... loading ...
برطانیا میں بڑی تعداد میں جنسی زیادتی کے واقعات میں ملوث شخص کو عمرقید کی سزا سنادی گئی۔برطانوی میڈیا کے مطابق عدالت نے 159جنسی حملوں کے مجرم کو رین ہارڈ سناگا کو سزا سنادی۔ اسے ملک میں سب سے خطرناک ریپ کا مجرم قرار دیا گیا ہے ۔عدالت نے کہا کہ سناگا شیطان صفت جنسی شکاری ہے جسے کبھی بھی رہا کرنا خطرناک ہوگا۔پولیس کے مطا...
برطانیا نے ایران اور عراق میں اپنے سفارتخانوں میں عملہ کم کر دیا۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ نے سفارتکاروں کی واپسی یا ان کی تعداد میں کمی کا یہ اقدام دھمکیوں کے باعث احتیاطی اقدام کے طور پر اٹھایا ہے ۔برطانوی دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ برطانوی سفارتکار روب میی...
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئٹرز نے مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے سبب درپیش عالمی بحران کے تناظر میں دنیا میں فوجی تصادم سے بچنے کی پر زور اپیل کی ہے ۔ نیو یارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عام آدمی کو ہمیشہ جنگ ک...
بھارت میں جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں نقاب پوش ہندو انتہا پسندوں کے ہاتھوں تشدد کا شکار ہونے والے طلبا کے خلاف ہی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ دہلی پولیس نے جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں تشدد کا شکار طلبا یونین کی سربراہ ایشے گھوش سمیت 19 طلبا کے خلاف سیکورٹی گارڈز پر حملہ کرنے اورت...
ایرانی جنرل قاسم سلیمانی، ابو مہدی المہندس اور ان کے دیگر ساتھیوں کی نماز جنازہ تہران میں ادا کردی گئی ۔ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی نماز جنازہ رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای نے پڑھائی۔نماز جنازہ میں صدر، پارلیمنٹ کے اسپیکر، عدلیہ کے سربراہ ، علمائے کرام، ایران کے اعلی سیاسی و عسکری...
ایران نے عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری معاہدے کی مزیدپاسداری نہ کرنے کااعلان کردیا۔تہران میں ایرانی کابینہ کا اجلاس ہوا جس کے بعد ایرانی سرکاری میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا کہ اب عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری معاہدے کی پابندیوں پر مزید عمل درآمد نہیں کیا جائے گا۔ایرانی حکومت نے جوہری...
بھارت میں انتہا پسندآر ایس ایس کے غنڈوں نے تعلیمی اداروں کوبھی نہ چھوڑا، دلی کی جامعہ ملیہ کے بعد جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے طلبا اور اساتذہ بھی نشانے پر آ گئے ۔ آر ایس ایس کے شدت پسندوں نے اسٹوڈنٹس یونین کے صدر کا سر پھاڑ دیا، واقعہ میں 20 افراد زخمی ہو گئے ۔ بالی وڈ اداکارہ سو...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران پر کسی حملے کے لیے انہیں امریکی کانگریس کی منظوری درکار نہیں ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر پر بیان میں ڈیمو کریٹس سمیت ناقدین کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کے بیانات ہی کانگریس کیلئے نوٹیفکیشن کی حیثیت رکھتے ہیں۔عراق سے امریکی فوج کو نکلن...
مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خطرات مزید بڑھ گئے اور ایران نے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کابدلہ لینے کیلئے سرخ جھنڈا لہرادیا ۔غیر ملکی خبر رساں ا دارے کے مطابق ایران نے جنرل سلیمانی کے قتل کابدلہ لینے کیلئے شدید جنگ شروع ہونے کی علامت سرخ جھنڈا لہرادیا ۔اس کے علاوہ ایرانی پارلیمنٹ بھی امری...
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی ہزاروں افراد کی ہلاکتوں کے ذمہ دارتھے جن کی موت پر کوئی افسوس نہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق وزیراعظم بورس جانسن نے امریکی ڈرون حملے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت پر ردعمل میں کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی ہزاروں م...
ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کو عراق میں امریکی افواج نے ہلاک کر دیا ہے۔امریکہ کے محکمہ دفاع پینٹاگون اور ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے بھی تصدیق کی ہے کہ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی عراق میں کیے گئے ایک امریکی حملے میں ہلاک ہو گئے،بغداد ایئرپورٹ پردا...
عراق میں امریکی فضائی حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد ایشیا میں اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔امریکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عراق میں امریکی فضائی ح...
امریکی حکومت نے ای سگریٹ کے سب سے مقبول دو ذائقوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔امریکی میڈیا رپورٹس میں بتایاگیاکہ حکومتی اعلان کے مطابق اس پابندی کا مقصد نوجوان نسل کی صحت کا تحفظ ہے۔ امریکا میں ای سیگرٹ کے دو مقبول ذائقوں جول اور انجوائے پر پابندی عائد کرنے کا معاملہ گزشتہ برس ستمبر ...
عراق میں امریکی حملے میں قدس فورس کے سربراہ قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قاآنی کو قدس فورس کا کمانڈر مقرر کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کی ذیلی تنظیم قدس فورس کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی ک...
عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی حملے کے نتیجے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد مبصرین نے کہاہے کہ مشرقِ وسطی میں کشیدگی میں اضافے اور ایران اور امریکہ کے درمیان ممکنہ جنگ کے اثرات نمودارہونے لگے ہیں،امریکی میڈیا کے مطابق واقعے کے بعدعالمی مبصرین نے اپنے ردعمل میں ...
سائبیریا اور دیگر ملکوں سے ہجرت کرکے ہزاروں پرندے منگلا ڈیم اور ہیڈ رسول پر پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق ہر سال کی طرح روس اور سائبیریا اور دیگر ممالک میں شدید سردی اور جھیلوں میں برف جم جانے کی وجہ سے ہزاروں مہمان پرندوں کی پاکستان آمد کا سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا ،مختلف ممالک سے...
بھارت نے کہاہے کہ شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آر سی پر وہ عالمی برادری کے موقف سے پوری طرح مطمئن ہے اور اس کے سفارت کار مختلف ممالک پر بھارتی موقف واضح کرنے میں مصروف ہیں۔بھارتی ٹی وی کے مطابق نئی دہلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نیکئی...
ذیابیطس ٹائپ ٹو دنیا بھر میں وبا کی طرح پھیلنے والا مرض ہے جو دیگر طبی پیچیدگیوں کا خطرہ بھی بڑھاتا ہے، جس کے بارے میں ڈاکٹر حالیہ برسوں میں کافی کچھ جان چکے ہیں مگر اب پہلی بار سائنسدانوں نے اس مرض کے پھیلنے کے عمل کا مشاہدہ بھی کرلیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق طبی جریدے جرنل سیل م...
حج اورعمرہ کی عظیم عبادت کے لیے حجاز مقدس آنے والے مسلمان واپسی پر وہاں سے حسب توفیق یادگار تحائف بھی ساتھ لانیکی کوشش کرتے ہیں۔ مکہ معظمہ میں عمرہ زائرین کے لیے ان گنت تحائف دستیاب ہیں۔ ان تحائف کی اپنی اپنی قیمت ہوتی ہے۔تسبیح حجاج کرام یا عمرہ زائرین کا پسندیدہ تحفہ ہے۔ مکہ می...
سال 2019ء کے آخر ماہ دسمبر میں مہنگائی کی شرح 12.63 فیصد تک پہنچ گئی۔ بدھ کو ادارہ شماریات نے افراط زر کا ڈیٹا جاری کر دیا جس کے مطابق دسمبر میں ماہانہ مہنگائی کی شرح 12.63 فیصد تک پہنچی،نومبر کے مقابلے میں دسمبر کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.34 فیصد کمی ہوئی ۔ادارہ شماریات کے م...
افغانستان میں بدترین فضائی آلودگی کے باعث17 افراد جاں بحق جبکہ آٹھ ہزار سے زائد شہری متاثر ہوئے۔غیرملکی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وزارت صحت کے ایک عہدیدار فدا محمد پیکان نے میڈیا کو بتایا کہ افغانستان بدترین فضائی آلودگی کی لپیٹ میں ہے اور ایک ہفتے میں کم ازکم 17 افراد جاں...
امریکی فوج نے سیکورٹی خدشات کے پیش نظر دفاتر میں استعمال ہونے والے موبائل میں مشہور ایپ ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی عائد کردی۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج کی ترجمان لیفٹننٹ کرنل روبن اوشوا نے ٹک ٹاک پر پابندی کے حوالے سے کہا کہ یہ سائبر خطرات کے پیش نظر کیا ...
ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکا کی طرف سے عاید کردہ اقتصادی پابندیوں کے تباہ کن اثرات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں اور پچھلے دو سالوں میں تیل اور ہارڈ کرنسی کی کمی کے باعث تہران کو 200 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق روحانی نے ایک تقریر میں کہا کہ ا...
کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے خاتون کاہاتھ جھٹکنے کے ناخوش گوار واقعہ پر معافی مانگ لی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ویٹی کن میں نئے سال کی مناسبت سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں پوپ فرانسس عقیدت مندوں سے مل رہے تھے کہ اچانک ایک خاتون نے ان کا ہاتھ اپنی طرف ...