... loading ...

روس کا ایک مسافر طیارہ مصر کے جزیرہ نما سینا میں گر کر تباہ ہوگیا ہے جس سے سوار تمام 224 مسافر مارے گئے ہیں۔ یہ روس کی تاریخ کا بدترین فضائی حادثہ ہے۔ ہلاک شدگان میں 25 بچوں اور 140 خواتین کے علاوہ عملے کے 7 اراکین بھی شامل ہیں۔ زیادہ تر مسافر اپنے خاندانوں کے ساتھ سفر کررہے تھے جو تعطیلات منانے کے بعد ملک واپس جا رہے تھے۔
یہ افسوسناک واقعہ سنیچر کو علی الصبح پیش آیا جب بدقسمت طیارہ سیاحتی مقام شرم الشیخ سے روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ کے لیے روانہ ہوا تھا۔ اڑانے بھرنے کے 23 منٹ بعد وہ ریڈار سے غائب ہوگیا اور کچھ دیر میں دو ٹکڑے ہو کر گر گیا۔ اس کا ملبہ صحرائے سینا کے وسط میں ایک وسیع علاقے پر پھیل گیا ہے اور تمام افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے۔
مصر کے اس علاقے میں دولت اسلامیہ (داعش) سے وابستہ ایک گروہ نے کہا ہے کہ شام کے مسلمانوں پر روس کے حملوں کے ردعمل میں جہاز کو گرایا ہے، لیکن روس کا کہنا ہے کہ یہ دعویٰ درست نہیں ہے۔ داعش کے بیان میں کہا گیا ہے کہ “جو مارے گا،وہ مارا جائے گا” لیکن سیکورٹی ذرائع کہتے ہیں کہ جہاز کو مار گرانے یا دھماکے سے اڑانے کا کوئی اشارہ نہیں ملتا۔ داعش ماضی میں بھی چند ایسے دعوے کرچکی ہے، جو درحقیقت درست نہیں تھے۔ صحرائے سینا میں داعش کے مبینہ جنگجوؤں کے پاس کسی ایسے میزائل کی موجودگی کی اطلاع نہیں، جو 30 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کرنے والے جہاز کو نشانہ بنا سکے۔ البتہ مصر اور روس کے حکام کہتے ہیں کہ واقعے کے اسباب کے بارے میں کوئی بھی بات کہنا قبل از وقت ہوگا۔ مصر و روس کے علاوہ تحقیقات کی پیشکش کرنے والے دیگر ممالک کے تفتیش کار بھی مصر پہنچ چکے ہیں۔
بہرحال، ایئر بس اے 321 طیارہ روس کی ایئرلائن میٹرو جیٹ سے وابستہ تھا اور بنانے والے ادارے کا کہنا ہے کہ یہ طیارہ 1997ء میں تیار کیا گیا تھا اور 2012ء سے میٹروجیٹ کے زیر استعمال تھا۔ بدقسمت طیارہ اب تک 21 ہزار مرتبہ اڑان بھر چکا تھا اور 56 ہزار گھنٹے کی پرواز اس کے ریکارڈ پرموجود تھی۔ جائے حادثہ سے دونوں فلائٹ ریکارڈ مل گئے ہیں، جن کے ذریعے تحقیقات میں مدد ملے گی۔ ایئرلائن میٹرو جیٹ 1993ء میں قائم ہوئی تھی اور پہلے ‘کولاویا’ کہلاتی تھی۔ اس کے بیڑے میں دو اے 320 اور سات اے 321 طیارے شامل ہیں۔
فلائٹ 7K9268 نے مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بجکر 51 منٹ پر اڑان بھری اور 23 منٹ بعد ہی ریڈار سے غائب ہوگیا۔ مصر کی شہری ہوابازی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اس وقت طیارہ 31 ہزار فٹ کی بلندی پر تھا۔ اتنی بلندی پرحادثات شاذونادر ہی پیش آتے ہیں، لیکن جب بھی ہوتا ہے، کوئی نہیں بچ پاتا۔ اب تحقیقات کے ذمہ دار ادارے موسم، پائلٹوں کے تجربے، دیکھ بھال کے ریکارڈ، کسی رکاوٹ یا دھماکے کے امکانات کا جائزہ لیں گے۔
علاقے میں امدادی کارروائیاں کرنے والے حکام کا کہنا ہے کہ انہیں 120 لاشیں سالم حالت میں ملی ہیں، جن کی بڑی تعداد قاہرہ منتقل کردی گئی ہے۔ ایک سیکورٹی افسر کے مطابق “ان میں سے کئی کے فون بج رہے تھے اور ایسا لگ رہا تھا کہ بیشتر فون ان کے قریبی عزیزوں کے ہیں۔” روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ایندھن کے نمونے بھی حاصل کرلیے ہیں، جو طیارے نے روس کے جنوبی شہر سمارا سے آخری بار بھروایا تھا جبکہ ماسکو کے اس ہوائی اڈے پر بھی تفتیش جاری ہے، جہاں اس ایئرلائن کا صدر دفتر قائم ہے۔
واقعے کے بعد یورپ کی دو بڑی ایئرلائنوں جرمنی کی لفتھانسا اور ایئرفرانس-کے ایل ایم نے اعلان کیا ہے کہ جب تک حقائق سامنے نہیں آتے، ان کے جہاز جزیرہ نما سینا پر پرواز نہیں کریں گے۔ دوسری جانب روس کے صدر ولادیمر پیوتن نے اتوار کو قومی سطح پر یوم سوگ کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ روس اور دیگر سابق سوویت ریاستوں کی ایئرلائنیں بہت ہی خراب سیفٹی ریکارڈ رکھتی ہیں۔ یہاں طیاروں کے حادثات میں زیادہ تر پرانے طیاروں کے استعمال کو وجہ قرار دیا جاتا ہے لیکن صنعتی ماہرین دیگر مسائل کی بھی نشاندہی کرتے ہیں جیسا کہ عملے کی ناقص تربیت، شکستہ ہوائی اڈے، حکومت کی ڈھیلی ڈھالی گرفت اور زیادہ سے زیادہ منافع کے حصول کے لیے اداروں کی حفاظتی معاملات سے غفلت۔

ترامیم آئین کے بنیادی ڈھانچے اور عدلیہ پر حملہ ہیں، عدلیہ کو انتظامیہ کے ماتحت کرنے کی کوشش ناقابل قبول ہے، سپریم کورٹ کے اختیارات محدود کر دیے گئے ہیں،شخصی بنیاد پر ترامیم کی گئیں،اپوزیشن جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کے استعفے پر خراج تحسین، جمہوری مزاحمت جاری رہے ...
ہم نے تجارت پر افغان رہنماؤں کے بیانات دیکھے، تجارت کیسے اور کس سے کرنی ہے؟ یہ ملک کا انفرادی معاملہ ہے،ٹرانزٹ ٹریڈ دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کے مکمل خاتمے کے بعد ہی ممکن ہے، دفتر خارجہ ٹی ٹی پی اور بی ایل اے پاکستان کے دشمن ہیں مذاکرات نہیں کریں گے،دہشتگردوں کی پشت پناہی کرنے وا...
گاؤں دیہاتوں میںعوام کو محکوم بنایا ہوا ہے، اب شہروں پر قبضہ کررہے ہیں،لوگوں کو جکڑاہواہے چوہدریوں،سرداروں اور خاندانوں نے قوم کو غلام ابن غلام بنارکھاہے،عوامی کنونشن سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ایک خاندان اور چالیس وڈیروں کانا...
خالی گاؤں گدار میں خوارج کی بڑی تعداد میں موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر کارروائی قبائلی عمائدین اور مقامی لوگوں کے تعاون سے گاؤں پہلے ہی خالی کرایا گیا تھا، ذرائع سیکیورٹی فورسز نے کامیاب باجوڑ آپریشن کے دوران 22 خوارج کو ہلاک کر دیا۔ ذرائع کے مطابق یہ کارروائی انتہائی خفیہ مع...
میرا ضمیر صاف اور دل میں پچھتاوا نہیں ،27 ویں ترمیم کے ذریعہ سپریم کورٹ پر کاری ضرب لگائی گئی ، میں ایسی عدالت میں حلف کی پاسداری نہیں کر سکتا، جس کا آئینی کردار چھین لیا گیا ہو،جسٹس منصور حلف کی پاسداری مجھے اپنے باضابطہ استعفے پر مجبور کرتی ہے کیونکہ وہ آئین جسے میں نے تحفظ ...
جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کی جگہ کمانڈر آف نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کا عہدہ شامل،ایٔرفورس اور نیوی میں ترامیم منظور، آرمی چیف کی مدت دوبارہ سے شروع ہوگی،وزیر اعظم تعیناتی کریں گے، بل کا متن چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ 27 نومبر سے ختم تصور ہوگا،قومی اسمبلی نے پاکستا...
اسے مسترد کرتے ہیں، پیپلز پارٹی اسٹیبلشمنٹ کی اے پلس ٹیم ہے،میٹ دی پریس سے خطاب جماعت اسلامی کا اجتماع عام نظام کی تبدیلی کیلئے ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوگا، صحافی برادری شرکت کرے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کراچی پریس کلب کی دعوت پر جمعرات کو پریس کلب میں ”میٹ دی...
ترمیمی بل کو اضافی ترامیم کیساتھ پیش کیا گیا،منظوری کیلئے سینیٹ بھجوایا جائے گا،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے بعد سپریم کورٹ اور آئینی عدالت میں جو سینئر جج ہوگا وہ چیف جسٹس ہو گا،اعظم نذیر تارڑ قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیمی بل کی اضافی ترامیم کے ساتھ دو تہائی اکثریت سے منظو...
اپوزیشن کا کام یہ نہیں وہ اپنے لیڈر کا رونا روئے،بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں تقریرکے دوران اپوزیشن اراکین نے ترمیم کی کاپیاں پھاڑ کر اڑانا شروع کردیں اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہوا جس میں پیپلز پارٹی کے چیٔرمین بلاول بھٹو کی تقریر کے دوران اپوزیش...
اسرائیلی فوج کی جنگ بندی کی خلاف ورزی کا جاری، تازہ کارروائی میں مزید 3 فلسطینی شہید علاقے میں اب بھی درجنوں افراد لاپتا ہیں( شہری دفاع)حماس کی اسرائیلی جارحیت کی؎ مذمت اسرائیلی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ کارروائی میں غزہ میں مزید 3 فلسطینیوں ...
مبینہ بمبار کا سر سڑک پر پڑا ہوا مل گیا، سخت سیکیورٹی کی وجہ سے حملہ آور کچہری میں داخل نہیں ہوسکے، موقع ملنے پر بمبار نے پولیس کی گاڑی کے قریب خود کو اُڑا دیا،وکلا بھی زخمی ،عمارت خالی کرا لی گئی دھماکے سے قبل افغانستان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کمنگ سون اسلام آبادکی ٹوئٹس،دھ...
آپ کی سوچ اور ڈر کو سلام ، ترمیم کرکے سمجھتے ہو آپ کی سرکار کو ٹکاؤ مل جائیگا، وہ مردِ آہن جب آئیگا وہ جو لفظ کہے گا وہی آئین ہوگا، آزما کر دیکھنا ہے تو کسی اتوار بازار یا جمعے میں جا کر دیکھو،بیرسٹر گوہرکاقومی اسمبلی میں اظہارخیال ایم کیو ایم تجاویز پر مشتمل ...