... loading ...

جب اتم شاہا نوجوان تھے تو وہ اپنے آرام دہ کمرے کی کھڑکی سے نیچے کار پارکنگ میں ورزش کرتے ایک شخص کو حقارت سے دیکھتے تھے۔ وہ کئی بھارتیوں کی طرح راشٹریہ سوایم سیوک سنگھ یعنی آر ایس ایس کو ایک شدت پسند گروہ سمجھتے تھے۔ اب 43 سالہ شاہا بھارتی ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کلکتہ میں اسی آر ایس ایس میں بھرتی ہو چکے ہیں۔ تنظیم کے صدر دفاتر کے قریب واقع اسی علاقے میں گزشتہ سال ایک اجلاس میں متعددرضاکاروں نے آر ایس ایس میں شمولیت اختیار کی تھی۔
ریاست بنگال میں آر ایس ایس کے اہم ترین مبلغ رامپڑا پال ہندو غلبے کا پیغام پھیلاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ “ہندو ریاست کی بالادستی” کو سب کو تسلیم کرنا چاہیے۔ “اگر کوئی مسلمان ہندوستان میں رہتا ہے لیکن ہندوستان پر اپنے خدا کو ترجیح دیتا ہے تو اسے ملک میں رہنے کی اجازت کیوں دی جائے؟ یہ ملک سب سے پہلے ہندوؤں کا ہے۔”
آر ایس ایس کہتی ہے کہ اس کے اراکین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ جوائنٹ سیکرٹری جنرل دتاتریا ہوسابالے کا کہنا ہے کہ ریاست مغربی بنگال میں آر ایس ایس کی شاخیں اگلے سال 1200 تک پہنچ جائیں گی ، جو 2013ء میں 650 تھیں۔
شدت پسند گروپ کا پیغام اُس مغربی بنگال میں گونج رہا ہے، جس کی سرحدیں بنگلہ دیش سے ملتی ہیں۔ بنگلہ دیش سے آنے والے مہاجرین نے مسلمانوں کی تعداد میں خاصا اضافہ کیا ہے جو وزارت داخلہ کے مطابق اب مغربی بنگال کی کل آبادی کا 27 فیصد ہو چکے ہیں۔ ہندو بدستور اکثریت میں ہیں لیکن 2001ء اور 2011ء کی مردم شماریوں کا تقابل کریں تو ان کی تعداد میں 2.2 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
ریاست میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے سربراہ راہل سنہا کا کہنا ہے کہ آر ایس ایس بھارت کی قدیم ہندو روح کو بحال کرنے کے لیے ایک رہنما قوت ہے۔ مسلمان بنگلہ دیش سے آ رہے ہیں اور ہمارے وسائل پر پل رہے ہیں۔ نئی مساجد اور نئے مدارس ہر کونے کھدرے میں بن رہے ہیں۔
آر ایس ایس میں نئے نئے شامل ہونے والے شاہا نے کہا کہ وہ گزشتہ جولائی میں آر ایس ایس میں شامل ہوئے، جب ان کی بھتیجی نے ایک مسلمان سے شادی کرکے اسلام قبول کرلیا اور پورے خاندان کا سر شرم سے جھکا دیا۔ “مجھے اپنی ہندو بنیادوں کو بچانا ہوگا، جنہیں اب خطرہ لاحق ہے۔”
آر ایس ایس نے اُن کی بھتیجی کو دوبارہ ہندو بنانے کوشش کی لیکن شاہا نے کہا کہ یہ معاملہ اب تمام ہوچکا ہے،کیونکہ لڑکی نے کہا ہے کہ اگر کسی نے اس کی نجی زندگی میں مداخلت کی تو وہ اپنے خاندان کے خلاف پولیس میں مقدمہ درج کروا دے گی۔
شاہا کہتے ہیں کہ “میرا مقصد بھارت کو ایک ہندو قوم بنانا ہے۔” وہ رواں سال بلدیاتی انتخابات میں بی جے پی کے لیے مہم چلائیں گے، اور اگلے سال ریاستی انتخابات میں بھی اسی جماعت کے لیے کام کرنے کو تیار ہیں۔
عراق کی مزاحمتی فورسز نے امریکا کا ری فیولنگ طیارہ مار گرایا ، امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کو میزائلوں سے نشانہ بنانے کا دعوی ایران کے خلاف جاری فضائی بمباری کے دوران امریکی طیارہ مغربی عراق میں گرکر تباہ ہوگیا۔ایران کی ختم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹر نے دعوی کیا ہے کہ عراق کی م...
بصورت دیگر 26 مارچ سے پٹرول پمپس کی بندش کا سلسلہ شروع ہو جائے گا 21 روپے پیٹرولیم لیوی بڑھائی، باقی 36 روپے فی لیٹر کس کی جیب میں گئے؟ آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن (اے پی پی ڈی اے)نے حالیہ قیمتوں میں اضافے اور ڈیلرز کے مارجن میں عدم اضافے کے خلاف عیدالفطر کے بعد مل...
عمران خان کا علاج ذاتی معالجین کی نگرانی اور فیملی کی موجودگی میں شفاء انٹرنیشنل اسپتال میں فوری طور پر کرایا جائے تحریک انصاف کی منزل حقیقی آزادی ہے اور اس کے حصول تک جدوجہد جاری رہے گی،پریس کانفرنس سے خطاب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے مطالبہ کیا ہے کہ سابق ...
شرارت کی سیاست نہیں قائد اعظم کی سیاست کریں گے،سندھ کی ترقی کے نقش قدم پر چلیں گے،نہال ہاشمی ایم کیو ایم والے ہمارے پاکستانی ہیں، ناراضگی چھوٹی چیز ہے ان کو منا لیں گے ، مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ شرارت کی سیاست نہیں قائد اعظم کی سیاست کریں...
صدرمملکت کی شہباز شریف کی ایڈوائس پر نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری ،تقرری کیلئے کمیشن آف اپائنٹمنٹ پر دستخط کر دیے،آصف زرداری کی مبارک باد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا نواز شریف،شہباز شریف ، آصف علی زرداری کا شکریہ،حلف لینے کے بعد اپنی ترجیہات بتاؤں گا، ایم ...
عید تک 3لیٹر پیٹرول مفت دیا جائے گا، آخری عشرے کی تمام افطار پارٹیاں منسوخ کر دی ہیں جو لوگ مہنگائی کے دور میں ہزار کا پیٹرول نہیں دلوا سکتے ان کیلئے یہ عید کا تحفہ ہوگا، کامران ٹیسوری گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے پریشان موٹرسائیکل...
مجتبیٰ خامنہ ای کا شہدا کے خون کا بدلہ لینے کا اعلان،دشمن پر دباؤ ڈالنے آبنائے ہرمز کو بند رکھیں گے،ایک ایک شہید کے خون کا بدلہ لیں گے،دشمن عوام کو نشانہ بنا رہا ہے،ایران کا نشانہ امریکی فوجی اڈے ہیں ایرانی قوم کو دبایا نہیں جاسکتا، قوم کا اتحاد دشمن کے عزائم کو ناکام بنا دے گ...
کوئی دہشت گرد برداشت نہیں کرینگے، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا،شہباز شریف تمام ممالک سے دوستانہ تعلقات کے خواہاں ، صو فیا ئے کرا م دین اسلام کے حقیقی سفیر ہیں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کوئی دہشت گرد برداشت نہیں کرینگے، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، دہشت گر...
جنگ صیہونی حکومت اور امریکانے شروع کی ، جنگ میں ایران کے نقصانات کا ہرجانہ ادا کیا جائے آئندہ ایران کے خلاف جارحیت نہیں ہوگی عالمی طاقتیں اس کی ضمانت دیں، ایرانی صدر کا بیان ایران نے جنگ ختم کرنے کے لیے 3 شرائط رکھ دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایران نے اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ...
پورے ہال میں لاتوں گھونسوں کا آزادانہ استعمال ، ایک دوسرے پر بدزبانی کی، کوئی بھی لڑائی بند کرنے کو تیار نہ تھا حکومتی ارکان نے صورت حال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اس دوران مجموعی طور پر14 قراردادیں منظور کرا لیں سٹی کونسل کا اجلاس بدترین ہنگامہ آرائی کی نذر ہو گیا جہاں ارکان ایک...
اصفہان، کرج سمیت دیگر شہر دھماکوں سے گونجتے رہے، شہریوں نے خوف کی رات گزاری کئی علاقوں میں زوردار دھماکے سنے گئے ،دھماکوں سے زمین اور عمارتوں کی کھڑکیاں تک لرز رہی تھیں،عینی شاہدین ایران کے دارالحکومت تہران میں امریکا اور اسرائیل کی جانب سے شدید فضائی حملوں کے بعد شہریوں نے خ...
پاسدارانِ انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی فوجی اڈوں کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنانے کا دعویٰ تازہ حملوں میں الادائری ہیلی کاپٹر ایٔر بیس، محمد الاحمد نیول بیس اور علی السالم ایٔر بیس شامل ہیں ،ذرائع ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے کویت اور بحرین میں موجود امریکی فوجی اڈ...