... loading ...
امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ چین کسی غلطی سے باز رہے، چین نے امریکی خود مختاری خطرے میں ڈالی تو بھرپور جواب دیں گے اور گزشتہ ہفتے ہم نے یہ کر کے بھی دکھایا، ہم پیوٹن کی جارحیت کے خلاف یوکرینی عوام کے ساتھ کھڑے ہوئے۔ جوبائیڈن نے اسٹیٹ آف دی یونین سے اپنے خطاب میں کہا کہ میرے اقتدار میں آنے سے پہلے شور تھا کہ چین کی ...
ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلے سے اموات کی تعداد 8 ہزار تک پہنچ گئی۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق 7.8 شدت کے زلزلے کے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا، جس نے مزید تباہی پھیلائی، امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق 7.8 شدت کے زلزلے کے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا، جس نے مزید تبا...
ترکیہ اور شام میں زلزلے سے اموات 4 ہزار سے زائد ہو گئیں، جبکہ ملبے سے لاشیں اور زخمیوں کو نکالنے کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا، جس کی وجہ سے اموات میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکیہ اور شام میں آئے 7 اعشاریہ 8 شدت کے زلزلے نے تباہی م...
سعودی عرب کے بعد متحدہ عرب امارات نے بھی افغانستان میں سفارت خانہ بند کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یو اے ای کابل میں سفارت خانہ بند کرنے والا سعودی عرب کے بعد دوسرا خلیجی ملک ہے، سعودی عرب بھی افغانستان میں سفارت خانہ بند کر چکا ہے۔ خیال رہے کہ طالبان کے برسراقتدار آنے کے بعد ...
انڈیا کی ریاست اتر پردیش میں گائے کی اسمگلنگ اور ذبح کرنے میں ملوث 120 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ میں پولیس حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ 120 میں سے 110 کو احتیاطی کارروائی کے طور پر پکڑا گیا ہے جبکہ 10 کو گائے ذبح کرنے کے جرم میں حراست میں لیا گی...
سعودی عرب نے سیکورٹی خدشات کے باعث افغان دارالحکومت کابل میں سفارت خانہ بند کر دیا جبکہ سعودی سفارت خانے کے سفارت کاروں اور ملازمین کو اسلام آباد منتقل کر دیا گیا۔ سعودی عرب کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کابل میں سعودی سفارتخانے کو داعش کی جانب سے ممکنہ حم...
ترکیہ اور شام میں 7.8 شدت کے زلزلے میں 195 افراد جاں بحق جبکہ سینکڑوں زخمی ہو گئے، کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ ترکیہ میں شدید زلزلے سے عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا، لوگ سڑکوں پر نکل آئے، امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 7.8 ریکارڈ کی گئی ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق...
سوڈان کی سیاسی جماعتوں نے ملک کی عبوری حکومت کے اسرائیلی قابض ریاست کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے رجحان کو مسترد کر دیا ہے۔ ملک کی تمام سیاسی جماعتوں نے فوج کی نگرانی میں قائم عبوری حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے عالمی دباؤ مسترد کر دے اور سوڈانی ق...
نائیجیریا کی شمالی ریاست کاٹسینا میں مسلح افراد اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں 50 افراد ہلاک ہو گئے، یہ تازہ ترین جھڑپیں پارلیمانی اور صدارتی انتخابات سے قبل ہوئی ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کٹسینا پولیس کے ترجمان نے کہا کہ ایک مسلح گینگ جو مقامی طور پر بینڈٹس ک...
ترکیہ کے وزیر داخلہ دہشت گردی کے خطرے کا الرٹ جاری کرنے پر امریکی سفیر پر برہم ہوگئے ہیں۔ ترک وزیر داخلہ سلیمان سویلو نے امریکی سفیر پر ترکیہ کو نقصان پہنچانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا میں جانتا ہوں آپ نے کن صحافیوں کو آرٹیکل لکھنے پر مجبور کیا، اپنے گندے ہاتھوں کو ترکیہ سے دور رکھ...
مسلمان خاتون رکن الہان عمر کو امریکا کی خارجہ امور کمیٹی سے نکال دیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکا کی پہلی مسلمان خاتون رکن کانگریس الہان عمر کو خارجہ امور کمیٹی سے نکال دیا گیا۔ الہان عمر اسرائیل پر تنقید کرنے کے باعث رپبلیکنز کا نشانہ بنیں۔ جس پر الہان عمر نے کہ...
اسلامی تعاون تنظیم (اوآئی سی) نے سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں اپنے صدر دفاتر میں اپنی ایگزیکٹو کمیٹی کا ایک کھلا غیرمعمولی اجلاس منعقد کیا ہے۔ اس میں سویڈن، نیدرلینڈز اور ڈنمارک میں مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن مجید کے نسخے جلانے اور اس کی بے حرمتی کے حالیہ اشتعال انگیز واقعات کے...
مسجد نبوی ۖ کے انتظامی امور کے ذمہ دار حکام نے بتایا ہے کہ متوقع بارشوں اور خراب موسم کے پیش نظر حرم نبوی میں زائرین اور نمازیوں کے لیے انتظامی امور کی انجام دہی تیز کر دی گئی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مسجد نبوی ۖ کے انتظامی امور کی ذمہ دار ایجنسی نے مدینہ منورہ میں متو...
امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ واشنگٹن نے ایران میں کسی فوجی آپریشن میں حصہ نہیں لیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اصفہان میں ایک فوجی فیکٹری پر ڈرون حملے کے پیچھے اسرائیل کا ہاتھ ہے۔ بریگیڈیئر جنرل پیٹرک رائیڈر نے کہا کہ کوئی بھی امریکی فوجی ایران میں حملوں م...
گوالیار میں تاریخی ہزیمت کے بعد بھارتی فوج کو ایک جھٹکا لگ گیا، انڈین آرمی کے 31 سپاہیوں کو ناگا لینڈ فریڈم فائٹرز نے حراست میں لے لیا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گرفتار ہندوستانی سپاہیوں اور اعلی افسران فریڈم فائٹرز سے انہیں چھوڑنے کی منت سماجت کرتے نظر آئے، جان کی بخشی اور ...
بھارتی فضائیہ کے دو لڑاکا طیارے نامعلوم وجوہات کی بنا پر ہفتہ کو دو علیحدہ علیحدہ واقعات میں گر کر تباہ ہو گئے۔ دونوں طیارے بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے مورینا میں گر کر تباہ ہوئے۔ بھارتی دفاعی ذرائع نے بتایا کہ سخوئی 30 اور میراج 2000 طیارے مورینا کے قریب گر کر تباہ ہو گئے ...
پاکستانی لڑکی اقرا جیوانی کو بھارتی شہر بنگلورو میں گرفتار کرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 19 سالہ پاکستانی لڑکی اقرا جیوانی کی 25 سالہ بھارتی شہری ملائم سنگھ یادیو سے آن لائن گیم کے ذریعے دوستی ہوئی، اقرا جیوانی اور ملائم سنگھ یادیو نے نیپال میں شادی کی۔ بھارتی میڈیاکا د...
بھارت میں وزیراعظم نریندر مودی کے حوالے سے بنائی گئی برطانوی نشریاتی ادارے کی دستاویزی فلم دکھانے پر پابندی اور اسے روکنے کے خلاف امریکا کا بیان سامنے آ گیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے کی 2 حصوں پر مشتمل دستاویزی فلم (India: The Modi Question) میں دعوی کیا گیا ہ...
امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان پابندیوں کے باوجود روس سے تیل خرید سکتا ہے۔ امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکا کے محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ روسی پیٹرولیم مصنوعات پر پرائس کیپ (قیمتوں کی حد) پر دستخط نہ کرنے کے باوجود پاکستان روس سے...
ترک صدر رجب طیب ایردوان نے خبردار کیا ہے کہ اسٹاک ہوم میں ترک سفارت خانے کے باہر ہونے والے شرانگیز احتجاج کے بعد سویڈن کومعاہدہ شمالی اوقیانوس کی تنظیم (نیٹو) کی رکنیت کے لیے ترکیہ کی حمایت کی توقع نہیں رکھنی چاہیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک صدر نے کابینہ کے اجلاس کے بعد خطاب کرت...
مقبوضہ فلسطین کے اندرونی علاقوں میں اسلامی تحریک کے سربراہ اور بزرگ فلسطینی رہنما الشیخ راید صلاح نے کہا ہے کہ ہم مسجد اقصیٰ پر دراندازی اور حملوں کے بارے میں جو کچھ دیکھ رہے ہیں وہ مبارک الاقصیٰ میں تلمودی حاکمیت کے ساتھ مذہبی اسٹیٹس کو مسلط کرنے اور نئی صورت حال پیدا کرنے کی کو...
برازیل کے صدر لولا ڈی سلوا نے آرمی چیف جولیو سیزر ڈی اروڈا کو برطرف کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا دا سلوا نے بولسونارو کے حامیوں کی جانب سے ہونے والے حالیہ فسادات کے تناظر میں آرمی چیف کو برطرف کیا ہے۔ برازیلین آرمی چیف کی معزولی اس کے ف...
مقبوضہ کشمیر میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے جن میں 10 افراد زخمی ہو گئے اور ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جموں کے علاقے میں واقع لاری اڈے پر یکے بعد دیگرے 2 زور دار دھماکے ہوئے۔ دھماکا اتنا زوردار تھا کہ کئی گاڑیاں تباہ ہو گئیں اور دھماکے کی جگہ کئی...
نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا، اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن لڑنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق جیسنڈا آرڈرن نے اپنے عہدے سے الگ ہونے کا اعلان پارٹی کے سالانہ اجلاس کے دوران کیا، وہ 7 فروری تک اپنے فرائص سرانجام دیتی ...