... loading ...

تحریک انصاف حکومت کے خلاف پانامالیکس کے معاملے پر تحریک چلارہی ہے‘ پیپلزپارٹی بھی اس تحریک میں ان کے ساتھ ہے‘ نیم دلی کے ساتھ اعتزازاحسن بڑھ بڑھ کر حکومت پر حملے کررہے تھے مگر پھر عمران خان نے تحریک میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا جس کے بعد ایک ایک کرکے سب ہی جدا ہوتے گئے۔ شیخ رشید نے اس پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سارے گندے انڈے ایک ہی ٹوکری میں جمع ہوگئے ہیں‘ بلاول بھٹو کے خلاف بھی ان کا لہجہ سخت ہوگیا ہے ‘کہتے ہیں ہم نے تو شہزادہ بنانا چاہا مگرشاید وہ رانی ہی رہنا چاہتے ہیں۔ انہیں اپنی والدہ اور نانا کے نقش قدم پر چلناچاہیے۔ شیخ رشید سے تو اس قسم کے ردعمل کی توقع تھی‘ لہجے کے ساتھ ان کے الفاظ بھی بازاری ہوتے ہیں۔ اس صورت حال سے یہ تو اندازہ ہوتا ہے کہ پیپلزپارٹی حکومت کے خللاف تحریک چلانے پریکسو نہیں۔ اس ضمن میں پیپلزپارٹی کے ایک سینئر رہنما نے نام مخفی رکھنے کی شرط پر بتایا کہ بلاول بھٹو پیپلزپارٹی کے حقیقی کارکن تک پہنچ گئے ہیں اور اس کے جذبات کو بھی سمجھتے ہیں ، بلکہ سمجھتے ہی نہیں وہ کچھ کرنا چاہتے ہیں جو پیپلزپارٹی کاکارکن چاہتا ہے۔سندھ میں تو پارٹی کا رکن کسی حد تک مطمئن ہے لیکن پنجاب‘ کے پی اور بلوچستان کے کارکن قیادت کیپالیسیز سے ناخوش ہیں۔ بلاول بھٹو حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک میں تیزی لانے کو ہی پیپلزپارٹی کی بقاء کا راستہ سمجھتے ہیں مگر اس وقت اپنا وزن تحریک کے حق میں ڈالنے سے ان کا خیال ہے کہ اس کا ثمر عمران خان کو ملے گا‘ ان کے قریبی ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے جب بھی اتحاد کی سیاست کی اس کا کردار قائدانہ رہا ہے۔ عمران خان کی قیادت میں تحریک چلاکر پیپلزپارٹی نوازشریف کیلیے مشکلات کا سبب بن سکتی ہے۔ بلاشبہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے رہنما سے کارکن تک سب احتجاجی تحریک سے متحرک ہوجائیں گے اور گھر بیٹھے کارکن بھی جئے بھٹو کے نعرے لگاتے روایتی کردار ادا کریں گے مگر اس کا فائدہ اسے آئندہ انتخابات میں نہیں ہوسکے گا۔
پیپلزپارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو اپنے والد اور پھوپھی کی سیاست سے خوش نہیں لیکن ان کے والد اب بھی انہیں ’’بالغ‘‘ نہیں سمجھتے وہ چاہتے ہیں کہ پہلے بلاول کی شادی ہوجائے اس کے بعد انہیں مکمل اختیارات کے ساتھ چیئرمین بنائیں گے۔ پہلے وہ بلاول کی شادی کیلیے اپنا پدرانہ اختیار استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ پھوپھی فریال بھی انتہائی سرگرمی سے ’’رشتہ‘‘ ڈھونڈ رہی ہیں۔ پیپلزپارٹی کے رہنما کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کے بندھے ہاتھ کھول دیے جائیں تو ان کے جوہر بھی کھلیں گے ۔بس یہی ’’جوہر‘‘ پیپلزپارٹی کا نظریاتی کارکن دیکھناچاہتا ہے۔فرینڈلی اپوزیشن کا کردار پنجاب پیپلزپارٹی کے رہنما کو بھی پسند نہیں۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی اچانک لندن روانگی کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ احتجاجی تحریک کیلیے والد کی رضامندی حاصل کرنے گئے ہیں۔ 6 اکتوبر کی ریلی میں بھی وہ حکومت کو ٹف ٹائم دینا چاہتے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے ذرائع بتاتے ہیں بلاول بھٹو لندن سے کامیاب ہیں ۔ پیپلز پارٹی یکم اکتوبر سے شروع ہونے والی سہ ماہی سے حکومت کے خلاف تحریک اور عروج پر لے جائے گی جس کا آغاز جلسوں سے ہوگااور بلاول بھٹو نے سب سے پہلے نوابشاہ میں اپنے ددھیالی حلقے میں جلسے کا پروگرام بنایا ہے۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...