... loading ...

بحیرۂ جنوبی چین کا تنازع مزید شدت اختیار کرگیا ہے جہاں ایک طرف چین کا کہنا ہے کہ ذرا سی غفلت کسی جنگ کا پیش خیمہ ہو سکتی ہے، وہیں امریکا کے وزیر دفاع ایش کارٹر بھی علاقے میں پہنچ رہے ہیں۔
ایش کارٹر گزشتہ دو دنوں سے ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں موجود ہیں، جہاں ایشیائی وزرائے دفاع کی کانفرنس منعقد ہوئی اور اب وہ جمعرات کو امریکی طیارہ بردار جہاز تھیوڈور روزویلٹ پر آئیں گے۔ یہ گویا چین کے دعووں سے امریکا کی براہ راست ٹکر کا اعلان ہے، جو پورے بحیرۂ جنوبی چین کو اپنا علاقہ سمجھتا ہے۔
کارٹر کی آمد یہ بھی اشارہ کرتی ہے کہ امریکا خطے میں اپنی بحری قوت موجود رکھے گا اور علاقے میں دعوے رکھنے والے دیگر ممالک کی مدد بھی کرے گا۔
امریکی وزیر دفاع ملائیشیا کی مشرقی ریاست صباح سے طیارہ بردار بحری جہاز پر پہنچیں گے۔ اس موقع پر ملائیشیا کے وزیر دفاع ہشام الدین حسین ان کے ہمراہ ہوں گے۔
ملائیشیا بھی ان ممالک میں شامل ہے جو جنوبی بحیرۂ چین میں چینی دعووں کا مخالف ہے اور اس کے مصنوعی جزائر کی مخالفت کرتا ہے۔
پنٹاگون اس وقت ملائیشیا کے ساتھ ایک ایسے معاہدے میں بھی دلچسپی رکھتا ہے، جس کے تحت وہ ریاست صباح میں امریکی طیارہ بردار جہازوں کے لیے ایک نیول بیس تک رسائی حاصل کرنے کا خواہشمند ہے۔
کسی بھی امریکی وزیر دفاع کے لیے طیارہ بردار جہاز پر کوئی معمولی واقعہ نہیں ہے، وہ بھی اس صورت میں کہ جہاز ایسے علاقے میں موجود ہے جو بہرحال متنازع ہے۔
واضح رہے کہ امریکا کا ایک گائیڈڈ میزائل بردار جہاز گزشتہ ہفتے بحیرۂ جنوبی چین میں ایسے علاقے کی بحری حدود میں داخل ہوا، جس پر چین دعویٰ رکھتا ہے۔ چین اس حرکت پر سخت ناراض ہے امریکا کے اس قدم کو اشتعال انگیز اور غیر قانونی قرار دیتا ہے۔
امریکا کا کہنا ہے کہ چین محض ڈیڑھ سال میں علاقے میں 3 ہزار ایکڑ کے مصنوعی جزائر بنا چکا ہے، جس پر وہ تشویش کا اظہار کرتا ہے۔ واضح رہے کہ ستمبر میں دورۂ امریکا میں چینی صدر سی جن پنگ نے کہا تھا کہ چین ان مصنوعی جزائر کو فوجی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...
دفاعی بجٹ 17.6فیصد اضافے کے بعد3؍ہزار 10؍ارب 90 کروڑ مختص، حکومت کے کل اخراجات میں سے 8,054ارب روپے صرف مارک اپ کی ادائیگی کے لیے مختص،جائیداد کی فروخت پر ٹیکس کی شرح میں کمی حکومت کے کل اخراجات کا تخمینہ 18,771 ارب روپے ،سول انتظامیہ کے اخراجات کے لیے 1,07...
پرانے منصوبوں میں پانی فراہمی کے منصوبے کے فور کے لئے 10ارب اور کراچی اربن انفرا اسٹرکچر کے لئے 7ارب 50کروڑ روپے مختص، حیدرآباد سکھر موٹر وے پر 30ارب روپے خرچ ہونگے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کراچی کوئٹہ چمن روڈ کے لئے 3؍ارب روپے رکھے گئے ، کراچی گرین لائن کے لئے تقری...
یہ ن لیگ کا بجٹ ہے جس میں غریب کو صرف ٹکڑے جبکہ امیر کو ریلیف دیا گیا ہے بجٹ ایماندار ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے پر مبنی ہے، شیخ وقاص اکرم کی گفتگو پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو مسترد کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اس ...
ناگا قبیلیکے 6افراد کی لاشیں برآمد ، ڈپٹی وزیراعلیٰ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ منی پور قابض بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، خانہ جنگی کی صورتحال بھی برقرار مودی کی نااہلی کے باعث منی پور میں فسادات روزانہ ایک نیا اور خطرناک رخ اختیار کررہے ہیں۔بھارت کا اپنا جریدہ "انڈیا نیوز نی...
حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچائے گی ، وزیراعظم حکومت اب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے قابل ہوئی ہے، بیان جاری وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی بجٹ 2026-27 کو عوامی ریلیف، معاشی ترقی اور خوشحالی کا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہ...
مہنگائی بتدریج کم ہوئی، شرحِ نمو 3۔7 فیصد تک پہنچ گئی، پچھلے 4 سال کی سب سے بہترین معاشی ترقی، تجارتی غیر یقینی کے بعد پھر سیلاب آیا، مارچ میں خطے میں عدم استحکام ہوا، وفاقی وزیر خزانہ تمام چیلنجز سے درست نبردآزما ہوئے،مالی سال کے دوران 3 بڑے چیلنجز سے کامیابی سے نمٹا گیا،اکنا...
امریکا مستقبل میں خارگ جزیرے سمیت ایران کے اہم تیل اور گیس کے انفراسٹرکچر پر قبضہ کرکے ان کی توانائی منڈیوں کا مکمل کنٹرول سنبھال لے گا، پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان یہ حکمت عملی اسی طرز پر ہوگی جس طرح امریکا نے وینزویلا میں توانائی کے شعبے سے متعلق اقدامات کیے تھے، اامریکا...
منصوبہ اپنی تکمیل کے بعد روزانہ تین لاکھ تک مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرے گا 21 کلومیٹر طویل مخصوص بی آر ٹی کوریڈور داؤد چورنگی سے نمائش تک قائم کیا جائے گا کراچی کے یلو لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کے لئے 256 الیکٹرک بسیں خریدی جائیں گی جبکہ منصوبہ اپنی تکمیل ک...