... loading ...

نیا بمبار بی-2 طیاروں کی جگہ لے گا
امریکا نے اپنے بی-2 طیاروں کی جگہ نئے بمبار جہازوں کی شمولیت کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے اور اس کا ٹھیکہ نارتھروپ گرومین کارپوریشن کو دیا گیا ہے۔
انتہائی خفیہ 80 بلین ڈالرز کا یہ منصوبہ پرانےبی-2 بمبار طیاروں کے بيڑے کی جگہ لے گا اور جدید ہوائی جہازوں کی تیاری کا منصوبہ جلد ہی اپنا کام شروع کردے گا۔ ان نئے جہازوں کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ بغیر پائلٹ کے اڑنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔
اس منصوبے میں دلچسپی رکھنے والے اداروں میں بوئنگ اور لاک ہیڈ مارٹن بھی شامل تھے لیکن قرعہ فال بی-2 بنانے والے نارتھروپ گرومین ہی کے نام نکلا۔
بی-2 بمبار طیارے دو دہائی سے زیادہ عرصے سے خدمات انجام دے رہے ہیں اور امریکا اب انہیں تبدیل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ طویل فاصلے تک پرواز اور جوہری سمیت ہر قسم کے بم لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے یہ جہاز امریکا کی دفاعی حکمت عملی کا اہم حصہ ہیں اور امریکی فضائیہ کی حملے کی صلاحیت کا مستقبل بھی متعین کریں گے۔ وزیر دفاع ایش کارٹر کا کہنا ہے کہ یہ بمبار اگلے 50 سالوں تک فضائیہ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کافی ہوگا۔
یہ اعلان پنٹاگون کے پوری نیوکلیئر فوج – میزائل بردار آبدوزوں، زمین سے میزائلوں اور طویل فاصلے کے بمباروں- کو جدید بنانے کے وسیع تر منصوبے کا حصہ ہے۔ اس پر کانگریس کے بجٹ دفتر کا اندازہ اگلے 10 سالوں میں 348 بلین ڈالرز جبکہ دیگر ذرائع اسے 30 سال کے عرصے میں ایک ٹریلین ڈالرز تک بتاتے ہیں۔
اس منصوبے کے تحت بحریہ کے لیے 12 نیوکلیئر میزائل بردار آبدوزیں تیار ہو رہی ہیں تاکہ وہ موجودہ 14 ٹرائیڈنٹ آبدوزوں کی جگہ لیں جبکہ فضائیہ موجودہ منٹ مین2 فورس کی جگہ لینے کے لیے زمین پر آئی بی ایم کے جدید بیڑے کی تیاری کررہی ہے۔
یہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکا کہ انتہائی مشکل معاشی حالات میں کم ہوتے بجٹ کے ساتھ بحریہ اور فضائیہ یہ منصوبے کیسے مکمل کریں گی۔
امریکی فضائیہ کے بی-52 طیارے اپنی عمر اور توقعات سے کہیں زیادہ استعمال ہو چکے ہیں جبکہ بی-2 کو بھی فضاؤں میں اڑتے ہوئے دو دہائیوں سے زیادہ عرصہ بیت چکا ہے۔ تیسرا بمبار، بی-1، روایتی حملوں کے لیے بڑے پیمانے پر استعمال ہو رہا ہے لیکن وہ نیوکلیئر مشن نہیں کرسکتا۔ فضائیہ کا کہنا ہے کہ وہ 100 نئے بمبار طیارے 564 ملین ڈالرز فی عدد کے حساب سے خریدے گی۔ نارتھروپ گرومین کو ابتدائی طور پر21 طیاروں کا آرڈر دیا گیا ہے۔
مکمل بیڑے کی تیاری اور خریداری کی کل لاگت 80 بلین ڈالرز بتائی جاتی ہے۔ فضائیہ کا کہنا ہے کہ اس نے ابھی تک نئے بمباری کے لیے نام یا نمبر منتخب نہیں کیا ، جبکہ چند حلقے اسے بی-3 کہہ رہے ہیں۔
صنعتی ماہرین کہہ رہے ہیں کہ گو کہ طیارے کی تفصیلات کو انتہائی خفیہ رکھا گیا ہے لیکن اس میں جدید ترین کمیونی کیشنز آلات شامل ہوں گے اور یہ محض بم پھینکنے کے لیے نہیں بلکہ دیگر کاموں کے لیے بھی استعمال ہوگا۔
واضح رہے کہ بی-2 بمبار بھی نارتھروپ گرومین نے بنایا تھا، جسے ابتداء میں 132 طیاروں کا آرڈر دیا گیا تھا لیکن سرد جنگ کے خاتمے کے بعد محض 21 طیارے ہی لیے گئے۔
دفاعی بجٹ 17.6فیصد اضافے کے بعد3؍ہزار 10؍ارب 90 کروڑ مختص، حکومت کے کل اخراجات میں سے 8,054ارب روپے صرف مارک اپ کی ادائیگی کے لیے مختص،جائیداد کی فروخت پر ٹیکس کی شرح میں کمی حکومت کے کل اخراجات کا تخمینہ 18,771 ارب روپے ،سول انتظامیہ کے اخراجات کے لیے 1,07...
پرانے منصوبوں میں پانی فراہمی کے منصوبے کے فور کے لئے 10ارب اور کراچی اربن انفرا اسٹرکچر کے لئے 7ارب 50کروڑ روپے مختص، حیدرآباد سکھر موٹر وے پر 30ارب روپے خرچ ہونگے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کراچی کوئٹہ چمن روڈ کے لئے 3؍ارب روپے رکھے گئے ، کراچی گرین لائن کے لئے تقری...
یہ ن لیگ کا بجٹ ہے جس میں غریب کو صرف ٹکڑے جبکہ امیر کو ریلیف دیا گیا ہے بجٹ ایماندار ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے پر مبنی ہے، شیخ وقاص اکرم کی گفتگو پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو مسترد کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اس ...
ناگا قبیلیکے 6افراد کی لاشیں برآمد ، ڈپٹی وزیراعلیٰ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ منی پور قابض بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، خانہ جنگی کی صورتحال بھی برقرار مودی کی نااہلی کے باعث منی پور میں فسادات روزانہ ایک نیا اور خطرناک رخ اختیار کررہے ہیں۔بھارت کا اپنا جریدہ "انڈیا نیوز نی...
حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچائے گی ، وزیراعظم حکومت اب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے قابل ہوئی ہے، بیان جاری وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی بجٹ 2026-27 کو عوامی ریلیف، معاشی ترقی اور خوشحالی کا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہ...
مہنگائی بتدریج کم ہوئی، شرحِ نمو 3۔7 فیصد تک پہنچ گئی، پچھلے 4 سال کی سب سے بہترین معاشی ترقی، تجارتی غیر یقینی کے بعد پھر سیلاب آیا، مارچ میں خطے میں عدم استحکام ہوا، وفاقی وزیر خزانہ تمام چیلنجز سے درست نبردآزما ہوئے،مالی سال کے دوران 3 بڑے چیلنجز سے کامیابی سے نمٹا گیا،اکنا...
امریکا مستقبل میں خارگ جزیرے سمیت ایران کے اہم تیل اور گیس کے انفراسٹرکچر پر قبضہ کرکے ان کی توانائی منڈیوں کا مکمل کنٹرول سنبھال لے گا، پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان یہ حکمت عملی اسی طرز پر ہوگی جس طرح امریکا نے وینزویلا میں توانائی کے شعبے سے متعلق اقدامات کیے تھے، اامریکا...
منصوبہ اپنی تکمیل کے بعد روزانہ تین لاکھ تک مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرے گا 21 کلومیٹر طویل مخصوص بی آر ٹی کوریڈور داؤد چورنگی سے نمائش تک قائم کیا جائے گا کراچی کے یلو لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کے لئے 256 الیکٹرک بسیں خریدی جائیں گی جبکہ منصوبہ اپنی تکمیل ک...
اسٹاف پر ہاتھ اٹھایا، ڈی جی میڈیا اور پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کی جو ناقابل قبول ہے (ن) لیگ کی رکن فرح ناز اکبر نے رکنیت معطل کرنے کی تحریک پیش جسے منظور کرلیا گیا اسپیکر قومی اسمبلی نے اسٹاف اور سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اقبال ...
صومالی سفیر دفتر خارجہ طلب ، یرغمالیوں کی رہائی کیلئے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال دو روز قبل وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے صومالیہ کے وزیر خارجہ عبدالسلام علی سے رابطہ کیا ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ صومالیہ میں ایک بحری جہاز پر سوار پاکستانی شہری گزشتہ 15 روز سے یرغمال ہیں اور پ...
ایم آئی 17ہیلی کاپٹر مظفر آباد کے قریب حادثے کی درست تکنیکی وجوہات جاننے کیلئے بورڈ آف انکوائری بنانے کا حکم دے دیا گیا ہے جو اپنی تفصیلی رپورٹ مرتب کرے گا،آئی ایس پی آر فیلڈ مارشل ، صدر مملکت و وزیراعظم کا حادثے میں شہید تمام اہلکاروں کو خراجِ عقیدت ،پوری قوم اپنے بہادر سپوتو...
9جون کو موسی درہ میں فیڈرل کانسٹیبلری کی چوکی پر دہشتگرد حملہ ہوا ،2جون کو شمالی وزیرستان میں فوجی چوکی پر گاڑی میں نصب خودکش بم حملہ ہوا ،9مئی کو بنوں کے پولیس اسٹیشن پر خودکش حملہ کیا گیا دہشتگردکیمپوں اور محفوظ ٹھکانوں کوانتہائی درستگی اور احتیاط سے نشانہ بنایا گیا، تباہ کیے ...