... loading ...
کینیڈا میں قائم انٹرنیٹ اور سائبر سیکورٹی کے ادارے نے بتایا ہے کہ صرف ایک مِس کال سے بھی آپ کا موبائل فون ہیک ہوسکتا ہے ۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق رواں سال الجزیرہ کے 36 صحافیوں کو ایسی ہیکنگ سے واسطہ پڑا۔کینیڈا میں قائم انٹرنیٹ اور سائبر سیکورٹی کے ادارے کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ رواں سال جولائی ...
ویٹی کن سٹی میں کرسمس کی ورچوئل تقریب کا انعقاد ہوا، تقریب میں پوپ فرانسس نے دعا کرائی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کورونا وبا کی وجہ سے تقریب میں شرکا کی تعداد انتہائی محدود رہی۔اسی طرح حضرت عیسی کی جائے پیدائش بیت الحم میں بھی تقریبات کا انعقاد کیا۔بیت الحم کا پر ہجوم رہنے وا...
عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کے سوشل میڈیا اکانٹ کے ذریعے ایک بار پھر نیم عریاں ماڈل کی تصویر لائیک کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر پوپ فرانسس کے تصدیق شدہ انسٹا گرام اکائونٹ سے ماڈل مارگوٹ فاکس کی سوئمنگ سوٹ میں تصویر کو لائیک کیے جانے کے اسک...
چین کی سرکاری کمپنی سینوفارم کی تیار کردہ 2 کووڈ 19 ویکسینز میں سے ایک کو مارکیٹ میں فراہم کرنے کے لیے باضابطہ درخواست جمع کرادی گئی ہے ۔چینی اخبار کے مطابق چین کے ریگولیٹرز نے سینوفارم کی درخواست کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے ۔رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ کمپنی کی کونسی کووڈ ویک...
آنجہانی پاپ گلوکار مائیکل جیکسن کی کیلی فورنیا میں جائیداد فروخت کردی گئی،نیور لینڈ نامی محل میں چھوٹا سا چڑیا گھر اور تھیم پارک بھی بنایا گیا تھا۔گزشتہ ماہ امریکی شہر لاس اینجلس کی ایک اعلی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ پاپ اسٹار مائیکل جیکسن کے والد جو جیکسن اپنے بیٹے کے ک...
جرمنی کے شہر شٹٹ گارٹ میں پاکستانی امام مسجد کو قتل کردیا گیا ، امام مسجد کاتعلق ضلع گجرات سے تھا۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستانی امام مسجد کو اس وقت قتل کیا گیا جب وہ جرمنی کے شہر شٹٹ گارٹ میں اپنی رہائش گاہ کے قریب چہل قدمی کررہے تھے ، نامعلوم حملہ آورامام مسجد کو قتل کرنے کے بعد ف...
دبئی میں لوگوں کو کورونا سے بچاو کی ویکسین مفت لگانے کا آغازکردیاگیا ہے ،ویکسین اماراتی شہریوں اور مستقل رہائشیوں کو لگائی جائے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکومتِ دبئی نے اعلان کیا کہ امریکا میں تیار ہونے والی کورونا وائرس سے بچاو کی ویکسین آج سے دبئی میں مفت لگوائی جاسکتی ...
براعظم انٹارکٹیکا اب تک کورونا وائرس سے پاک تھا تاہم اب یہ مہلک وائرس دنیا کے تمام براعظموں تک پہنچ گیا ہے ۔براعظم انٹارکٹیکا کے برنارڈو او ھائینس ریسرچ سینٹر میں تعینات چلی کے فوجی اہلکاروں میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایاکہ36 اہلکارو...
پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامرخان نے ایک بار پھر رنگ میں اترنے کا اعلان کر دیا۔سابق یونیفائڈ لائٹ ویلٹر ویٹ ورلڈ چمپئن عامر خان مارچ، اپریل میں فائٹ کریں گے ،پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامرخان کا حریف امریکہ یا یورپ ہو گا۔باکسر عامر خان نے کہا کہ باکسنگ کی پروموشن کے ساتھ اپنی...
برطانوی نشریاتی ادارے کے میزبان سٹیفن سیکر نے کہاہے کہ پاکستان کے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کافی صاف گو اور سیدھی بات کرنے والے شخص ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سٹیفن سیکر نے کہاکہ میں بہت خوش تھا کہ اسحاق ڈار ہمارے شو پر آنا چاہتے تھے ۔ ہم پاکستان کو زیادہ سے زیادہ کور کرنے...
اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے پارلیمانی بلاک اصلاح و تبدیلی کی جانب سے مسجد اقصی پر یہودی آباد کاروں کے دھاووں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہودی انتہا پسندوں کی جانب سے نام نہاد ہیکل سلیمانی کے نقشے کی تشہیر مسجد اقصی کے لیے سنگین خطرہ ہے ۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے پ...
یورپی ملک البانیہ میں لوگوں کی بڑی تعداد یقین رکھتی ہے کہ گدھی کے دودھ سے عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے محفوظ رہنے میں بے پناہ مدد ملتی ہے ۔یوں البانیہ میں گدھی کے دودھ کو کورونا کا علاج قرار دیے جانے کے بعد مانگ میں اضافہ ہوگیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق البانیہ میں اچ...
برطانیہ میں کرونا وائرس کی نئی لہرپھیلنے کے بعد دنیا کے 40 سے زیادہ ممالک نے وہاں سے آنے والے مسافروں کے داخلے پر پابندی عاید کردی ہے اور اس کے ساتھ فضائی روابط بھی منقطع کردیے ہیں جس کے بعد برطانیہ دنیا سے کٹ کررہا گیا ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی دفترخارجہ دولتِ مشترکہ اور ...
سابق بھارتی وزیر اسظم اٹل بہاری واجپائی کے پرائیویٹ سیکریٹری نے کہاہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے بھارتی ہم منصب اٹل بہاری واجپائی نے 1999میں کارگل جنگ کے دوران کم از کم پانچ بار فون پر ایک دوسرے سے بات کی ، آرمی چیف جنرل پرویز مشرف نے تنازع کے دوران نواز شریف کو جھانسہ...
برطانیہ میں کورونا کی 23 نئی اقسام زیادہ تیزی سے پھیلنے لگیں جس کے باعث اموات کی تعداد ساڑھے 67 ہزار کے قریب پہنچ گئی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق برطانیہ میں ایک ہی دن میں کورونا کے مزید 36 ہزار نئے مریض سامنے آگئے جس کے بعد پچھلے اتوار کے مقابلے میں اس بار 95 فیصد زیادہ کیسز ریکارڈ ک...
برطانیہ میں سفید فام کمسن لڑکیوں کی جنسی گرومنگ میں پاکستانیوں سمیت مسلمانوں کو ملوث قرار دینے کا بھانڈا پھوٹ گیا۔ زیادہ تر کیس راچڈیل، شیفیلڈ اور آکسفورڈ میں سامنے آئے تھے ، ملزموں کی بڑی تعداد خود سفید فام ہی نکلی،میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی وزارت داخلہ کی رپورٹ میں واضح ہو گی...
کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ صارفیت نے کرسمس کو اغوا کرلیا ہے ۔ چیزوں کی خریداری میں خود کو غرق نہ کردیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سینیٹ پیٹرز اسکوائر میں خطاب کرتے ہوئے پوپ کا کہنا تھا کہ ان سوچوں میں نہ ڈوبیں کہ یہ تحفہ نہیں لیا اور وہ چیز رہ گئی...
سعودی عرب کی مساعی سے اقوام متحدہ کی فوڈ اینڈ ایگریکلچرل آرگنائزیشن(ایف اے او)نے سال 2027 کو کھجور کا عالمی سال قرار دینے پر اتفاق کیا ہے ۔عرب ٹی وی کے مطابق کونسل کے 30 نومبر سے 4 دسمبر 2020 تک ہونے والے 165 ویں سالانہ اجلاس کے دوران سی اے اے جی کمیٹی کی سفارشات کی منظ...
وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ ملک کیلئے باضابطہ تعلیم کی پالیسی ضروری ہے ، وزارت تعلیم نے پاکستان کے لئے تعلیمی پالیسی تشکیل دینے کا باضابطہ عمل شروع کردیا ۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ ملک کیلئے باضابطہ تعلیم کی پالیسی ضروری ہے ، میری ہدای...
بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں سخت سردی کے باوجود کسانوں کا 3 نئے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج 24ویں روز بھی جاری رہا۔26نومبر سے جاری کسانوں کے احتجاج کے دوران اب تک 25 کسان ہلاک ہوچکے ہیں۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں سخت سردی کے باوجود کسانوں کا 3 نئے ز...
ایسے شواہد مسلسل سامنے آرہے ہیں جن سے عندیہ ملتا ہے کہ کووڈ 19 کے مریضوں کو ذہنی مسائل جیسے دماغی دھند اور تھکاوٹ کا سامنا ہوتا ہے ۔اور اب محققین نے اس کی وجہ دریافت کی ہے جو کوئی اچھی خبر نہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق طبی جریدے نیچر نیوروسائنسز میں شائع تحقیق میں چوہوں پر تجربات کے ...
کووڈ 19 سے شکار ہر 10 میں سے ایک فرد کو اس بیماری کی علامات کا سامنا 12 ہفتے یا اس سے بھی زائد عرصے تک ہوتا ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات برطانیہ کے محکمہ شماریات(او این ایس)کی جانب سے جاری ابتدائی رپورٹ میں سامنے آئی، جس میں لانگ کووڈ کی موجودگی کا جائزہ لیا گیا تھا۔لانگ کووڈ ...
افغان دارالحکومت کابل میں دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد جاںبحق اور متعدد زخمی ہو گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دارالحکومت کابل کے علاقے پی ڈی 5 میں دھماکے کے بعد 3 گاڑیوں میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 9 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔واقعہ کے...
بھارتی لڑکی گیتا کو پاکستان سے گئے پانچ سال بیت گئے ، خاندان کا کچھ پتا نہ چلا،گیتا نامی اس ہندوستانی لڑکی کو مرحوم عبدالستار ایدھی اور ان کی اہلیہ نے پال پوس کر بڑا کیا تھا۔بھارت سابق وزیر خارجہ آنجہانی سشما سوراج اور پاکستانی حکومت کی کوششوں سے اسے واپس بھجوایا گیا تھا۔بھارتی ٹ...