... loading ...
پاکستان کو 1 ارب ڈالر ملیں گے،موسمیاتی فنڈ سے مزید 21 کروڑ ڈالر ملنے کا امکان
اسٹیٹ بینک مہنگائی کنٹرول کیلئے سخت پالیسی جاری رکھے گا،عالمی مالیاتی ادارہ کا اعلامیہ
آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدہ طے پاگیا،منظوری کے بعد پاکستان کو توسیعی فنڈ سہولت کے 1 ارب ڈالر اور آر ایس ایف کے تحت 21 کروڑ ڈالر تک رسائی حاصل ہوگی۔عالمی مالیاتی ادارے کیمطابق آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری کے بعد رقم جاری ہوگی،ای ایف ایف کے اگلے جائزے کی منظوری کے بعد پاکستان کو 1 ارب ڈالر ملیں گے،موسمیاتی فنڈ سے مزید 21 کروڑ ڈالر ملنے کا امکان ہے،دونوں پروگرامز کے تحت مجموعی رقم 4۔5 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی۔آئی ایم ایف اعلامیے میں کہا گیا کہ حکومت نے مالی خسارہ کم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا،ٹیکس نظام بہتر بنانے کیلئے اصلاحات جاری ہیں،غریب عوام کیلئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں توسیع کی گئی، مہنگائی کے اثرات کم کرنے کیلئے امداد بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا،مزید کہا گیا ہے کہ معیشت میں بہتری،مہنگائی اور کرنٹ اکاؤنٹ کنٹرول میں ہے،مشرق وسطیٰ کشیدگی سے معیشت کو خطرات لاحق ہیں،اسٹیٹ بینک مہنگائی کنٹرول کیلئے سخت پالیسی جاری رکھے گا،ضرورت پڑنے پر شرح سود مزید بڑھائی جا سکتی ہے،اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ حکومتی پالیسیوں نیمعیشت کومزیدمضبوط کیا،ای ایف ایف کے تحت کارکردگی نیسرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کیا،مالی سال 2025 میں پاکستانی معیشت بحال اورمعاشی سرگرمیاں مزید تیزہوئیں، مہنگائی اورکرنٹ اکاؤنٹ خسارہ قابو میں رہے،ملک کے زرِمبادلہ کے ذخائر بھی بہتر ہوئے،مشرق وسطی میں جاری کشیدگی سیمعاشی صورتحال کو خطرات لاحق ہیں، توانائی کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور عالمی مالی حالات کی سختی مہنگائی بڑھا سکتی ہے،یہ صورت حال معاشی ترقی اور کرنٹ اکاؤنٹ پردباؤ ڈال سکتی ہے،حکومت کی قرض پروگرام پر عمل درآمد کیلئے آئی ایم ایف کو اہم یقین دیہانیاں کرادیں۔آئی ایم ایف کیمطابق حکومت نے بجلی کے شعبے میں مقابلے کی مارکیٹ بنانے کے عزم کا اعادہ کیا،قابلِ تجدید توانائی کی طرف منتقلی تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا،بجلی کی پیداوار کو طلب کے مطابق متوازن کرنے پر زور دیا،گرڈ سسٹم کو مستحکم اور پائیدار بنانے کی یقین دہانی کرائی گئی،حکومت نے اس سال پرائمری سرپلس کا 1۔2 فیصد کا ہدف پورا کرنے کی یقین دہانی کرادی،اگلے مالی سال پرائمری بیلنس 2 فیصد تک لے جانے کا عزم ہے۔اس کے علاوہ گورننس بہتر بنانے اور کرپشن کم کرنے کے اقدامات کی یقین دہانی کرائی،غیر ضروری رکاوٹیں اور قوانین کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا،نجی شعبے کے فروغ اور سرمایہ کاری بڑھانے پر زور اور سرکاری اداروں میں اصلاحات اور نجکاری جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔آئی ایم ایف اورمعاشی ٹیم کے درمیان محتاط مالی پالیسی جاری رکھنے اور،درمیانی مدت میں عوامی قرضہ کم کرنے اورلانگ ٹرم فنانسنگ کی حکمت عملی پراتفاق کیا گیا،ٹیکس نیٹ بڑھانے اور اخراجات میں نظم و ضبط لانے کیاقدامات کا بھی فیصلہ کیا گیا،آئندہ مالی سال سے صحت، تعلیم اور سماجی تحفظ پر اخراجات بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔آئی ایم ایف نے وفاق اورصوبوں میں این ایف سی فارمولہ کے تحت منصفانہ تقسیم کا مطالبہ کیا،ایف بی آر ٹیکس دہندگان کے آڈٹ نظام کو مزید مضبوط بنانے کی حکمت عملی تیار کرے،ڈیجیٹل انوائسنگ اور پیداوار مانیٹرنگ کے نظام کو وسعت دینے کا بھی مطالبہ کیا گیاآئی ایم ایف یاایف بی آر کے اندرونی نظامِ حکمرانی کو بہتر بنانے پر کام کرنے اورٹیکس پالیسی آفس کی جانب سے درمیانی مدت کی ٹیکس اصلاحاتی حکمت عملی تیار کرنے پر زور دیا۔آئی ایم ایف وفد نے کر اچی اوراسلام آباد میں مذاکرات کیے،37 ماہ کے ای ایف ایف پروگرام کا تیسرا جائزہ مکمل کرلیاگیا،موسمیاتی پروگرام آر ایس ایف کادوسرا جائزہ بھی مکمل کرلیاگیا،دونوں جائزوں کی حتمی منظوری آئی ایم ایف بورڈ دے گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...