور ایم پی او سے متعلقہ معاملات پر تھا، عدالت،پشاور بار کونسل کو فریق بننے کی اجازت دیدی وفاقی آئینی عدالت نے تھری ایم پی او کے تحت خیبرپختونخوا میں گرفتاریوں کے معاملے پر اپنے عدالتی حکم امتناع میں ترمیم کر دی۔چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت امین الدین خان اور...
عدالت کی ملزم کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کی ہدایت، مقدمے کی سماعت 3 دسمبر تک ملتوی سانحہ گل پلازہ کیس میں عدالت نے ملزم امین کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے اسے اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔سٹی کورٹ میں مقدمے کی سماعت ک...
قیمتوں میں بار بار ردوبدل سے ڈیلرز کو بھاری نقصان، ماہانہ بنیادوں پر قیمتیں مقرر کرنے اور 8 فیصد منافع دینے کا مطالبہ پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار ردوبدل کے موجودہ نظام کو تبدیل کرنے اور قیمتوں میں ماہانہ بنیادوں پر تبدیلی کا طری...
ڈپٹی ڈائریکٹر ریکروٹمنٹ، اسسٹنٹ ڈائریکٹرریکروٹمنٹ، سپرنٹنڈنٹ کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا،ترجمان ایس پی ایس سی سندھ پبلک سروس کمیشن کے تحت ہونے والی بھرتیوں میں بے ضابطگیوں پر 3 افسران کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔ ترجمان سندھ پبلک سروس کمیشن کے مطابق بھرتیوں میں بے ضابطگیوں پ...
بشریٰ بی بی نے علاج اور سرجری کے لیے ہسپتال منتقل کرنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو خط لکھ دیا، عمران خان کا خط بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے چیف جسٹس کو...
ایس ایم نقی نامی انویسٹراور پلاٹس کے خریداروں کا بلڈر فیصل اور فہد کے خلاف احتجاج ابتدائی منظوری، سینکڑوں ایکڑ کی تشہیر اور شہریوں سے وصولیوں پر تحقیقات کا مطالبہ کراچی (خصوصی رپورٹ) ایم نائن موٹروے پر بن احسان بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے رہائشی منصوبے بن احسان گرین سٹی کی قانونی...
مواخذے کی قراردادیں میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں،پیٹ ہیگستھ کی جوابی کانفرنس امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی قرارداد امریکی ایوان نمائندگان میں پیش کردی گئی۔ مواخذے کی قرارداد ایوان نمائندگان کے ریپبلکن رکن ٹامس میسی نے پیش کی۔ پیٹ ہیگستھ پر ایران سے امریکی جنگ میں نااہلی ...
کروڑوں کے فنڈز غائب، 12 ہزار منسوخ فائلیں دوبارہ جاری کرنے کا انکشاف جونیئر ملازمین ایک طاقتور مافیا میں تبدیل ، ہائی کورٹ کے احکامات ہوا میں اڑا دیے گئے حیدرآباد/کراچی (خصوصی رپورٹ)سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی (SDA) میں کرپشن، فنڈز کی خورد برد اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا ا...
طویل مدت تک عدم استحکام، غیر یقینی کی صورتحال اور غیر واضح سیاسی و سکیورٹی ماحول‘ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،وزیرِ اعظم کے سینیئر مشیر انور قرقاش کا ابوظبی میں کانفرنس سے خطاب متحدہ عرب امارات کے وزیرِ اعظم کے سینیئر مشیر انور قرقاش کا کہنا ہے کہ خطے کو ’ایک طویل مدت تک عدم استح...
امریکی لابنگ فرم ایس ایچ ڈبلیو پارٹنرز نے رواں سال مئی اور جون کے دوران بھارتی حکومت اور وائٹ ہاؤس کے سینیئر حکام کے درمیان آٹھ فون کالز کے انتظام میں کردار ادا کیا۔ انڈین ایکسپریس ہندوستان کی حکومت اور وائٹ ہاؤس کے سینیئر حکام کے درمیان رواں سال مئی اور جون میں ہونے والے مبین...