وجود

... loading ...

وجود
وجود

مراد علی شاہ کی مرادیں؟؟

جمعرات 17 ستمبر 2015 مراد علی شاہ کی مرادیں؟؟

murad-ali-shah

سندھ ایک بار پھر اسلام آباد کو جنگ کی دھمکی دے رہا ہے۔ فوری طور پر یہ نہیں کہا جاسکتا کہ سندھ کے بعض سیاست دان واقعی اسلام آباد سے لڑنا چاہتے ہیں یا پھر یہ گیدڑ بھبکی سے زیادہ کچھ نہیں ۔ سندھ کی جانب سے پنجاب کا ’’حقہ پانی‘‘ یعنی گیس بند کرنے کی تڑیاں لگائی جارہی ہیں۔ آئینی طور پر تمام قدرتی وسائل کسی نہ کسی صورت مرکز کے کنٹرول یا نگرانی میں ہیں اور پیپلز پارٹی کے ایک سندھی رہنما مراد علی شاہ کے گیس بند کرنے کے بیان کا سب سے زیادہ اثر پنجاب پر ہوگااور پنجاب سے جواباً کسی جذباتی لیڈر نے کہہ دیا کہ ہم دریائے سندھ کا پانی روک لیں گے۔ واپڈا بجلی کی سپلائی بند کرکے سندھ کو اندھیروں میں ڈبودیا جائے گا سندھ کے کارخانوں میں تیار ہونے والی مصنوعات پنجاب کی منڈی میں نہیں آسکیں گی۔ سندھ کو مالی نقصان پہنچانے کے لئے مختلف جارحانہ اقدامات کریں گے تو ایسی صورت میں قومی یکجہتی کا حشر نشر ہوجائے گا۔ یہ وہ مرحلہ ہوتا ہے جب وفاق اور فوج کو مداخلت کرنا پڑتی ہے۔ ماضی میں بلوچستان کے بعض لیڈران بھی اس قسم کی دباؤ سے بھرپور دھمکیاں دے کر شوق پورا کرچکے ہیں اور اس کا نتیجہ بھی کچھ ایسا نکلا کہ وہاں فوج کو مستقل پڑاؤ ڈالنا پڑا اور صوبے میں اقتدار کے حصول کا مرحلہ کٹھن ہوگیا۔

دیکھنا یہ ہے کہ سندھ کی موجودہ لیڈر شپ کے پاس اتنی عسکری طاقت ہے یا عوامی قوت کی کیا پوزیشن ہے؟اتنی اسٹریٹ پاور ہے کہ وہ اپنی اِس دھمکی کو عملی جامہ پہنا سکے۔ دھمکی دینا آسان لیکن اِسے عملی جامہ پہنانا مشکل ہے۔ 1983 میں ایم آر ڈی نے اِس سے ملتی جلتی غلطی کی تھی۔ نیشنل ہائی وے اور سپر ہائی وے کوبند کرنے کی دھمکی دی گئی لیکن ایسا ایک دن کیلئے بھی ممکن نہ ہوسکا اور اسلام آباد کی طاقت ور قوتوں نے غلام مصطفی جتوئی کو الگ کرکے پیپلز پارٹی کو ایک شریف النفس اور تجربہ کار لیڈر سے محروم کردیا۔ شاعر کہتا ہے کہ

جس کو ہو دین و دل عزیز اس کی گلی میں جائے کیوں؟

سیاست کی لڑائی بیلٹ سے اچھی لگتی ہے بلٹ سے نہیں۔ اگر پیپلز پارٹی نے مراد علی شاہ کی تجویز کے جواب میں طاقت کا استعمال کیا تو اس کا نقصان ممکن ہے پیپلز پارٹی کو زیادہ ہو کیونکہ پیپلز پارٹی عوامی لیگ کی طرح سندھ کی تنہا سیاسی جماعت نہیں ہے ایم کیو ایم بھی موجود ہے جو اکثر اسلام آباد کی اسٹیبلشمنٹ کو ’’قلمی دوستی ‘‘کی دعوت دیتی رہتی ہے۔ پیرپگارا نے کھل کر کہا ہے کہ ہم رینجرز کے ساتھ کھڑے ہیں کسی بھی مرحلے پر رینجرز کمزور نہیں۔ سندھ میں پیپلز پارٹی کے ضلعی سطح کے کئی مخالف رہنما موجود ہیں خود پیپلز پارٹی میں کئی ایسے افراد اور گروپ ہیں جو سیاست تو کرنا چاہتے ہیں لیکن لڑائی جھگڑا نہیں چاہتے۔ مراد علی شاہ پیپلز پارٹی کی صف اول کی لیڈر شپ میں نہیں کھڑے انہیں پالیسی بیان دینے کا اختیار ہے یا نہیں پارٹی کو پہلے یہ فیصلہ کرنا پڑے گا اور کیا پیپلز پارٹی ان کے بیان کو تسلیم کرے گی؟یا پھر اسے ذاتی رائے کہہ کر ’’مٹی پاؤ‘‘سیاست کی جائے گی۔ اِس سے پہلے پیپلز پارٹی کے ’’سب سے بڑے‘‘ نے اینٹ سے اینٹ بجانے کی دھمکی دی تھی لیکن جب انہوں نے اپنے اس بیان کے نتائج پر غور کیا تو وہ خاموشی کے ساتھ ملک سے باہر چلے گئے۔ دیکھنا یہ ہے کہ مراد علی شاہ سندھ میں رہتے ہیں یا اپنے لیڈر کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ’’انہی کو‘‘ پیارے ہوجاتے ہیں۔ مراد علی شاہ نے یہ بیان بغیر ہوم ورک کے دیا ہے۔ یہ بیان عجلت میں دیا ہوا بھی لگتا ہے جو لوگ برسوں سے سیاست دانوں کی لوٹ مار پر خاموش تھے اب وہ اپنا کردار ادا کرنے نکلے ہیں تو انہیں ’’بزدلانہ‘‘ غراہٹ کا مقابلہ کرنا پڑے گا اس سے پہلے بھی ایک دو لیڈر یہ کوشش کرچکے ہیں لیکن وہ جلد ہی ’’سرنڈر‘‘ کرگئے اور ڈٹنا تو دور مقابلہ ہی نہ کرسکے۔ سیاست میں اس قسم کے حالات میں عوام کی ایک بڑی اکثریت پیچھے ہٹ جاتی ہے عموماً فوج کو دھمکایا جاتا ہے کہ مشرقی پاکستان جیسے حالات ہوجائیں گے لیکن مشرقی پاکستان میں نورالامین کو چھوڑ کر قومی اسمبلی کی تمام سیٹوں پر عوامی لیگ جیتی تھی۔ سندھ میں اگر آج بھی جادو کی چھڑی گھمائی جائے اور فرشتوں کی ڈیوٹی لگائی جائے تو تحریک عدم اعتماد ایک نیا پارلیمانی لیڈر پیدا کردے گی یوں مراد علی شاہ کی ساری مرادیں خاک میں مل جائیں گی۔ جب سیاسی جنگ کا رخ عسکری میدان کی طرف موڑا جاتا ہے تو سری لنکا سے لے کر آسام تک کی تاریخ بتاتی ہے کہ ہر جگہ زیادہ عسکری قوت رکھنے والوں کی جیت ہوتی ہے تقریریں کرنے والوں کی نہیں۔ جب کوئی سیاست دان دلیل کا راستہ چھوڑ دیتا ہے تو غلیل سے نکلنے والا پتھر دن میں تارے دکھا دیتا ہے۔مشرقی پاکستان میں عوامی لیگ نے ہمیں شکست نہیں دی تھی بلکہ بھارت نے اندر گھس کر مداخلت کی تھی۔

سندھ مشرقی پاکستان سے مختلف صوبہ ہے۔ سندھ کے ایک طرف رن کچھ ہے جو صرف صحرا ہے اور دوسرے حصے میں پیر پگارا کے لڑاکا حر مجاہدین موجود ہیں۔ اگر آپ سندھ میں اوپر کی طرف جائیں تو سکھر کے قریب پنوعاقل چھاؤنی موجود ہے۔بھارت کو سندھ میں مداخلت کرنے کے لئے ’’بارودی سرنگوں‘‘ کو عبور کرنا ہوگا اسے سندھ میں داخلے کے لئے کوئی موٹروے نہیں ملے گا۔ بھارت کا سامنا’’بی آر بی‘‘ نہر سے ہوگا سندھ کوئی حلوہ نہیں۔ حیرت ہوتی ہے کہ پیپلز پارٹی نے اتنی بڑی دھمکی کے لئے ایک شاہ کا کندھا استعمال کیا جس وقت مراد علی شاہ نے یہ کلمات ادا کئے اس وقت نثار کھوڑو جیسے جہاں دیدہ سیاستدان بھی ان کے پہلو میں بیٹھے ہوئے تھے۔ یہ بات بھی غور طلب ہے کہ وہ صرف خاموش تھے یا دل ہی دل میں مسکرا رہے تھے۔ مراد علی شاہ کو پہلے بھی وزارت اعلیٰ سندھ کی گاجر دکھائی گئی تھی لیکن بلاول بھٹو کی حمایت کے باوجود آصف علی زرداری اور قائم علی شاہ نے انہیں وزیراعلیٰ نہیں بننے دیا تھا۔ اب وہ زیادہ بڑی دھمکی دے رہے ہیں دیکھیں کیا رزلٹ نکلتا ہے؟ اپنے موقف پر قائم رہتے ہیں یا پیچھے ہٹ جاتے ہیں۔ لگتا ہے کہ مراد علی شاہ کا یہ تلخ و تند لہجہ تین سید سیاستدانوں کی گرفتاری کے بعد پیدا ہوا ہے۔ پیپلز پارٹی پر کنٹرولنگ اتھارٹی سید گروپ کی ہے۔ ’’سندھ سید‘‘ ایسوسی ایشن فیصلہ کرتی ہے کہ وزیراعلیٰ کون بنے گا۔ پارٹی لیڈر صرف انگوٹھا لگاتا ہے۔پیپلز پارٹی میں سندھ کی حد تک سیدوں کو ’’برہمن‘‘ جیسی پوزیشن حاصل ہے۔


متعلقہ خبریں


عمرکوٹ میں متاثرین نے وزیر اعلیٰ سندھ کی گاڑی روک لی وجود - هفته 17 ستمبر 2022

عمرکوٹ میں چھاچھرو روڈ پر سیلاب متاثرین نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی گاڑی روک لی اور شکایات کے انبار لگا دیے۔ متاثرین کے مطابق ان کے گھر بارشوں کی نذر ہوگئے، نہ راشن ملا ہے نہ پانی دستیاب ہے۔ سیلاب متاثرین نے کہا کہ ان کے علاقوں سے پانی نکالا جائے تاکہ وہ اپنے گھروں کو واپس...

عمرکوٹ میں متاثرین نے وزیر اعلیٰ سندھ کی گاڑی روک لی

سیلاب متاثرین پی پی رہنما نثار کھوڑو پر پھٹ پڑے وجود - پیر 05 ستمبر 2022

پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کو سیلاب متاثرین نے گھیرلیا۔ پی پی رہنما سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورہ کے دوران لاڑکانہ کی تحصیل باقرانی پہنچے تو سیلاب متاثرین پی پی رہنما پر پھٹ پڑے۔ سیلاب متاثرین نے نثار کھوڑو کو دیکھ کر نعرے بازی شروع کردی۔ پی پی رہنما نے گاڑی سے اتر کر انکے م...

سیلاب متاثرین پی پی رہنما نثار کھوڑو پر پھٹ پڑے

سندھ میں گورنر راج لگانے کا کوئی بھی غیر آئینی اقدام قبول نہیں ہوگا،مراد علی شاہ وجود - جمعه 18 مارچ 2022

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ میں گورنر راج لگانے کا کوئی بھی غیر آئینی اقدام قبول نہیں ہوگا۔ ٹوئٹر پر ایک بیان میں مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ میں گورنر راج لگانے کا کوئی بھی غیر آئینی اقدام قبول نہیں ہوگا اور سندھ کے...

سندھ میں گورنر راج لگانے کا کوئی بھی غیر آئینی اقدام قبول نہیں ہوگا،مراد علی شاہ

نوری آباد پاورپلانٹ کرپشن ریفرنس: مراد علی شاہ پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی وجود - پیر 28 فروری 2022

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور دیگر ملزمان پر ایک مرتبہ پھر نوری آباد پاورپلانٹ کرپشن ریفرنس میں فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔ احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی نے نوری آباد پاورپلانٹ کرپشن ریفرنس میں 10ویں بار ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی موخر کی ۔ عدالت نے نیب ریفرنس پر...

نوری آباد پاورپلانٹ کرپشن ریفرنس: مراد علی شاہ پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی

ایم کیو ایم رہنما سہیل منصور سینیٹ الیکشن میں پیپلز پارٹی کے حق میں دست بردار وجود - اتوار 20 فروری 2022

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ سہیل منصور نے سینیٹ الیکشن میں پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو کے حق میں دست برداری کا اعلان کردیا۔ الیکشن کمیشن کے دفتر میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور نثار کھوڑو کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خواجہ سہیل منصور نے ایم کیو ایم کی رابطہ...

ایم کیو ایم رہنما سہیل منصور سینیٹ الیکشن میں پیپلز پارٹی کے حق میں دست بردار

سپریم کورٹ کا بااختیار بلدیاتی اداروں کے حق میں فیصلہ،مراد علی شاہ کا منفی ردِ عمل وجود - منگل 01 فروری 2022

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہم نے بلدیاتی ایکٹ میں ترمیم اسمبلی میں بل لاکر کی، وزیر اعظم، وزیراعلیٰ اور کابینہ کے اختیارات لوکل کونسلز کو دیے جائیں تو کیا باقی سب گھر بیٹھ جائیں ؟ آرٹیکل ایک سو چالیس اے کی پوری پاسداری کی، سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کریں گے، کوئی قا...

سپریم کورٹ کا بااختیار بلدیاتی اداروں کے حق میں فیصلہ،مراد علی شاہ کا منفی ردِ عمل

شاہنواز دھانی کی بولنگ پر میں بیٹنگ کروں گا، وزیر اعلیٰ سندھ سے فاسٹ بولر کی ملاقات وجود - منگل 04 جنوری 2022

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہم بھی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے لئے ٹیم لانا چاہتے ہیں، اسپانسر ڈھونڈ کر جلد پی ایس ایل کے لئے ٹیم لائیں گے۔ترجمان وزیر اعلی سندھ کے مطابق پیر کو وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے ملاقات کی، مراد علی شاہ ...

شاہنواز دھانی کی بولنگ پر میں بیٹنگ کروں گا، وزیر اعلیٰ سندھ  سے فاسٹ بولر کی ملاقات

نوری آباد پاؤر پلانٹ کرپشن، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی وجود - جمعرات 07 اکتوبر 2021

احتساب عدالت اسلام آباد میں زیر سماعت نوری آباد پاؤر پلانٹ کرپشن ریفرنس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ پر جمعرات کو بھی فرد جرم عائد نہ ہوسکی جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اہم قانون سازی میں پارلیمنٹ کو بائی پاس نہیں کرنا چاہیے، عمران خان دوسروں کیلئے ج...

نوری آباد پاؤر پلانٹ کرپشن، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

حکومت مخالف تحریک، پیپلز پارٹی ’’اپنا کماؤ اپنا کھاؤ‘‘ کی پالیسی پر عمل پیرا نعیم طاہر - هفته 01 اکتوبر 2016

تحریک انصاف حکومت کے خلاف پانامالیکس کے معاملے پر تحریک چلارہی ہے‘ پیپلزپارٹی بھی اس تحریک میں ان کے ساتھ ہے‘ نیم دلی کے ساتھ اعتزازاحسن بڑھ بڑھ کر حکومت پر حملے کررہے تھے مگر پھر عمران خان نے تحریک میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا جس کے بعد ایک ایک کرکے سب ہی جدا ہوتے گئے۔ شیخ رشید نے...

حکومت مخالف تحریک، پیپلز پارٹی ’’اپنا کماؤ اپنا کھاؤ‘‘ کی پالیسی پر عمل پیرا

سندھ کے 45 اسسٹنٹ کمشنرز کی ترقی یا تنزلی کی تجویز شہزاد شاہ - جمعه 30 ستمبر 2016

سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ نے وزیر اعلیٰ سندھ کو ایک سمری ارسال کی ہے جس میں سندھ بھر کے 45 اسسٹنٹ کمشنرز کو ترقی دینے یا ان کے تنزلی کی تجویز دی گئی ہے۔ یہ سمری چیف سیکریٹری سندھ نے وزیر اعلیٰ کو ارسال کی ہے ، اس سمری میں یہ تجویز دی گئی ہے کہ ان 45 اسسٹنٹ کمشنرز کی...

سندھ کے 45 اسسٹنٹ کمشنرز کی ترقی یا تنزلی کی تجویز

سراج درانی اور نثار کھوڑو کیخلاف تحقیقات‘ غیر قانونی بھرتیوں اور خوردبرد کا الزام شہزاد احمد - جمعه 30 ستمبر 2016

نیب نے سندھ کے محکمہ بلدیات میں ہزاروں غیرقانونی بھرتیوں اور صوبائی اسمبلی کی نئی عمارت کی تعمیر میں خوردبرد کے حوالے سے مطلوبہ شواہد حاصل ہوجانے کے بعد سابق صوبائی وزیر بلدیات اور موجودہ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج خان درانی اور موجودہ وزیر زراعت وسابق اسپیکر صوبائی اسمبلی نثار ...

سراج درانی اور نثار کھوڑو کیخلاف تحقیقات‘ غیر قانونی بھرتیوں اور خوردبرد کا الزام

کیا خواجہ اظہار کی گرفتاری و رہائی کسی بڑے منصوبے کا حصہ ہے، سوال اُٹھ گئے! نعیم طاہر - هفته 17 ستمبر 2016

خواجہ اظہارالحسن دوسرے وسیم اختر ہیں یا کوئی نیا کھیل کھیلا جا رہا ہے؟ کیاکراچی کے معاملات میں کوئی اور فریق بھی دعوے دار ہے ؟ جسے تسلیم نہیں کیا جارہا؟ آخرمعاملات کہاں جارہے ہیں ؟ ایم کیوایم کے اہم رہنما اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہارالحسن کو بارہ مئی دوہزار سات...

کیا خواجہ اظہار کی گرفتاری و رہائی کسی بڑے منصوبے کا حصہ ہے، سوال اُٹھ گئے!

مضامین
''مرمتی خواتین'' وجود اتوار 28 اپریل 2024
''مرمتی خواتین''

جناح کا مقدمہ ۔۔ ( قسط نمبر 4) وجود اتوار 28 اپریل 2024
جناح کا مقدمہ ۔۔ ( قسط نمبر 4)

ریٹرننگ سے پریذائڈنگ آفیسرتک وجود اتوار 28 اپریل 2024
ریٹرننگ سے پریذائڈنگ آفیسرتک

اندھا دھند معاہدوں کانقصان وجود هفته 27 اپریل 2024
اندھا دھند معاہدوں کانقصان

ملک شدید بحرانوں کی زد میں ہے! وجود هفته 27 اپریل 2024
ملک شدید بحرانوں کی زد میں ہے!

اشتہار

تجزیے
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے! وجود جمعه 23 فروری 2024
گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر