... loading ...

خاکِ فلسطین پر اپنا حق ثابت کرنے کے لیے اسرائیل یروشلم کو کھودتا پھر رہا ہے۔ اب اس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے شہر میں آثار قدیمہ کے بڑے رازوں میں سے ایک سے پردہ اٹھا لیا ہے اور اس قدیم یونانی قلعے کے آثار ڈھونڈ نکالے ہیں جس کا تاریخ میں صرف ذکر ہی ملتا ہے اور آج تک اس کی حقیقت کے بارے میں کسی کو علم نہیں تھا۔
ماہرینایک صدی سے زيادہ عرصے سے اس قلعے کے درست مقام کو ڈھونڈ رہے تھے جس کا ذکر یہودیوں کی قدیم کتابوں میں ملتا ہے لیکن حقیقت میں آج تک اس کا کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ملا تھا۔ اس قلعے کے بارے میں یہودی کہتے ہیں کہ انتیوخوس نے مقدس مقامات پر گرفت رکھنے کے لیے اسے قائم کیا تھا اور بعد ازاں یہودیوں پر سخت مظالم بھی ڈھائے۔معبد، جسے یہودی ہیکل سلیمانی کہتے ہیں، بعد ازاں 70ء میں رومی حکمرانوں نے ڈھا دیا تھا اور یہودی مسلمانوں کے مقدس مقامات مسجد اقصیٰ اور قبۃ الصخرہ کی جگہ یہی ہیکل دوبارہ تعمیر کرنا چاہتے ہیں۔
اسرائیل کے محکمہ آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ وہ کئی دہائیوں سے اس قلعے کے آثار ڈھونڈ رہا تھا اور گزشتہ کئی سالوں سے بیت المقدس کے شہر داؤد میں کھدائی کا سلسلہ جاری تھا جس میں اب کامیابی ہوئی اور قلعے کی باقیات مل گئی ہیں۔
اس یونانی قلعے کا ذکر یہودیوں کی مقدس کتاب اور پہلی صدی عیسوی میں تاریخ دان یوسیفس کے حوالے سے ملتا ہے، لیکن آج تک اس کا مقام نامعلوم تھا۔ اسرائیل کا کہنا ہےکہ قلعے کی دیوار اور ایک برج کے آثار کے ساتھ ساتھ کئی قسم کے ہتھیار بھی ملے ہیں۔
یہ قلعہ 141 قبل مسیح تک شہر میں یونانی مفادات کا تحفظ کرتا رہا یہاں تک کہ باغی یہودیوں نے اس پر قبضہ کرلیا اور کچھ سالوں بعد اسے ڈھا دیا۔ انتیوخوس کو یہودی دشمن قرار دیا جاتا ہے جس نے یہودیوں کے حقوق غصب کیے تھے اور ان پر کئی قسم کی پابندیاں لگا رکھی تھیں۔ یہاں تک کہ شہر کے جنوبی علاقوں کو ہیکل سے علیحدہ کرنے کے لیے درمیان یہ قلعہ کھڑا کردیا تھا۔
اب نئی “دریافت” کے بعد اسرائیل کے ارادے مزید کھل کر سامنے آ جائیں گے اور مقدس شہر میں مسلمانوں کے مقامات کو سنگین خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔
عراق کی مزاحمتی فورسز نے امریکا کا ری فیولنگ طیارہ مار گرایا ، امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کو میزائلوں سے نشانہ بنانے کا دعوی ایران کے خلاف جاری فضائی بمباری کے دوران امریکی طیارہ مغربی عراق میں گرکر تباہ ہوگیا۔ایران کی ختم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹر نے دعوی کیا ہے کہ عراق کی م...
بصورت دیگر 26 مارچ سے پٹرول پمپس کی بندش کا سلسلہ شروع ہو جائے گا 21 روپے پیٹرولیم لیوی بڑھائی، باقی 36 روپے فی لیٹر کس کی جیب میں گئے؟ آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن (اے پی پی ڈی اے)نے حالیہ قیمتوں میں اضافے اور ڈیلرز کے مارجن میں عدم اضافے کے خلاف عیدالفطر کے بعد مل...
عمران خان کا علاج ذاتی معالجین کی نگرانی اور فیملی کی موجودگی میں شفاء انٹرنیشنل اسپتال میں فوری طور پر کرایا جائے تحریک انصاف کی منزل حقیقی آزادی ہے اور اس کے حصول تک جدوجہد جاری رہے گی،پریس کانفرنس سے خطاب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے مطالبہ کیا ہے کہ سابق ...
شرارت کی سیاست نہیں قائد اعظم کی سیاست کریں گے،سندھ کی ترقی کے نقش قدم پر چلیں گے،نہال ہاشمی ایم کیو ایم والے ہمارے پاکستانی ہیں، ناراضگی چھوٹی چیز ہے ان کو منا لیں گے ، مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ شرارت کی سیاست نہیں قائد اعظم کی سیاست کریں...
صدرمملکت کی شہباز شریف کی ایڈوائس پر نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری ،تقرری کیلئے کمیشن آف اپائنٹمنٹ پر دستخط کر دیے،آصف زرداری کی مبارک باد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا نواز شریف،شہباز شریف ، آصف علی زرداری کا شکریہ،حلف لینے کے بعد اپنی ترجیہات بتاؤں گا، ایم ...
عید تک 3لیٹر پیٹرول مفت دیا جائے گا، آخری عشرے کی تمام افطار پارٹیاں منسوخ کر دی ہیں جو لوگ مہنگائی کے دور میں ہزار کا پیٹرول نہیں دلوا سکتے ان کیلئے یہ عید کا تحفہ ہوگا، کامران ٹیسوری گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے پریشان موٹرسائیکل...
مجتبیٰ خامنہ ای کا شہدا کے خون کا بدلہ لینے کا اعلان،دشمن پر دباؤ ڈالنے آبنائے ہرمز کو بند رکھیں گے،ایک ایک شہید کے خون کا بدلہ لیں گے،دشمن عوام کو نشانہ بنا رہا ہے،ایران کا نشانہ امریکی فوجی اڈے ہیں ایرانی قوم کو دبایا نہیں جاسکتا، قوم کا اتحاد دشمن کے عزائم کو ناکام بنا دے گ...
کوئی دہشت گرد برداشت نہیں کرینگے، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا،شہباز شریف تمام ممالک سے دوستانہ تعلقات کے خواہاں ، صو فیا ئے کرا م دین اسلام کے حقیقی سفیر ہیں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کوئی دہشت گرد برداشت نہیں کرینگے، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، دہشت گر...
جنگ صیہونی حکومت اور امریکانے شروع کی ، جنگ میں ایران کے نقصانات کا ہرجانہ ادا کیا جائے آئندہ ایران کے خلاف جارحیت نہیں ہوگی عالمی طاقتیں اس کی ضمانت دیں، ایرانی صدر کا بیان ایران نے جنگ ختم کرنے کے لیے 3 شرائط رکھ دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایران نے اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ...
پورے ہال میں لاتوں گھونسوں کا آزادانہ استعمال ، ایک دوسرے پر بدزبانی کی، کوئی بھی لڑائی بند کرنے کو تیار نہ تھا حکومتی ارکان نے صورت حال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اس دوران مجموعی طور پر14 قراردادیں منظور کرا لیں سٹی کونسل کا اجلاس بدترین ہنگامہ آرائی کی نذر ہو گیا جہاں ارکان ایک...
اصفہان، کرج سمیت دیگر شہر دھماکوں سے گونجتے رہے، شہریوں نے خوف کی رات گزاری کئی علاقوں میں زوردار دھماکے سنے گئے ،دھماکوں سے زمین اور عمارتوں کی کھڑکیاں تک لرز رہی تھیں،عینی شاہدین ایران کے دارالحکومت تہران میں امریکا اور اسرائیل کی جانب سے شدید فضائی حملوں کے بعد شہریوں نے خ...
پاسدارانِ انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی فوجی اڈوں کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنانے کا دعویٰ تازہ حملوں میں الادائری ہیلی کاپٹر ایٔر بیس، محمد الاحمد نیول بیس اور علی السالم ایٔر بیس شامل ہیں ،ذرائع ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے کویت اور بحرین میں موجود امریکی فوجی اڈ...