... loading ...
مشرقی افغانستان میں امریکا کا ایف-16 طیارہ حملے میں بال بال بچ گیا ہے لیکن واقعے میں اسے شدید نقصان پہنچا۔ اتنا زیادہ کہ ایندھن کی ٹنکیاں اور گولا بارود پھینکنا پڑا تاکہ بحفاظت قریبی بیس تک پہنچ سکے۔
یہ واقعہ مشرقی صوبہ پکتیا کے طالبان کے زیر اثر ضلع سید کرم میں گزشتہ منگل کو پیش آیا تھا، لیکن امریکا نے اس کی تصدیق اب جاکر کی ہے۔ طالبان نے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے ایک پیغام میں دعویٰ کیا تھا کہ اس نے ایف-16 طیارہ مار گرایا ہے لیکن امریکی عسکری حکام سے اس دعوے کی تصدیق نہیں کررہے۔
جائے وقوعہ کی تصاویر کا جائزہ لینے کے بعد ایک آزاد عسکری تجزیہ کار جے چاکو کا کہنا ہے کہ طیارے نے ایندھن کی دو ٹنکیاں، فضا سے زمین پر مار کرنے والا ایک میزائل اور دو بم پھینکے ہیں تاکہ وزن کم کیا جا سکے اور وہ بحفاظت اڈے تک پہنچ سکے۔
بہرحال، یہ تصاویر منظرعام پر آنے کے بعد امریکی حکام کو بتانا پڑا کہ 13 اکتوبر کو صوبہ پکتیا میں ایک امریکی ایف-16 طیارے پر چھوٹے ہتھیار سے حملہ کیا گیا تھا۔ زمین سے فضا میں کی گئی اس فائرنگ سے جہاز کے اسٹیبلائزر کو نقصان پہنچا اور اسے زمین پر گرنے سے روکنے کے لیے پائلٹ کو دو ایندھن کی ٹنکیاں اور کچھ اسلحہ پھینکنا پڑا جس کے بعد وہ بحفاظت بیس پہنچنے میں کامیاب ہوگیا۔ واقعے میں پائلٹ کو کوئی زخم نہیں آیا۔
2001ء میں افغانستان پر امریکی جارحیت کے بعد سے اب تک طالبان نے امریکا کے متعدد ہیلی کاپٹر گرائے ہیں لیکن کبھی کوئی ایف-16 طیارہ نہیں گرایا جا سکا۔ یہ جدید سپر سانک طیارہ 50ہزار فٹ کی بلندی تک پرواز کرسکتا ہے اور گزشتہ 14 سالوں سے افغانستان میں موجود ہے۔ 2014ء میں امریکا نے افواج کی تعداد میں کمی کی تھی اس کے باوجود بگرام ایئربیس پر ایف-16 طیاروں کا ایک اسکواڈرن اب بھی موجود ہے۔ اپریل 2013ء میں ایک امریکی ایف-16 اسی بیس کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے بارے میں امریکی حکام کا کہنا تھا کہ وہ خراب موسم کے دوران نچلی پرواز کررہا تھا۔ اس سے قبل 2006ء میں ایک ولندیزی پائلٹ مارا گیا تھا جب اس کا ایف-16 گر گیا تھا۔
ایف-16 کے جدید ترین طیارے کی قیمت 100 ملین ڈالرز سے بھی زیادہ ے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ طیارہ بہت نچلی اور بہت کم رفتار پر پرواز کررہا ہوگا، تبھی گولیوں کی زد میں آیا۔ “چھوٹے ہتھیاروں کی مار اتنی زیادہ نہیں ہوتی، وہ 1500 میٹر یعنی 5ہزار فٹ کی بلندی تک کسی چیز کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔”
ایرانی حملوں میں 14اسرائیلی ہلاک ،200زخمی ، امدادی کارروائیاں جاری ہیں،ایران نے اسرائیل کے 6اسٹرٹیجک مقامات کو نشانہ بنایا، 61عمارتیں متاثر ہوئیں، جن میں 6 مکمل طور پر تباہ ہو گئیں مغربی تہران میں جوہری تنصیبات کے ارد گرد کی آبادیوں کے شہری اپنے گھربار چھوڑ دیں، اسرا...
وفاقی فیصلے مخصوص مفادات کی بنیاد پر کیے گئے ، اقدام کے پیچھے زمینوں پر قبضہ کرنے والے مافیا یعنی ’چائنا کٹنگ مافیا‘کا ہاتھ ہے ، وفاقی حکومت سندھ کو سوتیلا نہ سمجھے ، اگر یہ رویہ جاری رکھا تو ہمیں اپنے حقوق لینا آتے ہیں وفاقی حکومت سندھ کے ساتھ نوآبادیاتی سلوک کی مرت...
اسرائیل نے ٹرمپ انتظامیہ سے جنگ میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے فی الحال ٹرمپ انتظامیہ اس پر غورنہیں کررہی،امریکی اہل کار کی تصدیق اسرائیل نے ایران کے خلاف جنگ میں امریکا سے مدد مانگ لی، لیکن ٹرمپ انتظامیہ نے اب تک خود کو اسرائیلی کارروائی سے دور رکھا ہے۔ امریکی ویب سائٹ کی رپورٹ...
اڈیالہ جیل سے کال آتے ہی پورے ملک میں احتجاج ہوگا، پرامن رہیں گے فارم 47کی حکومت کے تمام اعدادوشمار جھوٹے ہیں،عالیہ حمزہ کی پریس کانفرنس تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ حکومت کی کارکردگی کو عوام کے سامنے بے نقاب کرنے کیلئے بھرپور مہم چلائی جائے گی ،ج...
امن سے مراد انسانی حقوق کا تحفظ ہے،کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے تاجر برادری ملکی تعمیر وترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے ، سربراہ جے یو آئی جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تاجر برادری ملکی تعمیر وترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے ، ریاست تاجروں ...
وزیرخزانہ کی سربراہی میں کمیٹی ہفتہ وار اپنی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی کمیٹی معیشت پر تیل کی قیمتوں میں ردوبدل کے اثرات پر نظر رکھے گی، نوٹیفکیشن اسرائیل اور ایران کے ایک دوسرے پر فضائی حملوں سے بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قی...
اسرائیلی ایئرفورس کو مکمل آزادی، تہران میں تازہ حملہ، 2 ایرانی جنرلز، 3 جوہری سائنسدانوں ،20 بچوںسمیت 65 شہید،فردو، اصفہان میں جوہری تنصیبات کو معمولی نقصان ہوا، ایران دھماکوں کی آوازیں تل ابیب، یروشلم اور گش دان میں سنی گئیں( اسرائیلی میڈیا)اگر ایران نے میزائل حملے جاری رکھے ...
بھارت کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا،نئی دہلی میں ڈس انفو لیب قائم ، اجلاس میں پاکستان کو رپورٹنگ پر رکھنے کا فیصلہ،چین، ترکی اور چاپان کی جانب سے پاکستان کی مکمل حمایت آپریشن بنیان مرصوص کے بعد بھارت کی پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کرنے کیلئے بھرپور کوششیں، پاکستان کی سفارتی پوز...
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر سے زائد اضافہ متوقع یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان پٹرول اور ڈیزل کتنے مہنگے ہوں گے؟، 16 جون سے عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں، یکم جولائی سے بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضاف...
کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل مذاکرات اور سفارتکاری سے ممکن ہے، سربراہسفارتی وفد بھارت ہر بار مذاکرات اور بات چیت سے راہ فرار اختیار کرتا ہے، برسلز میںپریس کانفرنس پاکستان پیپلز پارٹی کیچیئرمین اورپاکستانی سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ،مسئلہ کشمیر اور دہشت گردی ک...
نام نہاد بلوچستان اسٹڈیز پراجیکٹ سے دہلی اور تل ابیب کا شیطانی ایکا پکڑا گیا میر یار نامی بھارتی مہرہ پاکستان مخالف سازش کا حصہ ،بھارت کی آشیرباد سے مشیر مقرر پاکستان کے خلاف بھارت اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہوگیا۔ اسرائیل سے منسلک MEMRI ویب سائٹ کی پاکستان کے خلاف گھناو...
8بڑے منصوبوں کیلیے 8 ارب 28 کروڑ روپے مختص کیے گئے ، جرأت رپورٹ پارک ، نہر خیام کی بحالی، اسپورٹس کمپلیکس ،کورنگی کازوے ، ملیر ندی ودیگر امور سندھ بجٹ میں کراچی کے 8 بڑے منصوبوں کے لئے 8 ارب 28 کروڑ روپے مختص، شہر قائد کو کوئی نیا منصوبہ نہیں مل سکا۔ جرات کی رپورٹ کے مطابق ک...