وجود

... loading ...

وجود
وجود

کامیاب لیکن پریشان انگلستان، کیونکہ اب سامنے ہے پاکستان

بدھ 26 اگست 2015 کامیاب لیکن پریشان انگلستان، کیونکہ اب سامنے ہے پاکستان

انگلستان کو توقعات کے عین برخلاف آسٹریلیا کے مقابلے میں جو کامیابی ملی ہے، ایسا لگ رہا ہے کہ مفلس کا پرائز بانڈ نکل آیا ہے۔ اسی سے اندازہ لگالیں کہ جب چوتھے ٹیسٹ میں فتح کے بعد سیریز انگلستان کے حق میں محفوظ ہوگئی تو خوشی خوشی میں ہی پانچواں ٹیسٹ بری طرح ہار گئے۔ خیر، ایشیز تو اب ماضی کا قصہ بن گئی لیکن اب انگلستان کو سب سے بڑا امتحان درپیش ہے، یعنی پاکستان کا دورہ۔ “سب سے بڑا” اس لیے کہ ماضی یہی بتاتا ہے۔

Shoaib-Akhtar-Ashley-Giles

انگلستان نے 1961ء سے لے کر 2012ء تک جب جب پاکستان سے مقابلے کے لیے ملک سے باہر قدم رکھا، اسے فتوحات خال خال ہی نصیب ہوئیں۔ پاکستان یا متحدہ عرب امارات میں انگلستان نے 27 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں اور صرف دو فتوحات حاصل کی ہیں۔ ایک 1961ء میں اور دوسری 2000ء میں اور دونوں مرتبہ یہ کامیابی اسے سیریز جتوانے کے لیے کافی ثابت ہوئی۔ اس کے سوا ہمیشہ یا تو مقابلہ برابری کی سطح پر تمام ہوا یا پھر بازی پاکستان کے نام رہی۔ 1984ء اور 1987ء کے بعد پاکستان نے 2005ء اور 2012ء میں بھی انگلستان کے خلاف سیریز جیتی ہیں۔ ان میں سے آخر الذکر دونوں سیریز تاریخی حیثیت رکھتی ہیں۔

2005ء میں انگلستان کا سورج نصف النہار پر تھا۔ اس نے اپنے دورِ عروج میں آسٹریلیا کو ایشیز میں شکست دی تھی۔ رکی پونٹنگ کی زیر قیادت جب 2005ء کے موسمِ گرما میں آسٹریلیا کا دستہ انگلستان پہنچا تو پہلے ہی مقابلے میں 239 رنز سے کامیابی حاصل کرکے اپنے ارادے ظاہر کردیے تھے لیکن اس کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے تین سنسنی خیز ترین میچز کھیلے گئے۔ پہلے انگلستان نے برمنگھم میں صرف دو وکٹوں سے کامیابی حاصل کی، پھر آسٹریلیا صرف ایک وکٹ بچانے کی وجہ سے شکست سے بال بال بچ گیا اور پھر ناٹنگھم میں چوتھا ٹیسٹ انگلستان نے صرف 3 وکٹوں سے جیت لیا۔ اوول کا آخری ٹیسٹ بغیر کسی نتیجے تک پہنچے تمام ہوا اور یوں انگلستان نے 16 سال کے طویل عرصے کے بعد ایشیز جیت لی۔

اُس زمانے میں جب رکی پونٹنگ الیون کے خلاف اچھی بھلی ٹیموں کا پتہ پانی ہوجاتا تھا، انگلستان نے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر مقابلہ کیا لیکن ابھی شایانِ شان جشن بھی نہ منانے پائے تھے کہ پاکستان کے ہاتھوں دھر لیے گئے۔

نومبر 2005ء کے وسط میں جیسے ہی انگلستان کے کھلاڑیوں نے سرزمینِ پاک پر قدم رکھے، ان کی سب تدبیریں الٹی ہوگئیں۔ پہلے ملتان میں 22 رنز کی شکست کا سامنا کرنا پڑا، پھر فیصل آباد ٹیسٹ کو بمشکل ڈرا کر پائے لیکن لاہور میں ہونے والے آخری ٹیسٹ میں اننگز اور 100 رنز کی بدترین شکست کھا ئی۔ یوں ایشیز کی فتح کا سارا نشہ پاکستان نے ہرن کردیا۔

پھر 2011ء کے وسط میں انگلستان نے اپنے وقت کے عالمی نمبر ایک بھارت کو تمام چار ٹیسٹ مقابلوں میں شکست دے کر درجہ بندی میں سرفہرست مقام حاصل کرلیا۔ پھر، ایک مرتبہ پھر، انگلستان آسمان سے گرا اور پاکستان یعنی کھجور میں اٹک گیا۔ 2012ء کے بالکل اوائل میں متحدہ عرب امارات کے میدانوں پر تین ٹیسٹ مقابلوں کی سیریز شروع ہوئی اور وہی ہوا جس کا خدشہ تھا۔ پہلے ٹیسٹ میں انگلستان کو 10 وکٹوں کی بھاری شکست ہوئی، دوسرے میں پاکستان نے صرف 72 رنز پر انگلستان کو ڈھیر کرکے سیریز جیت لی اور تیسرے میں تو انگلستان تب بھی نہ جیت پایا، جب اس نے پہلی اننگز میں پاکستان کو 99 رنز پر آل آؤٹ کردیا تھا۔ 71 رنز کی شکست یہاں بھی نصیب میں لکھی گئی اور یوں تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے ہاتھوں کلین سویپ کی ہزیمت سے دوچار ہوا۔

کیا اب بھی ایک تاریخی کامیابی کے بعد پاکستان کے ہاتھوں بڑی شکست انگلستان کا انتظار کررہی ہے؟ بس یہی خوف انگلستان کی انتظامیہ کو دامن گیر ہے۔ گو کہ دورے کے آغاز میں ابھی تقریباً ڈیڑھ ماہ باقی ہیں لیکن انگلستان کی تیاریوں کا آغاز ابھی سے ہوچکا ہے۔ جو روٹ جیسے سرفہرست بلے باز اور اپنے دو بہترین گیندبازوں جمی اینڈرسن اور اسٹورٹ براڈ کو آسٹریلیا کے خلاف آئندہ ایک روزہ سیریز میں آرام کا موقع دے کر ٹیم انتظامیہ نے ظاہر کردیا ہے کہ اس مرتبہ وہ پاکستان کو آسان حریف نہیں سمجھیں گے، اور حقیقت یہ ہے کہ سمجھ بھی نہیں سکتے۔ پاکستان گزشتہ 8 سالوں میں کوئی ایسی سیریز نہیں ہارا، جس میں وہ میزبان ہو۔ بلکہ انگلستان کے علاوہ آسٹریلیا کو بھی متحدہ عرب امارات میں سیریز میں کلین سویپ کرچکا ہے۔ اس لیے دل تھام کر بیٹھیں کہ اکتوبر سے ہمیں یقیناً ایک اور شاہکار سیریز دیکھنے کو ملے گی۔


متعلقہ خبریں


اداکار شان شاہد نے شعیب اختر کو آڑے ہاتھوں لے لیا وجود - پیر 25 اپریل 2022

پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر پر تنقید کے تیر برسا دیئے۔ شعیب اختر نے سابق بھارتی لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی سالگرہ کے موقع پر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اْن کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا۔اْنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں سچن ٹنڈولکر ک...

اداکار شان شاہد نے شعیب اختر کو آڑے ہاتھوں لے لیا

پاکستان اور بھارت کے اسٹارز کرکٹرز بیس جنوری کو عمان میں مدمقابل ہوں گے وجود - اتوار 16 جنوری 2022

پاکستان اور بھارت کے اسٹارز کرکٹرز بیس جنوری کو عمان میں مدمقابل ہوں گے۔سابق کپتان شاہدآفریدی، محمدیوسف ، شعیب اختر، مصباح الحق ،شعیب ملک ،کامران اکمل سمیت کئی دوسرے معروف کرکٹرز نے عمان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگ میں حصہ لینے کی حامی بھر رکھی ہے۔لیگ بیس سے 29 جنوری تک عمان کرکٹ اسٹیڈیم ...

پاکستان اور بھارت کے اسٹارز کرکٹرز بیس جنوری کو عمان میں مدمقابل ہوں گے

لڑائی میں ایک مرتبہ محمد آصف کو بلّا مارا جو مجھے دو بار مارنا چاہیے تھا، شعیب اختر وجود - بدھ 12 جنوری 2022

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ لڑائی میں ایک مرتبہ محمد آصف کو بلّا مارا جو مجھے دو بار مارنا چاہیے تھا۔شعیب اختر نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ میرے 14 سالہ کیرئیر میں میری صرف دو دفعہ لڑائی ہوئی، ایک بار آصف سے جب میں نے اسے ایک بلا مارا جو کہ اسے ...

لڑائی میں ایک مرتبہ محمد آصف کو بلّا مارا جو مجھے دو بار مارنا چاہیے تھا، شعیب اختر

شعیب اختر کی والدہ کا انتقال، اسلام آباد کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک وجود - پیر 27 دسمبر 2021

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق سٹار فاسٹ باولر شعیب اختر کی والدہ انتقال کرگئیں ،ان کی نماز جنازہ اسلام آباد کے ایچ ایٹ قبرستان میں ادا کی گئی جس کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ،نمازجنازہ میں وفاقی وزیر علی محمد خان ،مسلم لیگ ن کے رہنما محمد حنیف عباسی ، سابق کرکٹر ...

شعیب اختر کی والدہ کا انتقال، اسلام آباد کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک

سرکاری ٹی وی کی جانب سے ہرجانے کے نوٹس پر شعیب اخترکا عدالت جانے کا اعلان وجود - پیر 08 نومبر 2021

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے سرکاری ٹی وی کی جانب سے ہرجانے کے نوٹس کے خلاف عدالت جانے کااعلان کیا ہے۔ ایک انٹرویومیں شعیب اخترنے کہا کہ سرکاری ٹی وی نے سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی کی تحقیقاتی رپورٹ آئے بغیر نوٹس بھیج دیا۔ شعیب اختر نے کہا کہ اپنے وکیل کے ذریعے نعمان ...

سرکاری ٹی وی کی جانب سے ہرجانے کے نوٹس پر شعیب اخترکا عدالت جانے کا اعلان

شعیب اختر اور نعمان نیاز کی سرکاری ٹی وی پر تلخ کلامی، ابتدائی رپورٹ وزیراطلاعات کو فراہم کر دی گئی وجود - منگل 02 نومبر 2021

سرکاری ٹی وی پر لائیو پروگرام کے دوران قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر اور پروگرام کے میزبان نعمان نیاز کے درمیان تلخ کلامی کے معاملے کی ابتدائی رپورٹ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کو دے دی گئی۔ذرائع کے مطابق مینیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) پاکستان ٹیلی ویڑن (پی ٹی وی) عامر منظور...

شعیب اختر اور نعمان نیاز کی سرکاری ٹی وی پر تلخ کلامی، ابتدائی رپورٹ وزیراطلاعات کو فراہم کر دی گئی

کرکٹ کا ’یوسین بولٹ‘ فہد کیہر - جمعرات 13 اگست 2015

کھیلوں کی دنیا میں یوسین بولٹ کو ایک اعلیٰ مقام حاصل ہے۔ جمیکا سے تعلق رکھنے والے اس کھلاڑی کو برق رفتاری کی وجہ سے ایک عالم جانتا ہے۔ 100 اور 200 میٹر کی دوڑوں میں عالمی ریکارڈ بنانے والے یوسین 'تاریخ کے تیز ترین انسان' ہیں۔لیکن اگر ہم رخ کریں کرکٹ کا تو ہمیں یہاں کا تیز ترین کھ...

کرکٹ کا ’یوسین بولٹ‘

مضامین
''مرمتی خواتین'' وجود اتوار 28 اپریل 2024
''مرمتی خواتین''

جناح کا مقدمہ ۔۔ ( قسط نمبر 4) وجود اتوار 28 اپریل 2024
جناح کا مقدمہ ۔۔ ( قسط نمبر 4)

ریٹرننگ سے پریذائڈنگ آفیسرتک وجود اتوار 28 اپریل 2024
ریٹرننگ سے پریذائڈنگ آفیسرتک

اندھا دھند معاہدوں کانقصان وجود هفته 27 اپریل 2024
اندھا دھند معاہدوں کانقصان

ملک شدید بحرانوں کی زد میں ہے! وجود هفته 27 اپریل 2024
ملک شدید بحرانوں کی زد میں ہے!

اشتہار

تجزیے
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے! وجود جمعه 23 فروری 2024
گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر