... loading ...
آئی ایم ایف ممکنہ طور پر یو اے ای کے سفیر سے ملاقات کرکے رول اوور کی نئی یقین دہانی حاصل کرنا چاہے گا، آئی ایم ایف کے اسٹیٹ بینک حکام سے تکنیکی سطح کے مذاکرات جاری
پیر سے آئی ایم ایف وفد اور وزارت خزانہ کے حکام کے مابین اسلام آباد میں مذاکرات ہوں گے، سمجھ نہیں آتی میڈیا رول اوورکو کیوں مسئلہ بنا رہا ہے، محمد اورنگزیب کی صحافیوں سے گفتگو
عالمی مالیاتی فنڈ نے متحدہ عرب امارات کے 2 ارب ڈالر ڈیپازٹس کی ایک سال کے لیے رول اوور میں پاکستان کی ناکامی پرتشویش کا اظہار کیا ہے اگرچہ اسٹیٹ بینک نے آئی ایم ایف وفد کو یقین دلایا ہے کہ قلیل مدتی انتظامات مکمل ہیں اور متعلقہ حکام طویل مدتی رول اوور کے لیے امارات سے مذاکرات کر رہے ہیں۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ رول اوور میں کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن سمجھ نہیں آتی کہ میڈیا اسے کیوں مسئلہ بنا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف ممکنہ طور پر یو اے ای کے سفیر سے بھی ملاقات کرکے رول اوور کی نئی یقین دہانی حاصل کرنا چاہے گا۔آئی ایم ایف کا جائزہ مشن بدھ کو کراچی اور اسلام آباد پہنچا جہاں ٹیم کے ایک رکن نے اسٹیٹ بینک کے اعلیٰ حکام سے بات چیت کی اور یو اے ای سے ایک سالہ رول اوور حاصل نہ کرنے پر تشویش ظاہر کی۔دوسری جانب نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے میڈیا کو بتایا کہ یو اے ای نے اپنے ڈیپازٹس واپس نہیں لیے اور طویل مدت کے لیے رول اوور پر بات چیت جاری ہے تاہم ایک سینئر سرکاری اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ صورتحال تشویشناک ہو چکی ہے کیونکہ پاکستان کو ابھی تک یو اے ای سے تحریری یقین دہانی موصول نہیں ہوئی، حکومت نے پہلے صرف دو ماہ کا عارضی رول اوور حاصل کیا تھا اور اب نئی شرائط پر بات ہو رہی ہے، اس بدلتی ہوئی صورتحال کو آئی ایم ایف کے ساتھ جاری جائزے میں واضح طور پر ظاہر کرنا ہوگا۔علاوہ ازیں آئی ایم ایف مشن اور اسٹیٹ بینک حکام کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات میں زرمبادلہ کے ذخائر، مانیٹری پالیسی، شرح تبادلہ کی مینجمنٹ، دہشتگردی کی مالی معاونت کی روک تھام اور اینٹی منی لانڈرنگ کے اقدامات سمیت بینکنگ ریگولیشنز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔تعارفی سیشن کے دوران اسٹیٹ بینک کے گورنر اور انتظامیہ نے بتایا کہ جنوری میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 121 ملین ڈالر سرپلس رہا جب کہ گزشتہ سال اسی مہینے میں 393 ملین ڈالر کا خسارہ تھا۔ تاہم، رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1۔74 ارب ڈالر رہا جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 564 ملین ڈالر کے سرپلس کے مقابلے میں بیرونی ادائیگیوں پر دباؤ کی نشاندہی کرتا ہے۔حکام نے آئی ایم ایف کو بتایا کہ یو اے ای کے کل 3 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک میں موجود ہیں ان میں سے 1، 1 ارب ڈالر کے دو ڈیپازٹس 17 اور 23 جنوری کو میچور ہوئے تھے جنہیں پہلے ایک ماہ کے لیے رول اوور کیا گیا جس کی مدت اب 16 اور 23 فروری کو ختم ہو رہی ہے، اب اسے عارضی طور پر 16 اور 23 اپریل تک بڑھا دیا گیا ہے، تیسری قسط کی واپسی بھی اس کی مقررہ تاریخ کے قریب متوقع ہے، پاکستان کو ان ڈیپازٹس پر 6۔5 فیصد سے زائد سود ادا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ایران کے بعد امریکا کی ترجیح پاکستان بن گیا، امریکی صدر نے آئندہ دو روز میں مذاکرات کا اشارہ دے دیا،ہم پاکستان جانے پر زیادہ مائل ہیں،فیلڈ مارشل عاصم منیر لاجواب آدمی ہیں مذاکرات ممکنہ طور پر جمعرات کو اسلام آباد میں منعقد ہو سکتے ہیں، دونوں فریقین اہم تنازعات پر بات چیت جاری رک...
کھرب پتی طبقہ ٹیکس بچا رہا ہے موٹرسائیکل چلانیوالا عام شہری ٹیکس ادا کر رہا ہے عوام ایک لیٹر پیٹرول پر تقریباً سوا سو روپے ٹیکس ادا کر رہے ہیں، پریس کانفرنس حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پٹرولیم لیوی ٹیکس کے معاملے پر عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا جائے گا کیونکہ یہ عوام کے ساتھ ...
شام 5بجے سے رات ایک بجے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جائے گی، پاور ڈویژن بجلی مہنگی ہونے سے بچانے کیلئے مہنگے ایندھن کے استعمال کو کم سے کم رکھا جا سکے ترجمان پاور ڈویژن نے کہاہے کہ بجلی مہنگی ہونے سے بچانے کے لیے شام 5بجے سے رات 00:1بجے تک روزانہ 2 گھنٹے15،منٹ تک بجلی کی لوڈشیڈنگ ...
قید تنہائی کسی بھی قیدی کیلئے انتہائی سخت سزا ، امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے بانی پی ٹی آئی کے مطابق ان کی آنکھ میں کوئی بہتری نہیں آئی، سلمان صفدر بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے کہا ہے کہ ان کے مؤکل کی صحت اور قید تنہائی کی صورتحال نہایت تشویشناک ہے۔لاہور ہائیکورٹ بار می...
مراد علی شاہ کی زیرصدارت گندم خریداری پالیسی کا جائزہ اجلاس، خریداری مہم تیز کرنے کی ہدایت سبسڈی لینے والے آبادگاروں سے گندم خریدی جائے، تمام اضلاع میں مراکز فعال کیے جائیں کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت گندم خریداری پالیسی کا جائزہ اجلاس ہوا، چھوٹے آبا...
پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کی کوششوں سے مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی ممکن ہوئی ایڈمرل نوید اشرف کا ایٔر فورس اکیڈمی میںکیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ کی تقریب سے خطاب چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کی کوششوں سے مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی ممکن...
ایران کیساتھ مذاکرات میں کافی پیش رفت ہوئی، گیند اب تہران کے کورٹ میں ہماری تمام ریڈ لائنز اسی بنیادی اصول سے نکلتی ہیں،امریکی نائب صدر کا انٹرویو امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ حالیہ مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے...
آبنائے ہرمز سے گزرنے والے اُن جہازوں کو نہیں روکا جائے گا جو ایرانی بندرگاہوں کے بجائے دیگر ممالک کی جانب جا رہے ہوں، ٹرمپ کا 158 جہاز تباہ کرنے کا دعویٰ ناکہ بندی کے دوران مزاحمت ایران کیلئے دانشمندانہ اقدام ثابت نہیں ہوگا، فضائی حدود ہماری مکمل گرفت میں ہے، ٹرمپ ایران کو مکمل ...
مردان ریلوے گراؤنڈ میں سہ پہر 3 بجے جلسہ ہوگا، مخالفین خصوصاً ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ٹاؤٹس جلسے کو ناکام بنانے کیلئے منفی پروپیگنڈا کر رہے ہیں،وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا قوم آج بھی عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، دنیا کو دکھائیں گے بانی جیل میں ہونے کے باوجود بڑی سیاسی سرگرمی کر سکتے ہیں،...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی عدم حاضری پر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے ریاستی اداروں پرگمراہ کن الزامات کے کیس کی سماعتسینئر سول جج عباس شاہ نے کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے وزیر اعلی کے پی کے سہیل آفریدی کے خلاف ریاستی اداروں پرگمراہ کن الزامات اور ساکھ متاثر کرنے کے...
دونوں فریقین کے درمیان اٹکے ہوئے معاملات حل کروانے کی کوششیں کررہے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم کا کابینہ اراکین سے خطاب، فیلڈ مارشل اور نائب وزیراعظم کو شاندار خراج تحسین پیش کیا وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تاریخ گواہ ہے جنگ کروانے اور امن قائم کرنے میں کئی سال لگتے ہیں، پا...
واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی حل کیلئے رابطے جاری ہیں، امریکی عہدیدار مستقبل میں امریکی اور ایرانی وفود کی ملاقات کا امکان تاحال غیر واضح ہے، بیان امریکا اور ایران کے درمیان کسی معاہدے تک پہنچنے کیلئے مذاکرات جاری ہیں۔ایک امریکی عہدیدار کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیا...