... loading ...

شمسی توانائی بجلی کے حصول کا وہ ذریعہ ہے، جس کو آج تک اس کا حقیقی مقام نہیں مل سکا حالانکہ سورج سے صرف ایک گھنٹے میں اتنی توانائی زمین پر پہنچتی ہے جتنی انسان سال بھر میں کرۂ ارض پر استعمال کرتا ہے۔ اس کے باوجود امریکا جیسے ترقی یافتہ ملک میں بھی صرف 0.39 فیصد بجلی ہی شمسی توانائی سے حاصل کی جاتی ہے۔ اسے ایک المیہ ہی کہا جا سکتا ہے لیکن ایلن مشک جیسے مستقل بین افراد کا سمجھنا ہے کہ 2031 ء تک شمسی توانائی دنیا بھر میں بجلی کے حصول کا سب سے بڑا ذریعہ بن جائے گی۔
لیکن شمسی توانائی کے حصول کے لیے کتنی بڑی جگہ کی ضرورت ہوگی؟ بظاہر تو ایسا لگتا ہے کہ پوری زمین پر شمسی پینل ہی پینل ہوں گے لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہمیں بہت کم جگہ کی ضرورت ہے۔ اگر شمسی توانائی کو بجلی میں تبدیل کرنے کا مقصد 20 فیصد موثریت رکھتا ہو تو ہمیں صرف اتنی جگہ کی ضرورت ہوگی جتنا آج ہسپانیہ یعنی اسپین کا کل رقبہ ہے۔ تقریباً پانچ لاکھ مربع کلومیٹر کے معمولی سے رقبے سے ہم پوری دنیا کے لیے بجلی پیدا کر سکتے ہیں، جو 2030ء میں دنیا کی تمام تر ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کافی ہوگی۔
لینڈ آرٹ جنریٹر کا بنایا گیا یہ نقشہ آپ کو بتائے گا کہ آخر یہ کس طرح ممکن ہے۔ ذرا دیکھیں، آپ کو زمین کے نقشے پر مختلف مقامات پر ڈبے بنے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ یہ وہ 19 مقامات ہیں جہاں پر شمسی پینل نصب کرکے صرف 15 سالوں میں ماحول دوست زمین کے خواب کو پورا کیا جا سکتا ہے۔ 20 فیصد موثر شمسی پینل اور سالانہ 2 ہزار گھنٹہ سورج کی روشنی کی فراہمی سے ایک ہزار واٹ فی مربع میٹر کا حصول اس خواب کی تعبیر کے لیے کافی ہوگا۔
ان مقامات میں سب سے بڑا صحرائے اعظم میں ہوگا، جو پورے یورپ اور شمالی افریقا کی بجلی کی ضروریات پوری کرنے کے قابل ہوگا۔
امریکی محکمہ توانائی کے اندازوں کے مطابق 2030ء تک بجلی کی کل عالمی کھپت 678 کواڈریلین بی ٹی یو ہوگی، جو 2008ء کے مقابلے میں 44 گنا زیادہ ہوگی۔ لیکن ضروری نہیں کہ انہی مقامات کو ہی استعمال کیا جائے۔ اِن کے علاوہ دنیا بھر میں گھروں کی چھتوں پر اور جہاں جہاں اچھی دھوپ میسر ہو، دنیا بھر میں شمسی پینل لگا کر ہدف کو حاصل کیا جا سکتا ہے اور اس ہدف کو حاصل کرنے کے لیے جتنی جگہ کی ضرورت ہوگی وہ ہے صرف 4 لاکھ 96 ہزار 805 مربع میٹر، یعنی اسپین کے موجودہ رقبے سے بھی کم۔
یاد رکھیں کہ شمسی توانائی کی صورت میں ہمیں بجلی بنانے کے لیے نہ تیل کی ضرورت ہوگی، نہ کوئلے کی اور نہ ہی قدرتی گیس کی، انسان ان تمام معدنی، اور خطرناک، ایندھنوں کے جھنجھٹ سے آزاد ہو جائے گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...