... loading ...
متحدہ عرب امارات(یو اے ای)نے سنیما سینسر شپ ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق یو اے ای نے ملک میں سنیما گھروں میں فلموں کی نمائش کیلئے سینسر شپ ختم کرتے ہوئے +21 ریٹنگ متعارف کرا دی ۔متحدہ عرب امارات کے میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی آفس نے سنیما میں فلموں کی نمائش کیلئے +21 کیٹیگری متعارف کرادی ہے جس کے بعد سینما...
بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیاکے صدر سارو گنگولی نے کہا ہے کہ مجھے ویرات کوہلی کا انداز اور رویہ بہت پسند ہے تاہم وہ ہر کسی سے لڑتے رہتے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق گڑگاؤں میں ایک تقریب میں جب بی سی سی آئی کے صدر سے سوال کیا گیا کہ انہیں سب سے اچھا رویہ کس کا لگتا ہے تو انہوں ن...
پینٹاگون کی لیک ہونے والی دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکی فوج نے 2014 سے مشرق وسطی میں غلط اطلاعات پر فضائی بمباری میں ہزاروں معصوم شہریوں کو قتل کیا اور کسی بھی ذمہ دار کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق پینٹاگون کے امریکی فضائی جنگ کے خفیہ آرکائیو سے...
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں پاکستان کی فتح کی خوشی منانے پر بھارت نے شوکت غنی سمیت تین طلبہ کو جیل بھیج دیا۔عدالت میں پیشی پر بھی دائیں بازو کے انتہا پسندوں نے نعرے لگائے، جبکہ آگرہ شہر کے وکلا ء نے طلبہ کا کیس لڑنے سے انکار کردیا۔ان طلبہ کو عدالت نے دو ماہ کے لیے جیل بھیج دیا، شوک...
اسلامی ترقیاتی بینک نے افغان عوام کی مدد کے لیے خصوصی اکاونٹ کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔یہ بات اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طہٰ نے وزرائے خارجہ کے منعقدہ غیرمعمولی اجلاس کے اختتام پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس س...
اسلامی تعاون تنظیم(او آئی سی ) کے وزرائے خارجہ کے غیر معمولی اجلاس میں افغانستان کیلئے نمائندہ خصوصی مقرر کرنے،انسانی ہمدردی کی بنیاددوں پر ٹرسٹ فنڈ بنانے اور اقوام متحدہ کے ساتھ مشترکہ کام کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ یورپی یونین، امریکا، برطانیہ، فرانس اور دیگر نے متحرک...
اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی نے افغان عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ اسلام آباد میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں صورت حال سے نمٹنے اور امداد کی فراہمی کیلئے گروپ تشکیل دیا جائے گا ۔ غذائی قلت دور کرنے کیلئے فوڈ سیکورٹ...
بھارت کے شہر امرتسر میں سکھوں کے تاریخی گولڈن ٹیمپل میں ایک شخص کو عبادت گاہ کے اندر مبینہ توہین آمیز حرکت کرنے کے الزام میں تشدد کر کے ہلاک کر دیا گیا ہے۔ بھارت کے مقامی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روز اس وقت پیش آیا، جب معمول کی مذہبی رسومات کے دوران ایک شخص نے سکھوں کی مقدس ...
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اوآئی سی کونسل آف فارن منسٹرز کے 17ویں غیر معمولی اجلاس کا باقا عدہ افتتاح11.42منٹ پر کیا۔ پارلیمنٹ ہائوس میں ہونے والے اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان ، سعودی وزیرخارجہ پرنس فیصل بن فرحان اور اوآئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ اسٹیج پر مو...
اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)کی وزرائے خارجہ کونسل کا غیر معمولی اجلاس آج (اتوار کو)اسلام آباد میں ہوگا۔او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 17 ویں غیر معمولی اجلاس میں افغانستان میں انسانی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ممبر ممالک کے نمائندگان کی پاکستان آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ ان...
بھارتی حکومت کے نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (این سی آر بی)کے حال ہی میں جاری کردہ اعداد و شمارمیں کہاگیا ہے کہ گزشتہ سال 22 ہزار 372 شادی شدہ خواتین نے اپنی جان لے لی ،جو کہ اوسطا ہر روز 61 خودکشی یا ہر 25 منٹ میں ایک خودکشی ہے۔2020 میں بھارت میں ایک لاکھ 53 ہزار 52 خودکشیاں ہوئیں ج...
بھارت میں ویکسین کی 3ڈوز لگوانے والا شخص اومیکرون کا شکارہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق 29 سال شخص امریکا سے واپس آیا تھا۔ ممبئی ائیرپورٹ پرٹیسٹ میں اومیکرون کی تشخیص ہوئی جس کے بعد اسے احتیاطی تدابیرکے طورپراسپتال میں داخل کردیا گیا۔اسپتال حکام کا کہناتھاکہ اومیکرون سے متاثرہونے وا...
سیاسی معاملہ مذاکرات سے حل ہوتے توآپ نے دیکھا ہوگا لیکن برازیل کے 2سیاستدان سیاسی تنازع حل کرنے باکسنگ رنگ میں پہنچ گئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق برازیل کے شہربوربا میں واٹرپارک کوقائم رکھنے یا ختم کرنے کا تنازع حل کرنے کے لئے بوربا کے مئیراوران کے حریف سابق کونسلرباکسنگ رنگ میں پہن...
طالبان نے اقوام متحدہ میں سفیر کی تعیناتی کے لیے ایک بار پھر درخواست دے دی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کی سابق حکومت کے سفیر نے اقوام متحدہ میں نشست چھوڑ دی ہے جس کے بعد طالبان نے ایک بارپھراقوام متحدہ سے اپنا سفیر بھیجنے کی اپیل کی ہے۔ طالبان رہنما اور اقوام متحدہ کی نشست ک...
افغانستان میں برسراقتدار طالبان کی حکومت کی وزارت خزانہ نے دو دہائیوں بعد قومی بجٹ کا ڈرافٹ تیار کرلیا ہے، جو بغیر بیرونی امداد کے تیار کرلیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق طالبان کے ترجمان نے کہا کہ قومی بجٹ کا ڈرافٹ تیار کیا جاچکا ہے اور یہ بغیر بیرونی امداد کے تیار کیا گیا ہے۔افغ...
چین کے صوبے سنکیانگ میں مسلم اقلیت ایغور مسلمانوں سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بدسلوکی کے الزامات پر امریکا نے ڈرون ٹیکنالوجی اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی حامل دنیا کی سب سے بڑی کمرشل کمپنی میجوی سمیت 8 چینی کمپنیوں پر پابندی کردی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کے محکمہ خزا...
حکومت نے افغان مہاجرین اور غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت افغانستان پر اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، اجلاس میں افغان مہاجرین اور غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع نے ب...
او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کے سلسلے میں پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کیلئے شاہراہوں کو رنگ برنگی قمقموں اور خوبصورت بینرز سے سجا دیا گیا ،گرین بیلٹس موسمی پھولوں کے رنگ بکھیر نے لگے ،سکیورٹی پل...
امریکا نے ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان پر پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایف اے ٹی ایف کے مطالبات کو پورا کرنے کے لیے پاکستان کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان نے اپنے ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کو مکمل کرنے کی جانب سال 2020 میں اضافی پیش رفت کی لیکن...
امریکہ کے اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں ملنے کے بعد فوری تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔امریکہ کی مختلف ریاستوں میں اسکولززبند اور سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے، امریکہ میں اسکولز پر فائرنگ کی دھمکی وائرل ٹک ٹاک پر دی گئی۔ ٹک ٹاک ویڈیو میں کہا گیا کہ جن کو اپنی جان پیاری ہے وہ جمعہ ...
سری لنکا میں دنیا کا سب سے بڑا نیلم کا پتھر نمائش کے لیے پیش کردیا گیا، 310 کلوگرام وزنی پتھر کو ملکہ ایشیا قرار دیا گیا ہے۔ ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں پائے جانے والے نیلم کے تمام پتھروں میں سے تقریبا 90 فیصد سری لنکا کے ہیں جو اپنی منفرد ساخت کی وجہ سے مشہور ہیں۔اس نی...
بھارت میں کسان لیڈر راکیش ٹکیت نے مودی حکومت کو انتباہ دیا ہے کہ اگر کسانوں کے مطالبے پورے نہیں ہوئے تو وہ پھر سے تحریک شروع کریں گے ، انہیں صوبوں میں جانے سے روک پانا نا ممکن ہے۔ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران جب ان سے اگلے سال یوپی میں اسمبلی الیکشن میں مشترکہ کسان محاذ کی طرف سے بی...
افغانستان میں ہلاک ہونے والا پاکستان دشمن کالعدم تنظیم کا کمانڈر داؤد محسود 9 سال تک کراچی پولیس میں ملازمت کرتا رہا۔ ذرائع کے مطابق داؤد محسود کا نام ریڈ بک میں بھی شامل ہے ،نامعلوم فائرنگ کے واقعے میں وہ چند روز قبل افغانستان کے صوبہ خوست کے علاقے گلاں کیمپ میں مارا گیا تھا۔ ذر...
امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے کہا ہے کہ کابل میں امریکی ڈرون حملے پر کسی امریکی فوجی یا عہدیدار کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان پینٹاگون جان کربی نے کہا کہ وزیر دفاع کو کابل ڈرون حملے سے متعلق رپورٹ ملی جس میں احتساب کی تجویز نہیں تھی۔ی...