... loading ...
بھارتی ریاست کرناٹک میں حجاب کرنے والی طالبات کوعلیحدہ کلاس رومز میں بٹھا دیا گیا اورکسی استاد نے ان کونہیں پڑھایا۔ بھارت میں مسلمان باحجاب طالبات امتیازی سلوک کی شکار ہیں۔ ریاست کرناٹک کے ایک کالج میں باحجاب طالبات کوعلیحدہ کلاس رومز میں بٹھا دیا گیا اورکسی ٹیچرنے ان کونہیں پڑھایا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مسلسل ایک ہفتے...
ضلع کرم میں پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے دہشت گردوں کی فائرنگ میں پاک فوج کے 5جوان شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ضلع کرم میں افغانستان سے دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 5جوان شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فورسز کی بھرپور جوا...
فرانسیسی حکومت نے فرانس میں اسلام کو نئی شکل دینے اور اسے انتہا پسندی سے علیحدہ کرنے کی کوششوں کے تحت مسلم کمیونٹی کی رہنمائی کے لیے مذہبی علما اور عام مرد و خواتین پر مشتمل ایک نیا ادارہ تشکیل دے دیا، میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ برسوں میں فرانس پر مسلم انتہاپسندوں کے خوں ریز حملو...
سْروں کی ملکہ لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر 92 برس کی عمر میں چل بسیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ رات کئی جسمانی اعضا کی خرابی کے باعث گلوکارہ لتا منگیشکر اتوار کی صبح ممبئی کے ہسپتال میں چل بسیں۔ بریچ کینڈی اسپتال کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر این سنتھانم نے گلوکارہ کے انتقال کی تصدیق ک...
امریکا نے ایران کے سول جوہری پروگرام پرعائد پابندیوں میں نرمی کردی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا نے جوہری معاہدے کی ازسرنو بحالی میں ایرانی سول جوہری پروگرام پرپابندیاں ختم کیں۔ رپورٹ کے مطابق پابندیوں کے خاتمے پر غیرملکی کمپنیاں اور ممالک ایران کے سول جوہری پروگرام میں معاونت ک...
بھارت کی جنوبی ریاست کرناٹکا میں طالبات کو کالجوں میں حجاب سے روکنے کا مسئلہ گھمبیر ہوگیا ، ایک اور کالج میں مسلمان طالبات کو حجاب کے ساتھ داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کرناٹکا کے ضلع اڈوپی کے ساحلی علاقے کنڈاپور میں 27 طالبات کو سرکاری کالج میں داخلے سے ...
فلپائن میں مسلم خواتین کوسٹ گارڈ اہلکاروں کو حجاب پہننے کی اجازت مل گئی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلپائن کوسٹ گارڈ نے اعلان کیا کہ اس نے ایک نئی ڈریس پالیسی کی منظوری دے دی ہے جس میں خواتین اہلکاروں کے یونیفارم میں حجاب کے استعمال کی اجازت دی گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق حکام کا ک...
تین سال تک طالبان کی قید میں رہنے والے آسٹریلوی لیکچرار نے حکومت کی مدد کرنے کے لیے افغانستان جانے کا فیصلہ کیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے لیکچرار ٹموتھی ویکس تین سال طالبان کی قید میں رہنے کے بعد اہم کمانڈرز کی رہائی کے بدلے آزاد ہوئے تھے۔ قید ک...
سعودی عرب کی شوریٰ کونسل نے قومی پرچم اورقومی ترانے کے نطام میں تبدیلی کی ترمیم متفقہ طورپرمنظورکرلی۔عرب میڈیا کے مطابق 50 سال قبل بنائے گئے پرچم سسٹم میں تبدیلی کا مقصد سعودی عرب میں حالیہ تبدیلیوں کی عکاسی کرنا ہے۔ شوریٰ کے تمام اراکین نے پرچم سسٹم میں تبدیلی کے حق میں ووٹ دیا۔...
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی ایک رپورٹ میں مطالبہ کیا ہے کہ فلسطینیوں کو نسلی امتیاز کا نشانہ بنانے پر اسرائیل کو جوابدہ ہونا چاہیئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے فلسطین کی صورت حال پر ایک 35 صفحات پر مشتمل رپورٹ شائع کی جس میں اسرائیل کے وحشیانہ جبر اور غیر قان...
میانمار میں جمہوری رہنما آنگ سان سوچی کی حکومت کے خلاف فوجی بغاوت کو ایک برس کا عرصہ مکمل ہو گیا ہے۔ اس موقع پر ملک بھر میں فوجی جنتا کے خلاف خاموش احتجاج میں بازار بند رہے اور کاروبار زندگی معطل رہا۔ ٹھیک ایک برس قبل یکم فروری کو فوج نے سوچی کی حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبض...
امریکہ کی پانچ ریاستوں اور دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں کم از کم ایک درجن ایسی یونیورسٹیوں کو بم حملوں سے نشانہ بنائے جانے کی دھمکیوں کے بعد مختصر وقت کے لیے بند کیا گیا جو تاریخی طور پر سیاہ فام طلبہ سے منسوب سمجھی جاتی ہیں۔ خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق یونیو...
کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)کا انتہائی مطلوب کمانڈر رفیع اللہ افغانستان میں مارا گیا۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کے مختلف دھڑوں میں شدید اختلافات، پیسے اور اختیارات کی جنگ میں تیزی آگئی اور اب انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر رفیع اللہ مارا...
بھارتی ریاست اترا کھنڈ میں انتہا پسند ہندوؤں کا اجتماع ہوا جس میں مسلمانوں کی نسل کشی کے لئے اکسایا گیا، شرکا نے مدارس پر پابندی اور مسلمانوں کے قاتلوں کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا۔ مسلمانوں کو قتل کردو یا ملک سے نکال دو، بھارت میں اۤئے روز مسلم کشی کی آوازیں بلند ہونے لگیں، اترا ک...
افغانستان کے حکمران طالبان نے قطر چھوڑنے والی نیوزی لینڈ کی حاملہ مگرغیرشادی شدہ صحافیہ کو پناہ کی پیش کش کردی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق صحافیہ شارلٹ بیلس کو یہ معلوم ہونے کے بعد قطر چھوڑنا پڑا تھا کہ وہ ایک ایسے ملک میں حاملہ ہیں جہاں بغیرشادی سے بچے کو جنم دینا غیرقانونی ہے۔ بیلس...
کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ اسلامو فوبیا کسی بھی قیمت پر قابل قبول نہیں ہے۔ اسلاموفوبیا ناقابل یقین ہے۔ ہمیں اس نفرت کو ختم کرنے اور کینیڈا میں رہنے والے مسلمانوں کے لیے اپنی کمیونٹی کو محفوظ بنانے کی ضرورت ہے۔ اس اقدام کے تحت اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لیے ہم ایک خصو...
یوکرائنی سینما میں فلم دیکھنے اوردودھ پینے کے انتہائی شوقین ہیں،رپورٹ یورپ کے قلب میں واقع ملک یوکرین کے بارے میں دل چسپ معلومات سامنے آئی ہیں،میڈیارپورٹس کے مطابق یوکرین کی آبادی چارکروڑ چالیس لاکھ نفوس پر مشتمل ہے۔ ملک کا مجموعی رقبہ 603628 مربع کلو میٹر ہے۔ روس اور فرانس کے...
افغان حکومت نے ملک بھر کے سول اور ملٹری ایئرپورٹس کی سرگرمیاں بحال کردی ہیں۔ افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق سربراہ ملٹری سول ریگولیٹری کمیشن لطیف اللہ حکیمی نے کہا کہ 27 سول اور ملٹری ایئرپورٹس پر آپریشنز بحال کردیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قندھار، خوست اور خواجہ رواش کے علاوہ ایئر...
چینی وزارت خارجہ نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا بیجنگ سرما اولمپکس کی تخریب کاری کیلئے کھلاڑیوں کو رشوت دے رہا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ بیجنگ سرما اولمپکس کی تخریب کاری کیلئے بڑی سازش کھیلی جارہی ہے، اولمپکس میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو امریکا اس شرط ...
اسرائیل کے صدر آئزک ہیروزگ اتوار کے روز متحدہ عرب امارات کے پہلے دورے پر ابوظبی پہنچ گئے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر کے دفتر کی جانب سے اعلان میں کہا گیا کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا دورہ ہے۔ دورے کا مقصد اسرائیل اور امارات کے درمیان تعلقات مض...
عرب ٹی وی کی نشر ہونے والی دستاویزی فلم ایران میں القاعدہ کے چہرے کے پہلے حصے میں القاعدہ تنظیم کے ان رہ نماؤں اور کمانڈروں کے ناموں کی فہرست کا انکشاف کیا گیا جن کی میزبانی ایران نے کی۔ ان میں نمایاں ترین نام ابو مصعب الزرقاوی ، سیف العدل، ابو الخیر المصری ، صالح القرعاوی شامل ہ...
افغان نائب وزیر اعظم عبدالسلام حنفی نے پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف کی قیادت میں وفد کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کی حکومت کسی کو افغان سرزمین ہمسایہ ممالک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔ معید یوسف کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد نے نائب وزیر اعظم کے علاوہ وزیر ...
بھارت کے تجارتی مرکز ممبئی میں پولیس نے گوگل (ایلفابیٹ ان کارپوریشن)کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او)سندر پچائی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ سندر پچائی اور پانچ دیگر کمپنیوں کے آفیشلز کے خلاف کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گوگل کے س...
قطری حکومت نے پاکستان کو ویزا فری ممالک کی فہرست میں شامل کرلیا تاہم مسافر کو قطر روانگی سے قبل ریٹرن ٹکٹ اور ہوٹل بکنگ شرط پوری کرنی ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق قطر حکومت کی جانب سے 95 ممالک کے شہریوں کو ویزافری انٹری سہولت فراہم کردی گئی ، ذرائع کے مطابق فہرست میں پاکستانی شہریوں کو...