وجود

... loading ...

وجود
وجود

میاں صاحب! پشت سیدھی کر لیں

اتوار 20 ستمبر 2015 میاں صاحب! پشت سیدھی کر لیں

بات پرانی ہے مگر اچانک یاد آگئی۔

امریکی صحافی ڈینس برِیو (Dennis Breo) کو ایک بڑی دلچسپ کتاب تالیف کرنے کا اعزاز حاصل ہے ، انکی کتاب کا نام ہے ’’ایکسٹرا آرڈی نری کیئر‘‘یعنی غیر معمولی احتیاط۔ یہ کتاب درحقیقت ایسے ڈاکٹرز کے مشاہدوں پر مبنی ہے جو مشہور شخصیات کے معالج رہے ۔ ڈاکٹر ڈینس نے اس کتاب میں بڑے دلچسپ و عجیب انکشافات کئے ، مثلاً انہوں نے لکھا کہ ہٹلر ایک خطرناک جِلدی مرض میں مبتلا تھا مگر وہ کبھی اس پر راضی نہ ہوا کہ معالج کے سامنے کپڑے اتارے اسی لئے اسکا علاج صحیح طور پر نہ ہو سکا۔ مشہور امریکی بزنس ٹائیکون ہاورڈ ہیوز کے دانت خراب تھے مگر شدیدتکلیف کے باوجود اسے پسند نہ تھا کہ وہ ڈاکٹرز کے سامنے منہ کھولے لہذا وہ شراب نوشی کے ذریعے تکلیف کو وقتی طور پر ٹالا کرتا تھا ۔ شاہ ِ ایران فساد ِخون( Leukemia) کے مرض میں مبتلا تھے مگر انہوں نے معالجین سے باقاعدہ علاج کروانے سے انکار کر دیا تھا کیونکہ وہ سمجھتے تھے کہ اس طرح انکا اقتدار کمزور پڑ جائے گا۔ جبکہ ان کے اقتدار کو خطرہ ان کے فسادِ خون سے نہیں انکی فسادِ سیاست سے تھا ۔ڈینس نے اپنی کتاب میں ایلوس پرسیلے، امریکی صدر رونالڈ ریگن اور پوپ جان پال دوئم کے علاج معالجے کے ایام کی تفصیلات بھی شامل کیں ، اس نے لکھا کہ اہم شخصیات اکثر’’ناممکن مریض‘‘ثابت ہوتی ہیں۔ ایسے لوگ دراصل چھوٹے چھوٹے اندیشوں میں مبتلا ہو تے ہیں اور بڑے بڑے مسائل سے غافل ، اکثر یہی روّیہ انکی ناکامیوں کا سبب بنتا ہے ۔ دل پر ہاتھ رکھیے اور خود پوچھیے کیا ہمارے وزیر اعظم نواز شریف کا معاملہ اس سے ذرا بھی مختلف ہے ؟

محترم وزیر اعظم نے کسانوں کیلئے 341؍ارب روپے کا پیکیج پیش کر دیا ہے ۔ اس حوالے سے منعقدہ کسان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے حضور نے ایک بار پھر اسی پرانے اندیشے کا اظہار کیا ’’کچھ لوگ مجھے ہٹا کر اقتدار میں آنا چاہتے ہیں‘‘۔ معلوم نہیں، اُنہیں اقتدار چھن جانے کا اندیشہ اتنی شدت سے کیوں لاحق ہے جبکہ میعاد اقتدار پو ری ہونے پر ناکام قرار دئیے جانے اور غیر مقبول ہو نے کا اندیشہ اس سے کہیں بڑا اور قابل توجہ ہے ۔اُنہیں اس طر ح کام کرنے کی ضرورت ہے جیسے ہر دن انکی حکومت کا آخری دن ہو۔

وزیر اعظم نے کسانوں کیلئے تیار کردہ ریلیف پیکیج کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ کسانوں کی پیداواری لاگت میں کمی کیلئے کھاد کی فی بوری قیمت 500 روپے کم کی جا رہی ہے ۔ ساڑھے بارہ ایکڑ اراضی تک کے مالک چھوٹے کاشتکاروں کو بلا سود قرضے فراہم کرنے کیلئے رقم مختص کردی گئی ہے ، زرعی مشینری کی در آمد ی ڈیوٹی اور ٹیکسیز وغیرہ کو مجموعی طور پر 45فیصد سے کم کر کے 9فیصد کر دیا گیا ہے اور آئندہ فصلوں کی انشورنس کا پریمیئم حکومت ادا کرے گی۔

پاکستان ایک زرعی ملک ہے ۔ اسکی 44فیصد ورک فورس زراعت سے وابستہ ہے تاہم زرعی شعبے کا جی ڈی پی میں حصّہ 21فیصد ہے ،جو خاطر خواہ نہیں ۔ وڈیرے اور جاگیردار ملک کی زراعت پر سانپ بن کر پھن پھیلائے آلتی پالتی مارے بیٹھے ہیں ۔بیج اور کھاد کی قیمتوں میں وقتی کمی یا قرضے فراہم کرنے کے اعلانات حقیقی طور پر زرعی شعبے کو ترقی سے ہمکنار نہیں کرسکتے ہیں۔ یہ محض زرعی اصلاحات کے نفاذ اور جاگیرداری کے خاتمے کے تقاضوں کو پیچھے دھکیلنے کی کوششوں کے ہی ایک تسلسل سے زیادہ کچھ نہیں ۔بعض ناقدین کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ پیکیج دراصل بلدیاتی انتخابات میں دیہی آبادی کے ووٹوں کو نیفے میں اُڑس لینے کی کوشش ہے ۔

مسئلہ یہ ہے کہ وزیر اعظم صاحب اربوں کھربوں کے پیکجز کے ذریعے حکومت چلانے پر یقین رکھتے ہیں۔ انکا خیال ہے کہ جب تک پیسے خرچ نہ ہوں حکومت کی کارکردگی کا پتہ ہی نہیں چلتا۔ یہی وجہ ہے کہ پچھلے تیس سالوں کے دوران میں 7بار پنجاب کی صوبائی حکومت اور تیسری با روفاقی حکومت کے مزے لوٹنے کے باوجود آج تک وہ صحت، تعلیم اور انصاف کے بنیادی و اہم ترین شعبہ جات میں کوئی قابل ذکر کارنامہ انجام نہ دے سکے اور پولیس و پٹوار خانے کا جو حال ہے، وہ سب جانتے ہی ہیں ۔نجانے کیوں یہ بات ان کی عقل میں سماتی نہیں کہ چند افراد میں نوٹوں کے بھرے ہوئے تھیلے بانٹنے کی نہیں بلکہ ملک کو اصلاحات اورگورننس میں بہتری کی ضرورت ہے ۔کسان پیکیج کا کیا ہو نا ہے، اسکا اندازہ لگانے کیلئے کسی ’’راکٹ سائنس ‘‘ کی ضرورت نہیں ۔ لامحالہ اس کا حال اس سے مختلف نہ ہو گا جو گزشتہ سوا دو سال کے دوران میں دوسرے پیکجز کا ہوا ہے ۔ سب کے رنگ بارشوں میں دھل کر پھیکے ہو گئے۔ اعلانات کے خالی ’’کھوکھے‘‘ ہی پڑے رہ گئے۔

اگست 2013 میں میاں صاحب نے اقتدار سنبھالنے کے تقریباً دو ماہ بعد بے گھر شہریوں کیلئے ایک پیکیج کا اعلان کیا ،’’اپنا گھر اسکیم ‘‘ نامی اس پیکیج کے تحت وزیر اعظم نے اپنی پانچ سالہ مدتِ اقتدار کے دوران کم از کم 5لاکھ گھر تعمیر کرنے کا عزم کا اظہار کیا تھا ۔2013-14کے مالی سال کے دوران میں اس اسکیم کیلئے ساڑھے تین ارب روپے کا ابتدائی فنڈ مختص کیا گیا جبکہ 2014-15کے بجٹ میں بھی اس کیلئے6ارب روپے رکھے گئے ۔مگر آج تک حکومت ایک پائلٹ پراجیکٹ بھی شروع نہیں کر سکی ہے ۔ وزیر اعظم نے کراچی میں سرکلر ریلوے اور گرین بس سروس شروع کرنے کے بھی اعلانات کئے۔مگر کچھ نہ ہوا۔ نوجوانوں کیلئے یوتھ ڈویلپمنٹ پیکیج کا اعلان کیا گیا، جسکے تحت تعلیم یافتہ ، بے روزگار نوجوانوں کو ہر ماہ 100ملین کے بلا سود قرضے جاری کرنے تھے۔اس مقصد کیلئے موصول ہونے والی درخواستوں کو اب دھول مٹّی چاٹ رہی ہے۔میاں صاحب کی امورِ مملکت کیلئے صلاح کاری بنیادی طور پر چھوٹے بھائی اور سمدھی تک محدود ہے اور وہ چند مٹھی بھر’’ساڈے بندوں‘‘کے ذریعے حکومت چلانے پر یقین رکھتے ہیں ۔ چھوٹے میاں صاحب بھی اعلانات میں بڑے بھائی سے کسی طور پیچھے نہیں ۔ منڈی بہاء الدین کے کسی دل جلے رہائشی نے 2013کے انتخابات کے دوران انکی پر جوش تقریر سوشل میڈیا پر حال ہی میں اپ لوڈ کی ہے۔ جس میں وہ فرمارہے تھے کہ ’’خدا کی قسم اگر آپ لوگوں نے نواز شریف کو اسلام آباد پہنچایا تو میں وعدہ کرتا ہوں کہ منڈی بہاء الدین کو فیصل آباد اور لاہور جیسا بنا دوں گا ۔‘‘ انہوں نے اسی جلسے میں منڈی بہاالدین کیلئے فی الفور ایک فلائی اوور کے علاوہ اسے موٹر وے سے ملانے کیلئے رابطہ سٹرک بنانے کا بھی اعلان کیا ۔ آج تک منڈی بہاالدین کے لوگ اس فلائی اوور اورر ابطہ سٹرک کو تلاش کرتے پھر رہے ہیں ۔ اتنا ہی نہیں انہوں نے یہ اعلان بھی کیا تھا کہ الیکشن جیتنے کے فوراً بعد منڈی بہاء الدین میں دانش اسکول کھولا جائے گا۔ اسی انتظار میں وہاں ابھی تک بہت سے والدین نے اپنے بچوں کو کسی نجی اسکول میں داخل نہیں کروایا ہے ۔بچوں کی مَسیں بھیگنا شروع ہو گئیں مگراب تک دانش اسکول کی پہلی اینٹ بھی نہیں رکھی گئی۔

میاں صاحبان غالباً سیاستدانوں کی اس قبیل سے ہیں جنہیں یہ اچھی طرح پتہ ہو تا ہے کہ ملک کیسے چلانا ہے مگر صرف تب تک جب تک وہ حکومت سے باہر ہوں ۔حکومت میں آنے کے بعد ان کے پاس مسائل کا ایسا حل ہوتا ہے کہ بے اختیار کہنا پڑے کہ اس حل سے تومسئلہ ہی بہتر تھا ۔نندی پورپاؤر پراجیکٹ اورقائد اعظم سولر پارک کی مثال سامنے ہے۔ کیا یہ زیادہ بہتر نہیں تھا کہ نندی پور پراجیکٹ پر 83؍ارب روپے اورقائد اعظم سولر پارک پر 150؍ملین ڈالرز ’’غتر بود‘‘ کرنے کے بجائے ملک میں بجلی کی ڈسٹری بیوشن کے نظام کو بہتر کرنے ، اسے اپ گریڈ کرنے ، لائن لاسز کو ختم کرنے اور واجبات کی وصولیابی پر کچھ توجہ مرکوز کر لی جاتی۔

وزیر اعظم صاحب نے اسی کسان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ایک اور دلچسپ بات کہی کہ ہم پیسہ بنانے کیلئے اقتدار میں نہیں آئے بلکہ ہم اپنی جیب سے خرچ کرنے والے ہیں ۔ کیا بات ہے حضور؟کیا ہی اچھا ہوتا اگر فرما دیتے کہ سوا دوبرس کے دوران کئے گئے 4میں سے کون سا والا عمرہ اپنے ذاتی خرچ پر کیا ۔ وہ جو 22کروڑ کی بلٹ پروف گاڑیاں اور 24لاکھ کے کتے آپ کے لیے خریدے گئے، انکی ادائی کون سے ذاتی اکاؤنٹ سے کی ۔ ایک لمحے کیلئے فرض کر لیجئے کہ یہ اخراجات میاں صاحب اپنی ذاتی جیب سے کریں تب بھی سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ کون سا انہوں نے ملک و قوم کی خدمت پر اپنا پیسہ خرچ کر ڈالا ۔یہ تو انہی کی ذات کیلئے ہونے والا خرچ ہے یعنی گھی کھچڑی میں اور کھچڑی پیٹ میں ۔

دوسری طرف اعداد وشمار کا آئینہ انکے اس دعوے کامنہ چڑاتاہے ، پچھلے ایک سال کے دوران میں انہوں نے 50روز بیرون ملک دوروں میں گزارے ۔ان دوروں میں وہ کل 431افراد کو سرکاری خرچ پر گھماتے پھراتے رہے، بیرون ملک دوروں کے دوران انہوں نے سرکاری خرچ پر نہایت مہنگی رہائشی سہولیات حاصل کیں ۔رواں برس میں انکے غیر ملکی دوروں کیلئے 170؍کروڑ روپے کا بجٹ مختص ہے ۔ اسی ماہ کے اواخر میں وہ دورٔہ امریکہ کیلئے سامان باندھ رہے ہیں ۔ 73افراد اس سفر میں سرکاری خرچ پر انکے ہمراہ ہو ں گے۔ یہ صرف ایک طرف کی صورتحال ہے ، دوسری طرف انکے رائے ونڈ کے فارم پر گزشتہ سوا سات سالوں سے بارہ سو اہلکار سیکورٹی کیلئے تعینات ہیں۔ جنکا خرچ پنجاب حکومت برداشت کرتی ہے۔انکے الاؤنسز اور کھانا پینا بھی سرکار سے آتا ہے اور اب تک کا تخمینہ لگایا جائے تو مجموعی رقم کئی کھرب بن جاتی ہے ۔ اتنا ہی نہیں نواز شریف کے اثاثے اس وقت دنیا کے کسی بھی وزیر اعظم سے زیادہ ہیں ۔وہ کلائی پر لاکھوں ڈالرز مالیت کی کئی گھڑیاں بدل بدل کر پہنتے ہیں ۔دودھ، دہی ، مرغی، انڈے، چینی سمیت شایدہی کوئی ایسا کاروبار ہو، جس میں انکا سرمایہ نہ لگا ہو مگر پانی بھی وہ سرکاری پیسوں سے ہی پیتے ہیں ۔

جب اقتدار ایک زبردست’’عیاشی‘‘ سے کم کچھ نہ ہو،حدِنگاہ ناک تک ہو ،کاروباری مفادات کے ساتھ ساتھ ذاتی شان وشوکت، جاہ و جلال مطمعٔ نظرہو تو پھر حکمرانوں کو ہر وقت اقتدار چھن جانے کا ندیشہ لاحق رہتا ہی ہے ۔ ’’سیاست کاروں‘‘کو اس وقت فوجی قیادت کی غیر معمولی مقبولیت ایک آنکھ نہیں بھا رہی لیکن وہ اسکی وجوہات کا غیر جانبدارانہ تجزیہ کرکے سبق سیکھنے کو تیار نہیں ۔ایک طرف میاں صاحب ہیں جن کیلئے سرکاری ہیلی کاپٹر گرما گرم ’’کھابے ‘‘اسلام آباد سے مری پہنچاتا ہے اور دوسری طرف جنرل راحیل شریف ہیں جن کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ انہیں لیفٹننٹ جنرل کی حیثیت سے فوج کی طرف سے کراچی میں واقع جنرلز سوسائٹی میں پلاٹ الاٹ ہوا تھا ، انہوں نے وہ پلاٹ آرمی چیف بننے کے بعد ساڑھے تیرہ کروڑ میں فروخت کر دیا اور تمام رقم شہدافنڈ میں جمع کرادی تاکہ پاک فوج کے غریب شہداکے اہل ِ خانہ کی بہبودکے کام آسکے ۔بلا شبہ جیب سے خرچ کرنا اسے کہتے ہیں۔مارٹن لوتھر کنگ یاد آیا ، اس نے سیاہ فام امریکیوں کو سمجھانے کیلئے کہا تھا:

No one can ride on your back unless it is bent.

یعنی آپ پر اس وقت تک کوئی سواری نہیں کرسکتا جب تک آپ خود جھکے ہوئے نہ ہوں۔ میاں صاحب کو چاہیے کہ وہ بھی اپنی پشت سیدھی کر لیں یا پھر تیار رہیں کہ ان پر سواری کی جاتی رہے۔


متعلقہ خبریں


نون لیگ کا نیا لندن پلان سامنے آگیا، حکومت برقرار رکھنے کے لیے اسٹیبلشمنٹ کے سامنے شرائط رکھنے کا فیصلہ وجود - پیر 16 مئی 2022

(رانا خالد قمر)گزشتہ ایک ہفتے سے لندن میں جاری سیاسی سرگرمیوں اور نون لیگی کے طویل مشاورتی عمل کے بعد نیا لندن پلان سامنے آگیا ہے۔ لندن پلان پر عمل درآمد کا مکمل دارومدار نواز شریف سے معاملات کو حتمی شکل دینے کے لیے ایک اہم ترین شخصیت کی ایک اور ملاقات ہے۔ اگر مذکورہ اہم شخصیت نو...

نون لیگ کا نیا لندن پلان سامنے آگیا، حکومت برقرار رکھنے کے لیے اسٹیبلشمنٹ کے سامنے شرائط  رکھنے کا فیصلہ

حوادث جب کسی کو تاک کر چانٹا لگاتے ہیں وجود - پیر 14 فروری 2022

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وزراء کی فہرستِ کارکردگی ابھی ایک طرف رکھیں! تھیٹر کے متعلق کہا جاتا ہے کہ یہ سماجی روز مرہ اور زندگی کی سچائی آشکار کرنے کو سجایا جاتا ہے۔ مگر سیاسی تھیٹر جھوٹ کو سچ کے طور پر پیش کرنے کے لیے رچایا جاتا ہے۔ وزیراعظم عمران خان سوانگ بھرنے کے اب ماہر...

حوادث جب کسی کو تاک کر چانٹا لگاتے ہیں

نواز شریف اور مریم نواز چھوٹنے نہیں چاہئے، (ثاقب نثار کا جج کو حکم) سابق چیف جج گلگت بلتستان نے بھانڈا پھوڑ دیا وجود - پیر 15 نومبر 2021

سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان رانا ایم شمیم نے انکشاف کیا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کی ضمانت پر رہائی نہ ہونے کے لیے اُس وقت کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے ہائیکورٹ کے ایک جج کو خصوصی حکم دیا تھا۔ انصاف کے تقاضوں کے منافی اس مشکوک طرزِ عمل کے انکشاف نے پاکستان کے سیاسی ، صحافتی اور عد...

نواز شریف اور مریم نواز چھوٹنے نہیں  چاہئے، (ثاقب نثار کا جج کو حکم) سابق چیف جج گلگت بلتستان نے بھانڈا پھوڑ دیا

نواز دور میں طالبان سے مذاکرات میں عسکری قیادت کا تعاون نہیں ملا تھا،سینیٹر عرفان صدیقی وجود - هفته 13 نومبر 2021

2013 میں نواز شریف کے دورِ حکومت میں تحریک طالبان کے ساتھ مذاکرات کرنے والی حکومتی کمیٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ اس وقت طالبان کے ساتھ مذاکرات کے دوران عسکری قیادت کی جانب سے حکومت کو تعاون نہیں ملا تھا۔ایک انٹرویو میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ حکومت بننے کے ...

نواز دور میں طالبان سے مذاکرات میں عسکری قیادت کا تعاون نہیں ملا تھا،سینیٹر عرفان صدیقی

میں کوئی حرفِ غلط ہوں کہ مٹایا جاؤں۔نوازشریف کا نام اور تصویر ہٹائی جانے لگی وجود - هفته 29 جولائی 2017

سابق وزیراعظم نوازشریف کی نااہلیت کے بعد اب اُن کا نام تمام قومی اور سرکاری جگہوں سے بتدریج ہٹایا جانے لگا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی ویب سائٹ سے رکن اسمبلی کے طور پر اُن کا نام ہٹا دیا گیا ہے۔ اسی طرح کراچی ائیرپورٹ پر قائداعظم اور صدرِ مملکت ممنون حسین کے ساتھ اُن کی ...

میں کوئی حرفِ غلط ہوں کہ مٹایا جاؤں۔نوازشریف کا نام اور تصویر ہٹائی جانے لگی

پاناما فیصلہ کب کیا ہوا؟اہم واقعات تاریخ کے آئینے میں وجود - هفته 29 جولائی 2017

٭3 اپریل 2016۔پاناما پیپرز (گیارہ اعشاریہ پانچ ملین دستاویزات پر مبنی ) کے انکشافات میں پہلی مرتبہ وزیراعظم نوازشریف اور اْن کا خاندان منظر عام پر آیا۔ ٭5 اپریل 2016۔وزیراعظم نوازشریف نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے اپنے خاندان کے حوالے سے ایک جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا عندیہ دیاتاکہ وہ...

پاناما فیصلہ کب کیا ہوا؟اہم واقعات تاریخ کے آئینے میں

صبح کے تخت نشیں شام کو مجرم ٹہرے مولانا فضل الرحمان ، عمران خان کا اگلانشانہ انوار حسین حقی - هفته 29 جولائی 2017

عدالت ِ عظمیٰ کے لارجر بنچ کی جانب سے میاں نواز شریف کی وزارت عظمیٰ سے نااہلی کے فیصلے نے پاکستان تحریک انصاف اور اُس کی قیادت کی اُس جدو جہد کو ثمر بار کیا ہے جو 2013 ء کے عام انتخابات کے فوری بعد سے چار حلقے کھولنے کے مطالبے سے شروع ہوئی تھی۔ عمران خان کی جانب سے انتخابات میں د...

صبح کے تخت نشیں شام کو مجرم ٹہرے  مولانا فضل الرحمان ، عمران خان کا اگلانشانہ

نوازشریف کی نااہلی عوامی جلسوں کے ذریعے طاقت ظاہر کرنے کا فیصلہ رانا خالد محمود - هفته 29 جولائی 2017

پاناما کیس کا فیصلہ آنے کے بعدعمومی طور پر پنجاب اور خاص طور پر لاہور میں شدید رد عمل سامنے آیا ہے جیسے ہی سپریم کورٹ آف پاکستان میں5رکنی بینچ نے اپنا فیصلہ سنایا اور میڈیا کے ذریعے اس فیصلے کی خبر عوام تک پہنچی تو ان کا پہلا رد عمل وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے سات...

نوازشریف کی نااہلی  عوامی جلسوں کے ذریعے طاقت ظاہر کرنے کا فیصلہ

پاک فوج کے نئے سربراہ کا تقرر، حکومت کے لئے کڑا امتحان ایچ اے نقوی - جمعرات 06 اکتوبر 2016

جوں جوں نومبر کامہینہ قریب آرہا ہے، پاک فوج کے ممکنہ نئے سربراہ کے حوالے سے قیاس آرائیوں کاسلسلہ بھی دراز ہوتا جارہاہے، تاہم بھارت کے موجودہ جنگی جنون کے بعد پیداہونے والی صورت حال میں عوام اور تجزیہ کاروں کی اکثریت کاخیال یہی ہے کہ وزیر اعظم اس نازک وقت میں آرمی چیف تبدیل کرنے ک...

پاک فوج کے نئے سربراہ کا تقرر، حکومت کے لئے کڑا امتحان

سیاسی قائدین کا اجلاس‘ عمران خان اور اسفند یار کی عدم شرکت سے کیا پیغام گیا؟ عارف عزیز پنہور - منگل 04 اکتوبر 2016

پارلیمان میں نمائندگی رکھنے والی سیاسی جماعتوں کے قائدین کے ساتھ وزیراعظم نواز شریف کے اہم مشاورتی اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، جمعیت العلمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن، جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے...

سیاسی قائدین کا اجلاس‘ عمران خان اور اسفند یار کی عدم شرکت سے کیا پیغام گیا؟

کشمیر کی گونج اقوام متحدہ میں الطاف ندوی کشمیری - بدھ 28 ستمبر 2016

وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 71ویں اجلاس سے خطاب کو جو پذیرائی کشمیر میں حاصل ہوئی ہے ماضی میں شاید ہی کسی پاکستانی حاکم یا لیڈر کی تقریر کو ایسی اہمیت حاصل ہوئی ہو۔ کشمیر کے لیڈر، دانشور، صحافی، تجزیہ نگار، علماء، طلباء اور عوام کو اس تقریر کا...

کشمیر کی گونج اقوام متحدہ میں

چیلنج قبول کریں میاں صاحب! عبید شاہ - منگل 27 ستمبر 2016

اسپین میں ایک کہاوت ہے ‘ کسی کو دو مشورے کبھی نہیں دینے چاہئیں ایک شادی کرنے کا اور دوسرا جنگ پر جانے کا۔ یہ محاورہ غالباً دوسری جنگ عظیم کے بعد ایجاد ہوااس کا پس ِ منظر یہ ہے کہ دوسری جنگ عظیم میں یورپ میں مردوں کی تعداد نہایت کم ہو گئی تھی اور عورتیں آبادی کا بڑا حصہ بن گئی تھی...

چیلنج قبول کریں میاں صاحب!

مضامین
پاکستان کا پاکستان سے مقابلہ وجود پیر 29 اپریل 2024
پاکستان کا پاکستان سے مقابلہ

بھارتی انتخابی مہم میں مسلمانوں کے خلاف ہرزہ سرائی وجود پیر 29 اپریل 2024
بھارتی انتخابی مہم میں مسلمانوں کے خلاف ہرزہ سرائی

جتنی مرضی قسمیں اٹھا لو۔۔۔!! وجود پیر 29 اپریل 2024
جتنی مرضی قسمیں اٹھا لو۔۔۔!!

''مرمتی خواتین'' وجود اتوار 28 اپریل 2024
''مرمتی خواتین''

جناح کا مقدمہ ۔۔ ( قسط نمبر 4) وجود اتوار 28 اپریل 2024
جناح کا مقدمہ ۔۔ ( قسط نمبر 4)

اشتہار

تجزیے
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے! وجود جمعه 23 فروری 2024
گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر