... loading ...
ایران نے کامیابی کے ساتھ اپنا پہلا مصنوعی سیارہ خلا میں بھیجا ہے ۔ ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق مصنوعی سیارہ ایران کے مرکزی Desertسے قاصد لانچر کے ذریعے خلا میں بھیجا گیا۔
اسرائیل میں گزشتہ ایک سال سے جاری سیاسی بحران کا خاتمہ ہو گیا ہے اور وزیر اعظم بن یامین نتن یاہو اپنے حریف سابق فوجی سربراہ بینی گینز کے ساتھ اتحادی حکومت کے قیام کا معاہدہ کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں سیاسی رہنماوں میں تین سال کے لیے معاہدہ ہوا ہے جس کے...
خلیجی ممالک میں بھارت کے اندر مسلمانوں کے خلاف بڑھتے ہوئے تشدد واقعات اور نفرت آمیزروئیے پر انتہا پسند ہندوں کو اپنے مستقبل کی فکر لگ گئی،متحدہ عرب امارات میں ہندوستانیوں کو مذہبی طور پر توہین آمیز پوسٹوں کے خلاف احتیاط برتنے کا انتباہ دیتے ہوئے متحدہ عرب امارات میں ہندوستان کے س...
دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ فیس بک نے دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ فیس بک نے بھارت کی سب سے بڑی میڈیا و ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی جیو رلائنس میں 5 ارب 70 کروڑ امریکی ڈالر یعنی پاکستانی تقریبا 10 کھرب روپے کی سرمایہ کاری کی ہے ۔ فیس بک نے جیو رلائنس سمیت دنیا بھر کی دیگر آن لا...
اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین (یواین ایچ سی آر )نے خبردار کیا ہے کہ نئے کورونا وائرس کی عالمی وبا کی وجہ سے نافذ کردہ پابندیوں کے باعث دنیا بھر میں عورتوں کو گھریلو تشدد اور دیگر صورتوں میں نا انصافیوں کا سامنا ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پیر کو جاری کردہ بیان می...
بھارتی ریاستوں میں محدود سطح پر کاروباری سرگرمیاں بحال ہوگئیں تاہم نئے کورونا وائرس کے پھیلا کو سست کرنے کی خاطر ملک گیر سطح پر لاک ڈاون تین مئی تک جاری رہے گا۔غیرملکی خبررساں اداراے کے مطابق نئی دہلی حکومت نے اعلان کیا کہ نجی سیکٹر کے اداروں کو بیس اپریل سے کام کی اجازت ہے ۔ حکو...
یورپ کے کئی ممالک میں نئے کورونا وائرس کے پھیلا کو روکنے کی خاطر گزشتہ تقریبا ایک ماہ سے عائد کردہ پابندیوں میں پیر سے نرمی کردی گئی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمنی میں آٹھ سو اسکوئر میٹر سے کم رقبے پر قائم دکانیں کھل گئیں۔ چیک ری پبلک میں کھلے آسمان تلے مارکیٹیں بھی کھل رہ...
افغانستان میں کورونا وائرس سے 32 اور بھارت میں 507 اموات کی تصدیق کی گئی ہے ۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی وزارت صحت نے بتایاکہ ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 15 ہزار 712 ہوگئی ہے ۔ دوسری جانب افغان وزیر صحت نے کہا کہ ملک میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 60 مزید ...
آسٹریلیا نے چین میں کورونا وائرس کے پھیلا اور اس کی روک تھام کے لیے کیے جانے والے عالمی ادارہ صحت کے اقدامات پر سوال اٹھاتے ہوئے آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزیر خارجہ میریس پین کا کہنا تھا کہ وہ اس جانچ پر اصرار کریں گی اور ان کا ملک اس بارے میں بھی جا...
سویڈن میں کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کے علاج معالجے کے لیے شہزادی صوفیہ نے اسپتال میں بطور نرس خدمات دینا شروع کردیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق سویڈن کی 35 سالہ شہزادی صوفیہ نے کورونا وائرس وبا کے دوران فرنٹ لائن پر کام کرنے کا فیصلہ کیا اور پھر انہوں نے 3 دن کا آن لائن تربیتی کورس ...
کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث پاکستان سمیت کئی ممالک لاک ڈاون ہے جس کے باعث لوگ گھروں تک محدود ہیں، لاک ڈاون کی اسی صورتحال کے پیش نظر جنوبی امریکا کے ملک کولمبیا میں گھر گھر کھانا پہنچانے کے لیے روبوٹ ڈیلیوری سروس کا آغاز کردیا گیا ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک نجی ...
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت دفاع نے کثیرالمقاصد ڈرون طیاروں کی ایک بڑی کھیپ فوج کے حوالے کر دی ہے ۔ایرانی میڈیا کے مطابق تہران میں گِذشتہ روز کثیر المقاصد کرار اور ابابیل تھری ڈرونز اور جیٹ طیاروں کو فوج کے حوالے کر دیا گیا۔ ان پیشرفتہ اور جدید ٹکنالوجی سے لیس ڈرونز کی تقریب رو...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 3 ریاستوں کے لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر نے ٹیکساس اور ورمونٹ میں پیرسے جبکہ مونٹانا میں جمعہ سے کاروبار کھولنے کی ہدایت کر دی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چین سے کورونا پر غلطی ہوئی ہے تو اس کا کچھ نہ...
مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کا خیال ہے کہ حالیہ کچھ عرصے کے دوران یورپ میں ٹیکنالوجی کے حساس سیکٹر میں چینی سرمایہ کاری میں اضافہ یورپی سلامتی کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی خفیہ انٹیلیجنس ایجنسی ایم سولہ کے سابق سربراہ جان سیورزنے کہاکہ مغربی ٹیکنالوجی کو چ...
ایران میں کرونا کی وبا کے تسلسل کے باوجود حکومت نے مشہد، قم اور شیراز میں موجود مزارات کھولنے کی تیاری شروع کی ہے ۔عرب ٹی وی کے مطابق 23 اپریل کو ماہ صیام کے آغاز کے ساتھ ہی ایران نے مزارات کھولنے کا عندیہ دیا ہے ۔خیال رہے کہ ایران میں کرونا کی وبا سے نمٹنے میں ناکامی پرحکومت کو ...
امریکا کے ایک طیارہ بردار بحری جہاز تھیوڈور روزویلٹ پر کھلے سمندر میں کرونا وائرس پھیلنے کے واقعے نے امریکیوں کو حیران کرکے رکھ دیا ہے ۔ امریکا سے ہزاروں میل دور سمندر کی وسعتوں میں اس بحری بیڑے پر کرونا وائرس کا پہنچنا امریکیوں کے لیے حیرت کی بات ہے تاہم حکام اس کی تحقیقات جاری ...
پوری دنیا میں کرونا وائرس نے اگر ایک طرف بالغوں پر جسمانی سطح پر یلغار کی ہے تو دوسری طرف بچوں کے ذہنوں پر اس کے دور رس اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔یونیسیف نے اپیل کی ہے کہ بچوں کو اس وبا کے مضر اثرات سے بچایا جائے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے چلڈرنز فنڈ نے کہاکہ کرون...
کورونا وائرس کے باعث مجمع پر پابندی اور جزوی لاک ڈاؤن نافذ ہونے کے باوجود بنگلہ دیش میں ایک مذہبی رہنما کی نماز جنازہ میں کم از کم ایک لاکھ افراد کی شرکت سے پولیس اور حکومتی عہدیدار بھی حیران رہ گئے ۔بنگلہ دیش میں بھی دیگر ممالک کی طرح کورونا کے پھیلاؤ سے بچنے کے لیے گزشتہ ماہ ما...
بھارتی صحافی ارون دتی رائے نے کہا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس پھیلانے کا ذمہ دار تبلیغی جماعت کو ٹھہرا کر ہندوئوں کے جذبات کو اکسایا جا رہا ہے جس سے مسلم کش فسادات کی راہ ہموار کی جا رہی ہے ۔عالمی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے بھارتی مصنفہ، صحافی اور سماجی کارکن ارون دتی رائے...
برطانیا میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 888 افراد ہلاک ہوگئے ۔وزارت صحت کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق برطانیہ میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 15 ہزار 464 ہوگئی ہے ۔اعدادوشمار کے مطابق برطانیہ میں 114217 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ برط...
ایرانی دارالحکومت تہران میں کورونا کے کیسز میں کمی کے بعد لاک ڈاؤن کی پابندیوں میں نرمی کردی گئی جس کے تحت کچھ شعبوں کو جزوی طور پر کاروبار کھولنے کی اجازت دی گئی ہے ۔امریکی میڈیا کے مطابق وبا سے نمٹنے کے لیے ضروری اقدامات میں تاخیر کے باعث کورونا سے شدید متاثر ہونے والے ایرانی د...
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے کورونا وائرس سے متعلق طبی ماہرین کے سامنے عوام کے خدشات سے بھرپور سوالات رکھے جن کے ماہرین نے مفصل جواب دیے ۔نیویارک ٹائمز میں عوامی سوالات تھے کہ کیا کورونا وائرس میرے کپڑوں، جوتوں، بال، داڑھی اور ڈاک سے موصول ہونے والے پارسل یا اخبار پر ہوسکتا ہے ؟...
سعودی عرب کے مفتی اعظم مفتی عبدالعزیز بن عبداللہ بن محمد الشیخ نے کہا ہے کہ اگر کورونا وائرس کی وبا جاری رہتی ہے تو لوگ اس کی روک تھام کیلئے احتیاط کے طور پر رمضان میں نماز تراویح اور عید کی نماز گھروں میں ادا کریں گے ۔اپنے بیان میں سعودی مفتی اعظم نے کہا کہ گھروں میں نماز عید کی...
جس لیبارٹری میں ممکنہ طور پر کورونا بنا، اسے امریکا و کینیڈا نے فنڈز دئیے ۔ عالمی میڈیا کے مطابق چند دن قبل ہی یہ خبر سامنے آئی تھی کہ امریکی حکومت کو شک ہے کہ کورونا وائرس کو ممکنہ طور پر چین کے شہر ووہان کی ایک لیبارٹری میں تیار کیا گیا۔فاکس نیوز، سی این این اور یاہو نیوز نے اپ...