... loading ...
کسی صورت 8 فروری کے احتجاج کی کال واپس نہیں لیں گے، محمود خان اچکزئی کی شیریں مزاری سے ملاقات، بیٹی ایمان مزاری اور ان کے شوہرکے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ان کے گھر آمد
لوگوں کے لئے آواز اٹھانے والے اس ملک میں محفوظ نہیں ہیں(مصطفیٰ نواز کھوکھر ) ایمان اور ہادی کو جس انداز سے سزا دی گئی وہ ناانصافی ہے،بیرسٹر گوہر ودیگر رہنمائوں کی میڈیا سے گفتگو
تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ اور اپوزیشن لیڈر رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے کہ ہے کہ ایمان مزاری اور شوہر کی سزا کے بعد ہوسکتا ہے ہم بھی جیل بھرو تحریک شروع کردیں۔تفصیلات کے مطابق تحریک تحفظ آئین کی قیادت نے مزاری ہاؤس میں ایمان مزاری کی والدہ اور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ ملاقات کے بعد محمود خان اچکزئی، مصطفیٰ نواز کھوکھر اور بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کی اور ایمان مزاری کو دی جانے والی سزا کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہو سکتا ہے ہم جیل بھرو تحریک کا اعلان بھی کردیں، پھر ہم دیکھتے ہیں کہ یہ کتنے لوگوں کو جیل میں ڈالتے ہیں۔مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ آج پاکستان پر آمریت مسلط کر دی گئی ہے، اگر کسی کے ذہن میں یہ ہے کہ ملک میں جمہوریت ہے تو وہ اس کو درست کر لے، جس طرح کے فیصلے آ رہے ہیں یہ ملک کو نارتھ کوریا یا مصر بنانے کی کوشش ہے۔انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ یہ چاہتے ہیں کہ اس ملک میں کوئی حق کے لئے آواز نہ اٹھائے، اگر کوئی اٹھاتا ہے تو اس کو خاموش کر دیا جاتا ہے۔مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ 8 فروری کو ہم اپنا بھرپور احتجاج ریکارڈ کروائیں گے، لوگوں کے لئے آواز اٹھانے والے بھی اس ملک میں محفوظ نہیں ہیں، ہم ان تاریکیوں کو ختم کریں گے، اس عدلیہ میں ایسے لوگ جاگیں جو باغیرت ہوں۔چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم یہاں ڈاکٹر شیریں مزاری سے اظہار یکجہتی کے لئے آئے ہیں، پاکستان میں لاقانونیت عروج پر ہے اور ادارے کمزور ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس طرح سے ایمان اور ہادی کا ٹرائل ہوا ہم نے اُس پر تشویش کا اظہار کیا اور جس انداز سے سزا دی گئی وہ بھی ناانصافی ہے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم ہمیشہ سے پیکا کے خلاف تھے اور رہیں گے، ہم سزا کے اس فیصلے کی مذمت کرتے ہیں، ان کی والدہ نے بتایا کے کہ ان کا ابھی تک کوئی رابطہ نہیں ہوا، ان کی ایمان مزاری سے ملاقات نہیں ہو رہی اور نہ ہی معلوم ہے کب ملاقات ہوگی۔اُن کا کہنا تھا کہ جہاں لوگوں کو انصاف نہیں ملتا وہاں لوگ قانون ہاتھ میں لے لیتے ہیں، ہم امید کرتے ہیں چیف جسٹس آفس پاکستان اس پر کوئی کارروائی کریں گے اور انشااللہ انصاف ہوتا ہوا نظر بھی آئے گا۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میں پی ٹی آئی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو دی جانے والی سزا ختم کرنے کا مطالبہ کرتا ہوں، دونوں کی سزا ختم کر کے انہیں رہا کیا جائے اور فیٔرٹرائل کا موقع دیا جائے۔
عراق کی مزاحمتی فورسز نے امریکا کا ری فیولنگ طیارہ مار گرایا ، امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کو میزائلوں سے نشانہ بنانے کا دعوی ایران کے خلاف جاری فضائی بمباری کے دوران امریکی طیارہ مغربی عراق میں گرکر تباہ ہوگیا۔ایران کی ختم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹر نے دعوی کیا ہے کہ عراق کی م...
بصورت دیگر 26 مارچ سے پٹرول پمپس کی بندش کا سلسلہ شروع ہو جائے گا 21 روپے پیٹرولیم لیوی بڑھائی، باقی 36 روپے فی لیٹر کس کی جیب میں گئے؟ آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن (اے پی پی ڈی اے)نے حالیہ قیمتوں میں اضافے اور ڈیلرز کے مارجن میں عدم اضافے کے خلاف عیدالفطر کے بعد مل...
عمران خان کا علاج ذاتی معالجین کی نگرانی اور فیملی کی موجودگی میں شفاء انٹرنیشنل اسپتال میں فوری طور پر کرایا جائے تحریک انصاف کی منزل حقیقی آزادی ہے اور اس کے حصول تک جدوجہد جاری رہے گی،پریس کانفرنس سے خطاب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے مطالبہ کیا ہے کہ سابق ...
شرارت کی سیاست نہیں قائد اعظم کی سیاست کریں گے،سندھ کی ترقی کے نقش قدم پر چلیں گے،نہال ہاشمی ایم کیو ایم والے ہمارے پاکستانی ہیں، ناراضگی چھوٹی چیز ہے ان کو منا لیں گے ، مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ شرارت کی سیاست نہیں قائد اعظم کی سیاست کریں...
صدرمملکت کی شہباز شریف کی ایڈوائس پر نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری ،تقرری کیلئے کمیشن آف اپائنٹمنٹ پر دستخط کر دیے،آصف زرداری کی مبارک باد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا نواز شریف،شہباز شریف ، آصف علی زرداری کا شکریہ،حلف لینے کے بعد اپنی ترجیہات بتاؤں گا، ایم ...
عید تک 3لیٹر پیٹرول مفت دیا جائے گا، آخری عشرے کی تمام افطار پارٹیاں منسوخ کر دی ہیں جو لوگ مہنگائی کے دور میں ہزار کا پیٹرول نہیں دلوا سکتے ان کیلئے یہ عید کا تحفہ ہوگا، کامران ٹیسوری گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے پریشان موٹرسائیکل...
مجتبیٰ خامنہ ای کا شہدا کے خون کا بدلہ لینے کا اعلان،دشمن پر دباؤ ڈالنے آبنائے ہرمز کو بند رکھیں گے،ایک ایک شہید کے خون کا بدلہ لیں گے،دشمن عوام کو نشانہ بنا رہا ہے،ایران کا نشانہ امریکی فوجی اڈے ہیں ایرانی قوم کو دبایا نہیں جاسکتا، قوم کا اتحاد دشمن کے عزائم کو ناکام بنا دے گ...
کوئی دہشت گرد برداشت نہیں کرینگے، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا،شہباز شریف تمام ممالک سے دوستانہ تعلقات کے خواہاں ، صو فیا ئے کرا م دین اسلام کے حقیقی سفیر ہیں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کوئی دہشت گرد برداشت نہیں کرینگے، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، دہشت گر...
جنگ صیہونی حکومت اور امریکانے شروع کی ، جنگ میں ایران کے نقصانات کا ہرجانہ ادا کیا جائے آئندہ ایران کے خلاف جارحیت نہیں ہوگی عالمی طاقتیں اس کی ضمانت دیں، ایرانی صدر کا بیان ایران نے جنگ ختم کرنے کے لیے 3 شرائط رکھ دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایران نے اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ...
پورے ہال میں لاتوں گھونسوں کا آزادانہ استعمال ، ایک دوسرے پر بدزبانی کی، کوئی بھی لڑائی بند کرنے کو تیار نہ تھا حکومتی ارکان نے صورت حال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اس دوران مجموعی طور پر14 قراردادیں منظور کرا لیں سٹی کونسل کا اجلاس بدترین ہنگامہ آرائی کی نذر ہو گیا جہاں ارکان ایک...
اصفہان، کرج سمیت دیگر شہر دھماکوں سے گونجتے رہے، شہریوں نے خوف کی رات گزاری کئی علاقوں میں زوردار دھماکے سنے گئے ،دھماکوں سے زمین اور عمارتوں کی کھڑکیاں تک لرز رہی تھیں،عینی شاہدین ایران کے دارالحکومت تہران میں امریکا اور اسرائیل کی جانب سے شدید فضائی حملوں کے بعد شہریوں نے خ...
پاسدارانِ انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی فوجی اڈوں کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنانے کا دعویٰ تازہ حملوں میں الادائری ہیلی کاپٹر ایٔر بیس، محمد الاحمد نیول بیس اور علی السالم ایٔر بیس شامل ہیں ،ذرائع ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے کویت اور بحرین میں موجود امریکی فوجی اڈ...